اسلام کا عالمگیر غلبہ کسی ایک نسل کی قربانی پر موقوف نہیں
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسه سالانہ جماعت احمد یه اند و نیشیا
اسلام کا عالمگیر غلبہ کسی ایک نسل
کی قربانی پر موقوف نہیں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا منعقدہ 29تا31 دسمبر 1978ء
برادران جماعت !
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے اطلاع ملی ہے کہ آپ کا جلسہ سالانہ 31, 30, 29 دسمبر کو منعقد ہورہا ہے۔خدا کرے، یہ اجتماع
ہر پہلو سے با برکت اور مفید ہو اور جماعت میں نیا ولولہ اور نئی روح پیدا کرنے کا موجب ہو۔آمین
جماعت ہائے احمد یہ انڈونیشیا کا یہ سالانہ اجتماع ، جو مرکز سلسلہ سے ہزار ہا میل دور ہو رہا ہے،
اسلام کی حقانیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے۔آج سے چودہ سو سال
قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو یہ مژدہ سنایا تھا کہ آخری زمانہ میں جبکہ اسلام پر ایک ضعف کی سی
کیفیت طاری ہوگی ، ایک فارسی الاصل شخص کے ذریعہ دین متین کے لئے پھر تر و تازگی کے دن آئیں گے
اور روحانیت کا مشرق و مغرب میں انتشار ہوگا۔اس پیشگوئی کے مطابق تیرہویں صدی ہجری کے اواخر میں قادیان کی گمنام بستی سے ایک خلوت
پسند شخص کی آواز تائید حق میں بلند ہوئی اور کہنے والے نے دعوئی بھی یہ کیا کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ اسلام کو تمام
ادیان پر غالب کر دے گا۔اس کی پہلی وحی میں ہی یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ وقت آتا ہے کہ جب بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔بھلا ایک انسان خواہ وہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو، ایسا دعویٰ کر سکتا ؟ اور
اس کے مطابق دلائل کے میدان میں معجزہ نمائی کے میدان میں قبولیت دعا کے میدان میں ، اسلام کے غلبہ کو
بغیر تائید ایزدی کے ثابت کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔انسانی عقل اس کو قبول ہی نہیں کرسکتی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ کی تائید کے لئے آسمان اور زمین میں نشانات ظاہر کئے اور اس کے
فرشتوں نے دلوں میں داخل ہو کر آپ کو لبیک کہنے کی سعادت بخشی۔یہ خدا کا بڑا فضل ہے کہ اتنے دور
563
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
بیٹھے ہوئے ، آپ کو امام الزماں کی شناخت کی توفیق ملی۔اس فضل کے ساتھ آپ پر کچھ ذمہ داریاں بھی
عائد ہوتی ہیں ، جن کی طرف میں اس وقت آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ قرآن کریم اور احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات پر غور
کرنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی، جواب سے دس گیارہ
سال بعد شروع ہونے والی ہے، انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔اس کے استقبال کے لئے میں
نے جماعت احمدیہ کے سامنے صد سالہ جوبلی کا منصوبہ رکھا تھا۔اس منصوبے کے تحت ہم نے ہر ملک میں
مساجد اور مشن ہاؤس تعمیر کرنے ہیں اور قرآن کریم ک تراجم کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔سائنسی علوم کی ترقی
کے باوجود دنیا سے امن وسکون کی فضا مفقود ہے۔یہ سکون و راحت اسلام کی پر امن تعلیم ہی سے میسر آسکتا
ہے۔ہمارا فرض ہے کہ اس حسیں تعلیم کو محبت اور پیار مگر پوری توجہ اور دلسوزی سے دنیا کے تمام انسانوں تک
پہنچادیں۔تاکہ سب کالے اور گورے اور مشرق اور مغرب میں بسنے والے امت واحدہ بن کر اپنے رب
کے حضور سجدہ ریز ہو سکیں۔اور توحید باری تعالیٰ کی شیریں آواز زمین کے چپہ چپہ سے بلند ہونے لگے۔اس کے لئے ہمیں اپنا مال ، اپنا وقت، اپنے آرام کی قربانی دینی ہوگی۔تاکہ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کی پیش گوئی اپنی پوری شان سے پوری ہو سکے۔دوسری بات اس ضمن میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ محض نعروں سے دنیا میں کوئی دیر پا انقلاب
پیدا نہیں کیا جاسکتا۔اسلامی نظام کا نعرہ تو ہر زبان پر ہے لیکن دنیا اس نظام کا عملی نمونہ دیکھنا چاہتی ہے۔خدائے تعالیٰ نے اس کام کے لئے اس زمانہ میں آپ کو منتخب کیا ہے۔اور یہ موقع عطا کیا ہے کہ آپ دنیا
کے لئے عملی زندگی ، تقویٰ اور طہارت، صداقت و دیانت اور ہمدری اخلاق کا نمونہ بنیں۔لہذا آپ کو ہر آن
یہ غور کرنا ہو گا کہ آپ کا گھر، آپ کا ماحول، آپ کا دوسروں سے سلوک ، اسلامی تمدن اور اسلامی معاشرہ کا
نمونہ پیش کرتا ہے۔یہ کام کما حقہ سرانجام نہیں دیا جا سکتا ، جب تک کہ پوری توجہ کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور
اپنی اولادوں کی صحیح طریق پر تعلیم و تربیت کا معقول انتظام نہ کیا گیا ہو۔ہمیں محض اس بات سے مطمئن نہیں ہونا چاہئے کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان لیا
ہے۔اسلام کا عالمگیر غلبہ کی ایک نسل کی قربانی پر موقوف نہیں۔اس کے لئے نسلاً بعد نسلاً اور مسلسل اور پیہم
جد و جہد کی ضرورت ہے۔564
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا
پس میں آپ سے کہتا ہوں کہ خود بھی قرآنی علوم سے آگاہ ہوں اور اپنی اولا دوں کو بھی اس نعمت
سے بہرہ ور کرنے کی پوری کوشش کریں۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام روحانی مائدہ سے لبریز ہیں، ان
کے مطالعہ کو اپنے روزمرہ کے پروگرام کا ایک ضروری جزو بنا ئیں۔اور اپنے گھروں میں درس و تدریس کا
سلسلہ پوری توجہ اور التزام کے ساتھ جاری کریں۔اسلام کا غلبہ تو آسمان پر مقدر ہو چکا ہے۔وہ تو بہر حال
ہوکر رہے گا۔لیکن وہ لوگ ، جو خدمت دین کا سنہری موقع ملنے کے باوجود دنیا کے اشغال میں منہمک رہ کر
اس نعمت سے محروم رہ جائیں، ان کی بد قسمتی سے کیا شبہ کیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی محبت و پیار سے نوازے۔اور اپنے فضل سے اس امر کی تو فیق
عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں اعلائے کلمہ اسلام اور رضائے الہی کے حصول میں گزارنے والے ہوں۔اور
ہماری اولادیں اور نسلیں اس رنگ میں رنگین ہوں، جس کو قرآن کریم صبغۃ اللہ قراردیتا ہے۔(امین)
والسلام
( دستخط ) مرزا ناصر احمد
خليفة المسيح
الثالث
( مطبوعه روز نامہ افضل 15 اپریل 1979ء)
565