یہ زمانہ رسول کریم ؐ کے عالمگیر نبی ہونے کے وعدوں کے پورا ہونے کا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 مئی 1978ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پچیم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1978ء
یہ زمانہ رسول کریم کے عالمگیر نبی ہونے کے وعدوں کے پورا ہونے کا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1978ء
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں، مجھے چونکہ ایک دو دفعہ بڑے زور اور شدت سے ہیٹ سٹروک (Heat
stroke) یعنی گرمی لگنے کی تکلیف ہوگئی تھی۔اس لئے اب گرمی مجھے بہت تکلیف دیتی ہے۔کل بہت گرمی
پڑ رہی تھی اور ملاقاتیں بھی تھیں اور اس گرمی میں مجھے کچھ وقت ملاقاتیں کرنی پڑیں۔چنانچہ اس کا نتیجہ یہ
ہوا کہ مجھے ساری رات دوران سر کی تکلیف رہی۔اس بیماری میں ہر چیز گھومتی معلوم ہوتی ہے۔اس وقت
بھی اتنی شدت سے تو نہیں، تاہم ابھی کچھ تکلیف باقی ہے۔لیکن اس جمعہ سے میں غیر حاضر نہیں رہنا
چاہتا تھا ، اس لئے یہاں آ گیا ہوں۔مختصراً میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کے متعلق اللہ
تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑے عظیم الشان اعلان کئے ہیں۔ایک تو یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا وجود تمام عالمین کے لئے ، تمام کائنات کے لئے رحمت بنایا گیا ہے۔اور دوسرے یہ کہا کہ آپ کی
رسالت كافةً للناس کے لئے ہے۔وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا
(29:-)
ساری کی ساری نوع انسانی کے لئے آپ رسول، بشیر اور نذیر ہو کر مبعوث ہوئے ہیں۔دو
مختلف سورتوں میں یہ آیتیں ہیں۔اور ہر دو جگہ اس اعلان کے بعد کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم عالمین کے لئے ،
کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور یہ کہ آپ کی رسالت کافةً للناس کے لئے ہے۔یہودی
اور عیسائی اور بدھ مذہب والے اور ہر قوم اور ہر علاقہ کے لوگ اور ہر زمانہ میں پیدا ہونے والے انسان،
غرضیکہ آپ کی بعثت کے بعد سے قیامت تک کی ہر نسل آپ کی رسالت کے ماتحت ہے۔دونوں جگہ اس
اعلان کے بعد آگے ایک وعدے کا ذکر ہے۔رحمة للعالمین کے بعد فرمایا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ جو وعدہ
تم سے کیا گیا ہے ، وہ کب پورا ہوگا۔463

خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
وَاِنْ اَدْرِى أَقَرِيبٌ أَمْ بَعِيْدُ مَّا تُوعَدُونَ
(الانبیاء : 110)
رسول بھی بشر ہوتا ہے اور رحمة للعالمین بھی بشر ہیں۔وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے ،
جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے علم نہ ہو کہ وہ وعدہ جس کا ذکر کیا گیا ہے، کب پورا ہوگا۔اور جب کافة
للناس کہا تو وہاں یہ بتایا کہ ترقیات کی پہلی تین صدیوں کے بعد جب ایک ہزار سال گذر جائے گا تو اس
وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ آ جائے گا۔یعنی چودھویں صدی سے اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہو
گا۔پس رحمة للعالمین اور کافۃ للناس میں ایک وعدہ ہے۔ویسے صرف نحو کے لحاظ سے وہاں
وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ
اور
وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ
ہے۔یعنی منصوب ہے۔لیکن جب ہم اس کو الگ بولیں تو کہیں گے کہ آپ رحمة للعالمین
ہیں اور کافة للناس کی طرف آپ کی بعثت ہوئی۔ان آیات میں یہ وعدہ نہیں کہ آپ مبعوث تو ہوئے
ہیں ، نوع انسانی کی طرف لیکن نوع انسانی کبھی بھی آپ
کو قبول نہیں کرے گی۔یہ وعدہ نہیں ہے۔بلکہ وعدہ
یہ ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو قبول کرے گی اور سارے کے سارے انسان سوائے
چند ایک استثناء کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔جب وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ بتایا گیا تو پہلی تین صدیوں کا ذکر چھوڑ دیا گیا۔کیونکہ پہلی
تین صدیاں ترقیات کی صدیاں تھیں، ان میں اسلام بڑھتا چلا جارہا تھا۔اسلام عرب میں کامیاب ہوا، پھر
عرب سے باہر نکلا۔پھر افریقہ کے براعظم پر چھا گیا۔صرف کامیاب ہی نہیں ہوا بلکہ چھا گیا۔پھر وہاں
سے نکلا اور ایک طرف سپین کے رستے سے یورپ میں داخل ہوا اور قریباً سارے پین کو اپنی رحمت کے
احاطہ میں لے لیا۔اور دوسری طرف ایک وقت میں ترکی کی طرف سے یورپ کے اندر گیا اور ان کے دل
جیتتا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا۔یہاں تک کہ پولینڈ کے دل جیت کر پولینڈ سے پرے جو سمندر ہے،
اس کے کناروں تک پہنچ گیا۔اور پھر ماسکو، جو آجکل کمیونزم کا دارالخلافہ ہے، ابھی ماضی قریب میں ہی تیمور
کے زمانے میں یہ اس کی سلطنت کے ایک صوبے کا دارالخلافہ تھا۔تیمور کا اطلاعات دینے کا نظام بہت تیز
رفتار تھا۔بادشاہ کوگھوڑوں پر بڑی جلدی ان علاقوں کی خبریں آجاتی تھیں۔پھر اسلام چین کی طرف بڑھا تو
464

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1978ء
اس کے اندر گھس گیا۔غرض کہ وہ ترقی کرتا چلا جارہا تھا حتی کہ تین صدیوں کے بعد یہ ترقی رک گئی اور تنزل
کا دور شروع ہو گیا۔ترقی کے زمانہ میں نظر آرہا تھا کہ معروف دنیا میں ، معلوم خطہ ہائے ارض میں اسلام
بڑھتا چلا جارہا ہے۔اور رحمة للعالمین اور کافة للناس میں جو بشارت دی گئی تھی اور جو وعدہ دیا گیا
تھا، وہ پورا ہوتا نظر آتا ہے۔لیکن اس کے بعد تنزل آنا شروع ہو گیا۔یہ تنزل بھی اس قسم کا نہیں ہے، جو
دوسروں پر آتا ہے۔اسلام پر کبھی ویسا تنزل نہیں آیا۔لیکن بہر حال وہ ترقی رک گئی اور ایک تنزل آنا شروع
ہوا۔پین کی حکومت ختم ہو گئی اور وہ ملک مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا۔اور مسلمان ، جو پولینڈ تک آگے
گئے ہوئے تھے، وہ علاقے ان کے ہاتھ سے نکل گئے۔اور اب ترکی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جو
یورپ کے براعظم کے اندر ہے۔باقی ملک ادھر ہے۔اور تاشقند اور دوسرے بڑے بڑے علماء پیدا کرنے
والے جو علاقے تھے، وہ مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گئے۔چین میں بھی حکومت نہیں رہی۔پس ایک قسم کا
تنزل ہے۔گواللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہ اس قسم کا زوال نہیں، جیسا کہ دوسری قوموں اور دوسری امتوں پر
آیا۔بلکہ اس زمانے میں بھی مسلمان میں روشنی اور جان نظر آتی ہے۔لیکن حالات کے لحاظ سے ہم اس کو
تنزل کا زمانہ کہنے پر مجبور ہیں۔دوسری چیز جو ذہن میں آئی تھی، پھر رہ گئی، وہ یہ ہے کہ اس وقت اسلام ساری دنیا میں پھیل ہی
نہیں سکتا تھا۔کیونکہ ہمارے ان علاقوں کے انسان کو دنیا کے بہت سے حصے معلوم ہی نہیں تھے۔مثلاً امریکہ
ہے، نیوزی لینڈ ہے، آسٹریلیا ہے، یہ Unknown (غیر معلوم ) علاقے تھے اور انسان کو ان علاقوں کے
جغرافیہ کا ہی پتا نہیں تھا۔وہاں کی آبادیوں کا ہی پتا نہیں تھا۔پس اگر اس وقت سارے کے سارے انسان محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جاتے اور ہم سمجھتے کہ جمع ہو گئے ہیں، تب بھی ساری کی ساری نوع
انسانی اسلام کے جھنڈے تلے جمع نہ ہوتی۔کیونکہ ایسے علاقے تھے، انسان سے آباد علاقے ، جن کا ہمیں علم
ہی نہیں تھا اور وہاں اسلام کی تعلیم پہنچ ہی نہیں سکتی تھی۔کیونکہ ان علاقوں اور ان اقوام کو ہم جانتے ہی نہیں
تھے۔مثلاً نبی آئی لینڈ کی ، جو پرانی آبادیاں ہیں، انہوں نے اس زمانے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا نام ہی نہیں سنا تھا۔اب ہمارا وہاں مشن ہے اور اللہ کے فضل سے اس پرانی قوم میں سے بھی (جو کہ قریباً
چودھویں صدی میں ہی سامنے آئی ہے۔) مسلمان ہونے شروع ہو گئے ہیں۔غرض ہر دو جگہ پر یعنی جہاں رحمۃ للعالمین کہا وہاں بھی اور جہاں کافة للناس کہا وہاں بھی،
ایک وعدے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ایک جگہ کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کب پورا ہوگا ؟ یہاں قرآن
465

خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کریم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فکر کی کیفیت بیان کی ہے اور پھر دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے خود بتایا کہ میں
تمہیں بتاتا ہوں کہ چودھویں صدی سے اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہو جائے گا۔اب ہم اس زمانہ میں ہیں اور آج کے زمانہ کے مسلمان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اس لئے کہ
جتنی بڑی بشارتیں کسی امت کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس امت کے رسول کے ذریعہ سے ملتی ہیں اور ہمارے
سول صلی الہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء اور فضل الرسل ہیں، اتنی ہی بڑی ذمہ داریاں بھی ان پر ڈالی جاتی ہیں۔اور
اتاہی یہ احساس بھی پیدا کیا جاتا ہے کہ انسان اپنے نفس میں اور اپنی ذات میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اور اس
کے اندر کوئی زور نہیں اور نہ کوئی طاقت ہے کہ وہ خدائی امداد اور نصرت کے بغیر اپنے زور سے قربانیاں کر کے ان
وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے۔انسان
کو تو یہ کہا گیا ہے کہ جتنی تجھ میں طاقت ہے، وہ کر دے۔اور
سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوتا ہے، اس کی نصرت اور اس کی امداد سے ہوتا ہے۔پس اس زمانہ میں یہ وعدہ ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر عملاً
انسان کے سامنے یہ تصویر پیش کرے گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمة للعالمین ہیں۔اعتقاد ا نہیں
بلکہ عملاً یہ تصویر پیش کرے گی۔کیونکہ الا ماشاء اللہ چند ایک استثناؤں کے علاوہ ساری دنیا نے
محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کو مان لیا اور آپ پر ایمان لا کر آپ کے روحانی فیوض سے حصہ لیا۔یہ دعاؤں کے نتیجہ میں ہو گا اور اس
دعا کے نتیجہ میں، جو اس دل سے نکلی تھی ، جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ
(الشعراء:04)
اور دنیا کے سامنے عملا یہ نقشہ آ جائے گا کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک قوم کسی ایک علاقے کسی
ایک ملک یا کسی ایک نسل کے لئے رسول نہیں ہیں بلکہ کافة للناس کی طرف آپ کو رسول بنا کر بھیجا گیا
ہے۔اور یہ عملاً ثابت ہو جائے گا۔کیونکہ انسانوں کی بھاری اکثریت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر
ایمان لے آئے گی اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو جائے گا۔گو وہ اس شکل میں بیان نہیں ہوا۔لیکن وہ اپنے معنی
کے لحاظ سے اس میں بیان ہو چکا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے، ان دونوں آیتوں کے بعد آگے ایک
وعدے کا ذکر ہے اور پھر یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ وہ وعدہ کب پورا ہوگا ؟ اور پھر ایک جگہ یہ بتایا گیا ہے کہ
چودھویں صدی میں اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ آ جائے گا۔پس اس زمانہ میں ہم پر بڑی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔اس کے لئے ہم کوشش کرتے ہیں۔لیکن ہماری کوششیں حقیر ہیں۔اس کے لئے سب سے بڑی تدبیر یہ ہے کہ ہم اس سے زیادہ خدا تعالیٰ کے
466

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1978ء
آستانہ پر جھک کر، جتنا کہ انسان کبھی اس کے آستانہ پر جھکا ہو، عاجزانہ اور متفرعانہ دعاؤں کے ساتھ خدا
تعالٰی کی مدد کے طالب ہوں اور اس کی مدد کو پائیں۔اللہ تعالیٰ ہم پر فضل کرے۔ہم اپنی سی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اور ایک کوشش وہ کا نفرنس بھی ہے، جس کے متعلق میں نے
پچھلے جمعہ میں بتایا تھا کہ وہ لندن میں ہو رہی ہے۔اس کا بڑا چرچا ہے۔اور عیسائیت کے بعض حصوں میں
بڑا ہنگامہ ہے۔سورۃ کہف کے شروع میں ہے کہ ان لوگوں نے بغیر دلیل کے اور بغیر معقولیت کے خدا تعالی
کا بیٹا بنالیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس مذہب کو دلائل کے ساتھ تو ڑا جائے گا اور نا کام کیا جائے گا۔لیکن وہ
لمبا مضمون ہے اور بڑی پیشگوئیاں ہیں کہ کیا حالات پیدا ہوں گے؟ کس طرح یہ تو میں ترقی کریں گی ؟ اور
کس طرح پکھلیں گی ؟ ( دعاؤں کے ساتھ ہی یہ پگھلیں گی۔اور کس طرح یہ مجبور ہو کر اپنے پیدا کرنے
والے رب کی طرف واپس لوٹیں گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اور آپ کے احسان کی
معرفت حاصل کریں گی؟ اور پھر ساری دنیا ایک خاندان بن جائے گی۔بڑی پیشگوئیاں ہیں۔اور آج
جب کہ دنیا کی ساری طاقتیں اور دنیا کے سارے اموال اور دنیا کی ساری کوششیں اور تدابیر ہمیں اسلام کو
مٹانے پر بروئے کار نظر آتی ہیں، وہاں ہمیں خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ بھی نظر آتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام
ساری دنیا میں غالب آئے گا۔اور خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا سچا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ بھی کہا ہے کہ
تم قربانیوں کے ساتھ اور ایثار کے ساتھ اور عاجزانہ دعاؤں کے ذریعہ میری مدد اور نصرت حاصل کرنے
کے بعد ہی دنیا میں یہ انقلابی تغیر پیدا کر سکو گے۔کہ وہ جن کی شکست ڈنڈے یا ایٹم بم کے ساتھ نہیں بلکہ
دلائل کے ساتھ آج ناممکنات میں سے نظر آتی ہے، چودھویں صدی سے وہ زمانہ شروع ہو گیا ہے کہ جب
یہ ممکن بن جائے گی۔اور وہ جو خواب میں بھی اپنی شکست کا تصور نہیں کر سکتے ، وہ دلائل کے ساتھ عملاً اپنی
شکست تسلیم کر کے خدا تعالیٰ کی وحدانیت کی طرف واپس لوٹیں گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے جمع ہو جائیں گے۔لیکن دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ۔پس آپ بہت دعائیں کریں۔ہمارے لئے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ سفر اور حضر میں میرا
اور میرے رفقاء کا حافظ و ناصر ہو۔اور اللہ تعالیٰ آپ کا بھی ہر آن اور ہر لحظہ حافظ و ناصر ہو۔اور ہر شر سے
آپ
کو محفوظ رکھے اور ہر بیماری سے آپ کو بچائے اور ہر تکلیف اور دکھ آپ کا دور کرے اور آپ
کو توفیق
عطا کرے کہ آپ اپنے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی مقبول دعا ئیں کرنے والے ہوں“۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ )
467

آج 10 میں سے 10 باقی