تحریک جدید کے اجراء کے بعد دنیا میں بڑی عظیم تبدیلیاں پیدا ہوئیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1978ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20اکتوبر 1978ء
تحریک جدید کے اجراء کے بعد دنیا میں بڑی عظیم تبدیلیاں پیدا ہوئیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1978ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہر سال یکم نومبر سے تحریک جدید کا نیا سال شروع ہوتا ہے ( وعدہ کے لحاظ سے ) اور 30 اپریل
کو ختم ہوتا ہے ( ادائیگیوں کے لحاظ سے )۔چونکہ یکم نومبر سے پہلے میں عام طور پر نئے سال کا اعلان کر دیا
کرتا ہوں، اس لئے یہ جمعہ میں نے تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کے لئے منتخب کیا ہے، جو یکم نومبر
سے شروع ہوگا۔پس آج میں تحریک جدید کے صف اول کے 45 ویں، صف دوم کے 35 ویں اور صف
سوم کے 14 ویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔تحریک جدید کی ابتداء 1934ء میں ہوئی تھی۔اس پر 44 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔یہ بات
بڑی اہم ہے اور بڑی نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے کہ اس سارے عرصہ میں جماعت ہائے احمد یہ
مرکزیہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا کی کہ ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کی مہم کو چلانے کے لئے وہ مالی قربانی
دیں۔چنانچہ احباب نے اپنی ہر سال بڑھتی ہوئی طاقت کے مطابق خدا کے حضور عاجزانہ رنگ میں قربانی
پیش کی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 23 نومبر 1934ء کو جمعہ کے روز تحریک جدید کا اجراء کیا تھا اور
اس وقت 27 ہزار روپے کی ضرورت کا اعلان کیا تھا۔آپ نے بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کے کام کو وسیع
کرنے کے لئے چندے کی تحریک کی اور اس کا نام تحریک جدید انجمن احمد یہ رکھا۔چنانچہ بیرونی ممالک
میں اسلام کی تبلیغ کے کام میں وسعت پیدا کرنے کے لئے 1934ء کی ضرورت کے مطابق آپ نے رقم کا
جواندازہ لگایا، وہ کم و بیش 27 ہزار روپے کا تھا۔اور جماعت نے آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، اس
غرض کے لیے جو چندہ اکٹھا کیا ، وہ کم و بیش ایک لاکھ روپے تھا۔اس سے تحریک جدید کی ابتداء ہوئی۔لیکن جیسا کہ میں نے ابھی اشارہ کیا ہے، ایک چیز بڑی نمایاں
ہو کر سامنے آتی ہے۔جب میرے ذہن میں یہ خیال آیا اور یہ حقیقت میری آنکھوں کے سامنے آئی تو میر ادول
خدا کی حمد سے بھر گیا کہ اس سارے عرصہ میں جب تک بیرونی جماعتیں بحیثیت مجموعی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو
جانے کے قابل نہ ہوئیں۔تحریک جدید کے منصوبہ کا بوجھ جماعت ہائے احمد یہ مرکزیہ نے اٹھایا۔513

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جب میں جماعت ہائے احمد یہ مرکز یہ کہتا ہوں تو اس سے میری مراد 1947ء میں تقسیم ملک سے
پہلے کی ہندوستان کی جماعتیں اور پھر پاکستان کی جماعتیں ہیں۔یعنی 1947 ء تک وہ جماعتیں مراد ہیں،
جو ہندوستان میں بستی تھیں لیکن اس کے بعد ملک تقسیم ہوا اور پاکستان بن گیا تو جماعت احمدیہ کا مرکز
پاکستان میں اس چھوٹے سے قصبہ میں قائم ہوا۔اس کے بعد جماعت ہائے مرکز یہ سے تاریخی لحاظ سے
اور زمانہ کے لحاظ سے وہ احمدی دوست مراد ہیں، جن کی رہائش پاکستان میں ہے۔پس تقسیم ملک سے پہلے
جو ہندوستانی جماعتیں تھیں اور اس کے بعد پاکستانی جماعتیں ہیں، ان
کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ وہ اپنی
استطاعت کے مطابق خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام کی بڑھتی ہوئی تبلیغی ضروریات کا بوجھ
اپنے کندھوں پر اٹھا ئیں اور مالی اور جانی قربانی پیش کریں۔اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس سارے عرصہ میں بیرونی ممالک میں جوں جوں ہمارا کام بڑھ
گیا اور پیسوں کے لحاظ سے ضرورت پڑی، جو وہاں میسر نہیں آرہے تھے، مرکز سے بھجوائے گئے۔اور
اس 44 سال کے عرصہ میں ایک پیسہ بھی باہر سے مرکز کو وصول نہیں ہوا۔اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے مرکز
سے تعلق رکھنے والے احمدیوں کے لئے دوسروں کے مقابلہ میں امتیاز پیدا کر دیا۔مرکز نے بیرونی ممالک
میں تبلیغ اسلام کے اخراجات کا بوجھ اٹھایا۔صرف تحریک جدید ہی نہیں ، جماعت احمدیہ کی نوے سالہ زندگی
میں کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ مرکز کو ضرورت پڑی ہو، باہر سے روپیہ لینے کی یا با ہر سے ہمارے پاس ایک
دھیلہ ہی آیا ہو۔1974ء کے حالات ایسے تھے کہ بیرونی ممالک کی بہت سی جماعتوں نے مجھے لکھا کہ
ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں، آپ ہمیں اجازت دیں، ہم اپنے بھائیوں کی خبر گیری میں بھی شامل ہوں اور
ان کے لئے پیسے اکٹھے کر کے مرکز کو بھجوائیں۔میں نے کہا نہیں، جماعت ہائے احمد یہ مرکز یہ خود اپنے
پاؤں پر کھڑی ہوں گی ، ان کو تمہاری مالی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھتے ہوئے اور
جماعت ہائے احمد یہ مرکزیہ کے لئے غیرت رکھتے ہوئے ، میں نے ان کو یہ جواب دیا تھا۔خدا تعالیٰ نے
فضل کیا۔بہت سے لوگوں کو یہ پتہ نہیں ہے کہ اس وقت جماعت نے کتنا خرچ کیا تھا۔صرف ان لوگوں پر
جوان دنوں پریشان حال ربوہ میں اکٹھے ہو گئے تھے یا ان کا کچھ حصہ اپنے رشتہ داروں کے پاس چلا گیا تھا،
ان کے کھانے پینے کا انتظام مرکز کو کرنا پڑا۔جس پر تیرہ، چودہ لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔لیکن ایسے
احباب کو غذائی ضروریات بہم پہنچانے کے لئے آپ نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا اور نہ آپ کی
خاطر میں نے کسی کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلایا اللہ تعالیٰ ، جو علام الغیوب ہے، اس نے ایسے سامان پیدا
514

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرموده 20 اکتوبر 1978ء
کر دیئے کہ یہاں بھی میں نے کوئی تحریک نہیں کی تھی کہ جماعت پر انتابار پڑ گیا ہے۔جولوگ مالدار ہیں،
جن کو نقصان نہیں پہنچا، وہ اس غرض کے لئے پیسے دیں۔غرض کوئی تحریک نہیں کی اور کسی کو پتہ بھی نہیں لگا اور
خدا تعالیٰ کے فضلوں نے جماعت کو، جس کے متعلق لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہ ختم ہو گئی ، خدا کے فرشتوں نے
اسے اٹھا کر کہیں سے کہیں پہنچا دیا۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے، جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔پس تحریک جدید پر غور کرتے ہوئے ، یہ چیز نمایاں طور پر میرے سامنے آئی اور اس کا میں اس
وقت ذکر کر رہا ہوں۔اور میں اس بات کا اظہار کرنا چاہتا تھا تا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنیں۔تحریک جدید کے اجراء کے بعد دنیا میں بڑی عظیم تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کی حقیر کوشش
کو غیر معمولی طور پر نوازا۔آخر ایک لاکھ کی حیثیت ہی کیا ہے؟ میرے خیال میں جرمنی کے تین مزدوروں کو
ایک سال میں ایک لاکھ سے زیادہ اجرت ملتی ہے۔غرض دنیا میں اتنی رقم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔لیکن خدا
تعالیٰ نے اس میں برکت ڈالی اور باہر کی جماعتوں میں آہستہ آہستہ ایک تبدیلی رونما ہونے لگی۔چنانچہ بیرونی
ممالک کی جماعتیں مثلاً مغربی افریقہ کی جماعتیں ، جنہوں نے 1944ء تک ایک پیسہ بھی چندہ نہیں دیا تھا ،
جو ہمارے رجسٹروں میں درج ہو۔یعنی با قاعدہ چندہ دینے والے اس وقت پیدا نہیں ہوئے تھے۔اور ان کی
ضروریات دینیہ کا سارا بوجھ جماعت ہائے احمد یہ مرکز یہ اٹھا رہی تھیں۔اس لئے بھی کہ بیرونی ملکوں کی
جماعتوں کی اس وقت تک کما حقہ تربیت نہیں ہو پائی تھی۔تبلیغی ضروریات کے لئے پیسہ باہر بھجوانے پر
شروع میں کوئی پابندی نہیں تھی۔چنانچہ جتنی ضرورت پڑتی تھی، اتنا پیسہ ہم باہر بھجوا دیتے تھے۔لیکن پھر
زر مبادلہ کے لحاظ سے ساری دنیا کے حالات بدلتے چلے گئے۔صرف ہمارے ملک ہی میں نہیں ، انگلستان،
امریکہ اور جرمنی جیسے ممالک میں بھی حالات بدل گئے۔لیکن ان ممالک میں بھی ایسی پابندیاں نہیں۔شاید
صرف یہ چند ممالک ہی اب ایسے رہ گئے ہیں، جنہوں نے اپنی کرنسی کو باہر لے جانے پر کوئی پابندی نہیں
لگائی۔لیکن اکثر ممالک ایسے ہیں، جنہوں نے پابندی لگادی ہے۔اور وہ اپنے ملک کی اقتصادیات کی
حفاظت کے لئے اگر پابندی لگا ئیں تو یہ ان کا حق بھی ہے اور ان کو ایسا کرنا بھی چاہیے۔غرض 1934ء میں ہمیں تو اس بات کا علم نہیں تھا کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے؟ لیکن اللہ تعالیٰ کو تو
اس کا علم تھا۔اس لئے وہ لوگ ، جو ابتداء میں ایک دھیلہ بھی خدا کی راہ میں دینے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہ
تھے ، وہ چندے دینے لگ گئے۔اور آج اکثر بیرونی ممالک تو ایسے بھی ہیں، جو اپنے پاؤں پر کھڑے ہو
گئے ہیں۔ان ممالک کے چندے اتنے ہو گئے ہیں کہ اپنی ساری ضروریات پوری کر کے بھی ان کے پاس
515

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
دوسرے کاموں کے لئے مثلاً اشاعت کتب کے لئے ریزرو ہے، جو ان کا اپنا ہے۔اس میں سے وہ خود
خرچ کرتے ہیں۔صدر انجمن احمد یہ پاکستان کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔نہ انتظامی لحاظ سے تحریک
جدید انجمن احمدیہ کا تعلق ہے۔وہ خود اپنے بجٹ بناتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں۔ایک عام نگرانی تحریک
جدید بھی کرتی ہے اور خلیفہ وقت بھی کرتا ہے۔وہ دیکھتا ہے، وہ سمجھاتا ہے ، ضرورت بتاتا ہے، ان پر خرچ
کرواتا ہے۔پس جہاں تک پیسے کا سوال ہے، وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔لیکن چونکہ دنیا کے ہر ملک
میں جماعت اتنی مضبوط نہیں ہے، جو اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔یہ بھی ایک حقیقت ہے۔اس لئے باوجود اس
کے کہ پاکستان سے موجودہ حالات میں ان کی امداد کے لئے کوئی رقم باہر نہیں بھیجی جاسکتی اور نہ بھیجی جاتی
ہے، دنیا میں ایسے ممالک پیدا ہو گئے ہیں کہ جو اپنی ضروریات سے زائد قربانی دے رہے ہیں اور پھر وہ ان
ممالک کی بھی مدد کر رہے ہیں، جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں۔یعنی جو کیفیت پہلے مرکز کی تھی ، وہ اب ان
ممالک کی ہوگئی ہے اور اس طرح جماعت احمدیہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہو رہی ہیں اور شاہراہ غلبہ
اسلام پر ہماری حرکت روز بروز تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔بیرونی ممالک کی ایسی جماعتیں ، جن
کے مطالبات ہم نہیں پورا کر سکتے ہلکی قانون کی وجہ سے ، وہاں ان ملکوں کی جماعتیں ، جہاں زرمبادلہ باہر
بھجوانے کی ممانعت نہیں ، وہ ان کی ضرورت پورا کر رہی ہیں۔میں اس وقت دو قسم کے اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھوں گا اور اس سے آپ کو اس کیفیت کا پتہ
لگ جائے گا۔میں نے بتایا ہے کہ 1944 ء تک ہندوستان سے باہر ساری دنیا میں کوئی چندہ جمع نہیں ہوا۔بعض ایسے لوگ تو ہوں گے ، جو اپنے طور پر خرچ کرتے ہوں گے۔لیکن جس طرح ہم با قاعدہ چندہ دیتے
ہیں اور وہ رجسٹروں پر چڑھتا ہے اور اس کا بجٹ بنتا ہے، اس قسم کے چندے اکٹھے نہیں ہوئے۔چنانچہ
شروع میں بیرونی ممالک کی مجالس عاملہ کے پاس بھی کوئی پیسے اپنے نہیں ہوتے تھے۔ان کو مرکز کی طرف
سے بھجوائے جاتے تھے۔کجا یہ حالت تھی اور کجا اب یہ حالت ہے کہ ان کی پچھلے سال کی آمد ایک کروڑ ، ساتھ
لاکھ، چالیس ہزار ، نوسو، ستر روپے تک پہنچ گئی ہے۔اور یہ ان کی اصل آمد ہے، جو بطور چندہ جمع ہوئی ہے۔اور اس میں وہ رقم شامل نہیں ہے، جو سکولوں کی فیس کے طور پر آتی ہے۔مثلاً صرف غانا میں ہمارے
درجنوں سکول ہیں، ان سے فیسیں بھی وصول ہوتی ہیں۔گو بہت سے سکولوں پر ہم خرچ بھی کرتے ہیں اور
بعض کی فیسوں کی آمد بھی کم ہے۔لیکن فیسوں کی مجموعی آمد بھی اگر ان کے چندے میں شامل کر لی جائے تو
ان کے چندے کی رقم بہت بڑھ جاتی ہے۔مگر اس وقت میرا یہ ضمون نہیں۔میں اس وقت یہ بتارہا ہوں کہ
516

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20اکتوبر 1978ء
وہ ساری جماعت ہائے احمد یہ بیرون مرکز، یعنی جو ہمارا ملک ہے، جہاں ہمارا مرکز ہے، اس سے باہر کی
ساری جماعتیں، جو 1944ء تک کوئی چندہ نہیں دیتی تھیں ، 1944ء کے بعد 34 سال کے عرصہ میں ان کی
چندوں کی آمد ایک کروڑ ، ساٹھ لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ ان کی اپنی آمد ہے۔وہی چندہ وصول
کرتے ہیں اور رجسٹروں میں درج کرتے ہیں۔ان کی اپنی مجالس عاملہ ہیں، جو آمد و خرچ پر غور کرتے
ہیں۔وہ مرکز سے مشورہ ضرور لیتے ہیں، مرکز ان کو مشور ضرور دیتا ہے، لیکن وہ صاحب اختیار ہیں، وہ جس
طرح چاہتے ہیں، دین کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے اکثر ایسے ممالک ہیں، جہاں سے روپیہ باہر لے جانے کی اجازت
نہیں، اس لئے وہاں سے ایک دھیلہ باہر نہیں جاسکتا۔مثلاً مغربی افریقہ کے ممالک ہیں، جن کی میں ابھی
مثال دوں گا۔وہ قانو نابا ہر پیسہ بھیج ہی نہیں سکتے۔پس 1944ء میں بیرونی ممالک کی جماعتیں محتاج تھیں،
مرکز کی امداد کی۔لیکن آج نہ صرف وہ خود اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہیں بلکہ اگر ملکی قانون ان کی اجازت
دیتا ہو تو مثلاً غانا کی جماعت ہے، وہ شاید ایک اور مشن کو سنبھال لیتے۔لیکن چونکہ قانون اجازت نہیں دیتا ،
اس لئے وہ کتا بیں شائع کر رہے ہیں۔انہوں نے قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ شائع کرنے کا پروگرام بنایا
ہے۔پس غانا کی جماعت ایک مثالی ہے۔اس کی پچھلے سال کی اصل آمد ستائیس لاکھ، نو ہزار، پانچ سو تمہیں
روپے ہوئی۔حالانکہ 1944 ء تک ایک دھیلہ بھی آمد نہ تھی۔غانا کے مقابلہ میں تحریک جدید انجمن احمدیہ کی
گزشتہ سال کی آمد 13لاکھ روپے تھی۔جبکہ غانا ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اس کی آبادی بھی زیادہ نہیں لیکن
وہاں جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی ترقی کر چکی ہے کہ ان کے چندے پاکستان کی نسبت دو گنا ہو گئے
ہیں۔وہ چونکہ پیسے باہر نہیں بھیج سکتے ، اس لئے اپنے ملک ہی میں خرچ کرتے ہیں۔ان
کو کوئی تنگی نہیں
ہے۔ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ باہر کی جماعتوں کی مدد کریں لیکن ان کا ملکی قانون ان کو
اجازت نہیں دیتا، اس لئے وہ مدد نہیں کر سکتے۔یہ تو میں نے نانا کی مثال دی ہے، پھر سیرالیون ہے،
نائیجیریا ہے، گیمبیا ہے، آئیوری کوسٹ ہے، لائبیریا ہے۔کہیں تھوڑی جماعت ہے، کہیں زیادہ جماعت
ہے۔کہیں ضرورت کم ہے اور کہیں زیادہ ہے۔لیکن وہ کبھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔جس طرح درخت
کی جڑ جب مضبوط ہو جاتی ہے اور تنا بھی موٹا ہو جاتا ہے تو پھر وہ اپنی جڑوں پر قائم ہو جاتا ہے۔اور پھر اس
کی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں رہتی، اسی طرح ان ممالک کی جماعتوں کو مالی لحاظ سے بیرونی مدد کی
ضرورت نہیں رہی۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کی ہم تو اللہ تعالی نے ایک منصوبہ بنایا ہے، جس میں ساری دنیا کو
517

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
باندھ دیا ہے۔انگلستان کی جماعت ہے، یہ دوسرے ملکوں کی جماعتوں کو حسب ضرورت روپے بھیجتی ہے
اور اس طرح تبلیغ اسلام کا سارا کام اپنی اپنی جگہ پر ہورہا ہے۔پس اس عرصہ میں مرکز کے پاس بیرونی جماعتوں کی طرف سے کسی وقت بھی جماعت کی ضرورت
کو پورا کرنے کے لئے ایک دھیلہ نہیں آیا۔اس کے برعکس جماعت ہائے احمدیہ مرکز یہ کواللہ تعالی نے یہ
توفیق دی کہ جب تک ملکی قانون نے باہر روپیہ بھجوانا ممنوع قرار نہیں دے دیا، اس وقت تک مرکز باہر کی
جماعتوں کی مددکرتارہا۔اور یہ بیرونی ملکوں کی جماعتوں پر بڑا احسان تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی احسن جزا دے
اور آپ کی نسلوں کو بھی۔آپ کے عزم کو پختہ کرے، آپ کی ہمتوں کو بلند کرے اور تقویٰ کو مقبول بنائے اور
اعمال کو صالح بنائے۔آپ خود بھی اور آپ کی آنے والی نسلیں بھی اس تحریک کے مجاہد، مسکین اور خدا کے عاجز
بندے بنیں، جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے انقلاب عظیم کی بشارت دی ہے اور جن کے ذریعہ سے گو چھوٹی
سی جماعت ہے لیکن خدا تعالیٰ انقلاب عظیم بپا کر رہا ہے۔جیسا کہ صرف ایک بات بتا رہی ہے کہ 1934 ء
بلکہ 1944ء کے بعد کتنا عظیم انقلاب بپا ہو گیا کہ وہ لوگ ، جو اسلام کے نام پر ایک دھیلہ بھی دینے کے لئے
تیار نہیں تھے، ان کی مجموعی آمد ایک کروڑ ، ساٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اور تحریک جدید کی پچھلے سال کی آمد تیرہ
لاکھ ہے۔صدرا انجمن احمد یہ اور تحر یک جدید کے مجموعی چندے بھی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نہیں بنتے۔لیکن اللہ
تعالیٰ فضل کرنے والا ہے، وہ بیرونی ملکوں کی جماعتوں پر بھی بڑے فضل کرتا ہے۔عشق الہی کا ایک ہی بندھن ہے اور وہ اس میں بندھے ہوئے ہیں۔ایک مرکز ہے، ایک ان کا
امام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک عاجز نائب ہوتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ ان کے لئے برکتوں کا
سامان اس کے ذریعہ سے بھی کرتا ہے۔اگر چہ پاکستان سے بیرونی ممالک کو روپیہ نہیں جاسکتا۔لیکن تحریک جدید کے بہت سے ایسے
کام ہیں، جن کا تعلق باہر سے ہے۔مثلاً باہر بھجوانے کے لئے مبلغ تیار کرنا۔وہ یہاں تیار ہوتے ہیں۔پیسہ
یہاں خرچ ہوتا ہے لیکن جب مبلغ بن جاتا ہے تو پھر اسے باہر بھجوایا جاتا ہے۔اس کے کرایہ پر خرچ کرنا پڑتا
ہے۔مبلغین کے بیوی بچوں کے قیام کے اخراجات تحریک جدید کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔جامعہ
احمدیہ پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔بہت سے شعبے ہیں، جن پر اخراجات کی تفصیل کھل کر مجلس شوری کے ذریعہ
جماعت کے سامنے آجاتی ہے۔جماعت احمدیہ میں کوئی راز نہیں ہے، یہ تو ایک کھلی کتاب کی طرح ہے۔اسی طرح ہماری
زندگیاں بھی کھلی ہیں اور کوئی چھپانے والی چیز نہیں۔خدا کی راہ میں قربانی دے رہے ہیں، بشاشت -
سے
518

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20اکتوبر 1978ء
دیتے ہیں، مسکراتے ہوئے دیتے ہیں اور جب ضرورت پڑے تو مسکراتے ہوئے جانیں بھی دے دیتے
ہیں۔لیکن اس وقت نہ کسی سے کوئی جان مانگ رہا ہے اور نہ جان دینے کا وقت ہے۔خدا تعالیٰ سے پیار
کرنے کا اور اس سے دعائیں کرنے کا وقت ہے۔اس لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے
نوازے۔اور جو یہاں کی ضرورتیں ہیں، جن کا تعلق باہر سے ہے اور جن کا اثر بیرونی ممالک کی فلاح و
بہبود سے ہے، ان ضرورتوں کو پورا کرنے کی جماعت ہائے احمد یہ مرکز یہ کو تو فیق عطا کرے۔اور آپ جو
وعدے کریں ، وہ اس ضرورت کے مطابق ہوں۔اور اس کی ضرورت خلیفہ وقت بتاتا ہے۔میں نے پچھلے سال تحریک جدید کا ٹارگٹ پندرہ لاکھ روپے دیا تھا۔اس سال میں اسے بدلنا نہیں
چاہتا، وہی رہے گا۔میں دیکھوں گا، آپ خود رضا کارانہ طور پر اس سے کتنا آگے بڑھ جاتے ہیں۔پھر اگلے سال
انشاء اللہ سوچیں گے کہ اس میں کیا تبدیلی کرنی چاہیے؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا کرے کہ جیسا
کہ قرآن کریم نے بیان کیا ہے، ہم بنی نوع انسان کے خادم کی حیثیت سے زندگی گزارنے والے ہوں۔اور قرآن کریم نے یہ عظیم اعلان
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
کے الفاظ میں کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قوتوں کے طفیل ایک ایسی
امت کو قائم کیا ہے، جو الناس یعنی بنی نوع انسان کے لئے بہترین امت ہے۔لوگوں کی خیر خواہ اور ان
کے لئے دعائیں کرنے والی ہے۔وہ لوگوں کی خدمت کرنے والی اور ان کی جہالت کو علم میں اور ان کے
اندھیروں
کو نور میں تبدیل کرنے والی ہے۔میری دعا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو ایسے خادم بنائے، ہمیں افسر بنے کی کوئی خواہش نہیں ، ہم خادم
اچھے، ہم خادم رہنے میں خوش ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا پیار چاہیے۔اللہ تعالیٰ کا پیار، اس سے پیار کرنے اور
اس کے بندوں سے پیار کرنے کے نتیجہ میں ملتا ہے۔پس خدا تعالٰی سے دعا کریں کہ وہ ہمیں توفیق عطا
کرے کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ اور پورے دل کے ساتھ اور روح کی پوری
طاقت کے ساتھ اس سے پیار کرنے لگیں۔ہم اس کے بندوں سے بھی پیار کریں اور ان کی بے لوث
خدمت کرنے والے ہوں اور اس کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 24 دسمبر 1978ء)
519

آج 10 میں سے 10 باقی