آخری غلبہ کے لیے کامل اتحاد اور کامل یکجہتی ضروری ہے ۔ خطاب فرمودہ 6 نومبر 1977ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء
آخری غلبہ کے لئے کامل اتحاد اور کامل یک جہتی ضروری ہے
خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید
وو
میں نے جمعہ کے روز اپنی افتتاحی تقریر میں آپ بھائیوں اور بچوں کو اس طرف توجہ دلائی
تھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بپا کردہ انقلاب عظیم آخری زمانے میں عروج کی منزلیں طے کرنے
کے لئے زمانہ کے لحاظ سے اپنے دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے۔اور اس زمانہ کے متعلق قرآن کریم
میں پیشگوئی کی گئی ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ امت محمدیہ کو بشارتیں دی گئی ہیں کہ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کی بشارت کے مطابق دین اسلام تمام ادیان اور تمام از مز (ISMS) پر غلبہ حاصل کرے گا۔میں علی الدین کلہ کے معنی محض مذاہب نہیں کرتا۔بلکہ انسانی دماغ میں تمدن اور معاشرہ اور
اقتصادیات کے جو اصول بنا لیے ہیں اور جولوگوں کے نزدیک مذہب کے قائمقام بن چکے ہیں، ان کو بھی
میں اس میں شامل کرتا ہوں۔یعنی میرے نزدیک
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دین اسلام کی صداقت عیسائیوں پر تو واضح ہو جائے گی لیکن کمیونسٹ
دہریوں پر واضح نہیں ہوگی۔بلکہ جو اشترا کی نظام ہے، جسے انہوں نے مذہب کی بجائے اپنے ملک اور اپنے
زیر اثر علاقوں میں قائم کر رکھا ہے، اس پر بھی اسلام اپنے روحانی اور اخلاقی اور علمی اصول کے ذریعہ غالب
آئے گا۔اور ان سے بھی اپنا سکہ منوائے گا۔اور ان اقوام کو بھی، جو مذہب کے نام سے تو دور ہٹ چکی ہیں،
لیکن جنہوں نے اپنی عملی زندگی کے لئے فلسفیانہ اصول بنا لئے ، ان کو ماننا پڑے گا کہ نہ کوئی پرانا دین اس
زمانے میں کام آتا ہے اور نہ ان کی عقل ان کو نجات کی راہ دکھلا سکتی ہے۔اور اس کے نتیجہ میں نوع انسانی
امت واحدہ بن کر اور ایک خاندان کے طور پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی۔یہ انقلاب عظیم ، جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آج سے قریباً چودہ سو سال پہلے بپا کیا گیا تھا، وہ
اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اپنے عروج کو یعنی جب اس نے اپنی انتہا کو پہنچنا ہے اور اس نے آخری غلبہ
حاصل کرنا ہے، اس دور میں داخل ہو چکا ہے۔397
اقتباس از خطاب فرمود 060 نومبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
اس انقلاب عظیم کی عظیم حرکت کا اپنے اس آخری دور میں داخل ہو جانا، ہم سے دو بنیادی
مطالبے کر رہا ہے۔اس وقت میں انہی دو مطالبوں کے متعلق آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اول: نوع انسانی کو امت واحدہ بنا کر اور ایک خاندان کی حیثیت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے جمع کرنے کا کام ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہماری اپنی صفوں میں کامل اور پختہ اتحاد قائم ہو۔پس چونکہ نوع انسانی کو امت واحدہ بنادینا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں اور
ارشادات کے مطابق مسیح اور مہدی علیہ السلام اور آپ کی جماعت کا کام ہے، اس لئے آپ کی جماعت
میں
کسی قسم کا انتشار نہیں ہونا چاہیے۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
کی رو سے اتحاد و اتفاق کا کامل نمونہ، جس میں کوئی رخنہ نہ ہو، وہ ہماری جماعت میں نظر آنا چاہیے۔دوم : اس انقلاب عظیم کا اپنے دوسرے دور میں داخل ہو جانے کی وجہ سے دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ
دین اسلام کے غلبہ کے لئے اور نوع انسانی کو امت واحدہ بنانے کے لئے جو منصوبے تیار کئے جائیں اور
جو تدابیر اختیار کی جائیں، ان میں بجتی پائی جائے۔اور اس کی ضرورت خصوصاً اس لئے بھی ہے کہ خدا
تعالیٰ نے جہاں انسان پر روحانی ترقیات کے بے انتہا دروازے کھولے ہیں، وہاں اس کو شیطانی وساوس
اور شیطانی رخنوں سے حفاظت نہیں دی۔انسان کو قرآن کریم کے ذریعہ کامل ہدایت دی لیکن ساتھ ہی اس کو آزادی دی اور فرمایا:۔إمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا كَفُورًا
چا ہوتو خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن کر اسلامی تعلیم پر عمل کرو۔اور اگر چاہو تو اپنی مرضی سے
کفران نعمت کرو اور غلط راہوں پر پڑ جاؤ۔ایک دوسری جگہ فرمایا: حق آ گیا ہے،
فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ
دوسری طرف قرآن کریم نے شیطان کے متعلق تمثیلی زبان میں ذکر کیا ہے۔میں اس وقت اس
بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کہ شیطان کیا ہے اور وہ کس طرح انسان پر حملے کرتا ہے؟ یہ بحث میرے مضمون سے
تعلق نہیں رکھتی۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کہتا ہے، شیطان کو اللہ تعالیٰ نے اجازت دی کہ وہ
لوگوں کو گمراہ کرے۔لیکن ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ وہ جتنا مرضی زور لگالے، جو خدا کے بندے ہیں، وہ تو خدا کے
بندے ہی رہیں گے۔اب چونکہ ساری دنیا کو ساری نوع انسانی کو امت واحدہ بنانا ہے۔اور امت واحدہ بنا کر
398
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء
خدا تعالیٰ کے قدموں میں جمع کرنا ہے۔اس لئے عقلاً بھی اس وقت شیطان کا حملہ اتناز بردست ہونا چاہیے کہ
اس سے پہلے اتناز بر دست حملہ کبھی نہ ہوا ہو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اسی قانون قدیم کے لحاظ سے خدا نے اپنے پاک نبیوں کی معرفت یہ خبر دی ہے کہ
جب آدم کے وقت سے چھ ہزار برس قریب الاختتام ہو جائیں گے تو زمین پر بڑی
تاریکی پھیل جائے گی اور گناہوں کا سیلاب بڑے زور سے بہنے لگے گا۔اور خدا کی
محبت دلوں میں بہت کم اور کالعدم ہو جائے گی۔تب خدامحض آسمان سے بغیر زمینی
اسباب کے آدم کی طرح اپنی طرف سے روحانی طور پر ایک شخص میں سچائی اور محبت
اور معرفت کی روح پھونکے گا۔اور وہ مسیح بھی کہلائے گا۔کیونکہ خدا اپنے ہاتھ سے
اس کی روح پر اپنی ذاتی محبت کا عطر ملے گا۔اور وہ وعدہ کا مسیح ، جس کو دوسرے لفظوں
میں خدا کی کتابوں میں مسیح موعود بھی کہا گیا ہے، شیطان کے مقابل پر کھڑا کیا جائے
گا۔اور شیطانی لشکر اور مسیح میں یہ آخری جنگ ہوگا۔اور شیطان اپنی تمام طاقتوں کے
ساتھ اور تمام ذریت کے ساتھ اور تمام تدبیروں کے ساتھ اس دن اس روحانی جنگ
کے لئے تیار ہو کر آئے گا۔اور دنیا میں شر اور خیر میں
کبھی ایسی لڑائی نہیں ہوئی ہوگی،
جیسے کہ اس دن ہوگی۔کیونکہ اس دن شیطان کے مکائد اور شیطانی علوم انتہا ء تک پہنچ
جائیں گے۔اور جن تمام طریقوں سے شیطان گمراہ کر سکتا ہے، وہ تمام طریق اس
دن مہیا ہو جائیں گے۔تب سخت لڑائی کے بعد، جو ایک روحانی لڑائی ہے، خدا کے
مسیح کو فتح ہوگی اور شیطانی قوتیں ہلاک ہو جائیں گی۔اور ایک مدت تک خدا کا
جلال اور عظمت اور پاکیزگی اور توحید زمین پر پھیلتی جائے گی۔اور وہ مدت پورا ہزار
برس ہے، جو سا تواں دن کہلاتا ہے۔بعد اس کے دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔سووہ مسیح
میں ہوں۔اگر کوئی چاہے تو قبول کرے۔لیکچر لا ہور صفحہ 33-32 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 179-178)
پس چونکہ یہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ ہے۔اور چونکہ یہ شر اور خیر کے درمیان آخری معرکہ
آرائی ہے۔اور چونکہ شیطان کی ساری کی ساری تدبیریں اس میں استعمال کی جانے والی ہیں، اس لئے
آپ نے فرمایا کہ دنیا میں ایسی جنگ، جو دین اور لادینیت، خیر اور شر کے درمیان لڑی جانی ہے ، وہ آدم کی
399
اقتباس از خطاب فرمود 060 نومبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
نسل میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔اور یہ وہی زمانہ ہے، جس میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔اس جنگ میں
شیطان کو مغلوب کرنے کے لئے اور اسے اس کی تدبیروں میں نا کام کرنے کے لئے اور اسلام کے حق میں
آخری فتح حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جو منصوبے تیار کئے جائیں ، ان کے اندر
یجتی ہو۔یہ نہیں کہ افریقہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔یورپ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔امریکہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جار ہا ہے۔دوسرے ممالک اور جزائر وغیرہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا
ہے۔لیکن پیجہتی اس صورت میں پیدا ہو سکتی ہے کہ ایک وجود ہو، جومنصوبہ تیار کرنے والا ہو۔اور وہ وجود جو
ہے، وہ جماعت احمدیہ کی خلافت ہے۔آپ میں سے بہت سے سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی خلافت کس چیز کا نام ہے؟ اور بہت سے
نہیں سمجھتے۔اس خلافت کی ایک صفت یہ ہے کہ اس خلافت کو اللہ تعالٰی نے قائم کیا ہے۔اور خدا تعالیٰ کا یہ
وعدہ ہے کہ میں اس خلافت کے ذریعہ اپنی قدرتوں کا زبردست ہاتھ دکھاؤں گا۔یہ خدا تعالیٰ کی تائید یافتہ
خلافت ہے۔اس خلافت کا ایک وجود ہے، خلافت تو روح ہے اور اس کا جسم بھی ہے۔( یعنی جماعت
احمدیہ جسم ہے۔روح اور جسم مل کر ایک وجود بنتے ہیں۔67ء میں ڈنمارک میں کوپن ہاگن کے مقام پر چند عیسائی پادری مجھ سے ملنے آئے۔ان میں
سے ایک نے مجھے کہا کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا کیا مقام ہے؟ میں نے اسے جواب دیا کہ میرے
نزدیک آپ کا سوال درست نہیں ہے۔اس لئے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا امام اور جماعت
احمد یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔یعنی خلیفہ وقت اور جماعت دونوں مل کر ایک وجود بنتے ہیں۔اسی لئے
خلافت کا یہ کام ہے کہ وہ جماعت کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کرے۔خلیفہ وقت آپ کے لئے دعا
کریں۔خلیفہ وقت پر بعض دفعہ ایسے حالات بھی آتے ہیں کہ وہ ہفتوں ساری ساری رات آپ کے لئے
دعائیں کر رہا ہوتا ہے۔جیسے 74 ء کے حالات میں دعائیں کرنی پڑیں۔میرا خیال ہے کہ دو مہینے تک میں
بالکل سو نہیں سکا تھا۔کئی مہینے دعاؤں میں گزرے تھے۔پس خلیفہ وقت وہ وجود ہے، جو آپ کے رنج میں
شریک ہو، آپ کی خوشیوں میں شریک ہو۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
کے مطابق وہ آپ کی دنیوی بھلائی کے لئے دعائیں کرنے والا ہو۔وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
400
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء
کے مطابق آپ کی روحانی بھلائی کے لئے دعائیں کرنے والا ہو۔اور یہ دعائیں کرنے والا ہو
کہ شیطان کے حملے کبھی بھی کسی احمدی کے خلاف کامیاب نہ ہوں اور ہمیشہ شیطان ناکام رہے۔اور خالی
یہی نہیں، یعنی یہ یک طرفہ چیز نہیں بلکہ خلیفہ وقت مخلصین کی جماعت کے ساتھ مل کر وہ وجود بنتے ہیں،
جنہوں نے شیطان کے خلاف یہ جنگ لڑنی ہے۔میں تو ایک عاجز بندہ ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ
جماعت کس طرح میرے لئے دعائیں کرتی ہے۔وہ میرے اور اپنے مقاصد کی کامیابی کے لئے دعائیں
کرتی ہے۔وہ جماعت کی پریشانیوں میں جب خلیفہ وقت کو پریشان ہونا پڑتا ہے تو پھر جماعت ایک اور
لحاظ سے پریشان ہو جاتی ہے کہ ان حالات میں امام وقت کو پریشانی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ
حالات بدلے اور یہ پریشانی دور ہو۔جس طرح انگلی کو تکلیف پہنچے تو انسان کی روح تڑپ اٹھتی ہے۔اور
اگر کسی کو ذہنی کوفت ہو تو سارا جسم کوفت محسوس کر رہا ہوتا ہے۔یہی حال خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ کا
ہے۔پس یہ سمجھنا غلط ہے کہ خلیفہ وقت کوئی اور چیز ہے اور جماعت احمد یہ کوئی اور چیز۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر بڑا فضل کیا ہے۔جماعت احمد یہ اور امام جماعت احمد یہ ایک ہی
چیز کے دو نام ہیں۔دونوں کے مجموعہ سے ایک چیز بنتی ہے، جو اپنے اندر یکجہتی کی علامت ہے۔اور اس
انقلاب عظیم کو اپنے انتہائی عروج تک پہنچانے کا جو منصوبہ ہے، اس میں کامیابی کے لئے یکجہتی ضروری
ہے۔ایک تو اندرونی طور پر جماعت میں کوئی تفرقہ نہ ہو۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
کا حکم ہمیشہ سامنے رہے۔اور ہر پہلو سے تفرقہ سے بچا جائے۔اور دوسرے یہ کہ جو غلبہ اسلام
کے لئے کام کئے جاتے ہیں اور منصوبے بنائے جاتے ہیں، ان میں پجہتی ہو۔چنانچہ ایک منصوبہ ہے، جس پر انشاء اللہ اگلے سال جون میں کام شروع ہوگا۔اور جس کی رو سے
عیسائیت کو اسلام کی طرف ایک خاص منصوبے کے ماتحت دعوت دینی ہے۔یہ منصوبہ تیار ہو گیا ہے۔اب
ساری جماعت چونکہ ایک ہے، جماعت نے مشورہ کیا ، میں نے ان سے مشورہ کیا اور وہ منصوبہ تیار ہو گیا۔اس پر کام شروع ہو گیا۔ساری دنیا کے بعض پادری اور غیر پادری جو سکالرز اور متفق ہیں، ان کو اکٹھا کرنے
کی سکیم ہے۔اور وہاں دوست یہ مقالے پڑھیں گے کہ حضرت مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام
نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر ایک لمبازمانہ گزرا، دنیا میں یہ اعلان کیا تھا کہ یہ دعوئی غلط ہے کہ حضرت مسیح
صلیب پر فوت ہو گئے تھے اور پھر دوبارہ اٹھائے گئے اور آسمانوں پر چلے گئے تھے۔اور یہ کہ وہ زندہ ہیں اور
401
اقتباس از خطاب فرمود 060 نومبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
واپس آئیں گے۔یہ ساری باتیں غلط ہیں۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام، جو حضرت موسی کی امت کے
مسیح اور خدا تعالیٰ کے ایک پیارے بندے تھے، وہ خدا کے ایک رسول تھے۔وہ ایک نہایت عاجز بندے
تھے۔اور انہوں نے اپنی زندگی میں عاجزانہ را ہیں اختیار کی ہوئی تھیں۔ان کو خدا بنالین یا خدا کا بیٹا تصور کر
لینا، بڑا ظلم ہے، انسان کا اپنے اوپر اور دوسرے انسانوں پر بھی۔عیسائیوں نے بڑا شور مچایا اور بہت بڑے بڑے دعوے کئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
السلام کے دعوے سے معا پہلے کے جو پندرہ میں سال ہیں ، وہ عیسائی پادریوں کے سال تھے۔اس زمانے
میں جانتے ہو ، انہوں نے کیا کیا دعوے کئے تھے؟ انہوں نے یہ دعوے کئے تھے کہ عنقریب وہ وقت آنے
والا ہے، ( نعوذ باللہ ) جب خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا مکہ اور مدینہ پر لہرائے گا۔عنقریب وہ وقت آنے والا
ہے، جب افریقہ کا براعظم خداوند یسوع مسیح کی جھولی میں ہوگا۔انہوں نے یہ دعوئی بھی کیا کہ ہندوستان
کے رہنے والوں میں سے ( اس وقت ہندوستان
کی تقسیم نہیں ہوئی تھی۔) اگر کسی کے دل میں کبھی یہ خواہش
پیدا ہوئی کہ وہ کسی ایک مسلمان کا چہرہ دیکھ لے مرنے سے پہلے تو ایک مسلمان بھی نہیں ہوگا ہندوستان میں،
جس کا چہرہ دیکھ کر وہ اپنی یہ خواہش پوری کر سکے۔پس اس قسم کے دعوے تھے، جو عیسائی پادری کر رہے تھے۔تب خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی خاطر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا۔اور فرمایا، میں تیرے ساتھ ہوں۔تو اکیلا ہے تو کیا ہوا؟
میری مدد تیرے شامل حال رہے گی۔اٹھ اور غلبہ اسلام کے لئے کام کر۔تب آپ نے وہ گوشہ تنہائی چھوڑا ،
جس میں دنیا سے چھپ کر اپنے رب کریم کی عبادت میں آپ مشغول رہا کرتے تھے۔اور اسی میں خوش
تھے اور وہاں سے نکلنا نہیں چاہتے تھے۔لیکن خدا نے فرمایا، میں تجھے کہہ رہا ہوں، اٹھ اور دین اسلام کی
خدمت کر۔چنانچہ مخالفین اسلام خواہ وہ عیسائی ہوں یا دوسرے مذاہب یا از مز (ISMS) یا سکولز آف
تھاٹ (Schools of Thought) کے ساتھ ان کا تعلق ہو، ان کے مقابلہ میں خدا نے آپ کو ایسے
دلائل سکھائے کہ آپ نے مخالفین اسلام کا منہ بند کر دیا۔اور اب یہ حال ہے کہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر
کے مقابلہ میں وہ کسی احمدی سے بات نہیں کرتے۔بڑے بڑے پادریوں نے بہت سارے علاقوں میں
عیسائیوں کو یہ ہدایتیں دی ہوئی ہیں کہ کسی احمدی بچے تک سے خواہ وہ ساتویں، آٹھویں کا طالب علم ہی
کیوں نہ ہو، اس سے بھی بحث نہ کرو اور نہ کوئی کتاب لے کر پڑھو۔402
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء
حضرت مسیح موعوعلیہ الصلوۃ السلام نے فرمایا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
صلیب پر
نہیں مرے۔آپ نے اپنی کتاب "مسیح ہندوستان میں اور اس کے علاوہ اور بھی کئی کتب میں لکھا
کہ حضرت مسیح افغانستان کے راستے کشمیر گئے اور وہاں وہ فوت ہوئے۔یوز آسف ،شہزادہ نبی نام سے
وہاں وہ پکارے گئے اور وہاں وہ دفن ہیں۔ان کی قبر اب تک موجود ہے۔عیسائیوں نے اس پر ہنسی اڑائی ،
تمسخر کیا۔وہ سمجھتے تھے ، ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والا شخص ان
کا کیا بگاڑ لے گا؟ مگر اس مدعی کے
پیچھے خدا تعالی کی جو طاقت کام کر رہی تھی ، ان کی دنیوی نگاہیں اس طاقت کو نہیں دیکھ رہی تھیں۔آپ نے
فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اپنے الہام سے جو باتیں بتائی ہیں، یہی لوگ ، جو ہنسی اور ٹھٹھا کر رہے ہیں اور
اسلام
کی دشمنی پر کمر بستہ ہیں، خود تحقیق کریں گے اور جو میں نے باتیں بتائی ہیں، ان کے دلائل اکٹھے کریں
گے۔چنانچہ اس زمانہ میں ان لوگوں نے بیسیوں سینکڑوں دلائل اکٹھے کر دیئے ، اس بیان کی صداقت پر جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق دیا تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مرے،
صلیب پر سے زندہ اترے، زندہ رہے۔بنی اسرائیل کی جو کھوئی ہوئی بھیٹر میں تھیں یعنی جو مختلف قبائل ادھر
ادھر بکھرے ہوئے تھے، ان کو اکٹھا کرنے کے لئے وہ آئے تھے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، اب حالت یہ ہے کہ اس مذاکرہ کے سلسلہ میں ، جو اگلے سال گرمیوں میں
ہوگا، کئی ایک عیسائی پادریوں نے تحقیق کی ہے اور کتابیں لکھی ہیں۔ایک پادری کو لکھا کہ شامل ہو تو اس نے
کہا ، ہاں کوشش کروں گا کہ ضرور آؤں اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ جب سے میں نے اپنی تحقیق کی کتاب شائع
کی ہے کہ واقعی حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے اور کشمیر گئے اور وہاں فوت ہوئے ہیں تو لوگوں
نے مجھے احمدی کہنا شروع کر دیا ہے۔وہ کوئی یورپین یا امریکن عیسائی ہے۔غرض روحانی اور اخلاقی دنیا میں ایک زبر دست انقلاب آنا شروع ہو گیا ہے۔میں بتایہ رہا ہوں
کہ غلبہ اسلام کے لئے اور بنی نوع انسان کے دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے کی خاطر جو منصوبے
ہیں، جب تک ان منصوبوں میں پجہتی نہ ہو، اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔پھر تو یہ ہوگا کہ کوئی منصوبہ
دائیں طرف کھینچ رہا ہوگا اور کوئی بائیں طرف کھینچ رہا ہوگا۔اور نوع انسانی کو وہ فائدہ نہیں ہوگا ، جو خدا تعالیٰ
کی بشارتوں اور اس کے احکام کے مطابق ہمارے مد نظر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے، شیطان
خاموش تو نہیں بیٹھ سکتا، وہ تو وسوسہ ڈالتا ہے، اس کا تو کام ہی یہ ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کام کے لئے اسے
اجازت دی ہے۔جس طرح اسلام کے حق میں انقلاب عظیم شدت اختیار کر رہا ہے۔اسی طرح شیطان
کے حملے میں بھی جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے، ایک شدت پیدا ہورہی ہے۔403
اقتباس از خطاب فرمود 060 نومبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اور شیطان کے حملے بنیادی طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک جماعت مومنین میں اندرونی طور پر تفرقہ اور بداعتقادات پیدا کرنے کی کوشش۔اور دوسرے مخالفین اسلام کو اکسانا کہ شاباش آگے بڑھو تم ہی جیتو گے۔اور جب شیطان ہار جاتا ہے تو آرام سے کہہ دیتا ہے، میں تو تم سے دھوکا کر رہا تھا، جھوٹے
وعدے دے رہا تھا۔ہارنے کے بعد وہ یہ زبان استعمال کرتا ہے، لیکن شکست سے پہلے وہ یہ کہ رہا ہوتا
ہے، شاباش تم نے ہی جیتنا ہے، تیز ہو جاؤ ، اسلام کے مٹانے کے دن آگئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔میں کہتا
ہوں، اسلام کے مٹانے کے دن نہیں آئے ، اسلام کے غلبہ کے دن آگئے ہیں۔انشاء اللہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 مئی 1978ء)
404