نصرت جہاں سکیم تمہید ہے ، صد سالہ جوبلی منصوبہ کی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جولائی 1978

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمود : 14 جولائی 1978ء
نصرت جہاں
سکیم تمہید ہے،صد سالہ جوبلی منصوبہ کی
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جولائی 1978ء
حضور نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کی الہی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
کس طرح اللہ تعالیٰ نے جماعت کی قربانیوں کو نوازا اور بے حساب نفع عطا فر مایا۔اللہ تعالیٰ
نے احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفا بخشی اور احمد یہ کلینکس اور ہسپتال آمدنی کا ایک بہت بڑا
ذریعہ بن گئے۔لیکن نصرت جہاں سکیم تمہید ہے ، صد سالہ جوبلی منصوبہ کی ، جس کا 1973ء کے جلسہ سالانہ
پر اعلان کیا گیا تھا۔اور جس کے ذریعے سوزبانوں میں قرآن کریم کی اشاعت اور اسلام کی عالمگیر دعوت و
تبلیغ کا ایک جامع منصوبہ زیر تکمیل ہے۔یہ وہ اہم منصوبہ ہے، جس کے ذریعہ ہم نے دنیا کو اس جہالت
سے نکالنا ہے، جس میں وہ روحانی طور پر پھنسی ہوئی ہے۔اور اس گند سے بچانا ہے، جس میں وہ اخلاقی طور
پر گری ہوئی ہے۔ہم نے اس ہمہ گیر منصوبہ کے ذریعہ دنیا کو خالق و مالک خدا کے قدموں میں لا جمع کرنے
کا عزم کر رکھا ہے۔ہم اس یقین کامل پر قائم ہیں کہ گو یہ باتیں اس وقت دنیا کو انہونی معلوم ہوتی ہیں لیکن
چونکہ یہ خدائی وعدے ہیں، اس لئے اپنے اپنے وقت پر انشاء اللہ پورے ہو کر رہیں گے۔ضرورت اس
بات کی ہے کہ ہم ایمان کے تقاضے پورے کریں اور اپنی سی کوشش کر دکھا ئیں۔فتح کا دارو مدار اللہ تعالیٰ
کے فضلوں پر ہے۔خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ آخری زمانہ میں مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کے
ذریعہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔لیکن غلبہ اسلام کی اس عظیم الشان کامیابی کے لئے ہمیں اپنے اندر
وہی یقین اور قربانی کی روح پیدا کرنی چاہئے ، جو صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرہ امتیاز تھا۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ خوشخبری دی ہے کہ ابھی تین صدیاں پوری نہیں
ہوں گی کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی، جو عنقریب
شروع ہونے والی ہے، اس کے استقبال کے لئے صد سالہ جوبلی فنڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔یہ درحقیقت غلبہ
اسلام کی صدی ہے۔جس میں اسلام اپنے عروج کو پہنچ جائے گا۔لیکن اس کے لئے ہمیں نسلاً بعد نسل
483

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جولائی 1978ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
قربانیاں دینی پڑیں گی۔صد سالہ جو بلی فنڈ بھی انہی قربانیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔اس منصوبہ کے تحت
قرآن کریم کی وسیع پیمانے پر دوسری زبانوں اور ملکوں میں اشاعت کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں تبلیغی
مراکز اور مطبع خانے قائم کرنے ہیں۔گو اسلام کے عالمگیر غلبہ کی ذمہ داری فی الحقیقت ایک بہت بڑی ذمہ
داری ہے۔اس کا سارا بوجھ تو ہم نہیں اٹھا سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی طاقت دی ہے، اتنی قربانی
دینے سے تو دریغ نہیں کرنا چاہئے۔حضرت صاحب نے انگلستان کے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔انگلستان کی جماعت نے صد سالہ جو بلی فنڈ میں بڑے اخلاص کے ساتھ ، بڑے پیار کے
ساتھ اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اچھی خاصی رقم کے وعدے کئے تھے۔لیکن حصہ رسدی ہر سال جو
رقم آنی چاہئے، اتنی نہیں آرہی۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ میرے پاکستان جانے سے پہلے پہلے اپنے بقایا
جات ادا کر کے کمی کو پورا کر دیں۔اور اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں کہ دین اسلام کی سربلندی کے لئے مال
خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی غیر معمولی برکتوں سے نوازتا ہے۔حضور نے 1974ء کے کئی ایمان افروز واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اللہ تعالٰی
کے لئے قربانیاں دینے والے اور دین متین اسلام کے لئے غیرت دکھانے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے
عزت بھی بخشی اور دولت بھی عطا کی۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔مجھے امید ہے کہ انگلستان کی جماعت اسی جذبہ اور اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو ادا کرے
گی، جس کے ساتھ اس نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا۔وبالله التوفیق۔( مطبوعه روزنامه الفضل کیر اگست 1978ء)
484

آج 10 میں سے 10 باقی