نئی نسل کی فعال شرکت کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس
نئی نسل کی فعال شرکت کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس منعقد 30, 2 دسمبر 1978ء
(حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمه الله تعالیٰ کے پیغام
کا اردوترجمہ درج ذیل ہے۔)
بسم
الله الرحمان الرحيم
پیارے بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت مسرت ہوئی ہے کہ آپ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں اپنی سالانہ کا نفرنس کا
انعقاد کر رہے ہیں۔اس اہم موقع پر جماعت کو اس امر کا جائزہ لینا چاہئے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں
کہاں تک کامیاب ہوئی ہے اور کس قدر کام ابھی باقی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
ساری انسانیت کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے مبعوث کیا ہے۔یہ ایک عظیم کام ہے۔ظاہر
ہے کہ اس قدر عظیم الشان عالمی انقلاب کو ایک دو دن میں بر پانہیں کیا جاسکتا۔اس مہتم بالشان مقصد کے
لئے ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کی سنجیدہ اور مسلسل قربانیاں درکار ہیں۔اس بارہ میں دوامر نہایت اہم ہیں۔پہلا امر یہ ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو ان ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا چاہیے، جو اللہ تعالیٰ نے ان
کے کندھوں پر عائد کی ہیں۔نئی نسل کی فعال شرکت کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہمیں
قوم کے مستقبل کے معماروں کی بہترین رنگ میں عقلمندی کے ساتھ تربیت اور تعلیم کرنی ہوگی۔موجودہ دنیا
کے زہر آلو داثرات اور خطرات سے ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔بعض لوگ اپنے بچوں کی دنیوی تعلیم کے
لئے سخت کوشاں ہیں۔لیکن ان کی اخلاقی اور روحانی تعلیم و تربیت کے لئے بہت تھوڑی توجہ دیتے ہیں۔ایسا
کرنا، خود کشی کے مترادف ہے۔بچوں کی دینی ، اخلاقی اور روحانی تعلیم کا انتظام کرنا، والدین اور جماعت کا
مشترکہ فرض ہے۔ہر احمدی بچہ اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ قرآن کو پڑھ سکے اور سمجھ سکے۔ہر احمدی مرد اور
عورت کو اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے فائدہ حاصل کر سکتا ہو۔اس کے
555

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نو جوانوں کے اندر روح بلال پیدا ہو تو ہمیں
محبت ، اخلاص اور فدائیت کے ساتھ اپنے نو جوانوں
کی تعلیم وتربیت کے لئے انتہائی کوشش کرنی ہوگی۔دوسرا امر یہ ہے کہ ہمارا اپنا رویہ اور طریق زندگی مثالی اور قابل ستائش ہونی چاہئے۔جب ہم
باہر جا کر اسلام کی خوبیوں کی تبلیغ کرتے ہیں تو لوگ ہمیں تنقید نہ نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔اگر ہمارا کردار
ہمارے قول کی تصدیق نہیں کرتا تو ہم لوگوں کے سامنے صرف خراب تاثرات پیدا کرنے والے ہوں گے۔آج دنیا ہم سے ایسے معاشرہ کا مطالبہ کر رہی ہے، جہاں فی الحقیقت اسلام کی تعلیم پر عمل ہو رہا ہو۔ایسا
معاشرہ پیدا کرنا، ہمارا فرض ہے۔ہمارے روز مرہ کے افعال اور زندگی اس بات کا ثبوت ہونی چاہئے کہ ہم
خدا سے ڈرتے ہیں۔اور در حقیقت یہ دنیوی فوائد ہماری زندگی میں ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔آپ اپنے
ماحول پر نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر طرف بے انصافی نظر آئے گی۔رنگ ونسل اور عقیدہ کے امتیاز نے ایک
نہایت خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ظاہری ترقی کے باوجود انسان کا
ذہن سکون کی دولت سے محروم ہے۔ہم نے اس صورت حال کو درست کرنا ہے۔اور یہ حض محبت، پیار،
قربانی ، دعاؤں سے اسلام کی تبلیغ کے ذریعے ممکن ہے۔دعا ہے کہ مولا کریم ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی طاقت اور عزم ہمیں عطا فرمائے اور ہم
سب کو راہ مستقیم پر قائم رکھے اور ہمیں ان مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، جن کے لئے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام مبعوث فرمائے گئے۔آمین
( دستخط) مرزا ناصر احمد
556
خليفة المسيح الثالث
( مطبوعه روزنامه الفضل 28 فروری 1979ء)

آج 10 میں سے 10 باقی