ہم نے خدا تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے ہر انسان سے پیار کرنا ہے ۔ خطاب فرمودہ 2 اپریل 1978ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 02 اپریل 1978ء
ہم نے خدا تعالی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہر انسان سے پیار کرنا ہے
""
خطاب فرمودہ 02 اپریل 1978ء بر موقع مجلس شوری
قرآن کریم کی وسیع پیمانے پر اشاعت کے حوالے سے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔پس اس میں اب جماعت نے آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھایا ہے۔جوں جوں جماعت کو
توفیق ملتی گئی، وہ آگے بڑھتے چلے گئے۔یہ اعداد و شمار میرے ذہن میں تھے۔میں نے اب یہ نکلوائے
ہیں۔ممکن ہے، جلدی میں نکلوانے میں کچھ تھوڑ اسا فرق ہو گیا ہو۔لیکن بنیادی طور پر اس میں کوئی فرق نہیں
ہے۔میری خلافت تک انگریزی اور ڈچ اور جرمن اور سواحیلی تراجم قرآن کریم شائع ہو چکے تھے۔علاوہ
از میں بڑی Commnetary ہے اور تفسیر صغیر تحریک جدید نے شائع کی۔تفسیر صغیر جو اس وقت چھپی ، ،
صرف 53 ہزار نسخے چھپ کے شائع ہوئے ، میری خلافت تک۔اور اس پر قریباً 12 سال کا عرصہ گزر چکا
ہے۔اس عرصہ میں ایک لاکھ نوے ہزار نسخے جو ہیں، وہ طبع ہو کے دنیا میں جن کا اکثر حصہ تقسیم ہو چکا
ہے۔اور کچھ ابھی ماضی قریب میں شائع ہوئے ہیں۔ان کی اشاعت ہورہی ہے۔اور دوسرے یہ کہ
میں نے تحریک کی۔دو تحریکیں اس کے لئے ضروری ہیں، اشاعت قرآن کے لئے۔ایک تو یہ ہے کہ کسی ایک فرد کو دیا
جائے۔یہ تو عام طریق ہے۔وہ کچھ پڑھے گا۔کوئی زیادہ پڑھے گا، کوئی کم پڑھے گا۔اس طرح اشاعت ہو
جائے گی۔دوسرا یہ ہے کہ جہاں لوگ مجبور ہو جاتے ہیں کچھ نہ کچھ پڑھنے کے لئے۔یعنی ہوٹلوں کے
کمرے اور لائبریریاں ہیں۔یہ تحریک شروع کی تو میرے خیال میں ہزاروں ہوٹلوں کے ہزاروں کمروں
میں قرآن کریم انگریزی تراجم جو ہیں، یہ افریقہ میں اور میرے خیال میں کچھ حد تک امریکہ میں بھی انہوں
نے رکھوائے ہیں۔وہ جو میں نے پہلے ایک دفعہ بتایا تھا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا، ایک وفد میں سوڈان کے بہت بڑے
افسر ایک بہت بڑے مشن کے اوپر لیگوس گئے۔یہاں نہیں بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ احمدی ہیں، نہ کسی اور کو پتہ۔وہاں لیگوس میں ہوٹل کے جس کمرے میں وہ ٹھہرے، رات کو فارغ ہوئے ، انہوں نے دیکھا ہر جگہ
573
اقتباس از خطاب فرموده 02 اپریل 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
وہاں بائیل رکھی ہوئی ہے، کوئی پڑھتا ہے یا نہیں پڑھتا۔بہر حال بائبل پڑی ہوئی ہے۔ان کے دل میں
خواہش پیدا ہوئی کوئی اور چیز ملے پڑھنے کے لئے۔تو انہوں نے دیکھا قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ ہے۔وہ کھول کے پڑھا۔اس کے شروع میں دیکھا تو جماعت احمدیہ کے مشن نے اپنی مہر لگائی ہوئی تھی اور پستہ دیا
ہوا تھا اور ٹیلیفون نمبر بھی دیا ہوا تھا۔انہوں نے فون کیا۔انہوں نے کہا، میں احمدی ہوں اور یہاں آیا ہوا
ہوں۔میرے پاس اتنا بڑا مشن ہے اور میں اتنا مصروف ہوں کہ مشن ہاؤس نہیں آسکتا۔لیکن میری خواہش
ہے، میں چاہتا ہوں، آپ مجھے ملیں تو ہمارے مبلغ وہاں کے دو، چار مقامی نائیجیرین احمدیوں کا وفد بنا کر
ان سے جا کر ملے۔وہ بڑے پیار اور بشاشت سے ملے۔انہوں نے کہا، میرا تو باپ بھی احمدی ہے۔میرے تو سارے بھائی بہنیں احمدی ہیں۔اور اصل والد ہمارے احمدی ہوئے تھے۔کہتے تھے، ان کو
احمدیت سے بڑا عشق تھا۔قرآن کریم کی جو تفسیر احمدیت پیش کرتی ہے، اس کے ذریعہ سے وہ احمدی ہوئے
تھے۔اور ہمارے اندرانہوں نے احمدیت کو اس طرح مضبوطی سے گاڑ دیا ہے کہ اب نو جوانی سے اس عمر کو
میں پہنچا ہوں اور کوئی ملاپ نہیں رہا جماعت کے ساتھ۔لیکن احمدیت ہمارے دلوں سے نہیں نکل سکتی۔اور
پھر خواہش ظاہر کی کہ کبھی موقع ملا پاکستان جانے کا تو مرکز کو بھی دیکھوں گا۔اور وہ بڑے حیران تھے، کہتے
تھے، میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نائیجیریا میں مشن قائم ہو سکتا ہے اور یہاں جماعت قائم ہے۔پھر انہوں
نے سارے وہاں کے حالات معلوم کئے۔اور یہ قرآن کریم وہاں رکھے جانے کی برکت تھی۔پس یہاں لائبریریاں جو نہیں ان میں بھی قرآن کریم کے تراجم رکھوائیں گے۔بعض ممالک میں
بہت زیادہ لائبریریوں کا رواج ہے اور استعمال کرنے کا بھی۔ہمارے ہاں تو لائبریریوں سے کتاب لے کر
واپس نہ کرنے کا رواج ہے۔لیکن ان ممالک میں لائبریری سے کتاب لے کر پڑھنے کا رواج ہے۔پھر
کتابیں واپس کر دیتے ہیں۔مثلاً امریکہ ہے، بڑے شہروں میں تو ہر سٹریٹ میں کوئی نہ کوئی چھوٹی سی
لائبریری ضرور ہوگی۔پس یہ 53 ہزار کے قریب چھپے پہلے سے اور پھر اس میں جمع ہو گئے ، ایک لاکھ نوے ہزار۔یہ
ترقی کی طرف قدم تو ہے۔لیکن یہ دنیا کی ضرورت کے مطابق تو نہیں ناں۔انسانوں سے بھری ہوئی اتنی
بڑی دنیا میں ایک لاکھ نوے ہزار تو کوئی چیز نہیں ہے۔صرف امریکہ کے لئے میں نے ان کو یہ منصوبہ دیا
ہے کہ اگلے دس سال میں ایک ملین قرآن کریم کے تراجم جو ہیں، وہ تم زیادہ تر لائبریریوں میں اور تعلیمی
اداروں میں اور کچھ افراد میں بھی تقسیم کرو۔ایسا منصوبہ بناؤ۔اور میں امید کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ
تعالی ہمیں اس
کی توفیق عطا کرے۔اور آپ بھی دعا کریں۔574
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 02 اپریل 1978ء
لیکن ایک ملین بھی کم ہے۔اسی واسطے ہمارے لئے جو اصل چیز ہے، وہ یہ ہے کہ شروع میں کم از کم
تین پریس کی ہمیں ضرورت ہے۔تو اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔انشاء اللہ وہاں امریکہ میں ایک کام شروع
ہو جائے گا، پھر بڑھتا رہے گا۔انگلستان میں بھی امید ہے، انشاء اللہ کام شروع ہو جائے گا۔دوسرے دنیا کے
بعض حصے ایسے ہیں، جن میں کتابیں بہت سستی شائع ہو رہی ہیں۔بعض یورپ میں حصے ہیں، بعض ایشیاء کے
حصے ہیں۔یعنی انہوں نے Specialise کیا ہے، کتابیں چھاپنے میں۔اور اتنی کثرت سے چھاپتے ہیں کہ
طباعت کا خرچ جو ہے، وہ نسبتاً کم ہو گیا ہے۔وہ بہت سستے داموں میں چھاپ دیتے ہیں۔غانا کو میں نے انگریزی ترجمہ قرآن کی اجازت دی تھی۔انگریزی کا ترجمہ قرآن ہانگ کانگ
سے چھپوانے کا آرڈر دیا ہوا ہے۔وہاں ہمارے ایک آدمی گئے ہوئے ہیں۔اسی طرح ایک ایسٹرن یورپ
کے ایک ملک میں طباعت کا بہت ستا انتظام ہے۔پتہ نہیں وہاں کاغذستا ہے یا کیا وجہ ہے؟ بڑا اچھا
کاغذ بھی وہ خود بناتے ہیں۔کاغذ بنانے کی انڈسٹری بھی وہاں موجود ہے اور کتابت بھی کرتے ہیں۔یعنی جو
انگلستان میں خرچ چار پونڈ کا ہے کسی کتاب پر تو اس جگہ وہ ایک پونڈ سے بھی کم ہے۔یعنی پچیس فیصد میں ہو
جاتا ہے۔تو وہ تلاش کر رہے ہیں کہ جب تک ہمارے پر یس کام کرنا شروع کریں، اس وقت تک ہمیں
ایسے ذرائع کا پتہ لگ جائے ، جہاں سے ہم سستے شائع کر سکیں۔اس میں دو فائدے ہیں۔ایک تو جو
خریدے گا، وہ مارکیٹ بڑی ہو جائے گی۔یعنی زیادہ لوگ کم قیمت پر خریدنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔اور ہم زیادہ نسخے مفت تقسیم کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اسی رقم میں۔یعنی چار ہزار میں ایک ہزار نسخے
تقسیم کرنے کی بجائے چار ہزار میں چار ہزار نسخے تقسیم کرنے کے قابل ہو جائیں گئے“۔غلبہ اسلام کی مہم اور اس کے عروج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔وو
پس ہر انسان سے ہم نے پیار کرنا ہے۔اور یہ ہم نے اپنی طرف سے نہیں کرنا۔یہ ہم نے
اس خدا تعالیٰ کی طرف سے کرنا ہے، جس نے یہ فرمایا ہے کہ
رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ
(الاعراف: 157)
اور اس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کرنا ہے، جن کے متعلق خدا نے گواہی دی ہے کہ آپ
رحمۃ اللعالمین ہیں۔اور ان کی نمائندگی میں ہر انسان
کو یہ پیار دے کر خدا اور رسول کے لئے انسان کے
دلوں کو جیتنا ہے۔اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ اس زمانہ میں یہ بات مقدر ہے کہ اسلام کے لئے دل جیتے
جائیں گے۔یا اپنے عروج کو جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کے اندر اندر کوئی تاریخ ایسی آجائے گی کہ یہ
575
اقتباس از خطاب فرموده 2 10 اپریل 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
تحریک اپنے عروج کو پہنچ چکی ہوگی۔اس کے بعد بھی کام ہوں گے۔تیسری صدی میں بھی کام کئے جائیں
گے۔لیکن غلبہ اسلام کی مہم اپنے عروج کو پہنچ چکی ہوگی۔پھر تھوڑے تھوڑے اور کام اور کوششیں کرنی ہوں گی ،
وہ جماعت کرے گی۔پھر اس معاشرہ کو قائم رکھنا ہے، جس میں ایک خاندان کی طرح پیار کے اصول پر قائم
رہنے والا معاشرہ ہے۔دنیا اکثر ایک دوسرے سے پیار نہ کر کے تکالیف برداشت کرتی ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں
توفیق عطا فرمائے کہ ہم بنی نوع انسان سے پیار کر کے ان کے دل جیتیں اور ساری دنیا کی تکالیف کو دور کرنے
والے ہوں۔اور جس غرض کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے ، وہ غرض
اپنی آخری شکل میں پوری ہو اور نوع انسانی سوائے شاذ استثناء کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو
جائے اور ایک حسین معاشرہ قائم ہو جائے۔اور محبت اور پیار کے ساتھ انسان انسان کے ساتھ مل کے اپنی
دنیوی حسنات کے لئے بھی اور اخروی حسنات کے لئے بھی جد و جہد اور کوشش اور سعی میں مشغول رہے اور
امن اور پیار کی زندگی میں خوشحالی کے ایام گزار رہا ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔"
جو ذمہ داریوں خدا نے آپ پر ڈالنی چاہی ہیں اور آپ نے رضا کارانہ طور پر ان کو قبول کر
لیا جماعت احمدیہ میں داخل ہو کر ، خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ ان ذمہ داریوں کو آپ نبھانے والے
ہوں۔اور اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور ہماری زندگی میں اپنی رحمتوں کے جلوے ظاہر
کرے۔اور معاشرہ کے اندر ایک ایسا حسن پیدا کرے کہ ہم دوسری دنیا کو بھی کھینچنے والے اور جذب کرنے
والے بن جائیں۔اور اسلام کا نام بلند ہو اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت دلوں میں قائم ہو جائے۔اور اسلام
شرق و غرب اور شمال جنوب میں پھیل جائے اور اس کرہ ارض کا اسی طرح احاطہ کر لے ، جس طرح اس کرہ
ارض کو اس کے پانیوں اور زمین نے احاطہ کیا ہوا ہے۔آمین۔آئیں دعا کر لیں۔“
رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 31 مارچ تا 2 10 اپریل 1978 ء )
576