احمدیوں میں مخلص ، علم دین سے واقف ، سوز بانوں کے ماہر ہونے چاہیے ۔ ارشاد فرمودہ 2 اپریل 1978ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 02 اپریل 1978ء
احمدیوں میں مخلص علم دین سے واقف ،سوز بانوں کے ماہر ہونے چاہئیں
ارشاد فرمودہ 102 اپریل 1978ء برموقع مجلس شوریٰ
دوسری تجویز ہے کہ جامعہ احمدیہ میں انگریزی اور عربی زبان میں گفتگو کرنے کا ایسا انتظام ہونا
چاہئے کہ فارغ التحصیل طلباء ان دونوں زبانوں میں اپنا مافی الضمیر کما حقہ ادا کرسکیں۔ویسے انگریزی وہاں
ڑھائی جاتی ہے اور عربی تو بہت پڑھائی جاتی ہے۔اور عربی زبان میں میرا خیال ہے کہ سارے تو نہیں
لیکن خاصی تعداد ہر سال ایسے طلباء کی نکلتی ہے، جو عربی زبان میں گفتگو کر سکتے ہیں۔آگے مشق تو کرنی
ضروری ہے۔اگر ان کو مشق کا موقع ملے۔کیوں میر محمود احمد صاحب ! آپ
کتنی عربی پڑھالیتے ہیں، اچھے لڑکوں کو، جو عربی کا شوق رکھنے
والے ہیں؟ ( اس پر مکرم میر محمود احمد صاحب نے عرض کیا کہ جامعہ پاس کرنے والے لڑکوں میں سے قریباً
33 فیصد لڑ کے بے تکلفی سے عربی میں بات کر سکتے ہیں۔)
ہاں یہی میں نے کہا ہے کہ ایک ایسا حصہ ہے، جو عربی زبان میں بات کر لیتے ہیں۔یہ بڑا اچھا
ہے، اگر 33 فیصد ہو جائے۔اور جو انگریزی کی بات ہے، اس کے متعلق جو میر اعلم ہے، وہ یہ ہے کہ بعض
طبیعتوں کا میلان ہوتا ہے، کسی ایک زبان کی طرف بعض کا نہیں ہوتا۔یا شوق ہوتا ہے۔میلان کے علاوہ
ایک چیز شوق بھی ہے۔انگریزی بولنے کا شوق ہو تو وہ انگریزی بھی بول لیتے ہیں۔ویسے زبان سیکھنے کا ایک گر ہے۔جب یہاں سے عطاء المجیب کولندن میں مبلغ بنا کے بھیجا گیا تو
میں نے انہیں جاتے ہوئے ایک نصیحت کہ بلکہ ایک حکم دیا۔میں نے انہیں کہا کہ میرا حکم یہ ہے کہ تم لندن
جا کے غلط انگریزی بولو گے اور گھبراؤ گے نہیں۔اور انہوں نے اس حکم پر عمل کیا۔یعنی یہ خیال ہی نہیں کیا کہ
میں صحیح بول رہا ہوں یا غلط۔بولنی شروع کر دی اور آہستہ آہستہ انگریزی کے بڑے اچھے مقرر بن گئے۔تو جو
شخص گھبراتا ہے ،shy ہو جاتا ہے، وہ سیکھ نہیں سکتا۔تو ہائیڈ پارک میں جا کر غلط سلط انگریزی میں اپنا
مفہوم ادا کرنے کی مشق کرنی چاہیے۔بات یہ ہے کہ جو اچھا انگریزی دان، مثلاً پاکستان سے انگریزی کا پاکستانی سکالر انگلستان جاتا ہے
تو جب وہ انگریزی میں گفتگو کرتا ہے تو انگلستان کے نانوے فیصد انگریز ویسی اچھی انگریزی نہیں بول رہے
567
ارشاد فرمودہ 02 اپریل 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہوتے۔اور وہ جو یہاں آکے اردو سیکھتے ہیں، اس سے زیادہ ہم لوگ انگریزی سیکھ جاتے ہیں۔وہاں یہ ہے کہ
جو دس لفظ اردو کے بولے تو انگریز اگر آپس میں بیٹھے ہوئے ہوں تو وہ اس کو appreciate کر رہے ہوتے
ہیں۔لیکن یہاں یہ گندی عادت ہے کہ اگر سولفظ انگریزی کے ہمارے ملک میں اپنی مجلس میں بولے اور ایک
سو، ایکویں تلفظ میں غلطی کر جائے تو اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیتے ہیں۔اور ایسا مذاق اڑاتے ہیں کہ وہ
بیچارہ پھر ایک سو دو میں لفظ پر آتا ہی نہیں۔وہیں ختم ہو جاتا ہے۔اس کا full stop لگ جاتا ہے۔تو بنیادی طور پر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر زبان غلط بولنے سے آتی ہے۔اور اس کی دلیل یہ
ہے کہ ہر زبان کو سب سے پہلے اس ملک کا بچہ سیکھتا ہے۔انگریز کا بچہ انگریزی سیکھ رہا ہے، جرمن میں رہنے
والا بچہ جرمن سیکھ رہا ہے، ہمارا پاکستان میں رہنے والا اردو یا پنجابی یا پشتو یا سندھی یا بلو چی سیکھ رہا ہے۔اور
ہر بچہ شروع میں غلط زبان بولتا ہے، تب جا کے سیکھتا ہے۔اگر بچے کے اوپر بھی آپ یہ قدغن لگا دیں کہ یہ صحیح
فقرہ ہے، بولنا ہے تو بولو، ورنہ چپ رہو تو وہ بھی بھی زبان نہ سیکھے۔اس واسطے زبان سیکھنے کا اصول ہی یہ ہے
کہ وہ غلط بولی جائے۔پھر وہ خود بخود بیج ہو جاتی ہے۔لیکن ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔پس اگر انگریزی اور عربی بولنے والے جامعہ کو دے دیئے جائیں یا ان کو میسر آجائیں ، یعنی اگر
ہماری خواہش بھی ہو اور کوئی آدمی نہ ملے تو مشکل پڑ جائے گی کہ جو ان کے ساتھ انگریزی اور عربی بولیں۔یعنی بولیس ہی انگریزی اور عربی۔جو عربی بولنے والا ہے، وہ عربی بولے۔جو انگریزی بولنے والا ہے، وہ
انگریزی بولے تو وہ عام روز مرہ کی زبان بڑی جلدی سیکھ سکتے ہیں۔زبانوں کے دو حصے ہیں۔ایک روزمرہ کی زبان ہے، بول چال میں۔اور اس کے لئے دنیا کے چوٹی
کے ماہر دماغوں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ تین کو رسزان کے لئے کافی ہیں۔پہلا کورس دوسو الفاظ کا ہوتا ہے۔دوسو
لفظ بہت ساری ضرورتیں پوری کر جاتے ہیں، روزمرہ کی زندگی میں۔اور دوسرا کورس پانچ سوالفاظ کا۔اور تیرا
کورس ایک ہزار الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے۔اور اس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ اب عام بول چال کے لئے مزید زبان
کی ضرورت ہی کوئی نہیں رہی۔پھر وہ خود ہی فقرے بول بول کے سیکھتے چلے جاتے ہیں۔یعنی وہ ترقی کرتے
چلے جاتے ہیں۔میں نے ایک کورس اس
قسم کا منگوایا تھا، وہ غالباً عربی کا تھا۔میر محمود احمد پستہ کر لیں کہ وہ کہاں
کیا ہے؟ یہ جو دنیا دار لوگ ہیں، ان کی دنیوی روز مرہ کی جو بول چال ہے، اس کے متعلق میں بات کر رہا ہوں۔باقی تو جو علمی زبان ہے، یہ دوسری قسم کی زبان ہے ناں۔جو بول چال کی زبان سے مختلف ہے۔مثلاً ایک آپ کو زبان سیکھنے کا لطیفہ سنادوں۔جرمن زبان ہمارے لئے بونی آسان ہے، اس کا
تلفظ بڑا آسان ہے۔جو حروف لکھتے ہیں، اس کے مقابلے میں آواز بھی ہے۔فرانسیسی کی طرح نہیں ہے کہ
568
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 02 اپریل 1978ء
ہے۔لکھیں گے ، Paris ( پیرس ) اور بولیں گے، پاری۔گو یا لکھنے اور بولنے کا بڑا فرق ہو گیا۔لیکن جرمن زبان
میں اس طرح نہیں ہوتا۔دوسرے جرمن زبان میں a کا ایک pronunciation ( تلفظ ) ہے۔انگریزی زبان میں غالباً تین، چار ہیں۔ایک ہی آ بھی آتا ہے، at آے بھی آ گیا، able ابھی آ گیا۔یعنی
اس کی sound مختلف ہو جاتی ہے۔جرمن زبان میں ہر vowel کی ایک sound ہوتی ہے۔اس
واسطے اس کی بول چال بڑی جلدی آجاتی ہے۔ایک دفعہ چھٹیوں میں، میں جرمنی میں پھر رہا تھا۔میں نے
پندرہ دن میں اتنی زبان سیکھ لی کہ آسانی سے بات کر سکتا تھا۔جرمن زبان
کا تلفظ بھی مشکل نہیں ہے۔اگر
میں کسی سے کوئی فقرہ بول لیتا تھا تو وہ سمجھتا تھا، مجھے بڑی زبان آتی ہے۔تو لگ پڑتا تھا اڑ اڑ کر کے بات
کرنے اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی تھی۔لیکن جہاں تک زبان کے لحاظ سے اس کی علمی حیثیت کا تعلق ہے،
جرمن زبان کا یہ اصول ہے کہ اس میں لفظ سے لفظ جوڑتے چلے جاتے ہیں۔بیچ میں وقفہ نہیں ڈالتے۔میں
نے چند ہفتے میونخ یونیورسٹی میں غیر ملکیوں کا ایک کورس attend کیا تھا۔مجھے وہاں ایک پروفیسر نے کہا
یہ دیکھو، ہماری زبان کا قصہ۔سوا صفحے کا ایک لفظ ہے، جسے جوڑ جوڑ کے بنایا گیا ہے۔یعنی ایک لفظ کی صفح
کے شروع سے
ابتداء ہوئی اور وہ صفحہ ختم ہو گیا لیکن لفظ نہیں ختم ہوا۔پس جہاں تک علمی زبان کا تعلق۔اس میں آکر مشکل پیدا ہو جاتی ہے۔پس ہمارے جامعہ احمدیہ میں کم از کم بول چال
کی جو زبان ہے، وہ ان کو کھا دینی چاہیے۔لیکن
علمی زبان کے لئے تو پھر بہت محنت کرنی پڑتی ہے، بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔علمی زبان کی الجھن کا تو یہ
حال ہے کہ ہم نے فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کروایا۔وہ ایک جگہ سے کروایا۔وہ چھپنے کے
قریب تھا کہ دوسری جگہ سے اعتراض ہو گیا کہ ترجمہ ٹھیک نہیں۔ہم نے پھر ان سے کروایا۔پھر تیسری جگہ
سے اعتراض ہو گیا کہ ترجمہ ٹھیک نہیں۔اب میرے خیال میں پانچویں دفعہ کوشش ہورہی ہے کہ اس ترجمے
کو درست کر دیا جائے۔پس علمی زبان کا تو یہ حال ہے۔کسی نے مشورہ دیا کہ نہیں یہ تو اس کا صحیح مفہوم نہیں
ادا ہوتا۔یہ idiomatic فریج نہیں ہے۔پڑھنے والوں پر اثر یہ پڑے گا کہ ترجمہ اچھا نہیں کیا گیا وغیرہ
وغیرہ اور بہت سارے اعتراضات آگئے۔اس لئے میں خاص وجہ سے یہ بات کر رہا ہوں۔ہمارے لئے ، جنہوں نے اگلے چالیس، پچاس سال میں قرآن کریم کے تراجم شائع کرنے
ہیں، یہ مسئلہ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔کچھ حصے تو پہلے مکمل ہو جائیں گے۔یعنی غلبہ اسلام کی صدی شروع
ہونے سے قبل بھی ہم نے کچھ ترجمے شائع کروانے ہیں، کچھ بعد میں ہوں گے۔سوزبانوں میں ترجمہ کروانا
569
ارشادفرمودہ 02اپریل1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ہے۔صد سالہ جو بلی کا منصوبہ جو ہے، اس میں سو زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت کا کام ہے۔اور ہمارے لئے مشکل یہ ہے کہ ہم ذمہ داری نہیں لے سکتے کہ ایک عیسائی اور دہریے کے کئے ہوئے
ترجمے کو قبول کر کے اسے شائع کر دیں۔اور اگر وہ غلط ہو تو ذمہ داری تو ہمارے اوپر آگئی ناں۔ہم نے اس
کی اشاعت کی اجازت دے دی، اس پر پیسے خرچ کر کے اپنے نام پر دنیا میں اس کو پھیلا دیا۔اس لئے
ہمارے اندراحمد یوں میں ایسے مخلص، پڑھے لکھے علم دین سے واقف ، زبان دان ہونے چاہئیں۔ایک سو
زبانوں کے ماہر ہونے چاہئیں کہ جو خواہ ہم ترجمہ کہیں اور سے کروائیں، لیکن ان کے اندر کم از کم اتنی
قابلیت ہو کہ وہ اس کی Revision کر سکیں کہ صحیح ترجمہ ہو چکا ہے اور اس کی صحت کی ذمہ داری لے
لیں۔اس کے بغیر تو یہ کام نہیں ہو سکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کم از کم اوسطا یعنی پہلے شروع میں تو کچھ وقت
لگے گا، ہر سال میں دوزبانوں کا ایک ماہر پیدا ہو جائے۔اوسط سبھی بنتی ہے ناں۔پچاس سال میں اگر سو
زبانوں کے ماہر کرنے ہیں تو ہر سال میں دوزبانوں کے ماہر پیدا ہونے چاہئیں۔بہر حال آپ انگریزی اور عربی کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ملک سیف الرحمن صاحب جامعہ
احمدیہ کے پرنسپل ہیں، وہ اس کے متعلق منصوبہ بنائیں۔ہمارے ایک نوجوان شاہد فارسی کی اعلیٰ تعلیم حاصل
کر رہے ہیں۔تو میں نے ان سے پوچھا کہ تم آج کل کی جو فارسی ہے، اس کے مطابق تمہاری تعلیم چل
رہی ہے؟ وہ بڑا اچھا ہوشیار مبلغ ہے، اللہ تعالیٰ اس کو برکت دے اور جلاء پیدا کرے، اس کے دماغ میں اور
اس کے اخلاص کو مضبوط کرے، بڑا اچھا چل رہا ہے۔وہ مجھے کہنے لگا کہ جس انسٹی ٹیوشن میں ، میں پڑھ رہا
ہوں ، وہاں سوائے فارسی زبان کے اور کسی زبان میں بات ہی نہیں کی جاتی۔ایک لفظ بھی نہیں بولا جاتا۔تو
دو، تین سال میں اس نے زبان سیکھ لی ہے۔لیکن ابھی اور آگے ترقی کی ضرورت ہے۔اسی طرح بعض
ملکوں میں ہمارے نو جوان زبانیں سیکھ رہے ہیں۔بعض زبانیں یہاں سیکھ رہے ہیں۔کچھ ہم نے کوشش
شروع کی ہوئی ہے زبانیں سیکھنے کی۔لیکن بہر حال ہر زبان میں مہارت حاصل ہونی چاہئے۔ایک ہمارے ایسے نوجوان ہیں، جو کسی سکول میں نہیں گئے۔اور ان کو خدا تعالیٰ نے زبان سیکھنے کا
ایسا ملکہ عطا فر مایا ہے کہ انہوں نے گھر بیٹھ کے روسی زبان بھی پڑھ لی اور فرانسیسی بھی ایک حد تک پڑھ لی
اور سپینش زبان بھی ایک حد تک پڑھ لی اور اپنے خرچ پر۔وہ پیسے والے ہیں، میں نے ان کے رشتہ داروں
کو ، عزیزوں کو کہا تھا کہ ان کو خدا نے بڑا اچھا دماغ دیا ہے، یورپ میں بھیج دیں، وہاں مختلف زبانوں میں
مہارت پیدا کریں۔لیکن وہاں ان کو مشکل یہ پیش آگئی کہ جس ادارے میں داخل ہونا تھا، انہوں نے کہا کہ
570
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 02 اپریل 1978ء
زبا نہیں تو بڑی اچھی تم سیکھ گئے ہو، اس لحاظ سے کہ اپنے گھر میں تم نے تعلیم حاصل کی ہے۔لیکن ہم انگریزی
میں پڑھاتے ہیں اور انگریزی کا تمہارا معیار وہ نہیں ہے، جو ہمارے طالب علم کا ہونا چاہئے۔اس واسطے
پہلے جا کر انگریزی پڑھو، پھر آ کے ہمارے پاس روسی زبان اور سپینش زبان اور فرانسیسی زبان سیکھنا۔وہ اپنی
انگریزی ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بہر حال جو رستے میں روکیں ہیں، وہ اس لئے نہیں کہ ہم
کھڑے ہو جائیں۔بلکہ اس لئے ہیں کہ ہم ان کو پھلانگیں اور آگے نکلیں۔ہم کسی مقام پر کھڑے ہونے
کے لئے نہیں پیدا ہوئے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوگا۔پس اس کے لئے بھی رائے لینے کی ضرورت
نہیں ، بڑی اچھی تجویز ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 31 مارچ تا 02 اپریل 1978ء )
571