ساری دنیا میں توحید کے قیام تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ خطاب فرمودہ 27 ستمبر 1978ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1978ء
ساری دنیا میں تو حید کے قیام تک ہم اپنی جد و جہد کو جاری رکھیں گے
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1978ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضور انور نے فرمایا:۔" قرآن کریم نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو استعداد میں انسان کو عطا کی ہیں، ان کی
کامل نشو و نما کے لئے جن ذرائع کی ضرورت ہے، انہیں اختیار کیا جانا چاہئے۔چنانچہ جہاں تک جسمانی
ضرورت کا تعلق ہے، مرکز سلسلہ میں رہنے والے ان تمام کارکنوں کی ، جو مرکزی اداروں میں کام کرتے
ہیں، ہم اپنی محدود طاقت کے مطابق مدد کرتے ہیں۔چنانچہ سال بھر کی گندم کی ضرورت کا اندازہ لگا کر ہم
اس ضرورت کا نصف حصہ مفت کارکنوں کو مہیا کرتے ہیں اور بقیہ ضرورت کے لئے انہیں قرض کی سہولت
بہم پہنچاتے ہیں۔علاوہ ازیں موسم سرما کی ضروریات کے لئے فی کس 75 روپے کی رقم یکمشت بھی دے
دیتے ہیں۔تاہم ہمیں یہ احساس ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں یہ مدد بہت ہی ناکافی ہے۔بہر حال ہم اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف سلسلہ کے کارکنوں کی بلکہ مستحقین کی بھی ہر ممکن مدد کرنے
کی کوشش کرتے ہیں۔مساجد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔”امسال غانا، انڈونیشیا، مشرقی افریقہ اور نجی میں جونئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں، ان کی تعداد 25
ہے۔ان میں سے 15 مساجد صرف غانا میں نئی تعمیر ہوئی ہیں۔چنانچہ اب صرف غانا میں احمد یہ مساجد کی
تعداد دوصد تک پہنچ چکی ہے۔سیرالیون اور سری لنکا میں بھی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔کینیڈا میں ایک وسیع
قطعه زمین مسجد کے لئے حاصل کر لیا گیا ہے۔تراجم قرآن پاک کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔افریقہ میں سواحیلی اور یورو باز بانوں میں قرآن پاک کے تراجم شائع ہوئے اور بہت مقبول
ہوئے۔انڈونیشین زبان میں بھی قرآن کریم کے چند پاروں کا ترجمہ چھپ چکا ہے۔نائیجیریا میں ہاؤس
زبان میں ترجمہ کا کام شروع ہو چکا ہے۔وہاں پر ہر سال قرآن مجید کی جو نمائش منعقد ہوتی ہے، وہ بھی خدا
561
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کے فضل سے بڑی کامیاب رہتی ہے۔سال کے دوران مختلف ممالک کے متعد وسعید الفطرت روحوں کو اللہ
تعالیٰ نے اسلام قبول کرنے کی توفیق بخشی۔الحمد للہ۔حضور نے حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت سے نجات کے موضوع پرلندن میں منعقد
ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
یہ ایک بڑا اہم واقعہ ہے، جو سال کے دوران ہوا۔عیسائی دنیا اپنے عقائد میں مگن سوئی پڑی
تھی ، ہماری اس کا نفرنس نے اسے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔چنانچہ عیسائی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔انہوں نے
ہماری تبادلۂ خیالات کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس کانفرنس کے نتیجہ میں یورپ کی ایک
فرم کے اندازہ کے مطابق دنیا کے چودہ کروڑ انسانوں تک ہماری آواز پہنچ گئی۔جبکہ جنوبی امریکہ اور بعض
دیگر ممالک اس اندازہ میں شامل نہیں۔صرف جاپان میں ہی 64 خطوط یا مضامین اخبارات میں اس
موضوع پر شائع ہو چکے ہیں۔الغرض اس بارہ میں ہمارے موقف کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے وسیع اشاعت
ہوئی ہے اور اس مسئلہ میں ایک نئی زندگی پیدا ہوگئی ہے۔ہم اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے اور چین نہ لیں
گے، جب تک کہ ساری دنیا میں توحید قائم نہ ہو جائے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
جمع نہ ہو جائیں۔اگر ہم اپنی استطاعت کے مطابق کام کرتے چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ
وہ پھر اپنی شان کے مطابق اس میں برکت عطا فرمائے گا“۔صد سالہ جوبلی کی مبارک تحریک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔اس تحریک کی یہ برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گوشن برگ ( سویڈن ) میں ہمیں ایک خوبصورت
مسجد تعمیر کرنے کی توفیق دی۔اس سال لندن میں جو بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی اور پھر حضرت مسیح
کی صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں کانفرنس میں پڑھے جانے والے جو مقالہ جات کتابی صورت میں
شائع ہوئے ، ان سب کے اخراجات اسی تحریک کے ذریعے پورے کئے گئے ہیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 28 دسمبر 1978ء)
562