تحریک جدید کی مساعی اور اللہ تعالی کے افضال کا ذکر ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
تحریک جدید کی مساعی اور اللہ تعالیٰ کے افضال کا ذکر
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔تحریک جدید کی طرف سے دوران سال 25 نئی کتب اور متعدد تراجم شائع ہوئے ہیں۔تحریک
جدید کے زیر ہدایت مختلف ملکوں کی جماعت ہائے احمد یہ اور احمد یہ مشنوں کی طرف سے جو کتب اور تراجم
شائع ہوئے ، وہ یہ ہیں:۔انڈونیشیا:۔1۔اسلامی اصول کی فلاسفی
2۔میرا مذہب
3۔نبراس المومنین
آئیوری کوسٹ :۔-1 قرآن مجید کی آخری 28 سورتوں کا فرانسیسی ترجمہ
2۔آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بائبل کی بشارات
3-ادعية القرآن
4- ادعية الرسول
5۔احادیث الرسول
6۔اسلامی نماز
7- لائف آف محمد
سیرالیون:-
1- لائف آف محمد
2۔احمد یہ موومنٹ
413

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
نائیجیریا:۔ماریش:۔1 تعلیم الاسلام ( یورو با زبان میں)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
2- ادعية القرآن مع ترجمہ ( یورو با زبان میں)
نماز مع ترجمہ ( ہو سا زبان میں)
1- فتح اسلام
414
تنزانیہ:۔انگلستان:
جرمنی:۔2۔اسلام میں نبوت
3 رڈ الزامات ( تینوں فرانسیسی زبان میں)
ابراہیم علیہ السلام کا فرزند اعظم ( سواحیلی زبان میں)
1 - تذکرہ ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور رویا و کشوف کا انگریزی ترجمہ)
2۔ایک غلطی کا ازالہ انگریزی ترجمہ
Islam and human rights-3
1۔اسلام کا تعارف
2۔مکالمہ مابین مسلمان اور عیسائی
The Holy Qur’an and space and Interplanety Flights-3
1- بركات الدعاء
2۔ہماری تعلیم
وکالت تبشیر :
3۔اسلامی اصول کی فلاسفی ( ڈچ زبان میں)
1 من الرحمن ( دوسرا ایڈیشن )
2۔ہماری تعلیم ( عربی دوسرا ایڈیشن )

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
3۔پیغام احمدیت (فارسی دوسرا ایڈیشن)
4- المهدى الحقانی (عربی)
5 الكفرملة واحدة (عربی چوتھا ایڈیشن)
What is Ahmadiyyat2-6 (آٹھواں ایڈیشن)
7-? How to get rid of the bandage of sin (تیسرا ایڈیشن)
8-Invitation to Ahmadiyyat ( طبع)
تحریک جدید انجمن احمدیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اب تو تحریک جدید کے مشن اور اس کے تحت قائم ہونے والی جماعت ہائے احمدیہ قریباً ساری
دنیا میں پھیل چکی ہیں۔ایک وقت تھا، یعنی جب قیام پاکستان سے بہت پہلے، جب تحریک جدید کا سارا بار
ہندوستان کی جماعتوں پر تھا۔لیکن آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ایک انقلابی تبدیلی پیدا کی۔جس کے نتیجہ میں بیرونی ملکوں میں مشنوں اور جماعتوں کا قیام عمل میں آیا؟ وہ مشن اور جماعتیں خود کفیل
ہوتے چلے گئے۔یہ انقلابی تبدیلی اس تحریک کی وجہ سے پیدا ہوئی، جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے تحریک جدید کے نام سے جاری فرمایا۔تحریک جدید کی مساعی کے نتیجہ میں مشرق و مغرب کے بیرونی ممالک میں ایسی مخلص اور فدائی
روحیں پیدا ہو گئیں ہیں کہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اخلاص یہاں کے احمدیوں میں زیادہ ہے یا وہاں کے
احمدیوں میں زیادہ ہے۔اس کیفیت کا صحیح اندازہ وہاں جا کر انہیں دیکھنے سے ہی ہو سکتا ہے۔میں ایک ہی
دفعہ مغربی افریقہ گیا ہوں۔میں نے وہاں ایسا اخلاص دیکھا، جو ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے۔وہ پہاڑوں
پر لاؤڈ سپیکر لگا کر درود شریف پڑھتے اور صل علی محمد کا ورد کرتے ہیں۔اور دور دوران کی آواز سنائی
دیتی ہے۔میں نے ان لوگوں میں خلیفہ وقت کے لئے اور مرکز کے لئے اتنا پیار دیکھا ہے کہ میں حیرت
میں پڑ گیا کہ ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود اتنے پیار کی وجہ کیا ہے؟ میں نے ان سے باتیں کیں اور
اس نتیجہ پر پہنچا کہ چونکہ احمدیت نے وہاں جا کر ان کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بیان کی
وہ احمدیت کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان سے آگاہ ہوئے اور انہیں آپ کے مقام
کی معرفت حاصل ہوئی۔چونکہ انہیں یہ معرفت احمدیت کے ذریعہ ملی ہے، اس لئے انہیں ہم سے بھی پیار
ہے اور بے انداز پیار ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 جنوری 1978ء)
415

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اسی ضمن میں مزید فرمایا کہ
تحریک جدید کے ذریعہ بیرونی ملکوں میں انقلابی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور مسلسل ہورہی ہے۔یہ تبدیلی تعداد کے لحاظ سے بھی رونما ہوئی ہے اور اخلاص کے لحاظ سے بھی۔جہاں تک تعداد کے لحاظ سے
تبدیلی کا تعلق ہے، غانا اور سیرالیون کے متعلق خود وہاں کے دوست دعوی کرتے ہیں کہ وہاں احمدیوں کی
تعداد دس لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔یورپ میں بھی ، امریکہ میں بھی ، جزائر میں بھی اور افریقہ میں بھی ہر
جگہ غلبہ اسلام کے لئے زمین تیار ہو رہی ہے۔بعض لوگ یورپ میں یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ابھی
تک بہت تھوڑے لوگوں نے یہاں اسلام قبول کیا ہے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ تو ابتداء ہے۔ابھی سر
گنے کا وقت نہیں آیا۔ابھی تو یہ دیکھو کہ تم میں سے جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے، ان میں کیا تبدیلی آئی
ہے؟ وہ تبدیلی بذات خود ایک انقلاب سے کم نہیں ہے۔خدا کی شان ظاہر ہوتی ہے، اس بات سے کہ گوا بھی ڈنمارک میں چند آدمی ہی احمدی ہوئے
ہیں، لیکن ان میں سے ایک وہ بھی ہوا ، جس نے عربی میں اتنی دسترس حاصل کی کہ چند سال کے اندراندر
اس نے قرآن مجید کا اپنی زبان میں ترجمہ کر ڈالا۔اس ترجمہ کو وہیں کے ایک پبلیشر نے شائع کیا اور وہ ان
بہت مقبول ہوا۔کیا یہ معمولی انقلاب ہے کہ ایک شخص احمدی ہوتا ہے اور اخلاص و فدائیت میں اتنی ترقی کرتا
ہے کہ اپنے ہم وطنوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کی غرض سے ڈینیش زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کر ڈالتا
ہے، اسے شائع کراتا ہے۔اور پھر اس ترجمہ کو مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔اسی طرح جرمنی میں ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب نے اسلام قبول کیا۔احمدی ہونے کے بعد
ان کے دل میں ایسا تغیر ہوا کہ انہوں نے اسپرانٹو زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کیا۔اسے بھی وہیں کے
ایک پبلیشر نے شائع کیا اور یہ ترجمہ بھی بہت مقبول ہوا۔اگر کوئی کہے کہ ڈنمارک میں تم نے صرف چند آدمی ہی احمدی بنائے ہیں تو میں کہوں گا کہ ان چند
میں ایک ایسا بھی تو آ گیا کہ جس نے قرآن مجید کا ڈینش زبان میں ترجمہ کر دکھایا۔اس ابتدائی حالت میں
وہ اکیلا ہی احمدی ہوتا تو وہ اکیلا ہی کافی ہوتا۔کیونکہ اس اکیلے شخص نے اپنے ہم وطنوں کے لئے قبول اسلام
کی راہ ہموار کر کے دکھائی۔الغرض وہاں جو انقلاب آیا ہے، وہ کوئی معمولی انقلاب نہیں۔تعداد اور اخلاص
ہر دو لحاظ سے بہت بڑا انقلاب ہے، جو وہاں آیا ہے۔416

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
تیسری چیز یہ ہے کہ تحریک جدید کے اجراء بعد قریباً آٹھ سال تک بیرونی ملکوں کی جماعتوں کے
اپنے چندے کچھ نہ تھے۔لیکن اب وہاں کے احمدی احباب دل کھول کر چندے دیتے ہیں۔مثال کے طور پر
غانا ہے۔وہاں لوگ باقاعدگی سے ماہوار چندے دینے کے زیادہ عادی نہیں ہیں۔لیکن جب ان کا سالانہ
جلسہ ہوتا ہے تو اس وقت وہ چندہ کے طور پر لاکھوں روپے دے دیتے ہیں۔اور دیتے بھی ہیں، روح
مسابقت کے تحت۔ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر۔ان میں باہم اس بات کا مقابلہ ہوتا ہے کہ کون زیادہ
چندہ دیتا ہے؟ ان میں اس روح کا پیدا ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔یہ خود ایک بہت بڑا انقلاب ہے کہ
پہلے باہر سے روپیہ آکر ان کے ملک پر خرچ ہوتا تھا، اب ایک پیسہ بھی باہر کا ان پر خرچ نہیں ہوتا۔دوران سال بیرون ممالک میں چار نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور متعد وزیر تعمیر ہیں۔اور بعض ملکوں
میں اس غرض کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔اسی طرح امسال نے مشن بھی قائم ہوئے ہیں۔ایک نیامشن
کینیا میں اور ایک نیا مشن کینیڈا میں کھلا ہے اور وہاں مبلغ بھجوائے گئے ہیں۔گزشتہ سال میں ٹورانٹو (کینیڈا) بھی گیا تھا۔وہاں کی جماعت کو مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے
زمین خریدنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔چنانچہ وہاں کی جماعت نے خدا تعالیٰ کے فضل سے شہر کے مضافاتی
علاقہ میں ساڑھے چھ ایکڑ زمین خرید لی ہے۔اس طرح سپین میں ہمیں امید ہے کہ مسجد اور مشن ہاؤس کے لیے جلد زمین خرید لی جائے گی۔سپین کے بارے میں تو ہماری غیرت کا سوال بھی ہے۔وہاں مسلمان سات، آٹھ سو برس حکمران رہے
ہیں۔پہلے وہ ایک مسلمان ملک تھا۔ہم نے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری
دنیا کومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع کر دینا ہے۔البتہ جو پہلے مسلمان علاقے تھے، ان میں اسلام کی ازسرنو اشاعت کے لئے
ہمیں زیادہ کوشش کرنی ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں ہمیں مسجد اور مشن ہاؤس کے لیے زمین مل
جائے۔ایک مشکل وہاں یہ پیش آرہی ہے کہ حکومت زمین خریدنے کی اجازت تو دے دیتی ہے لیکن ایسی
شرائط بھی لگادیتی ہے، جنہیں پورا کر ناممکن نہیں ہوتا۔یہ روکیں انشاء اللہ دور ہوں گی۔لیکن آپ
کو قربانیاں
دینی پڑیں گی۔قربانیاں دینے سے راستہ میں حائل روکیں دور ہوتی چلی جائیں گی۔کوئی روک ایسی واقع
نہیں ہو سکتی ، جو آپ کو ایک ہی مقام پر کھڑا رہنے پر مجبور کر دے۔بعض ملکوں میں ، جہاں ہمارے مشن پہلے سے قائم ہیں ، بعض نئی جماعتوں
کا قیام عمل میں آیا ہے۔چنانچہ انگلستان میں دونئی جماعتیں بنی ہیں۔اسی طرح جزائر فجی میں تین نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔خاص
417

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
طور پر نجی میں تبلیغ کا ایک نیا میدان کھلا ہے۔اب تک نجی میں باہر سے آکر آباد ہونے والوں میں احمدیت
پھیل رہی تھی۔لیکن اب وہاں کے اصل باشندوں یعنی مچین میں سے بھی متعد دلوگ احمدی ہو چکے ہیں۔پہلے
وہاں کے اصل باشندوں اور ہمارے درمیان ایک دیوار حائل تھی۔وہ اب بفضل تعالیٰ گرنی شروع ہو گئی
ہے۔اللہ تعالی کا بڑا افضل اور احسان ہے، جماعت پر کہ بیرونی دنیا میں بھی ہر سال ہمارا تبلیغی اور اصلاحی کام
آگے بڑھ رہا ہے اور اندرون ملک بھی اللہ تعالیٰ اس میدان میں ہمیں اپنی برکتوں سے نواز رہا ہے۔اس جلسہ میں پاکستان کے ایک علاقہ کے دو سو ایک باشندے آپ کے درمیان ایسے بیٹھے ہیں،
جو پہلے اچھوت کہلاتے تھے۔لیکن ان میں سے اکثر اب مسلمان ہو چکے ہیں۔کچھ ہیں، جو تحقیق کرنے کی
غرض سے یہاں آئے ہیں۔انگلستان میں بعض لحاظ سے بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور بعض لحاظ سے کچھ ستی بھی ہے۔وہاں
کے جواصل باشندے احمدی ہوئے ہیں، وہ تعداد میں ابھی تھوڑے ہیں۔لیکن جو احمدی ہوئے ہیں ، وہ خدا
تعالیٰ کے فضل سے بہت مخلص ہیں۔جیسے ہمارے بشیر احمد صاحب آرچرڈ ہیں۔جو باقاعدہ مبلغ اسلام کی
حیثیت سے وہاں فریضہ تبلیغ ادا کر رہے ہیں۔البتہ وہاں اشاعت کتب کا بہت اچھا کام ہورہا ہے۔امریکہ اور انگلستان میں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں اپنے پریس لگ جائیں۔تا کہ اشاعت کتب
کے کام میں آسانی پیدا ہو سکے۔پتہ لگا ہے کہ دنیا میں بعض مقامات ایسے ہیں، جہاں طباعت کا کام بہت ستا
ہو جاتا ہے۔انہیں مرکز بنا کر وہاں سے مختلف ممالک میں کتابیں بھجوانے کا پروگرام بھی زیر غور ہے۔دراصل
میرے دل میں بڑی تڑپ ہے کہ دس لاکھ قرآن کریم امریکہ میں پھیل جائیں۔اگر آپ میں بھی یہ تڑپ پیدا ہو
جائے اور آپ بھی اس کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں تو جلد یہ تڑپ پوری ہو سکتی ہے۔مغربی افریقہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی روبڑی تیز ہوگئی ہے۔لیکن وہاں کچھ
اقتصادی مشکلات پیدا ہورہی ہیں ، جس سے اشاعت اسلام کے کام میں روک واقع ہو سکتی ہے۔غانا کے
الحسن عطا صاحب نے ، جو امسال بھی جلسہ میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں، مجھ سے ملاقات کے
وقت رو کر کہا کہ ہمارے ملک کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں ہے، آپ اس کے لئے دعا کریں۔ہم سب
کے لئے دعا کرتے ہیں۔ان کے لئے بھی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ملک کی اقتصادی مشکلات
دور فرمائے اور وہاں اسلام کی روز افزوں ترقی کے سامان فرمائے۔418

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
الغرض دوران سال خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں ہی تبلیغ اسلام کے کام میں تیزی پیدا
ہوئی ہے۔لیکن خاص طور پر انگلستان، امریکہ، مغربی افریقہ بھی آئی لینڈز اور مشرقی افریقہ کے بعض
ممالک میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔فالحمد للہ۔(مطبوعه روزنامه الفضل 16 جنوری 1978ء)
”اب میں مہنگائی کی طرف آتا ہوں۔مہنگائی صرف غانا او نائیجیریا میں نہیں ہے بلکہ دوسرے
ملکوں میں بھی ہے۔اور ہمارے اپنے ملک میں بھی ہے۔ہمارے ملک میں مہنگائی کی ایک وجہ غیر اسلامی
انداز کی غلط منصوبہ بندی بھی ہے۔اس کا اثر ہمارے کارکنوں پر بھی پڑنا، ایک قدرتی امر ہے۔صدر انجمن
احمدیہ تحریک جدید اور وقف جدید نے اپنے اپنے کارکنوں کی اور خلافت نے غیر کارکنان افراد کی اقتصادی
مشکلات کو دور کرنے کی کوشش شروع کی ہوئی ہے۔ایک تو گندم کی خریداری میں سہولت دی جاتی ہے۔دوسرے موسم سرما میں گرم کپڑوں وغیرہ کے لئے امداد دی جاتی ہے۔تیسرے علاج معالجہ کے سلسلہ میں طبی امداد کی سہولت بہم پہنچائی جاتی ہے۔صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے کم تنخواہ پانے والے کارکنان کو ان کے افراد کنبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ،
ان کی گندم کی کل سالا نہ ضرورت کا 1/2 حصہ بطور امداد نہیں دیا جاتا ہے۔تا کہ گندم کے حصول میں انہیں وقت
نہ ہو۔نیز ان کے افراد کنبہ کو ساٹھ روپے فی کس کے حساب سے موسم سرما میں امداد دی جاتی ہے۔نیز
غیر کارکنان مستحقین کو گندم، گزارہ الاؤنس اور وظائف کی شکل میں حتی المقدور امداد مہیا کی جاتی ہے۔اس طرح
صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید، وقف جدید نے اپنے کارکنان کو اور خلیفہ وقت کی زیر نگرانی غیر کارکنان
مستحقین کو گندم ، امداد موسم سرما اور طبی امداد نیز گزارہ الاؤنس اور وظائف کی شکل میں دس لاکھ، چودہ ہزار روپے
سے زائد کی امداد مہیا کی گئی۔یہ سب امداد کارکنان
کی ماہوار تنخواہوں کے علاوہ مہیا کی گئی۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 جنوری 1978ء)
مغربی افریقہ کے بعض ملکوں میں ہسپتال اور ہائر سیکنڈری سکولز کھولنے کے لئے نصرت جہاں
ریز روفنڈ کی تحریک میں نے 1970ء میں شروع کی تھی۔25 لاکھ روپے اس فنڈ میں جمع کرنے کی میں نے
تحریک کی تھی۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے تین سال کے اندر اندر 56 ملکوں سے احباب جماعت نے 53
لاکھ روپیدا کیا۔میر تم بنر (Barmer) کے طور پر تھی۔جس میں آغاز کار 53لاکھ روپے کا ایک چھوٹا سا شعلہ
419

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
نمودار ہوا، جو بعد میں بڑھا اور پھیلا اور مغربی افریقہ کے ایک بڑے علاقہ کو اپنی تمازت سے فیض پہنچانے کا
موجب بنا۔اس 53 لاکھ روپے نے بروئے کار آ کر چار کروڑ ، 46 لاکھ روپیہ پیدا کیا۔اور اس نے وہاں کے
سکولوں اور ہسپتالوں کی ضرورت پوری کر دی۔ہم نے ابتداء میں وہاں چھوٹے چھوٹے کلینک کھولے تھے۔اس آمد سے ہم نے ان چھوٹے چھوٹے کلینکوں کو ہسپتالوں میں بدل دیا۔اور نئے سکول کھولے۔اللہ تعالٰی
نے وہاں اپنی رحمت کا عجب جلوہ ظاہر کیا۔اس کا ایک درخشاں پہلو یہ ہے کہ ان ہسپتالوں میں گزشتہ سات
سال کے دوران 17,52,356 مریضوں کا علاج کیا گیا۔356 مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔کم و بیش دولاکھ مریضوں
کا کلی طور پر مفت علاج کیا گیا۔یعنی امراض کی تشخیص بھی مفت کی گئی اور انہیں
دوائیں بھی ہسپتالوں کی طرف سے مفت دی گئیں۔باقی مریضوں نے ، جن میں سے اکثر کھاتے پیتے اور
مالدار تھے، اپنے علاج کے اخراجات اپنی مرضی سے خود ادا کئے۔اور اس طرح خدا تعالیٰ نئے ہسپتال اور نئے
سکولز کھولنے کے لئے خود وہیں سے رقم مہیا کراتا رہا۔خدا تعالیٰ نے اپنے تصرف خاص کے ماتحت امراء سے
دولت لے کر غریبوں کے لئے رقم مہیا کر دی۔جس کے نتیجہ میں وہاں سولہ ہسپتال اور سولہ ہائر سیکنڈری سکول
کھل گئے۔جو بڑی کامیابی سے وہاں عوام کی خدمت بجالا رہے ہیں۔یہ ایک نعمت ہی ایسی ہے، خدا کی کہ اگر ہم ساری عمر شکر کرنے میں گزار دیں تو بھی اس ایک نعمت
کا شکر ادا نہیں ہو سکتا۔اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے وقت کہا کرتا ہوں، اے خدا! ہماری
استعداد اور طاقت کے مطابق جتنا شکر کرنا ہمارے لئے ممکن ہے، اس کی تو ہمیں تو فیق عطا کر اور تیری
نعمتوں کی قدر کے مطابق جتنا مزید شکر ہمیں کرنا چاہئے ،اسے معاف کر دے۔نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت مغربی افریقہ کے ممالک میں قرآن مجید (عربی متن و
انگریزی ترجمہ ) کے بیس ہزار نسخے ایک سکیم کے ماتحت پھیلائے جاچکے ہیں۔وہاں کے تمام بڑے بڑے
ہوٹلوں کے رہائشی کمروں میں، جن میں بکثرت سیاح اور بڑے لوگ قیام کرتے ہیں، قرآن مجید کے نسخے
رکھوا دیئے گئے ہیں۔تا کہ جو لوگ ان کمروں میں ٹھہریں، وہ فارغ وقت میں قرآن مجید کا مطالعہ کر سکیں اور
اس طرح اسلام کا پیغام از خودان تک پہنچتار ہے۔جلسہ سالانہ 1973ء کے موقع پر میں نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی تحریک کی تھی۔اور
جماعت اور جماعت کے مخلصین سے پندرہ سال میں اڑھائی کروڑ روپیہ اس فنڈ میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا
تھا۔اس فنڈ میں 54 ممالک کے احباب نے وعدے لکھوائے۔اور وہ قسط وار ادائیگیاں کر رہے ہیں۔وعدے خدا کے فضل سے دس کروڑ روپے سے اوپر ہو گئے تھے۔420

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء
صدسالہ احمد یہ جوبلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر ہم نے غلبہ اسلام کی صدی کا استقبال کرنا
ہے۔نئے مشن قائم ہوتے ہیں، نئی مساجد تعمیر کی جاتی ہیں اور دنیا کی ایک سو زبانوں میں قرآن مجید کے
تراجم کر کے انہیں شائع کرنا ہے۔ان میں سے بعض کام ایسے ہیں، جنہیں ہم نے ابھی سے شروع کرنا
ہے۔تا کہ ہم غلبہ اسلام کی صدی کا شایان شان استقبال کرنے کے قابل ہو سکیں۔وعدہ جات کی وصولی تسلی بخش ہے۔میں 54 ممالک کی جماعتوں سے، جنہوں نے وعدے
لکھوائے ہیں اور جو ادائیگیاں کر رہی ہیں، کہتا ہوں کہ تھوڑ اسا زور اور لگا دیں۔تا کہ وعدے جلد از جلد
پورے ہو سکیں۔اور غلبہ اسلام کی مہم کو آگے بڑھانا ممکن ہو سکے۔جماعتوں کا اخلاص قابل ستائش ہے اور
وصولی کی رفتار تسلی بخش ہے۔صرف تھوڑا سا زور لگانے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ احباب
کو اپنی برکتوں
سے نوازے گا۔جیسا کہ وہ اپنے وعدوں کے بموجب انہیں اپنی برکتوں سے نوازتا چلا آ رہا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 18 جنوری 1978ء)
،،
421

آج 10 میں سے 10 باقی