وقت قریب ہے کہ لوگ اسلام کے پیغام پر متوجہ ہونے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ پیغام فرمودہ 7 جولائی 1979ء برموقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمدیہ سری لنکا

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام فرمودہ 07 جولائی 1979ء
وقت قریب ہے کہ لوگ اسلام کے پیغام پر متوجہ ہونے پر مجبور ہو جائیں گے
پیغام فرموده 07 جولائی 1979 ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ سری لنکا
مکرم محترم مولوی محمد عمر صاحب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ کا خط ملا، مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے احمد یہ سری لنکا مؤرخہ ۲۲ وفا
۱۳۵۸ھ کو اپنے دوسرے سالانہ جلسہ کا انعقاد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس سالانہ جلسہ کو ہر لحاظ سے کامیاب
اور با برکت کرے اور اسے سری لنکا میں حق اور صداقت کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔آمین۔اس موقع پر میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض یہ تھی
کہ شریعت قائم ہو اور دین دوبارہ تر و تازہ ہو۔دوسرے الفاظ میں حضور علیہ السلام کی آمد کا مقصد یہ ہے کہ
قرآنی تعلیم کی خوبصورتی کو تمام دنیا پر واضح کر کے اسلام کو تمام ادیان پر غالب کیا جائے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ
کے قیام کو نوے سال گزر چکے ہیں، اس مختصر سے عرصہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام زمین کے
کناروں تک پہنچ چکا ہے۔اب وہ وقت قریب ہے کہ آج اس پیغام پر کان نہ دھرنے والے بھی اس کی طرف متوجہ ہونے پر
مجبور ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ اپنی زبر دست قدرت کے ساتھ اسلام کے حق میں قلوب میں ایک تبدیلی
پیدا فرمائے گا اور دل اسلام کی طرف مائل ہوں گے اور دماغ حضرت خاتم الانبیاء حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے پیغام کی صداقت اور حقانیت کو قبول کر لیں گے۔یہ سب کچھ انشاء اللہ آئندہ صدی میں ہونے والا ہے،
جو غلبہ اسلام کی صدی ہے اور جس کی ابتدا میں صرف دس سال باقی ہیں۔ایسے وقت میں ایسے استادوں کی ضرورت ہوگی ، جو
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان
کے تحت افواج کی صورت میں نئے داخل ہونے والوں کو دین کی تعلیم دے سکیں اور ان کے
دلوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی حقیقی روح پیدا کرسکیں۔اور ایسے استاد اس وقت تک پیدا
نہیں ہو سکتے ، جب تک ہم قرآنی علوم و معارف سے بہرہ ور نہ ہوں۔اور اس زمانہ میں قرآنی علوم و
581

پیغام فرمودہ 07 جولائی 1979ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
معارف سیکھنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ ہم امام آخر الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا
مطالعہ کریں کہ اس زمانہ کے تقاضوں کے مطابق تفسیر قرآن کریم صرف حضور علیہ السلام کی تصانیف میں ہی
وو
ملتی ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔قرآن شریف کے عجائبات اکثر بذریعہ الہام میرے پر کھلتے ہیں اور اکثر ایسے
ہوتے ہیں کہ تفسیروں میں ان
کا نام ونشان بھی نہیں ہے“۔پھر فرماتے ہیں:۔میرے ہاتھ سے آسمانی نشانات ظاہر ہورہے ہیں اور میری قلم سے قرآنی حقائق اور
معارف چمک رہے ہیں۔اٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو کہ کیا کوئی عیسائیوں میں سے یا
سکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یاکسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا ہے کہ آسمانی
نشانوں کے دکھلانے اور معارف اور حقائق کے بیان کرنے میں میر امقابلہ کر سکے؟“
ضمیمه تریاق القلوب صفحه 139 ، روحانی خزائن جلد 15)
پس غلبہ اسلام کی صدی کے شایان شان استقبال کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان علوم اور معارف
سے خود اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو آگاہ کریں، جو حضور علیہ السلام کی تصانیف میں بیان ہوئے ہیں۔اسی
غرض کے لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ اس جلسہ کے موقع پر اگلے سال کے لئے یہ پروگرام تیار کریں کہ آپ کی
جماعت کے تمام افراد، خواہ وہ بوڑھے ہوں یا جوان، عورتیں ہوں یا بچے، قرآن
کریم کو پڑھنا سیکھیں اور اس کا
ترجمہ دیکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو کتب آپ کو میسر ہوں، ان کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔خدا تعالیٰ ہمیں حضور علیہ السلام کے بیان فرمودہ حقائق و معارف اور علوم سیکھنے کی توفیق اور ہمت
بخشے۔خدا تعالیٰ ہمارے ذہنوں اور ہمارے دلوں کو ان معارف اور علوم کو جذب کرنے کی صلاحیت عطا
فرمائے اور خدا تعالیٰ ہمیں یہ توفیق بخشے کہ ہم خود بھی ان حقائق و معارف سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان
کے تحت نئے داخل ہونے والوں کو بھی ان سے فیض یاب کریں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ہر آن آپ کا نگہبان ہو۔آمین۔والسلام
مرزا ناصر احمد
خليفة المسيح الثالث
۷ جولائی ۱۹۷۹ء/ ۱۳۵۸ ہش
( مطبوعه روزنامه الفضل 19 اگست 1979ء)
582

آج 10 میں سے 10 باقی