جو چندہ نہ دیتا ہو ، اس کو چندے کی افادیت بتاؤ ، ضرورت بتاؤ ، سمجھاؤ ۔ ارشادات فرمودہ 2 اپریل 1977ء بر موقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 2 0 اپریل 1977ء
جو چندہ نہ دیتا ہو، اس کو چندے کی افادیت بتاؤ ، ضرورت بتاؤ سمجھاؤ
ارشادات فرمود و 102اپریل 1977 ء بر موقع مجلس شوری۔۔۔۔جب تک آپ کے اوپر دباؤ نہیں پڑے گا، اس وقت تک آپ ٹھیک کام ہی نہیں کر سکتے۔دونوں طرف یعنی مرکز میں بھی اور مقامی جماعتوں میں بھی۔اور یہ دباؤ طاقت کا دباؤ نہیں۔اس واسطے جو
گورنمنٹ کرتی ہے، اس کی تو مثال ہی نہیں دینی چاہئے۔کیونکہ گورنمنٹ کا سارا دباؤ طاقت کا ہے۔حکومت کہتے ہی طاقت کو ہیں۔ملکی طاقت ساری ایڈ منسٹریشن کے ہاتھ میں ہے، وہ کام کرتے ہیں۔لیکن
یہاں رضا کارانہ دباؤ ہے۔بڑا عجیب دباؤ ہے۔مثلاً میں خطبہ دیتا ہوں، دس لاکھ کاArrear ہوتا ہے، وہ جماعت آرام سے پندرہ دن میں پورا
کر دیتی ہے۔جماعت کے عمل میں جو حسن ہے، اسے مٹانے کی کوشش نہ کریں۔حسن یہ ہے کہ ہمارے
مخالفوں نے 70ء میں الزام لگایا تھا کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ نصرت بھٹو کی سیاسی مدد کے لئے کھولا گیا
ہے۔اور ایڈمنسٹریشن کے بعض حصے، اس وقت اس سے پہلی حکومت تھی ، پنجاب میں ہمارے گورنر ، جنرل
(ریٹائرڈ) عتیق الرحمن صاحب تھے۔ہمارے مخالفوں نے تقریر میں شور مچایا ہوا تھا۔میں نے کہا کہ ان کو
کچھ سمجھانا چاہیے کہ ہماری زندگی اور قسم کی ہے۔میں ان کو ملنے گیا۔میں نے کہا کہ آپ کے پاس اس قسم کی
رپورٹیں پہنچی ہوں گی۔میں نے کہا کہ کیا آپ ہمیں پاگل سمجھتے ہیں؟ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں چندہ
دینے والوں میں سے ایک مثال میں دے دیتا ہوں۔انگلستان کی جماعت کے احباب کو میں نے خط لکھا
کہ جو تمہارا حصہ رسدی بنتا ہے، تمہیں ادا کرنا چاہئے۔ایک غیر شادی شدہ نوجوان کا مجھے خط آیا کہ اس
طرح آپ کی طرف سے تحریک ہوئی اور 200 پاؤنڈ ، اس زمانے کے لحاظ سے پانچ ہزار روپیہ، میں نے
نصرت جہاں کا وعدہ کیا ہوا تھا، عام چندے تو وہ اپنی جگہ دیتا تھا۔دوسو پاؤنڈ میں نے اپنی شادی کے لئے
جمع کئے تھے ، چند مہینوں تک میں شادی کرنا چاہتا تھا۔اور آپ نے تحریک کی ، میں نے اپنی شادی کے لئے
جمع شدہ رقم نصرت جہاں کے لئے دے دی۔اور میں نے کہا، شادی میں اگلے سال کرلوں گا۔یہ جوحسن
ہے، جماعت کے عمل میں یہ تو قائم رہے گا۔میں نے ان کو کہا کہ آپ ہمیں پاگل سمجھتے ہیں کہ جو اس جذبہ
کے ساتھ چندہ دے رہا ہے، وہ ہم سیاسی اغراض پر خرچ کر دیں گے؟ یہ تو اس کام کے لئے نہیں۔437

ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
پھر خدا تعالیٰ نے برکت ڈالی۔ایک چھوٹی سی جماعت ، دنیا کی دھتکاری ہوئی ، وہ خدا کی راہ میں
اس قسم کی قربانی پیش کر رہی ہے۔میں نے جلسہ سالانہ پر بتایا تھا کہ وہاں ہمارے قریب سترہ ہسپتال کام کر
رہے ہیں۔اس وقت وہ کلینک تھے اور میں کلینک چلانے کے لئے ایک ڈاکٹر کو 500 پاؤنڈ دیتا تھا۔اس
ہدایت کے ساتھ کہ کوئی بالکل معمولی جھونپڑی لے لو، وہاں بیٹھ جاؤ۔تم نے خدمت کرنے کے لئے اپنی
زندگی وقف کی ہے۔وہاں بیٹھ کر بیمار کی خدمت کرو۔جو آدمی نہیں نہیں دے سکتا، اس کا مفت علاج کرو۔اصل تو یہ غرض تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے امیر کو کہا کہ اس جھونپڑی میں ایک فقیر منش ڈاکٹر بیٹھا ہے، اس سے
جا کر علاج کرواؤ، اس کے ہاتھ میں شفا ہے۔اور وہ آکر بڑے پیسے دے دیتا تھا۔آپریشن کرواتا تھا۔اور
بعض دفعہ ایک آدمی دس، دس ہزار فیس دے دیتا تھا۔یہ نصرت جہاں ریز روفنڈ کا چندہ ہے، جس کی ادائیگی کے سلسلہ میں ، میں نے ایک نوجوان کی مثال
بیان کی ہے کہ جس نے کہا، میں شادی اگلے سال کرلوں گا اور اس سال میں نصرت جہاں کے پیسے دے دیتا
ہوں۔اس اخلاص سے دیئے ہوئے چندے میں خدا تعالیٰ نے اتنی برکت ڈالی کہ جو خدا کے حضور جماعت نے
مجموعی طور پر کم و بیش 53لاکھ پیش کیا، اس کے مقابلہ میں تین کروڑ سے زیادہ افریقہ میں Invest ہو چکا ہے،
سرمایہ لگ چکا ہے، خرچ ہو چکا ہے۔وہ کہاں سے آیا؟ وہ خدا تعالیٰ کی برکت سے آیا۔پس یہ دباؤ تو ر ہے گا۔یہ اندر کا دباؤ ہے۔دباؤ یہ ہے کہ ہر نفس، ہر مخلص دل یہ سمجھتا ہے کہ میں
خدا کی راہ میں قربانی کروں گا تو میں بھوکا نہیں مروں گا۔70ء میں یہ نصرت جہاں کا منصوبہ تین سال کے
لئے جاری ہوا تھا۔اب تو اکا دکا آدمی خط لکھتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ مجھ سے پیسے لے لیں، ورنہ ہم
حساب Close کر چکے ہیں۔یہ سکیم خدا کے فضل سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے۔اللہ نے بڑا رحم
فرمایا۔میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ تو ساری قدرتوں کا مالک ہے۔اس نے کر کے دکھا دیا۔میں نے انہیں کہا تھا ، سولہ سکول، سولہ ہسپتال بنانے ہیں، جو سولہ جھونپڑیاں ان کو
شروع میں دی تھیں، ان میں سے میرے خیال میں بارہ یا شاید اس سے بھی زیادہ پورے ہسپتال کی عمارتیں بن
چکی ہیں۔اور ایک ایک عمارت کے اوپر بہت بڑا خرچ آیا ہے۔میرے خیال میں عمارتوں پر جتنا چندہ دیا
گیا ہے، اس سے دگنا خرچ ہو چکا ہے۔اس کی Equipment بہترین سائنس کے جراحی کے آلات اس
کے اندر لگا دیئے گئے ہیں۔اتنی برکت ! یہ تو دنیا میں نظر آیا۔دنیا میں خدا تعالیٰ برکت اس واسطے دیتا ہے کہ
اب جس شخص نے ، مثلاً زید ہے، اس نے کہا، میں شادی اگلے سال کرلوں گا، وہ دوسو پاؤنڈ دے دیتا ہے،
438

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1977ء
یہ جو برکت وہاں ظاہر ہوئی کہ 53 لاکھ کی بجائے خدا تعالیٰ نے کلینک کی آمد میں اتنی برکت ڈالی کہ کلینک
بھی ہسپتال بن گئے اور سکولوں کی عمارتیں بھی بن گئیں۔مجلس مشاورت سے دو دن پہلے صرف غانا سے عبدالوہاب بن آدم نے قریب تھیں، چالیس ہزار
پاؤنڈ کی Demand کی تھی کہ فلاں ڈاکٹر کو یہ ضرورت ہے۔ہسپتال کی عمارتیں بن گئی تھیں۔ایک اور نیا
Wing چاہئے۔آپریشن تھیڑ کو بڑھایا جائے ، رہنے کی جگہ دی جائے ،سکول کا ایک نیا Wing بنایا جائے ،
سکول کی نئی کلاسز بنائی جائیں۔میرے خیال میں ایک ملک کا تھیں، چالیس ہزار پاؤنڈ کا مطالبہ تھا۔اور یہ
مطالبہ نہیں تھا کہ پیسے بھیجیں جائیں۔یہ مطالبہ تھا کہ ہمیں خرچ کرنے کی اجازت دیں، پیسے۔تو غانا
کے
پیسے غانا میں خرچ ہوتے ہیں۔غانا اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے۔وہ باہر سے نہیں مانگتا۔اس واسطے و
خلافت کی جو برکت ہے، وہ لیتے ہیں۔ان کی چیز ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمیں اجازت دیں، ہم اس میں
سے خرچ کر دیں۔میرا یہ کام ہے کہ میں یہ دیکھوں کہ غانا کے اندر کچھ ہسپتالوں کی ضرورتیں ہیں، کچھ
سکولوں کی ضرورتیں ہیں، ان کو کس نسبت سے ترجیح دینی چاہئے؟ یہ میں Suggest کر دیتا ہوں کہ
ہسپتال اس ضرورت کو چھ مہینے کے لئے ملتوی کر دے، سکول کی فلاں ضرورت میرے نزدیک زیادہ اہم
ہے، وہ پہلے پوری کر لیں۔ان کے پیسے ہیں ، وہاں خرچ ہو جاتے ہیں“۔,,
وہ
یہ دوطرفہ کوشش ہونی چاہئے۔جو توجہ دلانے والے ہیں اور جن کو توجہ دلائی جاتی ہے، ان
میں بڑا فرق ہوتا ہے۔دو چار دن ہوئے ، مجھے اسلام آباد سے یہ رپورٹ ملی کی صرف صد سالہ جو بلی کے
ضمن میں اب تیسر اسال ختم ہورہا ہے۔تین سالوں کا چندہ 1/5 ادا ہونا چاہئے ناں تو انہوں نے لکھا کہ
اس سے پہلے دو سالوں میں بہت سستی تھی۔بہر حال کوئی عہدیدار مقررتھا، اس کام کے لئے اور اس سال
مجھے ( اس فقرے کو میرے دماغ نے نوٹ کیا اور یا در کھا) ایک بہت اچھاور کر مل گیا۔اور اس نے سال
رواں میں جو کہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا، ویسے ان کے لحاظ سے اب اس مہینے میں ختم ہو گیا ہے۔پچھلے دو سال
کے برابر صد سالہ جوبلی کے انہوں نے پیسے اکٹھے کر لئے۔اور جو ایک سال میں 1/15 کے لحاظ سے بنتا
ہے، قریب وہ رقم وصول کر لی۔دو، تین آدمیوں نے ابھی نہیں دیا، وہ کوشش کر رہے ہیں۔پس ان کی آمد قریباً
ڈبل ہو گئی ، آدمی بدلنے کے ساتھ۔کئی آدمی ہیں۔ہماری اپیل ہے دماغ کو اور دل کو ، اس کا جذبہ تو ہے،
اس کو جھنجھوڑنے کی ہمیں ضرورت ہے۔کئی لوگ اپنے آپ کچھ سمجھتے ہیں۔ایسے آدمی کو بھی خدا نے کہا ہے۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ
(سورة مجم : 33)
439

ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اپنے آپ
کو بڑا نہ سمجھا کرو سمجھتے ہیں، میں دیتا ہوں، تو کیوں نہیں دیتا؟ یہ کیا سوال ہے؟ اس کو
چندے کی افادیت بتاؤ، ضرورت بتاؤ۔ابھی خرچ کا زمانہ تو جب ریز رو بن کر شکل بنے گی ، پھر ہوگا۔لیکن
کچھ ایسی ضرورتیں ہیں ، میں نے تقریر میں اس کی تفصیل بتائی ہوئی ہے کہ دوران زمانہ یعنی جو پندرہ سال کا
زمانہ ہے، اس کے دوران بھی ہمیں کچھ خرچ کرنا پڑے گا۔++
چنانچہ گوٹن برگ کی مسجد بن گئی۔پھر انگلستان میں ایک پریس کے لئے میں نے کہہ دیا تھا۔ابھی
اس میں کچھ قانونی وقتیں ہیں۔کیونکہ ہمیں اس وقت پریس کی بڑی سخت ضرورت ہے۔لیکن یہ ضرورتیں
پوری ہوئی ہیں۔ان کا اپنا بڑا فائدہ ہے۔اور جب رقم جمع ہو جائے گی تو انشاء اللہ اس بہت بڑی رقم سے اگلی
صدی کے شروع میں خاصی Boast ملے گی۔لیکن یہ ساری چیزیں کام کرنے والوں کو مد نظر رکھنی پڑیں
گی۔جو آگے پیسے لینے کے لئے جانے والا ہے، اگر اس کو خود نہیں پتہ کہ یہ چندہ کیوں لیا جا رہا ہے (میں
نے اس سلسلہ میں صد سالہ جو بلی فنڈ کی مثال دی ہے۔باقی سارے چندوں کا بھی یہی حال ہے۔تو وہ
اگلے سے نہیں منوا سکے گا۔حالانکہ اگر ان کو سمجھایا جائے تو وہ اپنے وعدے پورے کر دیتے ہیں۔اب جرمنی میں مجھے دورے میں پتہ لگا۔یورپ میں ہمارے کچھ لوگ چند سالوں سے گئے ہوئے
ہیں تو ان میں سے بعض بڑے سست بھی تھے۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے ان کے پتے دے دو۔تو سب نے تو
مادیئے۔اب ان کو کہا ہوا ہے، پتے آجائیں گے۔لیکن بعض ملکوں نے دے دیئے۔ان کو ہر فرد کے نام
میرے دستخطوں سے خط لکھا گیا اور ان کے نام یکدم پوسٹ ہو کر آگے چلا گیا۔ان کو میں نے یہی سمجھایا کہ
صرف میری تو ذمہ داری نہیں ہے یا دوسروں کی ذمہ داری نہیں۔جیسی میری ذمہ داری ہے کاموں کے کرنے
کی ، ویسی تمہاری ذمہ داری ہے۔تم کیوں نہیں حصہ دار بنتے؟ میں تو فوج میں نہیں رہا۔لیکن میں نے سنا ہے کہ
فوج میں ایک محاورہ ہے، He produce the result کہ فلاں افسر نتائج پیدا کرتا ہے۔اور مجھے ان کا یہ محاورہ بڑا
پیارا لگا ہے۔وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی Effort کتنی ہے؟ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی Efront ، اس کی کوشش ،
اس
کی محنت، باشمر ہے یا نہیں ہے؟ تو اگر ایک شخص بظاہر بڑا محنت کرنے والا ہے لیکن نتیجہ نہیں نکالتا تو از ما اس
کے اندر کوئی خامی ہے۔اس کو آپ بدل دیں۔اس کو کوئی احساس ہونا چاہئے کہ مجھے کیوں بدلا؟ کیونکہ ہماری
اصل غرض تو اپنے کام سے ہے۔وہ کام ہمارا ہونا چاہیئے۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ کی تا 03 اپریل 1977ء)
440

آج 10 میں سے 10 باقی