ہماری روحانی آنکھ حالات کے افق پر غلبہ اسلام کے آثار کو دیکھ رہی ہے ۔ پیغام فرمودہ 3 دسمبر 1978ء برموقع جلسہ سالانہ قادیان
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء
ہماری روحانی آنکھ حالات کے افق پر غلبہ اسلام کے آثار کو دیکھ رہی ہے
پر
پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان
برادران جماعت
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قادیان کی مقدس بستی میں آپ پھر ایک مرتبہ جمع ہوئے ہیں تا کہ ایک دوسرے سے مل کر
تعارف حاصل کر سکیں اور محبت اور اخوت کے بندھنوں کو اور زیادہ مضبوط کر سکیں۔یہ جلسہ مسیح موعود علیہ
السلام نے اذن الہی سے جاری فرمایا۔اور اس میں شریک ہونے کی نہ صرف تاکید کی بلکہ یہ لکھی سفر اختیار
کرنے والوں کے لیے بہت دعائیں فرمائیں۔پس یہ ایام بڑے بابرکت ہیں، ان سے پورا پورا فائدہ
اٹھانے کی کوشش کریں۔جہاں تک ممکن ہو، اپنا وقت ذکر الہی میں گزار ہیں۔اور دعائیں کریں اور بہت
دعائیں کریں کہ اللہ تعالی کی توحید دنیا میں قائم ہو اور اس کے پاک کلام قرآن مجید اور مقدس رسول صلی اللہ
علیہ وسلم کی محبت و عظمت دلوں میں قائم ہو۔دکھی انسانیت اسلام کے پر امن حصار میں داخل ہو کر سکھ کا
سانس لے اور سب بنی نوع انسان یک زبان ہو کر اپنے خالق و مالک کی حمد کے ترانے گانے لگیں۔آج سے نوے برس قبل قادیان ایک کور یہ تھا اور دنیا کی نظروں سے مستور۔پھر وہ زمانہ بھی
کلجگ تھا، جس میں ہر طرف فسق و فجور اور معصیت کا زور تھا۔ایسے وقت میں الہی بشارتوں کے مطابق اس
گمنام بستی میں موعود کل ادیان کا ظہور ہوا۔اس نے توحید کی صدا بلند کی اور اعلان کیا کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے
کہ سب قوموں کوملت واحدہ بنا دے اور اسلام کی پر امن تعلیم کے ذریعہ سب تفرقوں کا خاتمہ کر دے۔بظاہر وہ ایک کمزور انسان کی آواز تھی۔لیکن آسمان
پر یہ مقدر تھا کہ اس کی قبولیت دنیا میں پھیلائی جائے۔557
پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
مستور دلوں پر فرشتوں کا نزول ہوا اور وہ آواز سمندروں اور پہاڑوں کو چیرتی ہوئی دنیا کے کناروں تک
پھیل گئی۔نوے برس قبل جو شخص یکا و تنہا اور بے یارو مددگار نظر آتا تھا، آج ایک کڑور انسانوں کے دلوں میں
اس کی محبت رچی ہوئی ہے۔اور وہ اس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی جان و مال کو خدا کی راہ میں قربان
کرنے کے لئے تیار ہیں۔جب سے زمین و آسمان بنے ہیں، ایسی تائید و نصرت الہی ، جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو حاصل ہوئی کسی جعل ساز اور فریبی کو نصیب نہیں ہوئی۔اس میں ہر اس شخص کے لئے ، جو اپنے
رب کا پیار حاصل کرنا چاہتا ہے، ہدایت کا بہت کچھ سامان موجود ہے۔اس وقت میں آپ کی توجہ دو، تین امور کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔قرآن کریم کی آیت
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات، بزرگان امت کے کشوف اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے الہامات پر غور کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری
صدی ( جواب سے دس، گیارہ سال بعد شروع ہونے والی ہے۔) انشاء اللہ تعالیٰ دنیا میں غلبہ اسلام کی
صدی ہوگی۔اس صدی کا استقبال کرنے کے لئے ہماری جماعت پر چند ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔جنہیں کسی حد تک پورا کرنے کے لئے میں نے صد سالہ جوبلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اور بتایا تھا کہ
اس کے ذریعے ہم نے ہر ملک میں مساجد اور مشن ہاؤس قائم کرنے اور قرآن مجید کے تراجم کو دنیا بھر میں
پھیلا نا ہے۔ہر ملک کی سعید روحیں ہم سے مطالبہ کر رہیں ہیں کہ ہم ان کے سامنے اسلام کی حسین تعلیم کو
پیش کریں اور تراجم قرآن کریم ان کے لیے مہیا کریں۔جب ہم علی وجہ البصیرت اس ایمان پر قائم ہیں کہ ہمیں خدا نے غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے تو
پھر ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی طاقت کے مطابق اس بارے میں ہر ممکن کوشش کریں۔اور قربانی کرنے میں
کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔ضرورت کے لحاظ سے ہماری کوشش میں جو کمی رہ جائے گی ، وہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے خود پوری کر دے گا۔یہ بھی یادر ہے کہ غلبہ اسلام کی مہم کو چلاناکسی ایک نسل کا کام نہیں۔اس کے لئے ہمیں نسلاً بعد نسل
قربانی دینی ہوگی۔اور یہ کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا، جب تک کہ ہم اس امر کے لئے پوری توجہ سے اپنی
اولادوں کی دینی تعلیم و تربیت کا انتظام نہ کریں۔ہمیں خود بھی قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنا اور اس کے مطالب
اور معارف سے آگاہی حاصل کرنی چاہئے اور اپنے اہل وعیال میں بھی اس کا ذوق پیدا کرنا چاہئے۔558
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء
روزانہ تلاوت با ترجمہ کی جائے اور گھروں میں درس کا سلسلہ جاری کیا جائے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتب، وہ روحانی خزائن ہیں، جن میں قیامت تک کی ضرورتوں
کی تفصیلی یا اجمالی تفسیر موجود ہے،
جن میں ہمیں نور فراست اور ہماری عقلوں کو جلا ملتی ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ احباب ان روحانی
خزائن کو پڑھتے رہا کریں۔اس طرف دوستوں کی اتنی توجہ نہیں، جتنی ہونی چاہیے۔جس قدر ہم ان کتب کا
مطالعہ کریں گے ، اسی قدر ہماری معرفت اور روحانیت ترقی کرے گی۔یہ یادر ہے کہ جب ہم غلبہ اسلام کی بات کرتے ہیں تو اس سے یہ مراد نہیں کہ اس کے لئے ہمیں
کسی جنگ و جدل اور توپ و تفنگ کی ضرورت ہے۔قرآن کریم مسلمانوں کے بارے میں فرماتا ہے کہ
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
تمہیں خدا نے اس لئے منتخب کیا ہے کہ تم ساری دنیا کی بھلائی اور فائدے کے لئے پیار و محبت
سے کوشاں رہو۔اور سب کے لئے اپنے دل میں خیر خواہی کے جذبات رکھو اور انہیں نیک باتوں کی تلقین
کرو اور برائیوں سے روکو۔پس جماعت احمدیہ کی جو اس زمانہ میں حقیقی اسلام کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہے ، ایک خصوصیت یہ
ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ کسی سے دشمنی نہیں رکھتی بلکہ ہر ایک کی ہمدرداور خیر خواہ ہے۔وہ اس یقین پر قائم ہے
کہ محبت و پیار سے لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں اور جیتے جا رہے ہیں۔پیار و محبت میں وہ طاقت ہے، جو
توپ
و تفنگ میں ہرگز نہیں۔ہماری جماعت کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں۔کبھی قانون شکنی نہیں
ہم پند
کرتے کسی رنگ میں بھی فساد میں حصہ نہیں لیتے۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ
پر پوری طرح کار بند رہتے ہیں۔یعنی جہاں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا
جوا اپنی گردن پر رکھتے ہیں، وہاں حکومت وقت سے تعاون اور اس کے قوانین کی پابندی بھی ضروری سمجھتے
ہیں۔کیونکہ اس کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔پس اے عزیزو! اس امر کو یا درکھو کہ ہمارے خدا کو عاجزانہ راہیں پسند ہیں۔ہمارے دلوں میں
کبھی تکبر اور فخر کے جذبات پیدا نہ ہوں۔ہمیں اپنی عملی زندگی میں اسلام کی تعلیم کا نمونہ بنا اور فساد کی
راہوں سے بچتے ہوئے، مخلوق خدا کی بھلائی اور بہبود میں دل وجان سے کوشاں رہنا چاہیے۔ہماری
559
پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
روحانی آنکھ حالات کے افق پر غلبہ اسلام کے آثار کو دیکھ رہی ہے۔لیکن اس کے لیے ہمیں بہر حال
قربانیاں دینی ہوں گی۔اپنے اموال اور اوقات کو قربان کرنا ہوگا اور عاجزانہ اور متضرعانہ دعائیں کرنا ہوں
گی۔صرف اسی طریق سے دنیا خدائے واحد کو اور اپنے محسن اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان
کر اسلام کے جھنڈے تلے امت واحدہ بن سکتی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان باتوں کو سمجھنے ، یاد
رکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔والسلام
مرزا ناصر احمد
خليفة المسيح الثالث
03/12/78
( مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 25 جنوری 1979 ء )
560