مبلغین کے لیے دعا کی تحریک ۔ درس بیان فرمودہ 29 رمضان المبارک بمطابق 14 ستمبر 1977ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از درس بیان فرموده 14 ستمبر 1977ء
مبلغین کے لئے دعائیں کریں
درس بیان فرموده 29 رمضان المبارک بمطابق 14 ستمبر 1977ء
وو
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو مبعوث کیا گیا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
جو یہ عظیم فرزند روحانی دیا گیا ، یہ اس لئے دیا گیا کہ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف: 10)
وہ نوع انسانی کو امت واحدہ بنائے۔نوع انسانی کو امت واحدہ بنانے کا کام مہدی کے سپرد کیا گیا
ہے۔پس اس کے لئے ہمارے دلوں میں ایک تڑپ ہونی چاہیے۔حیرت یا تمسخر یا استہزاء یا غصہ نہیں ہونا
چاہیے کہ مثلا امریکہ اتنی برائیوں اور بداخلاقیوں میں پڑا ہوا ہے۔بلکہ ہمیں رحم آنا چاہیے، ہمارے دل میں
ایک تڑپ ہونی چاہیے، ایک لگن پیدا ہونی چاہیے کہ اتنی عظیم نعمت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے
نوع انسانی کی طرف مبعوث کی تھی اور یہ لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان پیدا
کرے۔دنیا میں خود انسان کے ہاتھ نے فتنہ اور فساد پیدا کر دیا ہے اور انسانوں کے لئے دیکھ کے سامان پیدا کر
دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس فتنہ اور فساد کو دور کرے اور دکھ کے سامان سکھ کے سامانوں میں بدل جائیں۔اور جس
غرض کے لئے جو چیز پیدا کی گئی ہے، وہ اس غرض کو پورا کرنے والی ہو۔انسان
کا ہاتھ خدا تعالیٰ کی مخلوق کے غلط
استعمال کے نتیجہ میں اسے انسان کی تباہی اور انسان کو تکلیف دینے کا باعث نہ بنادے۔پھر ہمارے مبلغ ہیں، ان کے لئے دعائیں کریں۔مبلغ بھی اب دو قسم کے ہو گئے ہیں۔افریقہ
میں وہیں کے رہنے والے افریقن مبلغ ہیں۔بڑا عجیب کام کرنے والے اور بڑی قربانیاں دینے والے
ہیں۔ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں، جو یہاں مرکز میں کبھی نہیں آئے۔اور ایسے بھی ہیں، جو یہاں سے
پڑھ کر گئے ہیں۔اور ان پر اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے، انہوں نے بڑی فراست کے ساتھ اپنی قوم کو
سنبھالا ہوا ہے۔مثلاً عبدالوہاب بن آدم ہے۔اس کے لئے یہ دعا کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ شیطان کے ہر وار
سے اس کو محفوظ رکھے اور اس کے نفس میں کبھی کوئی خرابی نہ پیدا ہو۔اور وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرتا
رہے۔بڑی محنت کے ساتھ اور لگن کے ساتھ اور قربانی کے ساتھ اور فراست کے ساتھ اس نے اپنی قوم کو
365

اقتباس از درس بیان فرموده 14 ستمبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
یعنی نانینز (ghanians) کو خواہ وہ احمدی ہیں یا نہیں ، سنبھالا ہوا ہے۔وہاں جماعت بڑی ترقی کر رہی
ہے۔مساجد بن رہی ہیں۔کچھ سکول نصرت جہاں کے تحت بنے تھے، اس کے علاوہ بھی مدر سے بنے
ہیں۔نیز اور بہت سے کام ہوئے ہیں۔کتابیں شائع ہوئی ہیں، قرآن کریم کا ترجمہ انہوں نے خود چھپوایا
ہے، غالباً تیار ہوگیا ہوگا یا عنقریب ہو جائے گا۔افسروں کو بے دھڑک تبلیغ کرنے والا ہے۔اور بھی مبلغ
ہیں، یہ تو میں نے مثال دی ہے۔پس یہ صرف آپ ہی نہیں ہیں کہ جو خدا تعالیٰ سے غیر ممالک میں جا کر تبلیغ
کرنے کی توفیق پاتے ہیں۔عبدالوہاب بن آدم کو انگلستان میں تبلیغ کرنے کی توفیق مل گئی۔اور ہمارا تو کام
یہ ہے کہ ہم نے نوع انسانی کو امت واحدہ بناتا ہے۔خدا نے انسان انسان میں کوئی فرق نہیں کیا ، نہ ہم
کرتے ہیں۔دماغ کے کسی گوشے میں بھی کوئی فرق نہیں آیا۔اور اسی چیز کی انسان کو ضرورت ہے۔میری ذات سے تعلق رکھنے والی ایک بات ہے، لیکن میں کوئی ذاتی چیز تو نہیں بتا رہا تھا۔امریکہ
میں ایک جگہ ایک ریسپشن کے موقع پر میں اسلامی تعلیم بتا رہا تھا کہ اس طرح اسلام نے نوع انسانی سے یہ
پیار کیا ہے کہ کوئی ہو، عیسائی ہو یاد ہر یہ ہو، اسلام نے ان سب کے حقوق قائم کئے ہیں اور ان کے حقوق کی
حفاظت کی ہے۔پندرہ ہیں منٹ تک میں اس گروپ کے ساتھ باتیں کرتا رہا۔بعد میں باہر جا کر وہ آپس
میں باتیں کر رہے تھے اور کہتے تھے کہ اتنی حسین تعلیم ہے اور اتنا پیار ہے، اس شخص کے دل میں ( انسانیت کا
پیار میرے دل میں خود ہی تو نہیں اگ آیا، وہ تو اسلام کی برکت ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
روحانیت ہے، جس نے ہمارے دل میں انسان کا شرف اور اس کی عزت اور اس کا پیار پیدا کیا۔لیکن وہ
نے
لوگ تو اپنی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چنانچہ وہ اپنی نگاہ سے دیکھ کر میرے متعلق کہنے لگا ) کہ جو شخص اس سے
دشمنی رکھے ، وہ تو لعنتی ہو گا۔حالانکہ وہ باتیں کرنے والے خود عیسائی تھے۔میں تو خدا تعالیٰ کے حضور اور
جھک گیا۔میں تو بڑا ہی عاجز بندہ ہوں۔جو چیز اثر کرتی ہے، وہ تو خدا کا کلام ہے اور وہ تو محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی برکت ہے۔لیکن ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم یہ باتیں ان تک پہنچائیں۔اس سے ظاہر ہے کہ ان کے دل
اور ان کے دماغ اسلامی تعلیم کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔شروع میں صرف theorotically
تھیوریٹیکلی ) یعنی اعتقاداً وہ تیار ہو جائیں گے، عملاً چھوڑنا اور اپنے گند سے باہر نکلنا، بہادری کا کام
ہے۔بہت بہادر ہے وہ شخص جو گند کو چھوڑ کر دلیری کے ساتھ نیکی کی راہ پر آجاتا ہے اور دنیا کی بالکل پرواہ
نہیں کرتا۔وہ اس گند میں سے نکل رہے ہیں۔اب ہزاروں کی تعداد میں امریکہ میں احمدی ہو چکے ہیں۔ایک خط آیا تھا کہ اب وہاں یہ طریق بن گیا ہے کہ عورت کا احمدی مسلمان ہونا اور پاکستان والا برقع سلوانا،
366

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از درس بیان فرموده 14 ستمبر 1977ء
یہ دونوں کام ایک ہی وقت میں شروع ہوتے ہیں۔یعنی ادھر وہ بیعت کرتی ہے اور ادھر کپڑا خرید کر برقع
سلانے کا آرڈر دے دیتی ہے۔اس گندے ماحول میں وہ پردہ شروع کر دیتی ہے۔اور یہ خدا کی شان ہے
کہ امریکہ جیسے امیر ملک میں اور اپنی دنیا میں مست ملک میں اور اپنی بداعمالیوں میں کھوئے ہوئے ملک
میں کہ جن کو اپنی کوئی ہوش ہی نہیں ہے، وہاں اس قسم کے دل اور اس قسم کے دماغ اور اس قسم کی عز
عقلیں پیدا
ہورہی ہیں اور اس قسم کی روحیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو رہی ہیں۔پھر ہماری
کتنی ذمہ داری ہے، جو کہ مرکز کے رہنے والے ہیں۔مرکز بمعنی ربوہ کے رہنے والے اور مرکز بمعنی پاکستان
کے رہنے والے۔یہ ہمارا ملک ہے، جہاں ہماری جماعت کا مرکز ہے۔پس ہماری بڑی ذمہ داریاں ہیں۔خدا نے کہا ہے کہ میں تم میں ایک ایک وقت میں لاکھوں مسجد ڈ بنادوں گا۔اب کیا تم ایک صدی کے بعد محض
ایک مجدد کی تلاش کرو گے؟ اور اس کی ساری نعمتوں کو ٹھکرا دو گے؟
ہمارے بعض مبلغ بڑی تکلیف اٹھاتے ہیں۔ہم ان کو بڑے تھوڑے گزارے دیتے ہیں۔آپ
حیران ہوں گے کہ ہمارا ایک مبلغ یورپ کے ایک ملک میں پڑھ رہا ہے، اس نے لکھا ہے کہ چھٹیوں میں میرا
کالج کا ہوٹل بند تھا اور جتنا ہم اس کو گزارہ دیتے ہیں، اس نے لکھا ہے کہ اس کا قریباً ساٹھ ستر فیصد میں
ایک کمرے کا کرایہ دے رہا ہوں، جس میں میں رہ رہا ہوں۔مہینے کے کل گزارے کا 70-60 فیصد۔تو وہ
کھائے گا اور پیئے گا کہاں سے؟ غرض وہ بڑی تنگی ترشی میں گزارہ کرتے ہیں۔بڑی قربانی دینے والے
ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور ان کا بھی اور ہم سب کا بھی خاتمہ بالخیر کرے۔فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ )
(البقرة : 133)
پس ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔پھر بہت سے مسلمان علاقے ہیں، جو بڑی سخت تنگی میں وقت گزار رہے ہیں، ( مجھے نام لے کر
ان
کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ان کے لئے دعائیں کریں۔اور یہ دعائیں کریں کہ اے خدا!
تو نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے منسوب ہونے والا ہے، تو اس کی مدد
کو آئے گا۔ایمان کے بہت بڑے بڑے وعدوں کے علاوہ ایک چھوٹا سا وعدہ یہ بھی ہے۔ہمارے دل میں
اس نے پیار ڈال دیا ہے۔367

اقتباس از درس بیان فرموده 14 ستمبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ایک دفعہ ایک شخص نے کہا کہ کسی جگہ ایک غیر احمدی کا جنازہ تھا اور سوائے احمدیوں کے اور کوئی نماز
پڑھنے والا نہیں تھا۔کہنے لگا، اس کے متعلق آپ کا کیا فتویٰ ہے؟ بعد میں وہ احمدی ہو گیا۔میں نے اس کو یہ
جواب دیا کہ ہمارے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس قدر
پیار پیدا کیا ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے منسوب ہونے والا ہے،
لا وارث نہیں دیکھ سکتے۔اس واسطے ایسے وقت میں احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس کا جنازہ پڑھے۔یہ نہیں ہے کہ
لوگ ہنسی ٹھٹھا کریں کہ مسلمان کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں اور اس کا جنازہ اٹھانے والا کوئی نہیں۔جو شخص محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے منسوب ہونے والا ہے، وہ بے کس اور بے سہارا نہیں ہے۔غرض بہت سے علاقے ایسے ہیں کہ جہاں مسلمان موجود ہیں، لیکن وہ زبان سے اظہار بھی نہیں
کر سکتے اور ان میں سے کچھ نئی نسلیں اسلام کو بھول بھی گئیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرے اور ان کو اپنی
رحمتوں سے نوازے۔پھر ہمارے بچے ہیں، آئندہ آنے والی نسلیں ہیں، ان کے لئے دعائیں کریں۔کیونکہ کام صرف
ہم تک ہی محدود نہیں۔پتہ نہیں ہزار سال میں کتنی نسلیں آتی ہیں۔ابھی تو 87-86 سال گزرے ہیں اور
باقی 14-913 سال باقی ہیں، اس جدوجہد کے۔اور نوع انسانی کو چوٹی تک لے کر جانا ہے۔پھر وہاں
قائم رکھنے کے لئے بھی جد و جہد کرنی پڑے گی۔یہ نہیں کہ وہاں پہنچ گئے اور کام ختم ہو گیا۔تنزل شروع ہی
وہاں سے ہوتا ہے، جب آدمی چوٹی پر پہنچ جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔جہاں
تک میں نے پہنچنا تھا، پہنچ گیا۔تب اس کا اگلا قدم تنزل کی طرف ہے۔لیکن اگر انسان کا دماغ اس حقیقت
کو پہچاننے والا ہو کہ چوٹی تک پہنچنے کے بعد چوٹی پر کھڑا رہنے کے لئے بھی ایک جہاد کی ضرورت ہے تو پھر
منزل نہیں آیا کرتا۔ہمیں جو وعدہ دیا گیا ہے، ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ نے جو منصوبہ رکھا ہے، وہ یہ ہے کہ
نوع انسانی کو چوٹی تک پہنچا کر پھر ایک ہزار سال تک اسے اس مقام پر کھڑے رکھنا ہے، جو کہ ہمارے آدم
کی باقی عمر رہ گئی ہے۔اس لئے ان نسلوں کے لئے دعائیں کریں۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم نومبر 1977 ء )
368

آج 10 میں سے 10 باقی