ساری دنیا کی ہدایت کی ذمہ داری جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء
قرآن کریم منگوایا اور اس کو یہ آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا ترجمہ سنایا۔کہنے لگی کہ مجھے اس کا ریفرنس نوٹ
کروائیں کہ کس سورۃ کی کون سی آیت ہے ؟ چنانچہ وہ اس نے نوٹ کیا۔پھر میں نے ایک اور آیت اس کو
بتائی اسے بھی نوٹ کیا۔پھر وہ سوال کرتی رہی اور میں بتا تا رہا کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے۔وہ جذباتی ہو رہی تھی
لیکن میرے سامنے زیادہ نہیں ہوئی۔جب ہم وہاں سے اٹھے اور وہ کمرے سے باہر نکلی تو وہ آنسوؤں سے
رور ہی تھی۔اور ہمارے ایک ساتھی کو کہنے لگی کہ مجھے یہ بتاؤ کہ اتنی حسین تعلیم تمہارے پاس ہے اور تم اتنی دیر
کے بعد ہمارے پاس کیوں پہنچے ہو؟ تمہیں پہلے آنا چاہیے تھا۔ہزار میں سے شاید ایک آدمی ہو، جس کو یہ احساس پیدا ہوا ہے۔لیکن اس کے ساتھ کام تو شروع
ہو گیا۔یہ خدا تعالیٰ نے ایک تدبیر کی ہے۔اب وہ اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔وہ لوگ اپنے سے نالاں
ہیں۔ہر روز ایک حصہ اٹھتا ہے اور اپنی برائیاں بیان کر دیتا ہے۔ایک دن ہمارے سامنے کھانے کے بارہ
میں پروگرام آگیا کہ آدمی بیمار ہورہے ہیں اور مر رہے ہیں۔اس نے بتایا کہ ہمیں غلط قسم کا کھانا دیا جارہا
ہے، جوزہریلا ہے۔اور اس کی وجہ سے اتنے عرصہ میں بارہ ہزار آدمی مر چکا ہے اور پتا نہیں کتنا بیمار ہوا
ہے؟ ہمیں اس سلسلہ میں فکر کرنی چاہیے۔میں ان کو بتا تا رہا ہوں اور یہ پوائنٹ بھی ان کے سامنے لایا
ہوں کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ قرآن کریم نے کھانے کے متعلق جو تعلیم دی ہے، وہ اس پر عمل نہیں کر رہے۔اگر وہ قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کریں تو کھانے کی وجہ سے اس قسم کی بیماریاں اور اموات نہ ہوں۔باقی جو
انسان اس دنیا میں آیا ہے، اس نے بہر حال اس دنیا سے جانا ہے۔یہ تو نہیں ہے کہ قیامت تک سب نے
زندہ رہنا ہے۔لیکن تکلیفیں اٹھا کر اور بیماریوں سے اپنی زندگی کے دن گزار کر مرنے کی وجہ یہ ہے کہ انسان
قرآن کریم کی تعلیم پر
عمل نہیں کرتا۔پھر ان قوموں میں دوسرے جھگڑے لڑائیاں اور سٹرائیکس
(Strikes) وغیرہ بہت ہیں۔میں ان کو کہتا رہا ہوں کہ عجیب بات ہے کہ مزدور اپنے حقوق کے حصول کے
لئے سٹرائیک کرتا ہے۔لیکن اس مزدور کو یہ پتا نہیں کہ اس کے حقوق ہیں کیا ؟ جن کو وہ حاصل کرنا چاہتا
ہے۔یہ ہمیں اسلام بتاتا ہے۔اس طرح بات چھڑتی ہے۔پھر ان کو بتاتے ہیں، پھر وہ کہتے ہیں کہ اچھا! یہ
حقوق ہیں۔میں نے امریکہ میں ایک جگہ ان کو کہہ دیا کہ دیکھو تم میں سے کوئی شخص یہ جرات نہیں کرے گا
کہ وہ یہ کہے کہ اسلام کی یہ تعلیم غلط ہے اور ہمارا دماغ اسے قبول نہیں کرتا۔میں نے پہلے ان
کو کہہ دیا اور پھر
میں نے کہا کہ اب میں تعلیم بتا تا ہوں اور سب نے اسلامی تعلیم کی عظمت کو تسلیم کیا۔511

خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پس ان لوگوں کے دل میں ایک احساس پیدا ہوا ہے۔اور میرے دل میں اس کے ردعمل کے طور
پر یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ بڑی اہم ذمہ داری ہے، جو ہم پر ڈالی گئی ہے۔بڑے کٹھن مراحل ہیں، جن میں
سے ہمیں گزرنا ہے۔پس تم آرام طلب زندگیاں نہ گزارو۔ساری دنیا کی ہدایت کی ذمہ داری جماعت
احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے، اس کے لئے جو کچھ کر سکتے ہو، وہ کرو۔سارا کچھ نہیں کر سکتے۔یہ میں بھی
جانتا ہوں اور آپ بھی جانتے ہیں۔لیکن جو کچھ کر سکتے ہو، وہ تو کرو۔خدا نے یہ کہا ہے کہ جو کچھ کر سکتے ہو،
وہ کرو۔اور اگر وہ اس چیز کا ایک کروڑواں حصہ ہوا، جو مطلوبہ نتائج پیدا کرنے کے لئے ہونا چاہیے تو باقی
سارا کچھ میں کروں گا۔اور اس سارے کا ثواب تمہیں دے دوں گا۔خدا تعالیٰ نے اپنے لئے تو کوئی ثواب
نہیں مقرر کیا ہوا۔وہ تو قادر مطلق اور خالق کل ہے۔ہر چیز اس کی ملکیت ہے۔اس نے کسی سے کیا لینا
ہے؟ وہ تو بڑی عظمت اور جلال والا ہے۔کرے گا وہ اور ثواب آپ کو دے دے گا۔اور یہ گھاٹے کا سودا تو
نہیں ہے۔غرض میرے دل میں یہ ردعمل پیدا ہوتا ہے اور اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دیکھ کر بڑی
گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔دعائیں کرو کہ اللہ تعالٰی ساری جماعت کو کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور پھر ساری دنیا کے
لئے دعا ئیں کرو۔یہ لمبا مضمون ہے۔میں انشاء اللہ اگلے خطبہ میں یا اس سے اگلے کسی خطبہ میں جب موقع
ملاء اسے بیان کروں گا۔لیکن اس وقت مختصر یہ کہوں گا کہ ساری دنیا کے لئے دعائیں کرو، ہر ملک کے لئے
دعا ئیں کرو اور اپنے ملک کے لئے خصوصیت سے دعا ئیں کرو کہ اللہ تعالی اس ملک کے استحکام کے سامان
پیدا کرے۔اور یہاں کے لوگ آپس میں اخوت اور بھائی چارے کے ماحول میں زندگی گزارنے والے
ہوں۔اور جو حسین معاشرہ اسلام دنیا میں پیدا کرنا چاہتا ہے، جہاں وہ یورپ میں دوسرے ممالک میں پیدا
ہوگا ، وہاں ہمارے ملک میں بھی پیدا ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( مطبوعه روزنامه الفضل 26 دسمبر 1978ء)
512

آج 10 میں سے 10 باقی