جامعہ احمدیہ کی غرض جامعہ کے ماحول کے بغیر نہیں پوری ہو سکتی ۔ ارشاد فرمودہ 23 اپریل 1977ء بر موقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
جامعہ احمدیہ کی غرض جامعہ کے ماحول کے بغیر نہیں پوری ہو سکتی
ارشاد فرمودہ 103 اپریل 1977ء بر موقع مجلس شوری
اس تجویز پر کہ جماعتی ضروریات کے پیش نظر جامعہ احمدیہ کا کورس اوپن یونیورسٹی کی طرز پر
پڑھایا جائے اور کامیابی پر سندات دی جائیں ، بحث و تمحیص کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔ایک رضا کار معلمین کی سیکم جاری کی گئی تھی اور منصوبہ بنایا گیا تھا۔اس میں مقصد یہ تھا کہ ایک
گاؤں سے ایک وقت میں ایک سال میں مثلاً ایک آدمی یہاں آتا ہے، وہ بہت کچھ سیکھتا ہے۔پھر وہ گاؤں میں
جاتا ہے، ہر وقت اس کا علم گاؤں والوں کے لئے موجود ہے۔وہ ان کی راہنمائی کر سکتا ہے، ان سے تبادلہ خیال کر
سکتا ہے، انہیں سکھا سکتا ہے۔اور اتنی بڑی جماعت ہے اور ایک کلاس میں پانچ ، سات آدمی آرہے ہیں۔یہ جو
کلاس آپ کہتے ہیں ، خط و کتابت کے ذریعے دینی علوم سکھانے والی، اگر ہم آج کھول دیں تو مجھے یقین ہے کہ
دس پندرہ سے زیادہ آدمیوں کے خط ہی نہیں آئیں گے کہ ہم اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ایک خواہش ہے، ایک ضرورت ہے۔اور ضرورت ہمیں نظر آتی ہے لیکن اس کو پورا کرنے کے
لئے جو طریق اس تجویز میں پیش کیا گیا ہے، میں صرف اس کے متعلق کچھ کہوں گا ، وہ طریق تو ضرورت
نہیں پوری کرتا۔پھر جیسا کہ میں نے کہا، اس کو ٹالا بھی جاسکتا ہے، نظر انداز بھی کیا جا سکتا ہے کہ اس میں
جامعہ احمدیہ کا نام بلا وجہ لے لیا گیا ہے۔جامعہ احمدیہ کا تو اپنا ایک کورس ہے اور وہ کورس ٹیکنیکل ٹائپ کا نہیں
ہے کہ جیسے مثلا ریڈیو مکینک بنانے کے لئے ہو۔اس میں ایک بہت بڑی چیز مد نظر ہے۔اس میں ہم کس
حد تک کامیاب ہوئے ہیں، یہ علیحدہ بات ہے۔لیکن بہت بڑی چیز اس ماحول کے اندر بچے کے ذہن کی
تربیت کرنا ہے۔تا کہ وقف کی روح اس کے اندر پیدا ہو جائے۔بعض بچوں کے حق میں ہم کامیاب ہوتے
ہیں ، بعض کے حق میں کامیاب نہیں ہوتے۔بعض بچے ہمارے باہر نکل کر اتنا عظیم کام دنیا میں کر رہے ہیں
کہ آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اور بعض یہاں ایسے ہیں، انہیں میں سے ، جامعہ میں سے نکلے ہوئے،
جو دین کا کام چھوڑ کر کہتے ہیں کہ ہم نے ڈبل روٹی تیار کرنی ہے۔یہ واقعہ ہوا ہے کہ جی ہمیں چھٹی دی
جائے، ہم لمبے عرصے کے لئے ڈبل روٹیاں بیچنا چاہتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تو اس بچے کی
441

ارشاد فرموده 03 اپریل 1977ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم
بیچارے کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔اس کو جامعہ میں کسی ابتدائی مرحلے پر فارغ کر دینا چاہتے تھے۔لیکن
اس کی اپنی ذہنیت تو یہ تھی کہ اس نے سمجھا کہ ڈبل روٹی بنا کر بیچنا یا کلچے بنا کر بیچنا، یہ زیادہ اچھا کام ہے اور
دنیا کی اتنی عظیم مہم ، جو اللہ تعالیٰ نے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے قائم فرمائی ہے، اس کے
اندر کام کرنے کی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔پس جامعہ احمدیہ کی غرض جامعہ کے ماحول کے بغیر نہیں پوری ہوسکتی۔لیکن یہ سمجھنا کہ ہمیں
جماعت کے علم میں زیادتی کے لئے اور وسعت پیدا کرنے کے لئے نہ کچھ سوچنے کی اور نہ کچھ کرنے کی
ضرورت ہے، یہ اپنی جگہ غلط ہے۔کچھ تو کرنا چاہئے۔یہاں ایک نیوکلیس Nucleus تو ضرور ہونا چاہئے
کہ باہر سے جو خط و کتابت ہوتی ہے، اس کو ہم جو ضرورت پیدا ہوئی ہے، وہ بتا سکیں۔مثلاً میں نے انہی
دنوں میں ذکر کیا تھا کہ ہمارے وارسا کے امام، جو پولینڈ میں احمدی ہوئے ہیں، ان کو قرآن کریم کا پولش
زبان میں ترجمہ کرنے والی ایک کمیٹی حکومت نے بنائی، انہوں نے کہا کہ تم ہماری مدد کرو۔اب ان کا خط آیا
ہے، مجھے جلد سے جلد قرآن کریم کے تراجم کے سلسلے میں یہ یہ چیزیں چاہئیں۔میں نے تحریک جدید کی
طرف وہ خط بھجوایا تھا۔خدا کرے کہ ہم اگر ساری نہیں تو ایک حد تک ان کی راہنمائی کر سکیں۔اس قسم کی
ضروریات دنیا میں پیدا ہو رہی ہیں۔ان کا حل ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے زیادہ انگریزی
نہیں آتی ، اگر روسی زبان میں کوئی لٹریچل جائے تو میں روسی بڑی اچھی جانتا ہوں ، میں اس سے فائدہ اٹھا
سکتا ہوں۔اب روسی زبان کا لٹریچر ہمارے پاس ہے ہی کوئی نہیں۔اسی طرح اٹلی میں، اٹلی کی تھو سزم کا گڑھ ہے، عیسائیوں میں کیتھولک تحریک کا مرکز ہے، وہاں پر
بہت سی اس قسم کی کانفرنسز وغیرہ ہوتی رہتی ہیں، ان کی کتابیں چھپتی ہیں۔اٹالین زبان کے عالم ہمارے
لئے بڑے ضروری ہیں۔کیونکہ بعض ایسی تبدیلیاں آرام کے ساتھ عیسائیت اس وقت کر رہی ہے، جو ان کی
شکست کا اعلان ہے۔لیکن یہ سب کچھ ہمارے علم میں نہیں آرہا۔خصوصاً کیتھولک عیسائی جو ہیں، ان کے
عقیدہ کی بنیاد کفارہ پر ہے۔کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام کفارہ نہیں بنے تو اپنے متبعین کا گناہ اٹھا کر
انہوں نے قربانی نہیں دی۔اور اس طرح سارا ڈھانچہ ہی زمین پر گر جاتا ہے۔اب پچھلے چند سال میں ایک نئی ریسرچ شراؤڈ ( Shroud) پر ہوئی۔یعنی کپڑے کی اس چادر
پر، جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کو جب زخمی حالت میں صلیب سے اتارا گیا اور وہ بیہوش تھے تو سارے
جسم پر مرہم لگا کر اس چادر میں لپیٹا گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کافی چوٹیں آئی ہوئی تھیں۔غرض اس وقت
442

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
ان کو ایک چادر میں لپیٹ کر ایک کھوہ میں، ایک غار میں رکھا گیا تھا۔وہ چادر ابھی تک محفوظ ہے۔یہ خدا کی
شان ہے۔اور اس میں ہمارے لئے دو چیز میں بڑی دلچسپ ہیں۔ایک تو اس پر حضرت مسیح علیہ السلام کے چہرے کی تصویر کا نیگیٹو آ گیا۔وہ جومر ہم عیسٹی لگائی گئی،
اس نے ان کے چہرے کے فیچر دے دیئے۔اب تک جتنی تصویر میں حضرت
مسیح علیہ السلام کی انہوں نے
شائع کی تھیں ، وہ بالکل اور تھیں۔وہ ان کے ذہنی تصور کی پیداوار تھیں۔وہ حضرت
مسیح علیہ السلام کی اصل
تصویر نہیں تھی۔ویسے دو مختلف تصویریں ہیں۔ایک تو یونانیوں کے چرچ کی تصویریں اور دوسرے جو عام
انگلستان وغیرہ سے آتی ہیں۔اور یہ تصویر بالکل الگ ہے۔غرض وہ تصویر چھپ کر سامنے آگئی۔انہوں نے
اس کے نیگیٹو پرنٹ لئے اور ان کے پورے فیچرز ، خدو خال ابھر کر سامنے آگئے۔دوسرے بہت سے سائنسدانوں نے ریسرچ کی اور انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہم (اتنے آدمیوں )
نے ریسرچ کی ہے۔تعداد مجھے صحیح یا نہیں، کافی تعداد میں تھے۔کئی سوتو نہیں تھے، غالباً پچاس کے قریب
تھے۔اور وہ چوٹی کے سائنسدان ہیں۔اور وہ اس تحقیق کی اتنی تفصیل میں گئے ہیں کہ حضرت
مسیح علیہ السلام کے
زمانے میں اس علاقے میں جو نیزہ استعمال ہوتا تھا، وہ انہوں نے عجائب گھروں سے لیا اور پھر اس کے مطابق
انہوں نے جو اس وقت سولی پر لٹکانے کا طریق تھا، اب تو گلے میں پھندا ڈالتے ہیں اور ایک ہی جھٹکے میں جان
نکل جاتی ہے، لیکن اس وقت زندہ گاڑ دیتے تھے، سولی پر۔اس وقت اس کیفیت میں دل اس جگہ نہیں ہوتا،
جہاں لیٹنے کے وقت انسان کے جسم میں ہوتا ہے۔اور انہوں نے ساری تحقیق کر کے یہ نتیجہ نکالا کہ کفن پر جو پانی
نکلا ہے، اس جگہ دل تھا ہی نہیں۔یعنی نیزے نے اگر وہ دل کی جگہ کے اندر گھسا بھی ہے تو دل وہاں موجود نہیں
تھا۔اس واسطے نیزے کا زخم ان کو مار نہیں سکتا۔اور ساری تحقیق سے، سائینٹفک تحقیق سے یہ نتیجہ نکالا کہ حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب پر
نہیں مرے۔وہ زندہ اتارے گئے اور قبر نما غار میں وہ زندہ رہے۔یہ انہوں نے نتیجہ
نکالا۔اب وہ چھپ گیا۔جرمن زبان میں تحقیق ہوئی ہے۔پھر انگریزی میں ترجمہ ہو گیا۔اور ایک اور زبان میں
ہو گیا۔وہ ہمارے پاس موجود ہے۔اب ان کے عقیدہ کی جو بنی تھی، وہ تو ختم ہوگئی۔ان کے پاؤں تلے سے
زمین نکل گئی۔اب یہ نیا علم نکلا ہے۔آج سے جودو ہزار سال پرا ناروئی کا کپڑا ہے، ایسے ٹیسٹ بن گئے ہیں
یقینی طور پر کہ وہ بتا دیتے ہیں کہ اس کی روٹی کب پیدا ہوئی تھی ، سو سال پہلے یا دس سو سال پہلے یا پندرہ سو سال
پہلے یا دو ہزار سال پہلے؟ وہ ٹیسٹ بتا دیتا ہے۔یہ چادر جس کو شراؤڈ کہتے ہیں یا کفن مسیح ، یہ ایک جگہ چرچ میں
ہے۔بعض سائنسدانوں نے پوپ کی خدمت میں گزارش کی کہ مہربانی کر کے ایک چھوٹی سی کترن ہمیں
443

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اس کپڑے کی دے دیں۔ہم سائینٹیفک طریقے سے تحقیق کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کپڑا کس وقت بنا تھا؟ انہوں
نے انکار کر دیا اور کترن نہیں دی۔کیونکہ ان
کو پتہ تھا، وہ کپڑا محفوظ رکھا ہوا ہے۔اس کی تاریخ ہے کہ اس وقت
سے یہ محفوظ چلا آرہا ہے۔لیکن یہ ایک اور شہادت پیدا ہو جانی تھی کہ حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب سے زندہ
اتارے گئے۔اس لئے انہوں نے اجازت نہیں دی۔یہ میں تمہید بتا رہا ہوں۔جو اصل واقعہ ہے، وہ بڑا عجیب ہے۔جس کے لئے ہمیں زبان دانی کی
ضرورت ہے۔ان کی جو آفیشل بلیٹر نکتی ہیں، خاص نام کے ساتھ ، پوپ کی ایک بلیٹن شائع ہو چکی ہے۔لیکن
دنیا کواس
کا نہیں پتہ چلا۔وہ ان کے اپنے ہاں چلی گئی کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر مرے یا نہیں مرے، عیسائیوں
کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ یعنی آئندہ کے لئے اپنی زمین ہموار کر لی ناں۔لیکن اس وقت وہ پلیٹن شائع ہو کر
اس کے ترجمے نہیں ہوئے، پھیلی بھی نہیں۔عام طور پر نہیں پھیلی۔لیکن چونکہ جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کا فضل
ہے، وہ ہمیں مل جاتی ہے۔لیکن پتہ نہیں اور کون سی باتیں ہیں، جو ہمارے نظر سے اوجھل ہیں؟
اگر اٹالین زبان جاننے والے احمدی ہوں، وہاں ہمارے مبلغ بیٹھے ہوئے ہوں تو روز مرہ کی یہ
چیزیں سامنے آجا ئیں۔بہت ساری اور چیزیں بھی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ خدا نے
مجھے صداقت بتائی ہے۔دنیا اب اس کی شہادتیں دے گی کہ جو مجھے بتایا گیا ہے، وہ درست ہے۔چنانچہ
بیسیوں، سینکڑوں شہادتیں ملی ہیں۔ان میں سے ایک latest یہ بھی ہے۔وہ کتاب بڑی دلچسپ ہے۔میں نے انگلش ترجمہ سارا پڑھا ہے۔اتنی عجیب تحقیق کی ہے انہوں نے کہ کوئی شعبہ نہیں چھوڑا ، یہ گویا
سائینٹیفک evidence یعنی سائنس کی شہادت ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ جو بھی واقعہ ہوا
ہے، اس کے نتیجے میں صلیب پر وہ مربی نہیں سکتے تھے۔یعنی سائنس کے لحاظ سے اس صورت میں ان کی
وفات ہو ہی نہیں سکتی۔اور عملاً نہیں ہوئی۔اور ان کو زخمی حالت میں صلیب پر سے اتار لیا گیا۔وہ شراؤڈ
بتاتی ہے کہ بعد میں ان کے جسم سے خون رستارہا اور جو چیز زخم سے رس کر آئی ہے، اس کی شہادت یہ ہے کہ
وہ مردہ کے جسم سے نہیں رکھتا۔اور اس پر اچھا خاصا بڑا داغ لگا ہوا ہے۔اور یہ بہت بڑی شہادت ہے۔کچھ تو
میرے ذہن میں بھی نہیں اور اتنا بیان بھی نہیں کیا جاسکتا۔پس یہ چیزیں بھی بڑی ضروری ہیں۔ابھی پرسوں ہی جرمن زبان میں ایک کتاب میرے پاس
براہ راست آگئی تھی۔مجھے نہیں پتہ اس میں کیا ہے؟ میرا خیال ہے کہ اس میں بڑی دلچسپ باتیں ہیں۔جرمن زبان جاننے والے یہاں ہیں، ان کو اس کا پتہ لگ جائے گا۔اصل تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
444

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
تحقیق ہے۔تحقیق کیا، اللہ تعالیٰ نے وحی اور الہام کے ذریعے آپ
کو بعض باتیں بتا ئیں۔پھر آپ نے اس
کے مطابق دوسری علمی شہادتیں بھی اکٹھی کر کے دنیا کے سامنے رکھیں۔اب پین میں، جو کی تھو سزم کا گڑھ
ہے، وہاں ایک عیسائی رسالے نے یہ مضمون شائع کر دیا کہ مسیح علیہ السلام کی وفات صلیب پر نہیں ہوئی۔اور اس نے اپنے سارے مضمون کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لٹریچر پر رکھی ہے۔اور ساتھ ہی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر بھی شائع کر دی ہے۔وہاں ہمارے مبلغ ہیں تو ہمیں پتہ لگ گیا کہ یہ
بات ریکارڈ میں آگئی۔اور اگر سپین کے متعلق بھی ہم اتنے ہی اندھیرے میں ہوتے ، جتنے اٹلی کے متعلق
ہیں تو ہمیں پتہ بھی نہ لگتا کہ یہ واقعہ بھی ہو چکا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ انقلاب اور ارتقاء کا بڑا حسین امتزاج ہے، اسلام کی انقلابی تبدیلیوں میں۔یعنی وہ خالی انقلابی نہیں ہیں۔بلکہ ہم مثال کی زبان میں کہ سکتے ہیں کہ اسلام کا انقلاب ارتقاء کے گھوڑے
پر سوار ہو کر دنیا کو فتح کرتا ہے۔پس یہ جو تبدیلی رونما ہوئی ہے، یہ بڑی زبردست انقلابی تبدیلی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ یہ وحشی درندے جو عرب میں بسنے والے تھے، ان کے اندر
بڑی عظیم تبدیلی پیدا ہوئی، انقلاب عظیم رونما ہوا۔عظیم عربی زبان میں اس کو کہتے ہیں ، جس سے بڑھ کر اور
کچھ نہ ہو۔اسلام کا انقلاب، انقلاب عظیم ہے۔دنیا کی تاریخ میں ایسا کوئی انقلاب نہیں، جیسا اسلام کا
انقلاب ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ جو انقلاب عظیم شروع میں بپا ہوا کہ وحشی لوگ انسان بنے ، با اخلاق
انسان بنے ، با خدا انسان بن گئے۔یہ کیسے بن گئے ؟ سوچنے والی بات ہے ناں؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ایک
عظیم ہستی ، جو راتوں کو اٹھ اٹھ کر ان کے لئے دعائیں کرتی تھیں، ان دعاؤں کی تاثیر نے ان کے دلوں کی
کیفیت بدل دی، ان کے اعمال کی کیفیت بدل دی، ان کے اخلاق کی کیفیت بدل دی۔یہ انقلاب تو
شروع سے جاری ہے۔لیکن کہا یہ گیا تھا کہ
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف: 10)
پہلے مفسرین نے بھی لکھا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی بڑی وضاحت
سے تفسیر فرمائی ہے کہ تمام ادیان پر غالب آنے کا زمانہ، اسلام کا آخری زمانہ، مہدی اور مسیح موعود علیہ
السلام کا زمانہ ہے۔پس انقلاب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ہے۔اور دنیا میں عملی صورت میں وہ
انقلاب عظیم بپا ہوا۔لیکن یہ نہیں کہ وہاں ٹھہر گیا ہو، بلکہ وہ چلتا آیا اور نیچے آیا۔پھر او پراٹھا اور اب پھر جیسا
اوپر
445

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
کہ خدا تعالیٰ نے پیش گوئی فرمائی تھی اور جس کی تفسیر خودمحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشادات میں فر
ہے اور ہمارے مفسرین بھی بیان کرتے آئے ہیں کہ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه
کا زمانہ مہدی علیہ اسلام کا زمانہ ہے۔تو یہ انقلاب ہے اور انقلابی تبدیلیاں ہیں۔یعنی ایسی
تبدیلیاں کہ انسان کی عقل حیران ہو جاتی ہے۔رشین انقلاب کی مثال لے لو، روسی انقلاب تھا تو انقلاب لیکن وہ عظمت جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
وسلم کے انقلاب میں ہے، وہ تو ہمیں کسی اور انقلاب میں نظر نہیں آتی۔پتہ نہیں، روسی انقلاب میں
کتنے ہزار شاید لاکھوں آدمی قتل کر دئیے گئے۔جن کا اس انقلاب پر اثر ہی کوئی نہیں تھا۔یا اگر اثر تھا تو وہ
آپس میں گتھم گتھا ہو رہے تھے۔چین کا انقلاب تازہ ہے، اس میں بھی یہی حال ہے۔یعنی یہ کہ دل بدل
دیئے جائیں اور زندگی میں انقلاب عظیم بپا ہو جائے اور وحشی کو باخدا انسان بنادیا جائے اور ایک ایسی امت
تیار ہو جائے ، جس کے متعلق واقعہ میں اور حقیقتا کہا جا سکے کہ
خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
بنی نوع انسان کی بھلائی اور خیر خواہی اور خدمت کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔اور وہ امت پیدا ہو
گئی ہو۔یہ انقلاب اپنی عظمت کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانہ میں
بپا ہورہا ہے۔اور اس کے لئے جہاں اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے، یعنی روحانی، اخلاقی اور علمی ہتھیاروں کی
ضرورت ہے، وہاں علمی میدان میں جماعت کے معیار کو بلند کرنے کی بھی ضرورت ہے۔پس جہاں تک جذبے کا تعلق ہے، ویسے تو یہ تجویز رد ہو گئی تھی۔لیکن میں نے ہی بعد میں رکھوائی
تھی۔میں نے کہا تھا کہ پیش کر دیں کیونکہ ویسے الفاظ کے لحاظ سے تو شروع میں ہی رد کرنے کے قابل
تھی۔لیکن جو اس کے پیچھے جذبہ اور ضرورت ہے، اس کا تقاضا تھا کہ اسے مجلس مشاورت میں پیش کر دیا
جائے۔اس واسطے اس تجویز کو کلیہ اپنی ظاہری شکل اور اپنی روح کے ساتھ تو رد کیا ہی نہیں جاسکتا۔ظاہری
شکل میں رد کیا جاسکتا ہے۔وہ میں رد کرتا ہوں۔لیکن جو اس کی روح ہے ، وہ اس قابل ہے کہ جن کے ذہن
میں پہلے یہ تجویز آئی اور جنہوں نے پیش کی ہے، ان کے ہم ممنون ہیں۔اور اس طرف ہماری انتظامیہ صدر
احمدیہ تعلیم القرآن اور اصلاح و ارشاد اور تعلیم اور چار آدمی ساتھ اور ملائیں، ان کی ایک مستقل کمیٹی
میں بنادیتا ہوں، یہ اس تجویز پر غور کریں اور مجھ سے مشورہ کریں اور اس کی کوئی صورت نکالیں۔446

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
اب تو یہ ہے کہ مثلاً پولینڈ کی Demand آئی تو مجھے پریشانی ہوئی کہ میں پولش زبان میں قرآن
کریم کے ترجمے کا کام کس کو دے دوں؟ ابھی تک پریشانی ہے کہ اس کی جائز اور صحیح ضرورت ہے۔بڑا
اچھا خدا نے موقع دیا ہے۔اشتراکی علاقوں کے اندر قرآن کریم کی ایسی تفسیر ، جو Rational یعنی عقل کے
اصول پر ہے، جو انسانی عقل کو تسلی دینے والی اور انسانی فراست کی پیاس کو بجھانے والی ہے، اس سے
متعارف کروا سکیں تو بڑا اچھا موقع خدا نے ہمارے لئے میسر فرمایا ہے۔دعا کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق
دے کہ ہم اس سے
فائدہ اٹھا سکیں“۔22
تجویز نمبر ایک کی شق نمبر 2 یہ ہے کہ شاہدین کو فراغت سے قبل گریجوایٹ یا کم از کم ایف
اے ضرور کروایا جائے۔یہ
به تجویز مہم ہے۔فراغت سے قبل کا مطلب ہے کہ شاہد بنانے سے پہلے۔یہ یا تو شروع میں ہو
سکتا ہے کہ ہم کہیں کہ بی اے یا ایف اے پاس طالب علم داخل کئے جائیں۔اور یا یہ ہے کہ تین سال ان کو
جامعہ کی پڑھائی کروانے کے بعد ہم ان کو کہیں کہ چار سال تم جا کر بی اے کرو اور پچھلا بھی بھول جاؤ۔تو وہ
ٹھیک نہیں۔اگر ہم پہلے کروا ئیں تو وہ ہم اب بھی لیتے ہیں۔آپ بی اے والے بچے دیں۔بعض بی اے
پاس داخل ہوتے ہیں۔لیکن جیسا کہ ابھی بتایا گیا ہے کہ 60 کی گنجائش تھی اور ہر سال ہوتی ہے اور 37 آئے۔ان 37
کو بھی میں نے کم کر دیا۔یہ اب آپ کی ہمت پر منحصر ہے کہ کم کروائیں یا نہ کروا ئیں۔چار، پانچ تھرڈ
ڈویژن کے لڑکے جامعہ میں آئے، میں نے ان کو کہا کہ یہ تم نے کیسے لے لئے ؟ جو تھرڈ ڈویژن کا لڑکا ہے،
اسے آپ خدا تعالیٰ کی جھولی میں ڈالتے ہیں۔میرے نزدیک تو فرسٹ ڈویژن سے نیچے لڑکے لینے ہی
نہیں چاہیئں۔لیکن چونکہ موجودہ حالات میں پھر ہماری ضرورت بہت کم پوری ہوتی ہے، اس لئے ہم بامر
مجبوری سیکنڈ ڈویژن والے کو لے سکتے ہیں۔لیکن تھرڈ ڈویژن والے کو نہیں لے سکتے۔اس واسطے میں نے
ہدایت دی ہے کہ تھرڈ ڈویژن کا لڑکا اصول نہیں لیا جائے گا۔لیکن انسان کی بنائی ہوئی ہر چیز میں استثناء ہوتا
ہے، اس واسطے تھرڈ ڈویژن کا اگر کوئی لڑکا لینا ہے تو وہ میری خاص اجازت سے لیا جائے گا۔مثلاً میں نے
بڑا لمبا عرصہ ٹی آئی کالج کا پرنسپل رہا ہوں۔شاید یہاں بھی ایک طالب علم بیٹھا ہوا ہے۔ایسے طالب علم بھی
میرے پاس کالج آئے ہیں، جب میں پرنسپل تھا کہ جنہوں نے ایف ایس سی میں تھرڈ ڈویژن ، بی ایس سی
میں سیکنڈ ڈویژن اور ایم ایس سی میں فرسٹ ڈویزن لی۔تو کچھ ایسے دماغ بھی ہیں۔لیکن انسان چونکہ خود
447

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اندھا ہے، علام الغیوب تو نہیں ہے، اس واسطے وہ اپنا قانون بناتا ہے۔تو یا استثناء کوئی نہیں رکھتا اور بیوقوفی
کرتا ہے۔یا استثناء رکھتا ہے اور اگر دیانتداری سے اس پر عمل کرے تو وہ بے وقوفی نہیں ہوتی۔ایسا بچہ جس
کے متعلق کہیں کہ بڑا سمجھدار، بڑا صاحب فراست، بڑا Intelligent ، بڑا مخلص، بڑا ذہین دماغ کا ہے اور
اس کے ذہن میں جلا پیدا ہوتی ہے، کسی وجہ سے اس نے میٹرک میں اچھے نمبر نہیں لئے تو پھر میں دیکھوں گا
کہ کون سے ٹیسٹ ہیں، جن سے پتہ لگے کہ واقعی اس کی تھرڈ ڈویژن کو ہم نظر انداز کر سکتے ہیں۔لیکن اگر کوئی احمدی باپ آکر یہ کہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ میرا بچہ مبلغ بنے نمبر اس نے اتنے ہی
لئے ہیں کہ دو کم لیتا تو فیل ہو جاتا۔لیکن آپ اسے جامعہ میں داخل کر لیں۔تو ہم اسے کہیں گے کہ خدا تعالیٰ
تمہاری نیت کا تمہیں ثواب پہنچائے ، لیکن جن کو اس نے جا کر پڑھانا ہے، ان کو تو ہم نقصان نہیں پہنچا
سکتے۔کہ یونہی ایک نبی نکل کر دنیا کا استاد اور معلم بن جائے۔اور میں نے بتایا ہے کہ کئی ٹوٹتے ہیں۔کوئی
اخلاقی لحاظ سے ٹوٹ جاتا ہے، کوئی علمی لحاظ سے ٹوٹ جاتا ہے۔وہ تو ہم اسی واسطے Risk لے رہے ہیں
کہ ہمیں آدمی کم ملتے ہیں۔پہلے رعائتیں دے دیتے تھے۔ہمارے عہد یدار بڑے نرم دل ہیں، ایسی نرم
دلی کہ ایک فرد واحد کے حق میں تو نرم دل ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ یہ بات نظام الہی کے خلاف جاتی ہے۔تین تین سال لڑکا نخد بالکل پاس ہی نہیں ہورہا اور کہتے ہیں کہ ایک دفعہ اس کو اور موقع دے دیں، وظیفہ
دے دیں اس کو۔یا بعض کو کہہ دیتے ہیں کہ باپ کہتا ہے کہ اب میں اپنے خرچ پر پڑھا دوں گا۔تم اس کی
بھی زندگی خراب کر رہے ہو۔اس کو خدا نے شاہد بنے کا دماغ ہی نہیں دیا۔اس کو کہیں کہ جو تمہارا دماغ ہے،
اس کے مطابق جا کر کام کرو۔یہ تو صحیح ہے کہ ہر شخص کو خدا تعالیٰ نے کوئی دماغ دیا ہے۔لیکن یہ درست نہیں،
ہر شخص کو خدا تعالیٰ نے جامعہ احمدیہ میں کامیاب مبلغ بننے کے لئے دماغ دیا ہے۔اور جو منتظم ہے، اس کا کام
ہے کہ دیکھے کہ اس کا دماغ اس قابل ہے بھی یا نہیں؟
ایک بیچارہ انگریز Second world war (دوسری جنگ عظیم میں لڑتا رہا۔اس کے دماغ
پر بڑا اثر تھا۔وہ پھرتا پھراتا یہاں ربوہ آ گیا۔میں کالج میں پرنسپل تھا، وہ میرے پاس آگیا کہ میں یہاں
ٹھہر نا چاہتا ہوں۔میں نے کہا، ٹھہر جاؤ۔چھوٹا سا ایک کمرے کا گیسٹ ہاؤس وہاں بھی شروع میں بنا دیا
تھا۔میں نے کہا، ٹھہر جاؤ۔کہنے لگا، کتنے پیسے لیں گے؟ میں نے کہا، پیسے! میں نے کہا کہ ہماری تو روایت
ہے، مہمان نوازی کی۔تم سے کوئی پیسہ نہیں لیتے۔خیر ان کو تو Paying guest رہنے کی عادت ہے، ان
کے ہاں
تو بھائی بھی بغیر پیسے لئے بھائی کو مہمان نہیں رکھتا۔اس کو سمجھ ہی نہ آئے۔میں نے کہا، چلو باتیں نہ
448

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
کرو، تم نے جتنے دن ٹھہرنا ہے، ٹھہرو لیکن میں نے کہا کہ ہم بے تکلف لوگ ہیں، اگر کوئی چیز تمہیں ایسی
ملے کھانے کو جو تمہیں پسند نہ ہو تو بے تکلفی سے کہہ دو کہ یہ چیز میں نے نہیں کھانی۔دوسری تیار ہو جائے گی۔ور نہ تم تکلیف اٹھاؤ گے۔خیر وہ دس پندرہ دن رہا۔پھر بھی اس نے اصرار کیا۔میں نے اس سے کچھ تھوڑا
سامذاق بھی کیا۔مجھے کہنے لگا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے، میں پندرہ دن رہا ہوں اور آپ کہتے ہیں کہ پیسہ ہی
کوئی نہیں لینا ؟ میں نے کہا کہ پھر جو میں بل دوں گا تمہیں ادا کرنا پڑے گا۔وہ سچ مچ گھبرا گیا کہ پتہ نہیں،
کتنا بل اب مجھ سے لینے لگے ہیں؟ اس کا منہ زرد ہو گیا۔آدھے منٹ کے بعد کہنے لگا ، اچھا مجبوری ہے،
آپ مجھے بل دے دیں۔میں نے کہا، میر اہل یہ ہے کہ جب تم خیریت سے لندن پہنچ جاؤ تو مجھے اطلاع
دے دینا کہ تم پہنچ گئے ہو۔پھر اس نے سمجھا کہ مذاق کر رہے تھے۔اصل بات جو بتانا چاہتا ہوں، یہ ہے کہ
وہ مجھے کہنے لگا کہ میں سوچتا ہوں کہ میں خود کشی کرلوں۔میرے لئے دنیا میں کوئی کام ہی نہیں۔اس کے
اعصاب پر جنگ کا بڑا سخت اثر تھا۔میں ہنس پڑا، میں نے کہا کہ تمہارے لئے ایک Holc بالکل تمہارے
سائز کی ہے۔یہ انگریزی کا محاورہ ہے۔لیکن ابھی تک تمہیں وہ Hole ملی نہیں۔جس وقت تمہیں مل گئی ہم
عین بالکل فٹ اس کے اندر ہو جاؤ گے۔اور بڑے خوش ہو گے۔اس واسطے میرا مشورہ یہ ہے کہ خود کشی کا
خیال چھوڑو اور اپنے مطلب کے Hole کی تلاش کرو۔جو تمہیں خدا نے طاقتیں اور قو تیں دی ہیں، ان کا
کے مطابق تمہارے لئے کوئی کام تمہارا انتظار کر رہا ہے، اسے تلاش کرو۔بڑی تسلی دے کر مسکراتے چہرے
کے ساتھ اس کو میں نے بھیجا۔پس جس شخص کے لئے خدا تعالیٰ نے انگریزی زبان کے محاورے کے مطابق جامعہ احمدیہ میں
اس کے سائز کا Hole ہی نہیں رکھا ہوا، آپ کیسے زبردستی اندر کھسیڑ رہے ہیں؟ بیچارے کو توڑنے کے
لئے ؟ اس
کو کہیں کہ جا کر کوئی دوسرا کام کرے۔ہمیں تو مخلص قربانی کرنے والے، اچھے ذہین بچے دیں۔گو
بیچ میں درمیانے درجے کے بھی اور دوسرے بھی آجاتے ہیں۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک
چھوٹی سی کتاب ہے۔میں نے ایک دفعہ جامعہ کی آخری کلاس
تھی یا پاس کر چکے تھے، ان کو کہا کہ اس کو پڑھو
اور نوٹ کرو کہ اس کے اندر کتنے دلائل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عیسائیت کی تردید میں
دیئے ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام بڑا عجیب ہے۔ایک لڑکے نے کہا، ہیں دلائل دیئے ہیں۔کاپی پر لکھے ہوئے تھے۔دوسرے نے کہا، میں دلائل دیئے ہیں اور جو سب سے ذہین بچہ تھا، اس نے کہا
449

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
54 دلائل دیئے ہیں۔اور دلائل اس سے بھی زیادہ تھے۔لیکن بہر حال بہت ذہین بچہ تھا، اس نے دوسروں
سے قریباً تین گنا زیادہ دلائل نکالے۔ایک ایک فقرے میں بعض دفعہ دودو دلیلیں ہوتی ہیں ، اپنے مخالف کی
دلیل کو توڑنے کے لئے اور اسلام کی حقانیت اور عظمت کو قائم کرنے کے لئے۔پس یہ وہ علم ہے، جس کے متعلق کہتے ہیں، اس کو پھیلاؤ۔میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ نہ پھیلاؤ۔میری تو زندگی اور روح اس میں ہے کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام روحانی خزائن دنیا کے لئے
لے کر آئے ، وہ دنیا کے ہاتھ میں چلے جائیں۔اور اس وقت دنیا اس سے محروم ہے۔وہ اس سے محروم نہ
رہے۔بلکہ خد تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنے۔لیکن جو طریقہ انہوں نے سوچا اور جو زبان انہوں نے استعمال کی ، وہ میرے خیال میں درست
نہیں۔پس اس تجویز کی جو روح ہے، اس کو ہم قبول کرتے ہیں۔اور جو یہ تجویز ہے کہ ان کو بی اے اور ایف
اے بنایا جائے ، یہ تو ماننے والی چیز نہیں۔ہاں، یہ ہم پہلے ہی کر رہے ہیں کہ آپ اپنے فرسٹ کلاس بی اے
لڑکے بھیجیں ، ان
کو کوئی نہیں روکے گا ، جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے سے۔ایک اور چیز ہے، ہر کلاس کی ایک عمر ہوتی ہے۔مثلاً دسویں جماعت پاس کرنے والوں کی عمر کا
جہاں تک تعلق ہے ، 95 فی صد طالب علم یا شاید 98 فیصد طالب علم پندرہ سے سترہ سال کی Age group
کے اندر میٹرک پاس کرتے ہیں۔کچھ ایسے ہیں، جو تیرہ سال میں بھی میٹرک پاس کر لیتے ہیں۔لیکن وہ
استثناء ہے۔کچھ ایسے ہیں، جو چودہ سال میں پاس کر لیتے ہیں، وہ بھی استثناء ہے۔لیکن بہت بھاری
اکثریت 15,16,17 سال کی عمر کی میٹرک کرتی ہے۔اور جامعہ احمدیہ کی Age group یعنی جس عمر کے
لحاظ سے ہم نے ان کی تربیت کرنی ہے، ان کے ذہنوں کا خیال رکھنا ہے، ان کے اخلاقی ماحول کا خیال
رکھنا ہے، وہ 17 سال سے شروع ہوتی ہے۔7 سال کا جامعہ کا کورس ہوتا ہے۔گو یا 24 سال تک کی عمر
ہے۔جو 24 سال کا لڑکا آکر کہتا ہے، مجھے داخل کرو۔اسے بالکل داخل نہیں کرنا چاہئے۔یہ داخل کر لیتے
ہیں۔وہ ہماری فضا کو خراب کرتا ہے۔24 سال کا لڑکا15,16,17 سال کے طالب علم کے ساتھ پڑھ ہی
نہیں سکتا۔میں آپ
کو علی وجہ البصیرت بتاتا ہوں کہ بالکل نہیں پڑھ سکتا۔یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔ایک دن کالج میں ایک لڑکا آگیا، کالج کا تو اور ماحول ہے۔میں پرنسپل تھا انٹرویو میں آگیا۔میں
نے شکل دیکھی تو میں نے سوچا کہ اس کی عمر تو بہت بڑی ہے۔اس
کا فارم دیکھا تو اسکی عمرقریباً تیس سال تھی۔خیر میں اس سے کوائف پوچھتا رہا۔جو کہ میں ہر بچے سے پوچھا کرتا تھا۔وہ باتیں کرتارہا اپنی کوالیفکیشن کی
450

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
کہ میں نے فلاں فلاں جگہ کام کیا، یہ کیا، وہ کیا، جس وقت وہ خاموش ہو تو میں نے آہستگی اور پورے تحمل اور
مسکراتے چہرے کے ساتھ اس کو کہا، مجھے بڑا افسوس ہے کہ ہمارے کالج میں تعلیم بالغاں کا انتظام نہیں۔تو وہاں
بھی ہم بوڑھوں کو داخل نہیں کرتے تھے۔اس کے لئے یہ ٹھیک ہے، جو انہوں نے کارسپانڈنس کورس کی تجویز
دی ہے۔کیونکہ ان کے لئے بھی ترقی کی راہیں اگر کھل سکتی ہیں تو ہمیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔یہ بھی ایک
حقیقت ہے۔ہم تو ساری دنیا کی بھلائی اور خیر خواہی کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔بہر حال اب میں نے جامعہ احمدیہ کو یہ کہہ دیا ہے کہ جو 17 سال سے زیادہ عمر کا بچہ ہے، اسے تم
نہیں داخل کرو گے۔پہلی کلاس کو میں ملا کرتا ہوں، ہر سال کی پہلی اور آخری کلاس سے۔آپ اسے انٹرویو
کہہ لیں یا میری ملاقات، جو ہر سال ان سے ہوتی ہے۔وہاں میں نے عمریں پوچھیں تو معلوم ہوا 23,24
سال کا لڑ کا جامعہ کی پہلی کلاس میں پڑھ رہا ہے۔میں نے ان کو کہا کہ آئندہ یہ نہیں ہوگا۔میرے خیال میں
وہ بھی نکل جائیں گے۔لیکن یہ بالکل نہیں ہونا چاہئے۔ہمارا ماحول ٹھیک نہیں رہتا۔جوتعلیمی میدان میں
رہے ہیں ، وہ اس چیز کو جانتے ہیں۔بہر حال اب یہ کمیٹی بن گئی ہے، یہ غور کر لیں گے۔اور جو ذہین بچہ ہے، جس نے 14 سال کی عمر
میں میٹرک کیا یا 18 سال میں اس نے بی اے کر لیا ہے، وہ آجائے۔یا پندرہ سال میں میٹرک کیا اور 17
سال میں ایف اے کیا ، وہ آجائے۔مولوی احمد خان نسیم مرحوم، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، انہوں نے اپنے بیٹے کو وقف کیا
ہوا تھا۔بڑا پیارا بچہ ہے۔وہ میرے بڑے بے تکلف دوست تھے۔جب ان کے لڑکے نے امتحان پاس کیا
تو اس نے بڑے اعلیٰ درجے کی فرسٹ ڈویژن لی۔تو وہ میرے پاس آگئے اور بڑے آرام سے کہنے لگے کہ
یہ اس نے نمبر لئے ہیں، کیا مشورہ ہے، آپ کا؟ یہ بی اے کرنے کے بعد جامعہ میں جائے یا ابھی چلا
جائے۔میں نے کہا، ابھی چلا جائے۔میں نے کہا، میں اس کو بی اے بالکل نہیں کرنے دوں گا۔جو نخد
لڑکے ہیں، جامعہ صرف ان لوگوں کے لئے رہ گیا ہے؟ جامعہ میں تو دراصل جماعت احمدیہ کی ، جس کو
انگریزی میں کریم (Cream) کہتے ہیں، جو سب سے لائق بچہ ہے ، وہ جامعہ میں آنا چاہئے۔پھر اس کے
بعد کسی اور طرف جانا چاہیے۔اور اللہ تعالیٰ بڑا افضل کرنے والا ہے۔جو بچے جامعہ احمدیہ میں داخل ہوتے ہیں، ان کو کیا پرواہ ہے؟ ان
کا تو صحیح معنی میں، پورے طور پر،
بغیر کسی مادی تدبیر اور واسطہ کے خدا تعالی والی وارث ہے۔وہ تو گھاٹے میں کوئی نہیں رہتے۔اگر وہ خدا پر
451

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ایمان لاتے اور اس پر توکل رکھتے ہیں تو کسی کو کوئی گھانا نہیں۔یہ آپ کے بی اے اور ایم اے فرسٹ آئے
ہوئے، ان کی کیا حیثیت ہے؟ اگر افریقہ غانا چلے جائیں تو Head of the state کو نہیں مل سکتے۔وہ ملنے کی
اجازت نہیں دیں گے۔لیکن جامعہ احمدیہ کا پڑھا ہوا طالب علم ، میں آج کی بات کر رہا ہوں، فلسفے کی بات نہیں
کر رہا عمل کی بات کر رہا ہوں۔یہ واقعہ ہوتا ہے کہ عبدالوہاب بن آدم شاہد جامعہ احمدیہ، وہ غانمین ہی ہے، آج
کل وہ وہاں انچارج لگا ہوا ہے، اس کو Head of the state دعا کے لئے کہتا ہے کہ میرے لئے دعا کرو، اللہ
تعالیٰ میری سیاسی اور ملکی مشکلات دور کرے۔کون سا آپ کا ایم اے ہے، جس کو کوئی Head of the state
صرف ایم اے ہونے کی وجہ سے یا وکیل ہونے کی وجہ سے یہ کہے گا کہ میرے لئے دعا کرو؟ وکیل کو بھی کہے گا ،
ایم اے کو بھی کہہ سکتا ہے لیکن بشرطیکہ وہ روحانی میدان میں اپنا کوئی مقام پیدا کرے۔یہ نہیں ہے کہ وہ روحانی
طور پر ترقی نہیں کر سکتے۔ان کے لئے بھی ترقی کے دروازے کھلے ہیں۔خدا تعالیٰ تو بخیل نہیں۔لیکن اگر کسی
میں ہمت ہے اور وہ وکیل ہے تو روحانی میدان میں ایک مقام پیدا کرے۔پھر وہ اس کو کہہ دے گا۔لیکن ایک
شاہد جو ہے، اس کا شاہد ہونا ہی ایک روحانی مقام ہے، جو اس نے پیدا کیا ہے۔ظاہری حالات میں بھی لوگ
ان کی بڑی عزت کرتے ہیں اور بے حد عزت کرتے ہیں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ یکیم تا 03 اپریل 1977ء)
452

آج 10 میں سے 10 باقی