ہمارا فرض ہے کہ ہم انسان کو تباہ ہونے سے بچائیں
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت سیرالیون
ہمارا فرض ہے کہ ہم انسان کو تباہ ہونے سے بچائیں
پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت سیرالیون منعقد و 10 تا 12 مارچ 1978ء
( حضور انور کا یہ پیغام انگریزی زبان میں تھا، جس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔)
پیارے بھائیو اور بہنو!
بسم الله الرحمان الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ آپ مارچ کے دوسرے ہفتہ میں اپنا سالانہ جلسہ
منعقد کر رہے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔اور آپ
سب کے لئے اسے نزول برکات کا موجب بنائے۔اس موقع پہ میں آپ کی توجہ ایک امر کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ارشاد گرامی سے واضح ہے کہ دوسرے ادیان و ملل پر اسلام کے آخری اور دائگی غلبہ کا قرآنی
وعده مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں پورا ہوگا۔اس کے ظہور سے منتشر اور متفرق نوع
انسانی محبت الہی اور بین الاقوامی اخوت کے رشتوں میں منسلک ہو کر محمدی پرچم کے زیر سایہ متحد و متفق ہو
جائے گی۔اس طرح یہ منتشر انسانیت ملت واحدہ میں ڈھل جائے گی۔یہ صورت حال اس عظیم روحانی
انقلاب
کی انتہا ہوگی، جس کی ابتداء خود حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔دنیاوی ذرائع کا تو ذکر
ہی کیا، اتنا عظیم الشان انقلاب بر پا کرنا کسی معمولی مامور ومصلح کے بس کا روگ نہ تھا۔اس کے لئے حضور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود کی ضرورت تھی۔حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے یہ امر بھی واضح ہے کہ اس روحانی
انقلاب کی تکمیل خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مہدی علیہ السلام کو یہ بشارت دے
رکھی ہے کہ قدرت ثانیہ یعنی حضرت مہدی علیہ السلام کے خلفاء کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔یہ خلفاء
اور ان کے متبعین حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے خدام ہوں گے اور اس روحانی انقلاب کا اتمام و
استحکام ان کے ذریعہ ہوگا۔455
پیغام بر موقع سالانہ کا نفرنس جماعت سیرالیون
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
مجھے امید ہے کہ آپ ہمیشہ خلافت احمدیہ سے مضبوطی سے وابستہ رہتے ہوئے اپنے مولیٰ کریم
کے نیچے اور وفادار خدام بنے رہیں گے۔آپ کو یہ امر ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ نئی نسلوں اور نئے احمدیوں
پر نہ صرف خلافت احمدیہ کی اہمیت واضح ہوتی رہے بلکہ ان کے قلوب واذہان میں اس کی تقدیس کا حقیقی
احساس بھی منتقل ہوتا رہے۔آج کا انسان اپنی عظیم الشان سائنسی اور تکنیکی فتوحات کے باوجود سکون قلب کی دولت سے محروم
ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے خالق سے منہ موڑ کر ظلمات میں بھٹک کر اپنی تباہی کے گڑھے کی طرف
لڑھک رہا ہے۔اسلام اس کی آخری امید ہے اور اس سے اس کی نجات وابستہ ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم
اپنے انسان بھائیوں کو تباہ ہونے سے بچائیں اور انہیں راستہ دکھانا ہمارا فرض ہے۔یہ بہت بھاری کام ہے،
لیکن ہم اسے سرانجام دے سکتے ہیں۔بشرطیکہ خدا پر ہمارا کامل ایمان ویقین ہو اور عاجزانہ دعاؤں کے
ذریعہ اس کی مدد جذب کرتے رہیں۔تا وہ ہمیں اس کام کے شایان شان ہمت، قربانی اور جہد مسلسل کی توفیق
عطا فرمائے۔لیکن ضروری ہے کہ ہم خود پہلے بچے مسلمان بنیں۔میری دعا ہے کہ مولا کریم آپ کو سچا مسلمان
بنائے اور آپ کو اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور آپ کی نصرت و حفاظت فرمائے۔آمین۔والسلام
خليفة المسيح الثالث
( مطبوعه روزنامه الفضل 16 مئی 1978ء)
456