اللہ تعالی نے احمدیت کا ملک ملک میں بیج پھینکا ہوا ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1978ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
اللہ تعالیٰ نے احمدیت کا ملک ملک میں بیج پھینکا ہوا ہے
ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1978ء
10 مئی، فرینکفورٹ
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے ساتھ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا زمانہ شروع
ہو چکا ہے۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کے دن قریب ہیں۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنا نمونہ ایسا عمدہ بنالیں کہ
جس سے ایک تو ہماری عاقبت سنور جائے اور دوسرے یہ کہ اسلام سے دنیا متعارف ہو جائے۔اس پر کچھ
زیادہ خرچ بھی نہیں آتا۔پس گندی عادتوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔فرمایا:۔خدا تعالیٰ نے دنیا کی ہر چیز کو انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔اب یہ انسان کا کام ہے
کہ وہ اپنی فطری استعدادوں کی صحیح نشو ونما کر کے نیکی کی راہ اختیار کرے یا اپنی فطرت کے خلاف کام کر
کے گناہگار ٹھہرے۔فرمایا:۔” میں یہاں کے ہر احمدی کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اسلام کا ایک مثالی نمونہ بننے کی کوشش
کرے۔اسی میں اس کی اپنی بھلائی اور اسلام کی ترقی کا راز مضمر ہے“۔14 مئی، فرینکفورٹ
دو
مطبوعه روزنامه الفضل 29 مئی 1978ء)
تم نے یہاں بہت سے ایسے کام سیکھ لئے ہیں کہ اپنے ملک میں تم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔اسی لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ وقار عمل کیا کرو۔کسی کام میں عار نہیں محسوس کرنا
چاہئے۔ہر کام، عزت کا کام ہے۔اس لیے ہوٹلوں کی میزیں سجانا ، آلو کا شنا، برتن دھونا، کھانا کھلانا وغیرہ برا
کام نہیں۔اس میں کوئی بے عزتی نہیں ہے۔ہر کام عزت والا ہے۔کسی کام میں بے عزتی تب ہوتی ہے،
جب اس میں بد دیانتی آجائے۔اس لئے ہر کام دیانت داری سے کرنا چاہیے۔485
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
” ہمارے ملک میں سموسے بنانے یا پیسے بنانے کا رواج ہے۔اگر دوست یہاں یہ کام شروع
کریں تو ہوٹلوں میں کام کرنے کی نسبت ایک تو یہ کام زیادہ عزت والا ہے، دوسرے بہت زیادہ منفعت
بخش بھی ہے۔اس لئے کمائی کی اچھی سے اچھی ترکیبیں اور ہنر سیکھنے کی طرف زیادہ توجہ دیا کرو“۔مجلس نصرت جہاں کے زیر انتظام کام کرنے والے ہسپتالوں اور سکولوں کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا:۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں ایسی شفا رکھ دی اور احمدی
اساتذہ کی زبان میں تاثیر اور کام میں برکت ڈال دی کہ وہاں کے لوگ ہمارے ہسپتالوں اور سکولوں کی
کارکردگی سے بہت متاثر ہیں۔فرمایا:۔یہ مقبولیت میرے اور آپ کے اختیار میں نہیں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔جس پر اس کا
جتنا بھی شکر ادا کیا جائے ، کم ہے“۔31 مئی، لندن
( مطبوعه روزنامه الفضل 05 جون 1978ء)
حضرت خلیفة المسیح الثالث کے پریس انٹرویو کی رپورٹ لندن کے اخبار میں شائع ہوئی
اس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔خليفة المسيح نے مزید فرمایا کہ ہم روئے زمین کی تمام قوموں اور ان کے جملہ افراد تک
اسلام کا نور پہنچا کر انہیں اس سے منور کرنا چاہتے ہیں۔اسی لئے ہم نے ایک عظیم تبلیغی مہم کا آغاز کر رکھا
ہے۔یہ کانفرنس بھی اسی عظیم ہم اور منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آپ نے مزید فرمایا۔ہم نے تمام مغربی یورپ، برطانیہ، فرانس،
سپین، اٹلی ، ناروے، سویڈن اور ڈنمارک میں تبلیغی مراکز قائم کر رہے ہیں۔اسی طرح شمالی امریکہ اور جنوبی
امریکہ ہر دو میں بھی ہماری طرف سے تبلیغی مراکز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔چنانچہ اس عظیم منصوبے کے
نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ہم یورپ میں کئی مسجد میں تعمیر کر چکے ہیں۔پچھلے دنوں سویڈن کے شہر گوٹن برگ
میں، جس مسجد کا افتتاح عمل میں آیا تھا، اس کے اخراجات برطانیہ کے احمدیوں نے اپنے چندوں میں سے
ادا کئے تھے۔ہم نے دنیا کے وسیع علاقوں میں اخبارات اور رسائل جاری کرنے کے علاوہ طبی مراکز ،
486
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
ہسپتال، سکولز اور کالج کھولے ہیں۔اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے یہ خدمات بجالانا، ہمارا فرض اور
خصوصی استحقاق ہے۔اور ہم بڑی بشاشت کے ساتھ رفاہ عامہ کے یہ کام انجام دے رہے ہیں۔آپ نے مزید فرمایا۔دنیا میں احمدیوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ان میں سے بعض
اہم عہدوں پر فائز ہیں اور گرانقدر خدمات بجالا رہے ہیں۔اتنی سال پہلے ہماری تعداد چند ہزار سے زیادہ
نہ تھی۔آج یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔قریب مستقبل میں دنیا بھر کے ممالک میں احمدیوں کی
تعداد کئی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔یہ ہماری امید اور خوش فہمی نہیں ہے۔بلکہ یہ ایک خدائی تقدیر ہے۔(جو
بہر حال پوری ہوگی۔“۔( مطبوعه روزنامه افضل 14 جون 1978 ء )
(بحوالہ : Puincy and Rochampton Herald لنڈن کیم جون 1978ء)
10 جون، برمنگھم
حضور نے ایران، تاشقند ، ترکی اور بعض عرب ممالک میں احمدیت کے پیغام کے پہنچے کا تفصیل
سے ذکر کیا اور فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے احمدیت کا ملک ملک میں بیج پھینکا ہوا ہے۔آپ نے بتایا کہ
’ایک دفعہ ایک عرب ملک کا وفد نائیجیر یا گیا ، وہاں احمد یہ مسلم مشن کی طرف سے ہر بڑے ہوٹل
کے ہر کمرے میں قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ کا ایک نسخہ رکھوایا گیا ہے۔جب یہ قرآن وفد کے ایک معزز
رکن کی نظروں سے گزرا تو اس نے حیران ہو کر مشن کو فون کیا کہ کیا احمدی یہاں بھی پہنچ گئے ہیں؟ خیر
ہمارے مبلغ اور کچھ مقامی افریقن دوست ان سے ملے تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد احمدی ہوئے
تھے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا بڑا مطالعہ کیا۔اور اپنے بچے اور بچیوں کے دلوں
میں احمدیت کو اس قدر راسخ کر دیا کہ باوجود اس بات کے کہ ان کے والد کا 1942ء میں انتقال ہو گیا تھا۔اور مرکز سے ملاپ نہ رہا۔اس کے باوجود وہ احمدیت کو نہیں چھوڑ سکتے“۔حضور نے فرمایا:۔”یہ امر انگلستان کے احمدیوں کے لئے زبردست لمحہ فکریہ ہے۔ان کو بھی چاہیے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی کتابوں کا خود مطالعہ کریں اور بچوں کی تعلیم و تربیت اس رنگ میں کریں کہ ان کے دلوں
میں احمدیت راسخ ہو جائے۔اور پھر زمانہ کی کوئی تیرگی انہیں احمدیت سے محروم نہ کر سکے۔487
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
حضور نے فرمایا:۔لندن کا نفرنس گو خدا تعالیٰ کے فضل سے بخیر وخوبی اختتام پذیر ہو چکی ہے۔لیکن اس کے متعلق
یہ یادرکھنا چاہیے کہ یہ آخری قدم نہیں ہے۔بلکہ غلبہ اسلام کے لئے ہم نے جو سینکڑوں قدم اٹھانے ہیں،
ان میں سے یہ ایک قدم ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے خدا تعالیٰ اپنے فضل سے سامان پیدا کر رہا ہے۔اور
غلبہ اسلام کی حرکت میں دن بدن شدت پیدا ہو رہی ہے۔اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم خدا کی راہ میں
قربانیاں دیتے چلے جائیں۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا جہاں یہ وعدہ ہے کہ وہ آخری زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم حسن و
احسان کے نتیجہ میں دنیا کی خوشحالی کے سامان پیدا کرے گا، وہاں خدا کا یہ وعدہ بھی ہے کہ جو آدمی خدا کی راہ
میں غلبہ اسلام کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے بے لوث قربانیاں دے گا، اسے جزا بھی غیر معمولی طور
پر زیادہ ملے گی۔حضور نے فرمایا:۔تاریخ احمدیت کے کئی باب اور سینکڑوں اوراق جماعت احمدیہ کی قربانیوں سے رنگین ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے جماعت پر جب بھی امتحان اور آزمائش کا وقت آیا، اللہ تعالیٰ نے جماعت کو اس پر
پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائی۔اور پہلے سے بڑھ کر فضلوں سے نوازا۔پس خدا تعالیٰ کی راہ میں بے لوث
قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں اور نہ خدا کے خزانے کبھی خالی ہوتے ہیں۔وہ دینے پر آتا ہے تو بے
حساب دیتا ہے۔ضمناً مغربی افریقہ کے ہسپتالوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ
نصرت جہاں سکیم کے ماتحت فی ڈاکٹر پانچ سو پونڈ دے کر بھجوایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تم نے
خدمت کرنی ہے، اس لئے اگر مکان نہیں ملتا تو نہ سہی، تم گھاس پھوس کے چھپر ڈال کر کام شروع کر دو۔اللہ تعالیٰ نے اس کام میں برکت ڈالی۔ڈاکٹروں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفا بخشی۔یہاں تک کہ احمدی
ڈاکٹروں کے ذریعے بعض لاعلاج مریضوں کو صحت ملی۔جس سے ہمارے ہسپتال زبان زد عام و خاص اور
آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن گئے۔انہی ہسپتالوں میں نیچی من غانا کا احمدیہ کلینک بھی ہے، جس کے
488
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورو یورپ 1978ء
متعلق وہاں کی جماعت کا یہ خیال تھا کہ وہاں ہسپتال نہ کھولا جائے۔کیونکہ ٹیچی من میں عیسائیوں کا ایک
بہت پرانا ہسپتال ہے، جس میں یورپین کوالیفائڈ ڈاکٹر ہیں۔ان کے مقابلہ میں ہمارے ہسپتال کی کامیابی
مخدوش ہے۔لیکن میں نے ان سے یہ کہا کہ احمدی کا قدم آگے بڑھا کرتا ہے، پیچھے نہیں ہوتا۔اس لئے یہ
ہسپتال تو یہاں ضرور بنے گا۔چنانچہ وہ ہسپتال بنا، جسے شروع میں چلانے کے لئے بڑی تگ و دو کرنی
پڑی۔پھر خدا کے فضل سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا اور ترقی کرتے کرتے اب اس کی یہ حالت ہے کہ ایک
ماہ کی خالص آمد لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔23 جولائی، لندن
مطبوعه روزنامه الفضل 05 جولائی 1978 ء )
احباب کو دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔در صبح یورپ کے بعض ملکوں کے دورہ پر روانگی ہے۔اللہ تعالیٰ اس دورے کو خیر و برکت کا
موجب بنائے۔اس سفر میں ایک تو اپنے مشنوں کا دورہ کرنا ہے۔اور جن ملکوں میں ابھی تک مشن قائم نہیں
ہو سکے، وہاں تبلیغی مراکز کے قیام کا جائزہ لینا ہے اور مساجد کے واسطے زمین حاصل کرنے کے لئے کوشش
کرنی ہے۔صد سالہ جوبلی منصوبہ کے ماتحت یورپ کے باقی ملکوں میں بھی اسلام کی تبلیغ کی مہم کو تیز سے تیز
تر کرنے کے لئے مراکز کا قیام ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کی تعداد میں اور کام میں پھیلاؤ پیدا
کر رہا ہے۔کسی زمانے میں ایک ہزار کی تعداد میں کتاب شائع کرنا مشکل تھا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل۔لاکھوں کی تعداد میں کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کے نفوس میں بھی برکت ڈالتا ہے اور
اموال میں بھی برکت ڈالتا ہے۔حضور نے فرمایا:۔دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خیریت سے رکھے اور اس سفر کو ہر لحاظ سے خیر و
برکت کا موجب بنائے۔یہاں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی احباب جماعت خدا تعالی کی پناہ میں رہیں
اور الہی فضلوں اور برکتوں کے مور ٹھہریں۔اللہ تعالیٰ یورپ کے باقی ملکوں میں بھی تبلیغ اسلام کی راہیں کھل
دے اور اسلامی مراکز اور مساجد کے قیام میں روکیں دور کر دے۔قرآن کریم کے تراجم کا کام خصوصاً
فرانسیسی زبان میں ترجمہ قرآن کریم جلد شائع کرنے کے سامان پیدا ہوں۔انگریزی کے بعد فرانسیسی
ترجمہ کی ضرورت کو بعض اسلامی اور افریقی ملکوں میں بہت زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔489
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ضمناً حضور نے لندن مشن کے متعلق بھی فرمایا کہ
آئندہ پانچ ، دس سال کے بعد موجودہ مشن ہاؤس جماعت کی ضرورتوں کو پورا نہ کر سکے گا، اللہ
تعالٰی اس کی توسیع کے سامان پیدا کرے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 15 اگست 1978ء)
29 جولائی، سٹاک ہائم
حضور انور نے چند احباب کو ملاقات کا شرف بخشا۔جن میں سے ایک مسٹر سالین تھے۔چونکہ ان
کا تعلق ایک پبلشنگ فرم سے تھا، لہذا حضور نے ان سے سویڈش ترجمہ قرآن کریم کی طباعت کے بارہ میں
دریافت فرمایا۔وہ کہنے لگے۔ایک سویڈش ترجمہ قرآن موجود ہے مگر لوگ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔اس
موقع پر مکرم امام کمال یوسف صاحب نے حضور کو بتایا کہ یہ ترجمہ کسی سویڈش عیسائی کا کیا ہوا ہے۔جس کے
متعلق لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ ترجمہ اور تفسیر کو آپس میں غلط ملط کر دیا گیا ہے۔یہاں تک کہ اساتذہ کو بھی
سمجھ نہیں آتی۔مترجم نے ایک بات کو قرآن کریم کی طرف منسوب کیا ہے، حالانکہ وہ اس کی اپنی رائے
ہوتی ہے۔اور قرآن سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اس پر نمائندوں نے کہا کہ جماعت احمد یہ ایک نیا
ترجمہ قرآن شائع کرے۔جس کا ترجمہ اور تفسیر الگ الگ اور قابل فہم ہو۔حضور نے فرمایا:۔ہم انشاء اللہ بہت جلد ترجمہ شائع کر دیں گے۔مسٹر برتت کہنے لگے۔اگر آپ ترجمہ قرآن شائع کریں تو حکومت سویڈن آپ کی مدد کرے گی۔حضور نے فرمایا:۔ہم یہ ترجمہ شائع کرنے کا بوجھ سویڈن کی حکومت پر نہیں ڈالنا چاہتے۔البتہ اس بات میں
ہماری مدد کر سکتے ہیں کہ جب یہ ترجمہ شائع ہو جائے تو جہاں جہاں اس کی ضرورت ہو، وہاں پہنچانے یا
رکھوانے میں آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔سویڈش ترجمہ قرآن کریم کا مسودہ تیار ہے۔لیکن ہم اس کو پوری تسلی کے بعد پریس میں دینا
چاہتے ہیں۔ہماری یہ خواہش ہے کہ سویڈن زبان کے لحاظ سے یہ ترجمہ معیاری اور صحت کے اعتبار سے ہر
شک وشبہ سے بالا اور بالکل صحیح ترجمہ ہو۔ہمارے پاس ایک بہت اچھا انگریزی ترجمہ قرآن کریم اور مع
تفسیر تو خدا تعالیٰ کے فضل سے موجود ہے۔لیکن سویڈش ترجمہ کے متعلق ہمیں زبان کی مشکل در پیش ہے۔490
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
ہم اچھے علم دوست سویڈش مترجم کی خدمات حاصل کرنے کو تیار ہیں۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اسلام کے
متعلق
کچھ نہیں جانتا اور ہم اس کے متعلق کچھ نہیں جانتے کہ وہ کس انداز میں ترجمہ کر رہا ہے؟ آیا، وہ قرآن
کریم کو پورے طور پر سمجھتا بھی ہے یا نہیں؟ ہم کسی کی نیت پر حملہ نہیں کرتے۔بلکہ ایسی صورت میں ہوسکتا
ہے کہ غیر ارادی طور پر غلطی ہو جائے“۔ضمنا سویڈن کے سکولوں میں اسلام کے متعلق کسی بھی کتاب کے نہ ہونے کا ذکر بھی ہوا تو حضور
نے مکرم امام کمال یوسف صاحب کو ارشاد فرمایا کہ
اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ تیار ہے، اسے فوری طور پر شائع کروایا جائے۔یہ کتاب اس لحاظ
سے بھی پسند کی جائے گی کہ اس میں اسلام کی تعلیم اور اس کے محاسن کو حکیمانہ رنگ میں بیان کیا گیا ہے۔ایک نمائندہ کا یہ کہنا تھا کہ اگر شروع میں سکول کے بچوں کے لئے اسلامی تعلیم پر کوئی آسان
رنگ میں کتاب شائع کی جائے تو اس کی ضرورت بھی ہے اور وہ نتیجہ خیز بھی ثابت ہوسکتی ہے۔حضور نے ان کے اس مشورے کو پسند کرتے ہوئے فرمایا:۔بچوں کے لئے مختلف سیریز میں اسلامی تعلیم پر مشتمل کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ان کا سویڈش
میں ترجمہ کروا کر جلد شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یکم اگست ، گوٹن برگ
مطبوع روزنامه الفضل 09 ستمبر 1978ء)
پر یس کا نفرنس کے آغاز میں ایک نمائندہ نے حضور سے یہ پوچھا کہ سویڈن میں آپ کی تشریف
آوری کا مقصد کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا:۔میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔جو ہر زمانے کے مسائل کو حل
کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔موجودہ زمانے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دنیا کی ہر کوشش ناکام ہو چکی
ہے۔پھر انسان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ اس کا حق کیا ہے؟؟ نتیجہ یہ ہے کہ جب وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے
لئے جدو جہد کرتا ہے۔مثلاً ہڑتالیں وغیرہ ہوتی ہیں تو مزید الجھنوں کا شکار ہو جاتا ہے۔یہ صرف اسلام ہی
ہے، جو انسان
کو یہ بتا تا ہے کہ اس کے حقوق کیا ہیں؟ اسلام نہ صرف انسان کے حقوق اور اس کی ضرورتوں کی
تعین کرتا ہے بلکہ حقوق کے حصول کے ذرائع بھی بیان کرتا ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ صرف اسلام ہی
نوع انسان کی صحیح خدمت کر سکتا ہے اور ان کے مسائل کو پائیدار رنگ میں حل کر سکتا ہے“۔491
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اس پر ایک نمائندہ نے کہا تو کیا آپ اہل سویڈن کو اسلام میں convert کرنا چاہتے ہیں؟
فرمایا:۔ہم آپ کو اسلام میں convert کرنا نہیں چاہتے۔بلکہ ہم آپ کو اسلام کی خصوصیات بتا کر
convince کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام میں آپ کی بہتری اور بھلائی ہے۔یہ خیال غلط ہے کہ اسلام
طاقت کے زور پر لوگوں کو عقیدہ بدلنے پر مجبور کرتا ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہے۔مذہب تو انسان کے دل کا
معاملہ ہے۔طاقت خواہ کتنی بڑی کیوں نہ ہو، انسان کا دل نہیں بدل سکتی۔پس ہماری طرف سے یہ پوری
کوشش ہے کہ آپ کے سامنے اسلامی تعلیم اور اس کے محاسن کو بیان کر کے آپ کو اس بات کا قائل کر دیں
کہ آپ کی نجات اسلام سے وابستہ ہے۔چنانچہ اسی غرض کے لئے ہم مغربی ممالک میں ایک ملک کے بعد
دوسرے ملک میں اسلامی مشنز قائم کرنے میں کوشاں ہیں۔تا کہ اشاعت کتب، تقاریر اور پر امن فضا میں
تبادلہ خیالات کے ذریعہ اسلامی نقطہ نظر کو آپ پر واضح کر دیں۔اس موقع پر ایک اخباری نمائندہ نے کہا، کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم قرآن کریم پڑھنے لگ
جائیں؟ تو حضور نے فرمایا:۔”ہاں میں تو یہی پسند کرتا ہوں کہ آپ قرآن کریم کی مقدس اور حق و حکمت پر مشتمل تعلیم سے
متعارف ہوں اور اس کے فیوض اور برکات سے مستفید ہوں۔یہ بائبل کے مقابلے میں ایک چھوٹی سی
کتاب ہے۔لیکن فی الحقیقت ایک عظیم کتاب اور روحانیت کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔دنیا میں ایسی کوئی
الہامی کتاب نہیں ، جو اتنی چھوٹی ہو لیکن اس کے باوجود جامع و مانع بھی ہو۔آپ نے فرمایا:۔اس زمانہ میں حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام نے اس کی معجزانہ رنگ میں تفسیر بیان
فرمائی ہے۔جس سے زمانہ حاضرہ کے مسائل کو حل کرنے میں مددملتی ہے۔فرمایا:۔چونکہ اسلام کی تعلیم ہر لحاظ سے کامل ہے، اس لئے میں
کہتا ہوں کہ ہمیں اہل مغرب کو اسلام
میں convert کرنے کی ضرورت نہیں۔بلکہ ہم اسلام کی پیاری تعلیم کے ذریعہ لوگوں کے دل جیتیں گے
اور ان کو اس بات کا قائل کر کے دم لیں گے کہ دنیا کی حقیقی نجات اسلام میں ہے۔جب یہ حقیقت کھل گئی
اور صداقت ظاہر ہوگئی تو لوگوں کے خیالات اور رجحانات خود بدل کر اسلامی تعلیم کے سانچہ میں ڈھل
جائیں گے۔وبالله التوفيق۔492
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
اس سوال پر کہ قرآن کریم کی اشاعت کے بارہ میں جماعت احمدیہ کا پروگرام کیا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔جہاں تک قرآن کریم کی طباعت کا سوال ہے، جماعت احمدیہ نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ دنیا
کے تمام لوگوں کو قرآن کریم کی تعلیم سے روشناس کرائے گی۔اس کے معانی و مطالب کو دنیا پر واضح کرے
گی۔اور اس حقیقت کو ظاہر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی کہ یہ صرف قرآن کریم ہی ہے جو دور حاضر
کے مسائل کو حل کرتا ہے۔چنانچہ اس غرض کو پورا کرنے کے لئے جماعت احمدیہ نے قرآن کریم کی
اشاعت کا ایک عالمگیر منصوبہ تیار کیا ہے۔جس کے پہلے مرحلہ میں امریکہ میں دس لاکھ انگریزی ترجمہ
قرآن کریم شائع کرنے کا پروگرام ہے۔علاوہ ازیں دنیا کی ہر اس زبان میں، جو لکھی اور پڑھی جاتی ہے،
قرآن کریم کا ترجمہ کر کے شائع کرنے کا مرحلہ وار پروگرام بھی زیر نظر ہے۔یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے،
جس کے لئے وقت درکار ہے۔انشاء اللہ اگلی صدی کے اندر اندر یہ منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا“۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ ایک تبلیغی جماعت ہے۔اسلام کی تبلیغ کے لئے دنیا میں زبردست جدو جہد کر
رہی ہے اور بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت میں کوشاں ہے۔عیسائیت بھی افریقہ میں یسوع مسیح کی محبت
کا پیغام لے کر گئی تھی لیکن عیسائیوں نے یسوع کی محبت کے نام پر ان کو جس بری طرح سے لوٹا اور رنگ و نسل
کا جو دل آزار امتیاز قائم کئے رکھا، اس کی صدائے بازگشت آزادی کی تحریکوں کے ذریعہ دنیاسنتی چلی آئی
ہے۔لیکن جماعت احمد یہ بھی گزشتہ پچاس سال سے افریقہ میں اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے۔ہم نے وہاں
اسلام کے تبلیغی مراکز قائم کئے ، سکول کھولے، کلینکس اور ہسپتال بنائے اور اہل افریقہ کی بے لوث خدمت
کرتے رہے۔چنانچہ وہاں کی حکومتیں بھی اور عوام بھی جماعت احمدیہ کی خدمات کے دل سے معترف ہیں۔اور پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائی حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں۔پس ہمارے پاس ایک ہی ہتھیار ہے۔اور وہ
ہے، محبت کا ہتھیار، خدمت کا ہتھیار اور خوش خلقی کا ہتھیار ہم دنیا کی بے لوث خدمت اور محبت کے ذریعہ
اگلے 115 سال میں انشاء اللہ دنیا کی بھاری اکثریت کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔02 اگست، گوٹن برگ
دنیا میں مختلف امن کی تحریکوں کا ذکر ہونے پر حضور نے فرمایا:۔اسلام چونکہ امن اور سلامتی کا مذہب ہے، اس لئے اسلام اس قسم کی سب تحریکوں کو اچھی نگاہ
سے دیکھتا ہے، جن کا مقصد امن اور صلح ہوتا ہے۔یہ تحریکیں تھوڑی دور چل کرختم ہو جاتی ہیں۔اس لئے کہ
493
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ان کو چلانے والے اس حقیقی اور جامع تعلیم سے بے بہرہ ہوتے ہیں، جو اسلام پیش کرتا ہے۔اسلام کو چھوڑ
کر امن کی تحریکیں چلانا ایسے ہی ہے، جیسے سورج کو چراغ دکھانا۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔عیسائیت نے ایمان کی ایک کسوٹی مقرر کی ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے ماننے والوں
سے کہا ہے کہ اگر تم میں رائی کے برابر بھی ایمان ہوگا تو اگر تم پہاڑ سے کہو گے تو وہ اپنی جگہ سے ٹل جائے گا۔پس عیسائی حضرات کو اپنے ایمان کے امتحان کے لئے یہ معجزے دکھانے چاہیں۔اگر نہیں دکھا سکتے تو
انہیں ماننا پڑے گا کہ عیسائیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔اب اسلام کے غلبہ کا زمانہ ہے۔جماعت احمدیہ نے خدا
تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کا زبردست جہاد شروع کر رکھا ہے۔اسلام کے زندہ
مذہب ہونے کا ثبوت جماعت احمد یہ اپنے قول اور فعل سے اور خدا تعالیٰ کے ان نشانوں کے ذریعہ فراہم
کر رہی ہے، جو اللہ تعالی اسلام کی تائید میں ان پر ظاہر کرتا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1978ء)
09 اگست ، ہمبرگ
حضور نے پریس کانفرنس کے دوران فرمایا:۔مغربی اقوام کی زندگی میں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔دنیا میں رونما ہونے والی ہر تبدیلی اسلام کی
ترقی کا پیش خیمہ ہے۔مغربی اقوام کے پاس اس وقت جو کچھ ہے ، وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔وہ حقیقی
خوشی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔یہ حقیقی خوشی انہیں اسلام کے بغیر کہیں نہیں مل سکتی۔فرمایا:۔” میں نے 1967ء میں یورپ کے دورے میں لوگوں کو یہ اختباہ کیا تھا کہ اگر تم نے اپنے خالق و
مالک خدا کی طرف رجوع نہ کیا اور اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہ کی تو 25-20 سال کے اندر اندر تم ایک
ہولناک تباہی سے دو چار ہو جاؤ گے۔اس اندار پر گیارہ سال گزر گئے۔میرا یہ انذاران پیشگوئیوں پر مشتمل
ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے بندے کو بہت پہلے بتائی تھیں۔اور اب تو بعض بڑی طاقتیں بھی مستقبل
قریب میں دنیا کی تباہی کی قیاس آرئیاں کرنے لگی ہیں۔فرق یہ ہے کہ وہ دنیا کی تباہی کی باتیں تو کرتی ہیں
لیکن ساتھ خوشخبری نہیں دیتیں۔لیکن میں نے جن پیشگوئیوں پر انذار کی بنیاد رکھی تھی، ان میں یہ خوشخبری
بھی ہے کہ اگر دنیا اپنے پیدا کرنے والے خدا کی طرف جھکے اور گندی زیست کو چھوڑ کر نیک بن جائے تو یہ
تباہی مل سکتی ہے۔494
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے تفصیل سے بتایا ہے کہ
ارشادات فرموده دوران دور و یورپ 1978ء
یہ اسلام ہی ہے، جس میں موجودہ زمانے میں پیش آمدہ مسائل کا حل موجود ہے۔اور یہ صرف
اسلام ہی ہے، جو بنی نوع انسان کی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔اسلام جبر واکراہ کا مذہب نہیں۔مذہب
انسان کے دل کا معاملہ ہے۔بڑی سے بڑی طاقت حتی کہ ایٹم بم سے بھی کسی کا دل نہیں بدلا جا سکتا۔اس
لئے اسلام انسان کے دل و دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے اور اپنے حسن واحسان سے اسے قائل کرتا ہے۔یہ
دلوں کی تبدیلی ہی ہے، جس سے انسان خدا کا پاک بندہ بن جاتا ہے۔اس پر ایک نمائندہ نے کہا، یہ تو نظریہ ( آئیڈیا لوجی) ہے، اس پر کسی جگہ عمل بھی ہو رہا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔آئیڈیا لوجی اس لئے ضروری ہے
کہ وہ پریکٹس ( عمل ) کی بنیاد یتی ہے۔جب تک کسی مذہب کی
بنیادی آئیڈیا لوجی نہ ہو، اس پر عمل کرنا مشکل ہے۔اس وقت دنیا اسلام کو اس زاویہ سے دیکھتی ہے، جو آج مختلف
ملکوں میں نظر آرہا ہے۔اس لئے لوگ سمجھتے ہیں، اسلامی آئیڈیا لوجی تو ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا۔فرمایا:۔اسلام کی ابتدائی تین صدیوں میں اسلامی تعلیم پر عمل ہوتا رہا ہے۔پھر گوتبد یلیاں آئیں لیکن
اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی بھی اسلام پر عمل نہیں کر رہا۔اسلامی تعلیم پر کم و بیش اب بھی عمل ہورہا ہے۔جماعت احمد یہ ہی کو لیں ، وہ اسلامی تعلیم پر عمل پیرا ہے۔گو یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے، جس کو کوئی دنیوی
اقتدار بھی حاصل نہیں اور نہ اس میں اسے کوئی دلچسپی ہے۔یہ غریب اور بیکس جماعت اپنے قول و عمل سے
اسلامی تعلیم پر عمل کر رہی ہے“۔حضور نے فرمایا:۔یہ نکتہ بھی یادر کھنے کے قابل ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یورپین ممالک اپنے
مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ان کے مسائل کا حل اور ان کی نجات کا ذریعہ اسلام کے سوا اور
کوئی نہیں۔وہ اسے جتنی جلدی قبول کرلیں گے، اتنا ہی ان کے لئے بہتر ہے۔اب اس صورت میں دنیا کو
مسائل کا سامنا ہو اور وہ انہیں حل کرنے کے قابل بھی نہ ہو تو اس پر میں طبعاً فکرمند ہوں۔میں انسانیت کی
بھلائی چاہتا ہوں، انسانیت سے محبت اور پیار کرنا، میری طبیعت کا ایک حصہ ہے۔جو خدا کا ایک بہت بڑا
عطیہ ہے۔مجھے امید ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ قبل اس کے کہ انسانیت عظیم تباہی سے دو چار ہو ، وہ اپنے
پیدا کرنے والے رب کو پہچاننے لگے۔495
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
میرے اس دورے کا مقصد ہی یہ ہے کہ میں آپ کو بڑے پیار سے اسلامی تعلیمات
روشناس کراؤں۔ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور تسلیم کر لینا چاہئے کہ دنیا اس وقت سنگین
مسائل سے دوچار ہے۔اور ان مسائل کے حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔تاہم اگر ہم جد و جہد جاری
رکھیں اور تبادلہ خیال کے ذریعہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں تو ایک نہ ایک دن
ہم پیش آمدہ مسائل کو اسلام کی روشنی میں حل کرنے کے قابل ہو جائیں گئے۔فرمایا:۔ہمیں یہ وعدہ دیا گیا ہے اور ہم اس پر بڑے پختہ یقین کے ساتھ قائم ہیں کہ اگلے 115 سال
کے اندر اندر دنیا کی اکثریت مسلمان ہو جائے گی۔اور قبل اس کے کہ دنیا خطرناک تباہی سے دوچار ہو،
لوگ اپنے پیدا کرنے والے خدا کی طرف رجوع کریں گے۔اور جب وہ اپنے خالق و مالک خدا میں
دلچسپی لینے لگیں گے تو ان کا اگلا قدم قبولیت اسلام ہوگا۔اور یہ حقیقت ان پر واضح ہو جائے گی کہ اس
کائنات کی بنیاد توحید حقیقی پر قائم ہے“۔14 اگست ،فرینکفورٹ
مطبوعه روزنامه الفضل 126اکتوبر 1978 ء )
حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض پیشگوئیوں کی بناء پر یہ اعلان اس پر یس کا نفرنس
میں بھی دہرایا کہ
”اگلے سوسال میں یورپین اقوام کی بڑی بھاری اکثریت مسلمان ہو جائے گی۔اور سو سال بعد
کے مؤرخین میری آج کی باتوں میں بہت دلچسپی لیں گے اور کتابوں اور اخباروں میں شائع ہونے والے
بیانات اور پیشگوئیوں کی تلاش کریں گئے۔اس پر ایک بڑے ثقہ صحافی نے حضور سے سوال کیا، جماعت احمدیہ کی تعداد کتنی ہے؟
حضور نے فرمایا:۔ہماری جماعت کی تعداد ہے تو ایک کروڑ۔مگر یہ ایک کروڑ اس طرح بنی کہ حضرت بانی جماعت
نے جب مسیحیت اور مہدویت کا دعوی کیا تو آپ اکیلے تھے اور بے کسی کا یہ عالم تھا کہ اپنوں نے بھی آپ کو
درخور اعتنا نہ سمجھا۔گھر والے آپ کو کھانا دینا بھول جاتے تھے۔ساری دنیا آپ کی مخالفت پر متحد ہوگئی۔لیکن مخالفتوں کے ایک طوفان کے بعد دوسرے طوفان سے گزرتے ہوئے قریباً نوے سال میں وہ جو ایک
496