دنیا پر اثر پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے اندر مکمل انقلاب پیدا ہو
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیامبر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد میسور -
دنیا پر اثر پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے اندر مکمل انقلاب پیدا ہو
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سور بنام امریکہ منعقدہ 25 دسمبر 1977ء
پیارے بھائیو!
(حضور کے پیغام کا اردو تر جمعہ درج ذیل ہے۔)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آپ عنقریب کیریبین (Caribbean) کے علاقہ
کی احمد یہ جماعتوں کا سالانہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔امید ہے کہ یہ اجتماع آپ میں باہم تعارف محبت اور
اخوت کے رشتے کو مضبوط کرنے کا باعث ہوگا۔ایسے مواقع اپنے اندر بہت سے بیش بہا تعلیمی اور تمدنی
فوائد رکھتے ہیں۔اور اخلاق کی تربیت کا اعلیٰ ذریعہ ہوتے ہیں۔اس نکتہ نظر سے نئی نسل کے بچوں اور
جوانوں کی ان جلسوں میں شمولیت کی بہت حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔اور کوشش کرنی چاہئے کہ ان کو
مواقع سے با ہمی جذ بہ، تعاون، قربانی کی روح نظم وضبط اور اپنے فرائض کی بجا آوری کی طرف پوری توجہ
دے کر پورا پورا فائدہ حاصل کیا جائے۔اس موقع پر میں خاص طور پر دو باتوں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ چودھویں صدی ہجری اب ختم ہونے کو آئی ہے۔اگلی صدی سے جو عنقریب
ہم پر طلوع ہونے والی ہے، انشاء اللہ اسلام کی عظیم الشان ترقیات کا دور شروع ہونے والا ہے۔یہ امر نوشتہ
تقدیر ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام تمام دوسرے ادیان پر غالب آجائے گا۔یہ غلبہ محبت
کے ذریعہ دلائل کے ساتھ اور لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے سے حاصل ہوگا۔اس مقصد کے حصول کے
لئے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو ہمیں بڑے جوش، محبت، ہمدردی اور شفقت کے جذبہ کے ساتھ دوسروں
تک پہنچانا ہے۔اس مشن میں کامیاب ہونے کے لئے آپ کو اپنے آپ کو ایسے رنگ میں ڈھالنا چاہئے کہ
آپ کے اندر اسلامی تعلیم کی تمام خوبیاں عملی رنگ میں نظر آنے لگیں۔بیرونی دنیا پراثر پیدا کرنے کے لئے
یہ ضروری ہے کہ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے آپ کے اندر مکمل انقلاب پیدا ہو۔تا کہ ہر وہ شخص جس کو آپ
سے واسطہ پڑے محسوس کرنے لگے کہ آپ عام لوگوں سے مختلف انسان ہیں۔407
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یه سور بینام
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
دوسری بات یہ ہے کہ صنعتی اور سوشلسٹ نظریات پر بنی انقلابات دنیا کے مسائل اور مشکلات حل
کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پہلی عالمی تنظیم لیگ آف نیشنز اور موجودہ اقوام متحدہ کی تنظیم دکھی انسانیت
کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکیں۔سائنس کی عظیم الشان ترقیات کے باوجودلوگوں کو دل کا سکون اور اطمینان
حاصل نہیں۔مختلف قسم کے نظریات معاشرے میں روز افزوں انتشار کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں اور مستقبل
خاصا دھندلا دکھائی دیتا ہے۔قرآن کریم کی رو سے دنیا میں ایک نیا عالمی نظام قائم کرنے کی ذمہ داری اور
تمام بنی نوع انسان کو ایک متحدہ معاشرے یعنی امت واحدہ میں منسلک کرنے کا فریضہ مسیح موعود علیہ السلام
اور اس کی جماعت کے سپرد ہے۔اور ساری انسانیت کو ایک امت بنانا ، یعنی امت مسلمہ میں داخل کرنا ،
ایک مرکزی نقطہ یا ایک مرکزی صاحب اختیار ہستی کا متقاضی ہے۔جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
قدرت ثانیہ یا خلافت کے الفاظ سے ذکر کیا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ خلافت احمد یہ تا
قیامت جاری رہے گی۔تاہم آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں اور تفرقہ کا
شکار نہ ہوں۔یادرکھیں کہ تیرہ سو سال کے بعد خلافت کا قیام اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت اور برکت
ہے۔پس ہمیں
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور انتہائی کوشش کے ساتھ اس کے تقدس اور احترام کو قائم اور
محفوظ رکھنا چاہئے۔خلافت کی اہمیت ابتداء ہی سے ہر احمدی بچے کے دل میں راسخ ہونی چاہئے۔بلاشبہ
یہی وہ ذریعہ ہے کہ جس کی بنیاد پر ساری دنیا کے لوگ ایک رشتہ میں منسلک ہوں گے اور ایک برادری اور
ایک خاندان کی طرح متحد ہوں گے۔پس اللہ تعالیٰ کے اس احسان
کو ہمیشہ یادرکھیں اور بنی نوع انسان کے
دلوں کو دعاؤں کے ذریعے حسن سلوک کے ساتھ خدمت خلق کے بے لوث اور نہ ختم ہونے والے جذبہ کے
ساتھ اور اسلام کی خاطر جہد مسلسل کرتے ہوئے ، جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل
نازل فرمائے اور ہر آن اور ہر ملک میں آپ کا ہادی اور مددگار ہو۔آمین۔دستخط (مرزا ناصر احمد )
خليفة المسيح الثالث
( مطبوعه روزنامه الفضل 06 مارچ 1978ء)
408