ہم اس وقت جماعت احمدیہ کی زندگی کے ایک نہایت اہم موڑ پر ہیں ۔ خطاب فرمودہ یکم اپریل 1977ء بر موقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
ہم اس وقت جماعت احمدیہ کی زندگی کے ایک نہایت اہم موڑ پر ہیں
خطاب فرمودہ یکم اپریل 1977ء بر موقع مجلس شوری
"
ہم اس وقت اپنی زندگی کے، جماعت احمدیہ کی زندگی کے ایک نہایت اہم موڑ پر ہیں۔ایک چوراہے پر کھڑے ہیں۔اس وقت جماعت احمدیہ کی یہ حیثیت کہ ساری دنیا کو مسلمان بنانے کا فریضہ
جماعت کے سپرد کیا گیا ہے، یہ نمایاں ہو کر سامنے آگئی ہے۔اور اس وقت جماعت ہائے احمد یہ بیرون
پاکستان میں اس قدر وسعت پیدا ہو چکی ہے کہ جیسا کہ آپ دیکھیں گے، باہر کا بجٹ، ہمارے اپنے بجٹ
سے بہت زیادہ ہو گیا ہے۔اس کا ہماری شوری کے ساتھ بالواسطہ تعلق ہے۔اور اس کے متعلق شوری عام
مشورے دے سکتی ہے۔اگر خلیفہ وقت ان کو منظور کر لے تو اس کے مطابق باہر والوں کو ہدایت دی جاتی
ہے۔اور اگر رد ہو جائیں تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پچھلے چند سالوں میں ہی، میرے خیال میں 70ء کے بعد، افریقہ کے بعض ممالک کا بجٹ آمد
دگنے سے زیادہ ہو گیا ہے۔اور اصل آمد بھی دگنے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ان کے بجٹ ہم سے کچھ مختلف بنتے
ہیں۔قریباً اس طرح بنتے ہیں۔مثلاً ابھی پرسوں میں مغربی افریقہ سے آیا ہوا ایک خط پڑھ رہا تھا، جس میں
لکھا تھا کہ ہماری ایک علاقائی میٹنگ ہوئی ، ایک جلسہ ہوا اور اس میں مالی تحریک کی گئی۔وہاں ہر شخص کے نام
کا بجٹ نہیں بنتا۔بلکہ مختلف علاقے یا پھر قبائل آپس میں بیٹھ کر مقابلہ کرتے ہیں۔چنانچہ ان کے سکے میں
اس علاقے کے (ملک کے نہیں) وعدے ہو گئے۔اکثر حصہ وہ وہیں ادا کر دیتے ہیں یا چند دنوں میں وصول
ہو جاتا ہے۔اس طرح ماہانہ وصولی کا حساب نہیں ہے۔اور وہ گذشتہ سال کے مقابلے میں قریباً ایک لاکھ سے
زیادہ تھا۔وہ بڑی چھلانگیں مار کر آگے نکل رہے ہیں۔کچھ مسائل بھی ان کے پیدا ہوتے ہیں۔جب وہ اپنے
اخلاص میں اور قربانی میں آگے نکل رہے ہیں تو اس عمر سے وہ آگے بڑھ گئے کہ جب بچے کو انگلی پکڑ کر چلایا
جاتا ہے۔اس لئے کچھ عرصے سے میں ان کو کافی آزادی دے رہاہوں کہ تمہارے انتظام ہیں، تم اب اپنے
ملکوں کو سنبھالو۔مگر چونکہ ان
کو تجربہ نہیں ہے اور چونکہ ان کو غلط قسم کا تجربہ بھی ہے، یعنی دونوں باتیں ہیں کہ
بعض چیزوں
کا انہیں تجربہ نہیں اور بعض باتوں کا انہیں غلط تجربہ ہے، اس لئے وہ غلطیاں بھی کرتے ہیں۔ہم
انہیں برداشت بھی کرتے ہیں کبھی غصے بھی ہوتے ہیں، کبھی پیار کے ساتھ سمجھاتے ہیں۔425
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
جہاں تک غلبہ اسلام کی مہم کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اس غرض سے قائم فرمایا
ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو پھیلائے۔یہ عظیم مہم ایک زبردست انقلاب ہے۔یا مجھے یوں کہنا چاہیے،
آپ اچھی طرح غور سے سنیں اور اس کو سوچیں، جماعت احمد یہ محض انقلابی نہیں بلکہ میرا خیال ہے، انسانی
زندگی میں پہلی بار تو نہیں کہنا چاہیے، لیکن میں یوں کہوں گا کہ اسلام میں پہلی بار Revolution اور
Evolution یعنی انقلاب اور سہولت کے ساتھ مسلسل آگے بڑھنے کا عمل جو ہے، اس کا حسین امتزاج
پیدا کیا گیا ہے۔یہ جو Evolutionary Process (ارتقائی عمل ) ہے، اس سے انسان چھٹکارا حاصل
نہیں کر سکتا۔دنیا میں جو بہت بڑے بڑے Revolutions (انقلابات رونما ہوئے ہیں، مثلاً
Russian Revolution ( روسی انقلاب) ہے، اس کی ابتداء انقلاب سے ہوئی۔لیکن بعد میں اس
کے عمل کا سہولت کے ساتھ آگے بڑھنے کے ساتھ تعلق ہے۔اسی طرح مثلاً یوگوسلاویہ میں پہلا
Constitution (دستور) بنا تو وہ Revolutionary (انقلابی ) تھا۔لیکن اس Revolutionary
Consititution یعنی انقلابی دستور کے بعد اس میں تین بنیادی تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔اور یہ تبدیلیاں
Revolutionary (انقلابی طریق پر نہیں ہوئیں بلکہ عام طریق پر۔جس طرح سہولت کے ساتھ
انسان ترقی کرتا ہے، اس راستے پر گامزن ہو کر انہوں نے یہ تبدیلیاں کی ہیں۔اسلام کا انقلاب مختلف ادوار میں آیا۔دو بڑے دور ہیں۔ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا انقلاب۔اور ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ، مہدی علیہ اسلام کے زمانے کا انقلاب۔لیکن یہ دونوں انقلاب محض انقلاب نہیں محض Revolution نہیں۔بلکہ Revolution
اور Evolution کا ایک امتزاج ہے۔اور وہ بڑا حسین امتزاج ہے۔یعنی انقلاب اور ارتقاء دونوں ساتھ
چل رہے ہیں۔بہت انقلابی اثر پیدا ہور ہے ہیں۔آپ پیچھے غور کریں، مثلاً میری خلافت کے دس، بارہ
سال کا زمانہ جو ہے، اس کے اندر بعض بڑی زبر دست تبدیلیاں دنیا میں اسلام کی ترقی کی مہم میں پیدا ہو چکی
ہیں۔اور آپ نے ان کو محسوس بھی نہیں کیا۔وہ انقلابی تبدیلیاں ہیں۔اس کے لئے کوئی نام سوچنا پڑے گا۔یا
ممکن ہے کہ ہو۔لیکن اس وقت میرے ذہن میں نہیں آرہا۔بہر حال نہ محض انقلاب ہے اور نہ محض
Evolutionary Process ہے۔بلکہ ان دونوں کا حسین امتزاج ہے۔جس کے ساتھ یہ ترقی کر رہے
ہیں۔مثلاً امریکہ ہے۔امریکہ میں بہت پرانی جماعت ہے۔55 سال ہوئے ، جب پہلی دفعہ ہمارے مبلغ
426
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
وہاں پہنچے تھے۔ان کی فضا کے اندر کوئی تبدیلی ہو رہی تھی۔جس کا انسان کو علم نہیں تھا کہ کیا ہے؟ خاموشی کے
ساتھ ہو رہی تھی۔نہ ناک اسے سونگھ رہا تھا، نہ کان اسے سن رہے تھے، نہ آنکھیں اسے دیکھ رہی تھیں۔اور پھر
یک دم ہی پچھلے چند سالوں کے اندران میں ایک نمایاں تبدیلی پیدا ہو کر سامنے آگئی۔میں پچھلے سال وہاں گیا ہوں۔میں نے انہیں کہا کہ اگر آپ نے اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرنی
ہے تو کمیونٹی سنٹر بناؤ۔جہاں علاقے کے احمدی گھرانوں کے بچے اپنی چھٹیوں میں اکٹھے ہوں۔اور ماحول
ایسا ہو، جو بچے کے ذہن کے مطابق ہو۔مثلاً میں نے انہیں کہا کہ وہاں پھل دار درخت لگاؤ اور بچے کو
اجازت ہو کہ جب مرضی درختوں سے پھل توڑے۔کوئی اس کا نگران نہیں ہونا چاہئے۔وہ بچوں کا باغ
ہے۔اور وہ کھائیں۔صرف ان کو یہ سمجھانے والی بات ہے کہ کچے نہ کھانا، پیٹ میں درد ہو جائے گا یا بعض
پھلوں میں شروع میں بہت کھٹاس ہوتی ہے، تمہارے گلے میں خراش پیدا ہو جائے گی۔لیکن یہ انہیں
سمجھانے والی بات ہے۔البتہ یہ نہ کھاؤ، ہاتھ نہ لگاؤ ، تو رونہ، یہ نصیحت کسی اور غرض کے لئے ہے۔اور بہت
سی چیزیں ان کو بتا ئیں۔یہ سات سال کا پروگرام تھا اور 15 جگہ دس سے تمھیں ایکڑ تک زمین لینے کا
پروگرام تھا۔اور ابھی ایک سال پورا نہیں ہوا کہ 4 جگہ جماعت کو زمین مل چکی ہے۔اسی طرح سالہا سال سے کینیڈا کہہ رہا تھا کہ ٹورنٹو میں مسجد ہونی چاہیے، مسجد ہونی چاہئے۔ٹورنٹو میں ہمارا مرکز ہے۔سارے کینیڈا کے امیر ٹورنٹو میں ہیں۔لیکن یہ اس ملک کا دارالخلافہ نہیں ہے۔وہاں بڑی اچھی جماعت ہے۔اور وہ اس کی طرف توجہ ہی نہیں کر رہے تھے۔اب میں نے دورہ کیا تو چند
مہینوں کے اندراندرانہوں نے شہر سے باہر، لیکن زیادہ دور نہیں، چند میل کے اندر اندر مسجد اور مشن ہاؤس
اور کمیونٹی سنٹر کے لئے ساڑھے چھا یکٹر زمین لے لی۔قریباً 50 یا 60 ہزار کینیڈین ڈالر میں۔امریکہ اور کینیڈا میں یہ فرق ہے کہ کینیڈا میں ہمارے ان علاقوں کے لوگ یعنی ہندوستان کے اور
عرب ممالک کے احمدی اور کچھ پاکستان کے وہاں جا کر آباد ہوئے ہیں اور اکثریت ان کی ہے۔کینیڈ نیز
احمدی بھی ہیں۔لیکن اکثریت یہاں سے گئے ہوئے لوگوں کی ہے۔لیکن امریکہ میں بہت بھاری اکثریت
امریکنز کی ہے۔بالکل اصلی شہری، جو خاندان کہ صدیوں سے وہاں رہتے ہیں۔ویسے امریکہ اور کینیڈا میں
باہر سے ہی سارے لوگ گئے ہوئے ہیں۔ریڈ انڈینز کو تو انہوں نے چل کر رکھ دیا تھا۔اب ان میں کچھ
جان پڑی ہے۔بہر حال بڑا فرق پڑ رہا ہے۔جہاں تک افریقہ کا تعلق ہے، اس میں لوگ اب سکولوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ ہمیں اور
سکول بنا کر دو۔ہم گورنمنٹ کی پالیسی کے ساتھ چلتے ہیں۔گورنمنٹ کے افسر آتے ہیں اور بڑی تعریف
427
اقتباس از خطاب فرمودہ یکم اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
کرتے ہیں۔اب ایک جگہ بالکل Bush میں سکول کھلا ہے۔Bush افریقہ کا محاورہ ہے، یعنی ایسا جنگل
جہاں مہذب آدمی کا پہنچنا مشکل ہے۔چنانچہ وہاں نصرت جہاں سکیم کے ماتحت سکول کھلا ہے۔اور وہاں کا
علاقہ حیران بھی ہے اور خوش بھی ہے۔اور اس کے افتتاح پر وہاں کے بڑے بڑے افسر ا کٹھے ہوئے تھے
اور جماعت احمدیہ کی بڑی تعریف کر رہے تھے اور لوگ بڑے خوش تھے۔ان کو علم سکھانا اور ان کو علاوہ
دوسری تعلیم کے اسلام کی تعلیم دینا، ہمارا کام ہے۔جب میں 70ء میں وہاں گیا تو ایک افریقن دوست مجھے کہنے لگے کہ اب عیسائی ہمارے
مبلغوں اور ہماری کتابوں سے تنگ آکر Bush کی طرف بھاگ رہے ہیں۔اس کے منہ سے یہ نکلا تو میں
نے اسی وقت اس کو کہا کہ۔Follow them to the bush تم ان کے پیچھے پیچھے بش کی طرف جاؤ۔اب ہم نے ان کو چھوڑنا تو نہیں۔اس لئے میں نے کہا کہ آپ شہروں سے بش کی طرف چلے جائیں۔چنانچہ اب بش میں بھی کام شروع ہو گیا ہے۔اور ان کو زیادہ ضرورت ہے۔کیونکہ وہ ہر لحاظ سے بہت پیچھے
ہیں۔ابھی تک افریقہ میں ایسے علاقے ہیں، جہاں لوگ کپڑے بھی نہیں پہنتے ، پتے وغیرہ باندھ لیتے ہیں یا
صرف دھوتیاں پہن لیتے ہیں، مرد بھی اور عورتیں بھی۔اور تعلیم بالکل ہے ہی نہیں۔ایک فیصد بھی نہیں۔پس ہم نے ان کی خدمت بھی کرنی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام وحشی کو انسان بناتا ہے، انسان کو
با اخلاق انسان بناتا ہے، بااخلاق انسان کو باخدا انسان بناتا ہے۔عرب میں یہی ہوا۔اور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی تربیت کے نیچے بڑی شان سے ہوا۔یہاں اتنی دور وہی روشنی نمودار ہوئی ہے، جو عرب سے نکلی
تھی۔یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا فیض ہے، جو
لوگ بالکل وحشی جانوروں کی طرح ہیں ، اب ان کے اندر اسلام پھیل رہا ہے۔اور عیسائی عملا وہاں سے
مایوس ہو چکے ہیں۔ایک وقت میں وہ کہتے تھے کہ افریقہ کے متعلق تو بحث کی ضرورت ہی نہیں۔یہ تو ہماری جھولی
میں پڑ چکا ہے۔اور اب کہتے ہیں کہ اگر ہم ایک آدمی عیسائی کرتے ہیں تو احمدی دس مسلمان بنا لیتے ہیں۔لیکن اب بھی وہ اپنے حق میں کچھ مبالغہ آمیزی سے بات کر رہے ہیں۔شاید میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ مشرقی افریقہ کے ایک یورپین پادری پچاس سال سے زیادہ عرصہ
وہاں تبلیغ کرنے کے بعد بوڑھے ہو کر واپس جارہے تھے۔لوگ ان
کی دعوتیں بھی کر رہے تھے اور ان کو الوداع
428
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
کہنے کے لئے ان کے گھر پہ جا کر ان سے ملاقات بھی کرتے تھے۔ہمارے مبلغ ان سے ملنے گئے تو اتفاقا اس
وقت ان کے پاس کوئی اور آدمی نہیں تھا۔وہ دونوں تھے۔یعنی ایک احمدی مبلغ اور ایک عیسائی مبلغ ، جو واپس جا رہا
تھا۔تو بے تکلف ماحول میں وہ کہنے لگا کہ کچی بات اگر مجھ سے پوچھتے ہو تو میں نے اپنی پچاس سالہ کوشش کے
نتیجے میں صرف ایک عیسائی بنایا ہے۔ویسے لیبل لگوالئے ہیں ہزاروں نے کسی نے ہم سے دودھ لینے کے
لئے کسی نے آٹا لینے کے لئے کسی نے تعلیمی وظیفہ لینے کے لئے عیسائیت اختیار کی ہے۔اور مجھے پتہ ہے کہ
وہ عیسائی نہیں ہیں۔تو ہمارے مبلغ نے کہا کہ ہمارے پاس تو ہر سال ہزاروں بت پرست اور عیسائیوں میں
سے جو آتے ہیں، وہ پکے مسلمان ہوتے ہیں۔اور بڑی قربانی کرنے والے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ شرم آتی ہے کہ ہمارے ملک میں بھی لوگ ایسے نہیں ہیں، بعض پرانے خاندانوں میں
سے بھی۔مثلاً پیسے دینے ہیں، خدا کا مال ہے، اس میں سے خدا کے راہ میں دینا ہے۔وہاں سے خبریں آتی
رہتی ہیں۔ابھی چند دن ہوئے کہ ایک خط میں تھا کہ اتنے احمدی ہوئے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم
چندہ دیں گے۔انہوں نے کہا بھی کہ ذرا آرام سے سہولت سے پھر سوچ کر تم اپنے چندے لکھوانا۔لیکن
انہوں نے کہا کہ نہیں، جب ہم نے اسلام کو قبول کر لیا ہے تو ہمارے چندے ابھی لکھو۔ہم مالی قربانی میں
کیوں پیچھے رہیں؟ یہ ایک رو بھی وہاں پیدا ہورہی ہے۔اور وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔بہت سے ایسے علاقے ہیں، جہاں ہم ابھی تک مبلغ بھیج ہی نہیں سکے۔پچھلے سال بھی میں نے
توجہ دلائی تھی۔ہر مشاورت پر میں کہتا ہوں، سب سے زیادہ تو ہمیں اشاعت کتب کی بڑی سخت ضرورت
ہے۔اور اس کے لئے پریس کی بڑی سخت ضرورت ہے۔میں تو جو اپنی ضرورت ہو اور جو میں سمجھتا ہوں کہ
جماعت اگر کوشش کرے تو پوری کر سکتی ہے، اس کے مطابق ہدایت دے دیتا ہوں۔امریکہ کو میں نے کہا
تھا کہ اگلے دس سال میں دس لاکھ قرآن کریم با ترجمہ پھیلاؤ۔مفت تقسیم نہیں کرنا بلکہ پھیلانا ہے۔کچھ مفت
دینا پڑے گا، کچھ لائبریریوں کو پوری قیمت پر دینا پڑے گا۔کسی کو نصف قیمت پر دینا پڑے گا۔بہر حال
A MILLION COPIES OF THE TRANSLATION OF THE HOLY QURAN
کی اشاعت کا انتظام کیا جائے۔( یہ میں نے اس واسطے کہا ہے کہ ہمارے امریکن نمائندے اس وقت
یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔) چنانچہ ان کو میں نے کہا، یہ کام کرو۔صرف یہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے ترجمہ اور تفسیری نوٹ کے علاوہ اس وقت دنیا اسلام کی تعلیم
مانگ رہی ہے۔خصوصاً جو آج کی دنیا کا مسئلہ ہے، اس کے متعلق ، یعنی سود کے متعلق ، اقتصادیات کے
429
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
متعلق بڑے بڑے چوٹی کے دماغ لڑ پڑے ہیں۔دماغ دماغ سے لڑ پڑا ہے۔اشتراکیت نے اپنے
اصول بنالئے ،سرمایہ دارانہ نظام نے اپنے اصول بنالئے۔لوگ کہتے ہیں، ہمیں تو کچھ مجھ نہیں آ رہا۔کوئی
صحیح بات اور ہمارے مسائل کو حل کرنے والی تعلیم ہمارے سامنے رکھو؟ ہمیں بتاؤ کہ اسلام کیا کہتا ہے؟ اور
اس کے لئے کتابیں چاہیں۔یہ ساری تمہید میں ابھی آپ کو بتاؤں گا کہ کیوں شروع کردی ہے؟ کتابوں کی بڑی سخت
ضرورت ہے۔کل پولینڈ سے خط آ گیا۔پولینڈ ، جو کہ کمیونسٹ ملک ہے، وہاں بھی ہماری جماعت بن گئی
ہے۔وارسا کے نو جوان امام جلسہ سالانہ پر یہاں آئے ہوئے تھے۔آپ میں سے بہت سے لوگوں نے
ان سے ملاقات کی ہوگی۔ان کا خط آیا ہے کہ وہاں حکومت قرآن کریم کاpolish (پویش) زبان میں
ترجمہ کروانا چاہتی ہے۔انہوں نے ایک کمیٹی بنادی ہے۔اور اس کمیٹی نے ان کو کہا ہے کہ تم ہماری مدد کرو۔چنانچہ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں فوراً Material دو۔دیر ہو گئی تو پھر وہ مجھے نظر انداز کر جائیں گے۔اور
پوشش زبان بولنے والے عوام کے سامنے غلط باتیں آجائیں گی۔پس یہ ضرورت ہے۔یوگوسلاویز کہتے
ہیں کہ ہمیں کتابیں دو۔خالی یہ کہ دینا کہ ی فلاں اچھا مسلمان ہے یا فلاں برا مسلمان ہے، اس
سے تو دنیا کو کوئی فائدہ
نہیں۔دنیا تو یہ چاہتی ہے کہ اسلام کی جو حسین اور اچھی تعلیم ہے، وہ ہمارے ہاتھ میں دو۔دنیا اپنی بداخلاقی
سے بہت تنگ آئی ہوئی ہے۔انہوں نے خود ایسے حالات پیدا کئے ہیں۔کئی ملین حرام کے بچے صرف
امریکہ میں پیدا ہو جاتے ہیں۔اور یہ کہتے ہیں کہ امریکہ جیسا مہذب بننا چاہیے۔ایسے لوگ بھی ہیں،
ہمارے ملک میں۔پتہ ہی نہیں کہ کیا کہہ رہے ہیں؟ منہ سے کیا نکال رہے ہیں؟ یہ ساری چیزیں سوچنے
کے لئے اب ایک چھوٹی سی بنیاد بن گئی ہے"
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خوش ہوا اور خوشی سے اچھلو کہ غلبہ
اسلام کی بشارت مل گئی۔تو اب ہم نے اچھل کر آگے جانا ہے۔آستہ آہستہ قدم نہیں اٹھانا، رینگنا نہیں بلکہ
اچھل کر تیزی سے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔اب ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ جماعت کے سامنے مختلف جگہوں کے حالات رکھے جائیں۔میرے پچھلے دورے کی تھوڑی سی سلائیڈ ز تھیں، وہ پانچ ، سات جگہ ہی دکھائی ہیں۔جہاں بھی دکھائی ہیں،
وہاں دو، دوسو ایسے دوستوں نے دیکھی ہیں، جو احمدی نہیں تھے۔اپنے احمدیوں نے تو بعض جگہ شور مچادیا
وو
430
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
کہ اتنا کام ہورہا ہے اور ہمیں بھی نہیں پتہ کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے؟ پس جو بھی ابلاغ کے، باتوں
کو پہنچانے
کے ذرائع ہیں، وہ مہیا ہونے چاہئیں۔ایک تو مثلاً الفضل ہے۔یہ بھی اپنی رٹ میں پڑا ہوا ہے۔کبھی کبھی
مجھے خیال آتا ہے تو میں چھوٹا سا نوٹ تیار کے ان کے سپر د کر دیا کرتا ہوں ( کبھی افریقہ سے کوئی خط آ گیا،
سےخط یہ میں شائع کبھی
کوئی امریکہ سے خط آگیا، بڑی دلچسپ باتیں ہوتی ہیں۔) کہ یہ نوٹ الفضل میں شائع کر دوں۔کبھی کبھی
چھپتے رہتے ہیں۔آپ دیکھ لیتے ہوں گے۔تحریک جدید کو کوئی ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ باہر سے جتنی رپورٹیں آئیں ، ان کا خلاصہ ضرور
الفضل میں چھپ جائے۔لیکن اگر چھپ بھی جائے تو آپ سارے افضل خریدتے نہیں۔جو خریدتے ہیں،
وہ پڑھتے نہیں۔کم از کم مساجد میں یہ چیزیں تو سنا دیا کریں۔میرے خطبے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں ( پتہ نہیں
خدا کے نزدیک قبول ہوتی ہے یا نہیں۔) کہ کوئی نہ کوئی کام کی بات آپ کو خطبے کے ذریعے پہنچا دوں۔دیکھیں ، شاید آپ میں سے کسی کو فائدہ ہو جائے۔خدا تعالیٰ کے جو فضل باہر ہورہے ہیں، بحیثیت جماعت وہ
آپ کے سامنے آنے چاہئیں۔آپ کو دوسروں کو بھی بتانا چاہئے۔شور مچادیا کہ جی انہوں نے اپنا کلمہ اور بنا
لیا۔یہ جو سلائیڈ ز دکھائی گئیں، ان سے پھر اور آگے خیال آتا ہے۔دس پندرہ مساجد تھیں۔اب یہ کہ ان کا
کلمہ اور ہے، نیو یارک کی مسجد، واشنگٹن کی مسجد، ڈیٹن کی مسجد، ہیمبرگ کی مسجد ، سلائیڈز میں ان کے اوپر لا الہ
الا الله محمد رسول اللہ دیکھ کر غیر احمدیوں نے کہا، یہ کیا ؟ مولوی تو کہتے تھے کہ ان کا کلمہ اور ہے۔دنیا
میں ہر جگہ مسجدوں کے اوپر یہ کلمہ لکھا ہوا ہے۔ویسے مسجد پر کلمہ لکھنا تو ضروری نہیں ہے۔لیکن اگر لکھا ہوا ہو تو وہ
ہماری تبلیغ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔قرآن کریم کا رسم الخط بھی اتنا مختلف ہے کہ ایک عربی بولنے والے ملک کے
سفیر نے راولپنڈی میں ہمارے ایک احمدی کو کہا کہ یہ تحفہ میری طرف سے (میرے متعلق کہا کہ ) ان کو دے
دینا۔ایک نسخہ غالبا ان کو بھی دیا۔کہنے لگا کہ اس کو پڑھ سکتے ہو؟ ہم لوگ تو چونکہ پڑھتے رہتے ہیں، جو احمدی
حافظ نہیں ہیں، وہ بھی قرآن کریم کثرت سے پڑھتے ہیں، اس واسطے ان کے لئے مشکل نہیں ہوتا۔لیکن وہ
ایسے رسم الخط میں تھا، جو اس ملک کا قرآن کریم کا رسم الخط ہے۔اور عام آدمی اس کو پڑھ ہی نہیں سکتا۔اب
کوئی بیٹھے ہوئے اعتراض کر دے کہ انہوں نے قرآن کریم اور بنالیا ہے، رسم الخط کے فرق کے ساتھ۔تو یہ تو
ض
لاعلمی کی دلیل ہے۔پس اگر صحیح چیزیں سامنے آجا ئیں تو یہ غلط فہمیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔بہر حال دنیا میں اسلام کے حق میں ایک بڑی تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔اور وہ جماعت احمدیہ کی ذمہ
داریوں پر روشنی ڈالنے والی ہے۔ہمارے مسائل بدل رہے ہیں ، ہماری قربانیوں کی شکل بدلے گی۔ورنہ کوئی
431
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اور قوم آگے نکل آئے گی اور پھر وہ آکر لیڈرشپ سنبھال لے گی۔اگر خدا نے ان
کی قربانیوں کو قبول فرمایا لیکن
میر اول تو یہ کرتا ہے کہ وہ خطہ ارض ، جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے اور جہاں مرکز بنا کسی
وقت مرکز وہاں سے کسی اور جگہ نہ چلا جائے۔پچاس سال بعد یاد و سو سال بعد بھی نہیں۔دو ہزار سال بعد بھی
نہیں۔مرکز تو یہیں رہنا چاہیے۔لیکن دکھاوے کا مرکز نہیں۔بلکہ عمل کا مرکز، نمونے کا مرکز، اسوہ کا مرکز ،
ساری دنیا کی خیر خواہی کا مرکز ، پیار کا مرکز ، ساری دنیا کی خدمت کا مرکز۔یہ تو یہیں رہنا چاہیے۔یہ تو ایسی ذمہ
داری ہے، جس کے لئے زمین کے چپہ چپہ پر پیغام حق پہنچانا پڑے گا۔22۔ان حالات کے مطابق جماعت کو علم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس کے
مطابق سوچ کے طریق بدلنے چاہئیں۔اور ایک انقلاب جو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اسلام کے حق میں ساری
دنیا میں پیدا کر رہے ہیں، اس انقلاب میں اپنے ثواب کا حصہ لینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر جو احسان
فرمایا ہے کہ ہمیں مفت کا ثواب مل جائے ، وہ ہم کیوں چھوڑیں؟ جو آسمانوں پر فیصلہ ہوا، وہ رونما ہونا تو ہے
اور ہورہا ہے۔ہم نے جو قربانیاں دیں، اس کے مقابلہ میں نتائج اتنے عظیم نکل رہے ہیں کہ انسان حیران
ہو جاتا ہے۔اور اگلے پانچ ، سات سال میں دنیا بالکل بدل جائے گی۔ایک بہت بڑے عربی بولنے والے مسلمان ملک کا ایک بہت بڑا افسر جب ایک احمدی کو ملا تو
اسلامی اصول کی فلاسفی کا عربی میں ترجمہ اس کے پاس تھا۔کہنے لگا کہ میرے پاس سب سے قیمتی متاع یہ
کتاب ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اسلامی اصول کی فلاسفی اور کہنے لگا کہ اگر یہ کتاب جدہ
سے چھپ جائے تو دنیا کے مسلمان اس کو آنکھوں سے لگا ئیں اور چو میں۔لیکن یہ تعصب ہے کہ اگر ایسی
عظیم کتاب مہدی کی طرف سے چھپے، جس کو تم نے پہچانا نہیں تو اس کی افادیت، اس کی عظمت، اس کی
قدر و قیمت سے واقف ہونے کے بعد بھی اسے قبول نہ کیا جائے اور تعصب جاری رہے۔لیکن یہ تعصب زیادہ عرصہ تک نہیں رہتا۔اس واسط پتہ نہیں بکل اور کیا انقلاب رونما ہو جائے ؟ لیکن
یہ اچھی طرح یاد رکھیں کہ ہمارا انقلاب سر پھوڑنے والا انقلاب نہیں بلکہ سر جوڑنے والا انقلاب ہے۔اور سر
جوڑنے کے لئے ہم یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اور یہ پیار سے رونما ہونے والا انقلاب ہے۔ہمارا انقلاب محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلاب کے متعلق قرآن کریم میں یہ کہا
گیا ہے
کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہو۔کیونکہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے تا زندہ کرے۔یہ نہیں فرمایا کہ
بلاتا ہے تا تمہیں قتل کرے۔کیونکہ اسلام قتل کرنے کے لئے نہیں بلکہ زندہ کرنے کے لئے ہے۔یہ ایک ایسی
وہ
432
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
زندگی ہے، جس سے حسین زندگی اس دنیا میں بھی سوچی نہیں جاسکتی۔اور جس سے حسین زندگی کا اگلے جہاں
میں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خدا کی رضا کی جنتوں سے بڑھ کر اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ پس یہ انقلاب، جو پیار کا،
جو محبت کا، جو خدمت کا، جو ہمدردی کا انقلاب ہے، جو اخوت کا انقلاب ہے، یہ انقلاب آہستہ آہستہ بپا ہو رہا ہے
اور Momentum gain کر رہا ہے۔یعنی اس کے اندر تیزی پیدا ہو رہی ہے۔تو اس ماحول میں، آج کی دنیا کے ماحول میں، اب ہر سال ہی تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔مشاورت میں نئے حالات کے مطابق دوست اپنے ذہنوں کو تیار کر کے یہاں آیا کریں۔اور اس کے لئے
جماعت کے نظام کا یہ فرض ہے کہ آپ تک باتیں پہنچا ئیں کہ دنیا میں کیا ہو گیا؟ اور کیا ہورہا ہے؟
بعض دفعہ بڑا دکھ ہوتا ہے۔مجبوری بھی ہے اور اپنی کمزوری اور غفلت بھی ہے۔Italian
(اٹالین ) میں قرآن کریم کا ترجمہ ہمارے پاس موجود ہے، روسی میں قرآن کریم کا ترجمہ موجود ہے۔لیکن
چونکہ ان زبانوں کے جاننے والے احمدی نہیں اور کسی غیر احمدی نے بلکہ غیر مسلم نے ترجمہ کیا ہوا ہے، اس
لئے ہم ان کو شائع نہیں کر سکتے۔کیونکہ اگر غلطیاں ہوئیں تو ان کی ذمہ داری ہم پر آجائے گی۔پہلے جو بچے پیدا ہوئے، ہم نے ان کی طرف توجہ نہیں کی۔ایک بچہ ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ذہانت بھی
دے اور اس کے جذبہ کو قائم بھی رکھے۔وہ کئی زبانیں بڑی اچھی طرح سیکھ رہا ہے۔اور ان میں روسی زبان بھی
ہے۔اور وہ گھر میں ہی سیکھ گیا ہے۔اب انتظام کر رہے ہیں۔لیکن اس کو پانچ ، چھ سال لگیں گے۔اور ہمارا دل
کرتا ہے کہ روی ترجمہ قرآن جلدی سے چھپ جائے۔دعا کریں کہ کوئی اچھا مخلص روی احمدی مسلمان مل
جائے اور Revise کرے۔پہلے تو وہ ہماری کتابیں پڑھے، ہماری کتابوں کے تراجم پڑھے۔بہر حال اس وقت اتنی ضرورت ہے کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔میرے پاس مطالبے آتے ہیں،
حالات سامنے آتے ہیں۔آپ کے سامنے جو کچھ آسکتا ہے، وہ بھی نہیں آتا۔میں شرمندہ ہوں۔یہ تحریک
جدیداور ہمارے دفتر کا کام ہے۔باہر سے کوئی رپورٹ ایسی ہو، جو جماعت کے سامنے آنی چاہیے تو میرے
دفتر کا کام ہے کہ دو صفحے کا ایک چھوٹا سا نوٹ لکھے، دوسطروں کا نوٹ لکھے، یہ بھی خبر ہو سکتی ہے۔ایک یورپین ملک کے ایک یورپین احمدی نو مسلم کو وہاں کے ایک اخبار نے کہا کہ تم مکے اور مدینے
جاؤ اور ہمارے لئے مضامین کا ایک سلسلہ لکھو۔عمرہ تو ہر وقت ہو سکتا ہے اور حج سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے۔لیکن سارے حالات وہاں لکھو۔اس نے جب ویزے کے لئے درخواست دی تو سعودی ایمبیسی نے کہا کہ تم
تو اس ملک کے رہنے والے ہو، پتہ نہیں مسلمان ہو یا نہیں؟ ہمیں سرٹیفیکٹ چاہئے کہ واقعی تم مسلمان ہو تو اس
433
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
نے ہمارے مبلغ سے سرٹیفکیٹ لیا اور وہ انہوں نے تسلیم کر لیا۔ہمیں یہاں ہمارے ملک سے حج پر جانے سے
بعض لوگ روک دیتے ہیں۔( میں جان کر بعض لوگ کہہ رہا ہوں۔) اور وہاں سعودی ایمبیسی نے ہمارے
مبلغ کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کر لیا کہ یہ مسلمان ہے اور اس کو ویزہ دے دیا۔وہاں سے ایک دوست آئے ہوئے
تھے۔میں نے ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ طریق تو اب ختم ہو گیا۔اب جو بھی ویز اما نگے ، خواہ ان
کو پتہ ہی ہو کہ وہ احمدی ہے، اب وہ یورپ میں اسے نہیں روکتے۔ایک یہ تبدیلی آگئی ہے۔خدا تعالیٰ نے جو فیصلہ فرمایا ہے، اس کے حق میں تو خدا تعالیٰ نے تبدیلیاں کرنی ہیں۔یہ تو
گھبرانے والی بات ہی نہیں ہے۔قرآن کریم نے بار بار اعلان کیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت میرے مقابلے
میں آکر مجھے عاجز اور نا کام نہیں کر سکتی، معجز نہیں بن سکتی۔بار بار فرمایا ہے۔اس واسطے جو خدا کے کام ہیں،
وہ تو بہر حال ہوں گے۔لیکن جو ہمارا کام ہے کہ اپنے لئے نیکیاں سمیٹ لیں، وہ ہم نے کرنا ہے۔وہ
فرشتوں نے نہیں کرنا۔فرشتوں نے آپ ثواب کما کر آپ کی جھولیاں نہیں بھرنی۔اپنی جھولیاں بھرنے کے
لئے خود آپ کو کام کرنا پڑے گا۔باقی جو خدا کا کام ہے، وہ تو ہوگا۔ایک نسل مرجاتی ہے تو دوسری کھڑی ہو
جائے گی۔جہاں سے ہمیں پتہ بھی نہیں ہوتا، وہاں سے ہماری ترقی کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں۔کئی سال کی بات ہے، نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں، جہاں وہ بظاہر جماعت کو گھنے نہیں دیتے تھے،
کیونکہ مسلم نارتھ میں بڑا سخت تعصب پایا جاتا تھا۔جب نصرت جہاں
سکیم کے ماتحت وہاں سکول کھولے گئے،
بعد میں انہوں نے سکولوں کو نیشنلائز کیا تو وہاں جو وز یر صاحب آئے ، انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں کہ لوگوں
نے محسوس کیا کہ یہ تو جماعت سے بڑا تعلق رکھتا ہے، اس سے ایک آدمی ملنے چلا گیا۔اس نے کہا، میں تو بچپن
کے زمانے کا احمدی ہوں۔اور ہنس کر کہنے لگا کہ میرے جیسے اور بھی 6-5 بڑے بڑے افسر یہاں احمدی ہیں۔مگر یہاں کے حالات کے مطابق ہم نے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے۔اب یہ افریقن تھے۔پس خدا تعالیٰ نے انتظام کیا ہوا ہے۔احمدیت تو پھیل رہی ہے۔کمیونسٹ ممالک میں چلی گئی ،
ایسے ممالک میں چلی گئی، جو لاعلمی کی وجہ سے تعصب کرتے ہیں۔ہمیں غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ، لا علمی کی
وجہ سے یہ تعصب ہے۔اگر علم ہو، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس پیار کا اظہار کیا ہے، محمد رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے۔وہ چودہ سو سال میں کسی اور کے دل میں ہمیں نظر نہیں آتا۔یہاں پاکستان کا ایک
بہت بڑا مولوی ہے، وہ ایک دن اپنی مجلس میں بیٹھا ہوا کہنے لگا، لوگ پتہ نہیں کیا با تیں کرتے ہیں؟ اس کا یہ
اعتراض تھا کہ میں تو سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ( اس نے کہا ہوگا کہ مرزا غلام احمد
434
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں غلو سے کام لیا ہے۔اتنی زیادہ تعریف کی ہے، جتنے وہ مستحق نہیں
تھے۔نعوذ باللہ تو یہ دوسرا اعتراض ہے۔بہر حال جو خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام دیا
ہے، وہ توکسی
اور کو نہیں دیا۔ہم جانتے ہیں اور علی وجہ البصیرت جانتے ہیں۔پس غلو تو ہو نہیں سکتا۔باقی جیسا کہ میں نے کہا ہے، اپنی فکر کرنی چاہیے۔ہم نے اپنی جھولیاں تو خود ہی بھرنی ہیں۔میں
نے افریقہ کو کہا تھا، تعلیمی میدان کے لئے۔اور حالانکہ وہ بہت پیچھے ہیں، وہ سمجھ گئے تھے۔آپ بھی سمجھ
جائیں گے۔میں نے کہا تھا کہ تمہارے لئے تقدیر کے درخت پر پھل تو بڑے لگے ہوئے ہیں پر تمہاری
جھولیوں میں نہیں گریں گے۔یہ پھل تو تمہیں خود توڑنے پڑیں گے۔آپ کو بھی میں یہی کہتا ہوں کہ آپ کی
جھولیوں میں تو اب نہیں گرے گا، آپ کو ثواب حاصل کرنے کے لئے خود کوشش کرنی پڑے گی۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ یکم تا 103 اپریل 1977ء)
435