غلبہ اسلام کے لیے جن قربانیوں کی ضرورت ہے ان کی ذمہ داری آپ پر ہے ۔ خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1977ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1977ء
غلبہ اسلام کے لئے جن قربانیوں کی ضرورت ہے، ان کی ذمہ داری آپ پر ہے
خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1977ء بر موقع جلسہ سالانہ
جماعت احمدیہ کی بنیاد اس لئے رکھی گئی ہے اور یہ سلسلہ اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ دین حق
کو مضبوط کیا جائے اور کلمہ اسلام کو دنیا میں پھلایا جائے۔قرآن کریم میں
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کی جو پیشگوئی کی گئی تھی، اس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک عظیم بشارت دی گئی تھی کہ
دین اسلام تمام دنیا پر غالب آئے گا۔مگر یہ تلوار کے ساتھ نہیں ہوگا اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ۔بلکہ
یہ کام محبت اور پیار اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ کیا جائے گا۔اور خدا تعالیٰ کے حسن واحسان کو دنیا کے
سامنے پیش کر کے بنی نوع انسان کے دل جیت کر یہ مشن پورا کیا جائے گا۔پس یہ وہ پیشگوئی اور بشارت
ہے، جس کے متعلق پہلے بزرگوں نے بھی کہا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کے ماتحت کہا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اس زمانہ میں جماعت احمد یہ اپنی کمزوریوں کے
باوجود اور کم مایہ ہوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی مورد بنے گی۔اور وہ قادر و توانا اسے اپنا ہتھیار
بنائے گا تا دنیا میں اسلام کو غالب کرے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم منصوبہ ہے اور یہ ایک عظیم خدائی تدبیر ہے، جس کے پورا ہونے کا یہی
اور
وقت ہے۔تاہم اس کے پورا ہونے کے لئے جن قربانیوں کی ضرورت ہے، ان کی ذمہ داری آپ کے
کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔آپ اپنے نفس کے لئے یہ قربانیاں نہیں دیں گے اور نہ اپنے خاندانوں کے لئے۔دنیا کی دولت کے لئے یاد نیا کے اقتدار کے لئے آپ یہ قربانیاں نہیں دیں گئے۔بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے جماعت احمدیہ یہ قربانیاں دے گی۔وبالله التوفيق۔پس یہ اس سلسلہ عالیہ احمدیہ کا جلسہ ہے، جس کے ذمہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا
کام ہے۔یہ ایک بڑا اہم موقع ہے، جب کہ ہم ادھر ادھر سے اکٹھے ہو کر یہاں جمع ہو جاتے ہیں۔حضرت
سیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ یہ سلسلہ جو قائم کیا گیا ہے، اس کے لئے خدا تعالیٰ نے قومیں تیار کی
409
اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ہیں، جو اس کے ساتھ آملیں گی۔اور یہ اس زمانہ کی بات ہے، جب قوموں
کا تو کیا، افراد بھی حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے گرد کثرت کے ساتھ جمع نہیں ہوئے تھے۔آپ کے گھر والوں نے بھی اور دنیا نے بھی
آپ کو دھتکار دیا تھا۔مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے قو میں تیار کی ہیں، جو سلسلہ احمدیہ کی حقیر کوششوں
کے ذریعہ اسلام میں شامل ہو جائیں گی۔غرض ایک وقت آئے گا، جب انشاء اللہ ساری دنیا کی قومیں
اسلام میں شامل ہو جائیں گی۔یہ ایک حرکت ہے، جود نیا میں جاری ہو چکی ہے۔اور وہ قومیں، جنہوں نے
سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو کر اسلام کو غالب کرنا ہے، ان کے ہراول دستے پیدا ہو چکے ہیں۔اور ان
ہر اول دستوں کے کچھ نمونے غیر ملکی وفود کی شکل میں آپ کے سامنے یہاں موجود ہیں۔جس زمانہ میں یہ کہا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے قومیں تیار کی ہیں، جو جماعت احمدیہ میں داخل ہوں
گی، اس وقت جولوگ سلسلہ احمدیہ کو نہیں پہچانتے اور نہیں جانتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں کیا
منصوبہ تیار کیا اور کن لوگوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ یہ کام لینا چاہتا ہے، وہ تو یہی سمجھتے ہوں گے کہ ایک پاگل
ہے، (نعوذ باللہ ) جو اس قسم کی باتیں کر رہا ہے۔گھر والے تو اس کو پوچھتے نہیں اور کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
قومیں تیار کی ہیں، جو غلبہ اسلام کی مہم میں جماعت احمدیہ کے ساتھ شامل ہو جائیں گی۔لیکن خدا تعالیٰ تو
اپنے وعدوں کا سچا ہے۔وہ علام الغیوب بھی ہے اور قادر مطلق بھی ہے۔اس نے دنیا میں ایک انقلاب عظیم
کی بنیا درکھ کر اسلام کے حق میں اب ایک رو پیدا کر دی ہے۔اور دنیا باطل عقائد سے برگشتہ ہورہی ہے۔اور دین حق کی طرف ایک میلان ہے۔گو یہ ٹھیک ہے کہ اس میلان میں شدت نہیں۔لیکن یہ بات واضح
طور پر نظر آتی ہے کہ اسلام کے حق میں ایک رو پیدا ہوگئی ہے۔مثلاً پچھلی صدی میں اسلام کے مقابلے میں سب سے زیادہ جوش عیسائیوں میں پایا جاتا تھا۔انہوں نے اسلام کو مٹانے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔لیکن اب ان کے متعلق ہم ہی نہیں، خود
عیسائی کہنے لگ گئے ہیں کہ عیسائیت روبہ زوال ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یورپ میں، میں نے
ایک موقع پر ایک جرمن نو جوان سے یہ کہا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تمہارے یعنی عیسائی نوجوانوں کے
اندر چرچ کے خلاف ایک انقلابی رو پیدا ہوگی۔اور میرا خیال ہے کہ یہ انقلاب 25-20 سال کے اندراندر
بپا ہو جائے گا۔تو وہ حیران ہو کر میر امنہ دیکھنے لگا اور کہنے لگا آپ 25-20 سال کی بات کر رہے ہیں، چرچ
کے خلاف تو یہ انقلاب کل پیدا ہوسکتا ہے۔اور وہ خود عیسائی نوجوان تھا۔چنانچہ گرجوں کے سامنے بکاؤ :
FOR SALE“ کا بورڈ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔کئی پادریوں اور عیسائی اسکالرز کی طرف
410
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1977ء
سے عیسائیت کے خلاف اس وقت تک بیسیوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔یہ کتابیں عیسائیت کے بنیادی
عقائد کے خلاف ہیں۔یعنی حضرت مسیح علیہ السلام کے زندہ آسمان پر جانے کے خلاف ہیں۔حضرت مسیح
علیہ السلام کو خدا بنا لینے کے خلاف ہیں۔بہت سے عیسائی سکالرز نے اپنی تحقیق کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام، جو خدا تعالیٰ کے ایک پیارے رسول تھے اور جن کی ہمارے دلوں میں اسی طرح
عزت اور احترام ہے، جس طرح دوسرے رسولوں کی ہے، وہ خدا تعالیٰ کے ایک بندے تھے ، خدا نہیں
تھے۔اور یہ بھی کہ وہ صلیب پر سے زندہ اترے تھے۔اور ان کا جو مشن تھا، جس کے پورا کرنے کے لئے خدا
تعالیٰ نے ان کو معبوث کیا تھا ، یعنی یہ کہ وہ یہود کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کو اکٹھا کریں، اس مقصد کے حصول
کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی لمبی زندگی عطا کی۔کیونکہ بنی اسرائیل (یہود ) کی جو کھوئی ہوئی بھیڑیں
تھی ، وہ یروشلم سے لے کر افغانستان، ہندوستان اور کشمیر کی پہاڑیوں کے بہت وسیع علاقے میں پھلی ہوئی
تھیں۔ان تک پیغام حق پہنچانے کے لئے انہوں نے بڑے لمبے لمبے سفر کیسے ہیں۔اور چونکہ خدا تعالیٰ کا
رسول جس غرض کے لئے بھیجا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو اس وقت تک وفات نہیں دیتا، جب تک اس غرض
کی بنیاد کو پختہ نہ کر دے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو صلیب سے بچا کر دنیا کو اپنی قدرت کا نشان دکھایا۔اور ان کو موقع دیا کہ وہ اپنے مشن کی تکمیل کریں۔یعنی یہود کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو اکٹھا کریں۔اور یہ
صرف ہمارا ہی عقیدہ نہیں بلکہ بڑے بڑے پادریوں نے بھی تحقیق کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ
السلام صلیب پر سے زندہ اترے اور وہ ہجرت کر کے کشمیر اور دوسری جگہوں میں بھی گئے ، جہاں وہ یوز
آسف کے نام سے پکارے گئے۔پس یہ ایک عظیم اور بڑا حیران کن انقلاب ہے، جو عیسائیت کے بنیادی خیالات میں پیدا ہو گیا
ہے۔اس میں میری یا آپ کی کوشش کا ہاتھ نہیں ہے۔بلکہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کوفر مایا تھا کہ آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے، جو تیری تائید میں ساری دنیا میں کام کر رہے ہوں گے،
ویسا ہی ثابت کر دکھایا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 18 جون 1978ء)
411