قوموں کی رہنمائی سے قبل ہمیں اپنی تعلیم و تربیت کرنی ہوگی ۔ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ ماریشس منعقدہ 5,6 نومبر 1977ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس
قوموں کی راہنمائی سے قبل ہمیں اپنی تعلیم وتربیت کرنی ہوگی
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس منعقده 05 06 نومبر 1977ء
(حضور کا یہ پیغام انگریزی زبان میں تھا، جس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔)
پیارے بھائیو!
السلام علیکم!
یہ امر میرے لئے موجب مسرت ہے کہ آپ لوگ نومبر کے پہلے ہفتہ میں اپنی سالانہ کنونشن کا
انعقاد کر رہے ہیں۔دعا ہے کہ مولا کریم اس جلسہ کو بابرکت بنائے اور وہ ہر لحاظ سے جماعت کے لئے مفید
ثابت ہو۔آپ سب کو علم ہے کہ چودھویں صدی ہجری جلد ہی ختم ہونے والی ہے اور پندرھویں صدی
شروع ہونے والی ہے۔انشاء اللہ۔اگلی صدی اسلام کی زبردست ترقیات اور کامیابیوں کی صدی ہے۔یہ
صورت حال ہم سے پہلے سے زیادہ بڑی قربانیاں، جد و جہد اور باہمی اتحاد کا مطالبہ کرتی ہے۔اسلام کی
آخری فتح آسمان پر مقدر ہو چکی ہے۔اس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔اگر چہ یہ خبر ہم سب کے لئے بہت ہی
حوصلہ افزا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی یہ عظیم الشان ذمہ داریاں ہم پر عائد کرتی ہے۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ موجودہ دنیا ایسے معاشرہ کا مطالبہ کرتی ہے، جہاں اچھی تعلیمات پر
حقیقی طور پر عمل کیا جارہا ہو۔جہاں محبت اور تو در پایا جاتا ہو۔اور جہاں بغیر کسی نسل ، مذہب اور رنگ کے
امتیاز کے انصاف کی حکومت ہو۔ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اس مقام تک پہنچیں اور ساری دنیا کے
لئے ایک نمونہ قائم کریں۔اسلامی تعلیمات مکمل اور حسین طور پر ہمارے اعمال سے ظاہر ہونی چاہئیں۔دوسری بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے انسان باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی میں غیر معمولی ترقی کے
سکون قلب سے محروم ہیں۔اور بین الاقوامی برادری اور تحفظ کے احساس میں کمی پائی جاتی ہے۔ان تمام
مسائل کو حل کرنے میں جملہ مذاہب نا کام ہو چکے ہیں۔اس خلا کو صرف اسلام ہی پر کرسکتا ہے۔اس چیلنج کا
دانشمندانہ جواب دینے کے لئے اور اسلامی تعلیمات کو ہمدردی اور محبت کے ساتھ پھیلانے کے لئے
405
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ضروری ہے کہ ہم خود اسلام سے
مکمل آگاہ ہوں۔تمام برائیوں اور مسائل کا حل بلاشبہ قرآن ہے۔قرآن
مجید کو سمجھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مقدس کتاب کا مطالعہ کریں اور کتب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بہت غور اور تدبر کے ساتھ مطالعہ کریں۔ہمیں قوموں کی رہنمائی کی ذمہ
داری اٹھانے سے قبل اپنے آپ کی تعلیم اور تربیت کرنی ہوگی۔اس لئے میں پورے زور کے ساتھ آپ لوگوں کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ اس روحانی پروگرام پر
التزام کے ساتھ عمل کریں، جو میں نے (صد سالہ منصوبہ کا روحانی پروگرام ) جماعت کے سامنے رکھا ہے۔کوئی احمدی چھوٹا یا بڑا، عورت یا مرد ایسا نہیں ہونا چاہئے ، جو قرآن مجید پڑھ نہ سکتا ہو۔اور پڑھ سکنے کے بعد
دیانت داری کے ساتھ اپنی استطاعت کے مطابق اس کا لفظی ترجمہ جاننے کی کوشش نہ کرتا ہو۔اس مقصد
کے لئے ایک منظم، پر ہمت اور ٹھوس کوشش درکار ہے۔حفظ قرآن کی طرف خاص توجہ دی جائے۔اور کم از
کم ہر تین ماہ پر یا ایک سال پر ایک پارہ حفظ کیا جائے۔ہر احمدی کو یہ اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بعد
مجددین کی آمد کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے محض اپنے کرم سے انبیاء کی طریق پر نظام خلافت کو
قائم فرمایا ہے اور خلفاء بلاشبہ محد دین بھی ہیں۔اس نظام کو غیر معمولی محبت ، فدائیت اور نا قابل شکست وفا
داری کے ساتھ محفوظ رکھنا ہے۔اسلام کی برتری کے لئے یہ بات صرف موجودہ نسل کو ہی ذہن میں نہیں
رکھنی چاہئے بلکہ آئندہ نسلوں کے دلوں میں بھی اس بات کو راسخ کر دینا چاہئے۔میری دعا ہے کہ رب کریم آپ کا رہنما ہو اور آپ کی تمام کارکردگیوں میں آپ کا حامی و ناصر
ہو۔آمین۔406
آپ کا مخلص
دستخط (مرزا ناصر احمد )
( مطبوعه روز نامه افضل 04 مارچ 1978 ء )