حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی ہی نجات کا واحد ذریعہ ہے ۔ خطاب فرمودہ 4 جون 1978ء بر موقع کسر صلیب کانفرنس
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 04 جون 1978ء
حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی ہی نجات کا واحد ذریعہ ہے
خطاب فرمودہ 04 جون 1978ء بر موقع کسر صلیب کانفرنس
حضور کی تقریر نقطۂ عروج پر اس وقت پہنچی، جب آپ نے
فرمایا کہ
میں اس موقع پر مسیحیوں کو بڑے اخلاص اور محبت کے ساتھ یہ پیغام دیتا ہوں کہ وہ خوش
ہوں اور خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گائیں کہ وہ مسیح، جس کے آنے کی قدیم صحیفوں اور قرآن کریم میں خبر دی
گئی تھی ، جس کی حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی تھی ، وہ آگئے۔اور میں ان کے نائب
اور تیسرے خلیفہ کی حیثیت میں عیسائیوں سے مخاطب ہوں۔میرے دل میں ان کی کچی اور گہری ہمدردی
سمندر کی طرح موجزن ہے۔میں ان کے مصائب دیکھ کر بے چین اور ان کی تکالیف پر مغموم ہوں۔یہ
مصائب اس لئے پیدا ہوئے ہیں کہ انہوں نے خدائے رحمان اور رحیم کوفراموش کر دیا ہے۔میں انہیں اس
خدا کے احسان یاد دلاتا ہوں اور اس کی طرف بلاتا ہوں، جس نے ہماری پیدائش سے بھی پہلے ہماری
ضروریات مہیا کر دی تھیں اور ہماری خوشحالی کے سامان پیدا کر دیئے تھے۔لیکن وہ چیز جو ہماری امن اور
سلامتی کا ذریعہ بنی چاہئیں تھیں، انہیں دنیا نے فتنہ وفساد بر پا کرنے کے لئے استعمال کیا۔خدا کی نعمتوں کی
ناشکری کے نتیجہ میں وہ اپنے پیدا کرنے والے خدا سے منقطع ہو گئے“۔وو
سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آپ نے بڑی تحدی سے فرمایا کہ۔۔۔اب بھی وقت ہے کہ مسیحی دنیا اپنے آپ کا جائزہ لے، اپنے خالق و مالک خدا کو پہچانے ،
اپنے گناہوں کی معافی کے لئے خدا کے حضور سچے دل سے توبہ کرے۔کیونکہ گناہوں کے احساس سے
جب انسان کی آنکھوں سے اشک ندامت ٹپکنے لگتے ہیں اور دل میں خدا سے ملنے کی سچی تڑپ پیدا ہوتی
ہے تو یہی تبدیلی انسان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔نجات مسیح کی صلیبی موت پر ایمان لانے سے
نہیں، راستبازی اختیار کرنے میں ہے۔پس عیسائیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ خدائے واحد لا شریک پر
ایمان لائیں اور اس کی اطاعت میں اپنی گردنیں جھکا دیں کہ اسی میں ان کی بہتری ہے“۔469
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 04 جون 1978ء
حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اب نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی ہے۔اس لئے میں عیسائی دنیا کو ان راہوں کی طرف بلاتا ہوں، جن پر چل کر انسان خدا کو پالیتا ہے اور وہ دین و
دنیا کی نعمتوں سے سرفراز ہوتا ہے“۔آپ نے فرمایا:۔نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ آج بھی دعوت فکر اور عمل دیتا ہے۔میں سچ کہتا ہوں،
اگر تم حضرت بانی اسلام کی پیروی کرو گے تو خدا تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔اور تم اس کی یہ پیاری
آواز سنو گے کہ
” جے تو میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو۔آپ نے
فرمایا:۔خدا کی محبت کے مقابلہ میں دنیا کی خوشیاں اور لذتیں بیچ ہیں۔میں عیسائی دنیا سے کہتا ہوں کہ
اصل خوشی خدا کی محبت اور لقاء الہی میں ہے۔محبت الہی پانے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔مگر یہ اسی کے لئے
کھلتا ہے، جو اسے کھٹکھٹاتا ہے۔تمہارے لئے مایوسی کی کوئی وجہ نہیں ، تم آگے بڑھو اور مسیح محمدی کے اس
نائب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام قبول کر لو کہ اسی میں تمہاری بھلائی اور تمہاری آنے والی نسلوں کی
خوشحالی کا راز مضمر ہے۔اگر تم نے اس آواز پر کان نہ دھرے تو پھر یا درکھو، ایک خوفناک تباہی تمہاری منتظر
ہے۔جس کے متعلق میں گیارہ سال پہلے بھی متنبہ کر چکا ہوں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 جون 1978ء)
470