وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے جبکہ قومیں اس چشمہ سے سیراب ہوں گی
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے، جبکہ قو میں اس چشمہ سے سیراب ہوں گی
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ 1979ء
(حضور کا یہ پیغام انگریزی زبان میں تھا، جس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔)
جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے سالانہ جلسہ کے موقع پر میں آپ سب کی توجہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے اس خطبہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جو آپ نے حجتہ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا۔اس
وقت آپ ایک ناقہ پر سوار تھے۔عرفات میں جمع تمام مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے آپ نے انہیں
انسانیت کے احترام اور وقار کا منشور عطا فر مایا۔آپ نے اعلان کیا:۔وو
اے لوگو! اس بات کو سنو اور یا درکھو، جو میں تمہیں کہہ رہا ہوں۔سب مسلمان
آپس میں بھائی بھائی ہیں۔تم سب آپس میں برابر ہو۔سب شعوب وقبائل کے
"
لوگ، خواہ وہ کسی بھی حیثیت کے ہوں، آپس میں برابر ہیں۔پھر آنحضرت نے اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے اور ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے کے ساتھ ملا کر فرمایا۔۔۔۔جیسے ان دونوں ہاتھوں کہ انگلیاں آپس میں برابر ہیں، ویسے ہی تمام انسان
بھی آپس میں برابر ہیں۔ایک کو دوسرے پر کوئی تفوق نہیں۔اور تم سب آپس میں
بھائی بھائی ہو۔آپ سب جانتے ہیں کہ آج سے نوے برس قبل حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس جماعت
کی بنیاد رکھی۔اور میں آپ کو بار ہا یہ بتا چکا ہوں کہ آنے والی صدی فتح اسلام کی صدی ہے۔اور وقت آتا
ہے بلکہ قریب ہے، جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگی کہ
قو میں اس چشمہ سے سیراب ہوں گی“۔اور تمام نسلوں اور قوموں اور ملکوں کے لوگ خدائے ذوالجلال کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر رکھیں گے۔اور خدا کا وہ پیغام، جو اس کے رسول مقبول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے، قبول کر لیں گے۔اور یہ وہ
وقت ہوگا کہ ساری دنیا کے احمدیوں سے امید کی جائے گی کہ وہ آنحضرت کے اس ارشاد پر عمل پیرا ہوں۔585
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
میں نے بار بار آپ
کو متوجہ کیا ہے کہ آپ
فتح اسلام کی آنے والی صدی کی تیاری کریں۔اور اس
کے استقبال کے لئے ضروری ہے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس آخری پیغام پر عمل پیرا ہوں۔اور
یہ بات ہمیشہ یادرکھیں کہ جو بھی اس جماعت میں شامل ہے، وہ اپنے رنگ اور نسل کے باوصف ہمارا بھائی
ہے، اس لئے آپ کھلے دل سے اپنی قدیم رقابتیں فراموش کر دیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
اخوت اور بھائی چارہ کی سکینت بخش مرہم سے پرانے زخموں کو مندمل ہونے دیں۔ایک اور بات جس کی طرف میں آپ کو متوجہ کرتا ہوں ، وہ اشاعت قرآن کی مہم ہے۔آپ کو اس
امر کا بخوبی علم ہے کہ امریکہ کی جماعتوں نے قرآن کریم کو وسیع پیمانے پر شائع کرنے کی اہم ذمہ داری قبول
کی ہے۔آج میں آپ سب کی توجہ اس منصوبہ کی اہمیت کی جانب مبذول کرواتا ہوں اور آپ سے مطالبہ
کرتا ہوں کہ آپ پورے عزم کے ساتھ اس میں شامل ہوں اور اس مقدس کتاب کے مقدس پیغام کو
امریکن قوم تک پہنچانے کی مقدور بھر کوشش کریں۔خود بھی مطالعہ کریں، اس پر تدبر کریں اور اس کی
تعلیمات پر
عمل کر کے مثالی مسلمان بن کر دکھائیں۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ
سب کو اس
کی توفیق بخشے اور سچا اور کھر مسلمان بننے کے جرات عطا فرمائے۔(آمین)
میں آپ سب امریکن بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتا ہوں اور آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ
آپ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کر رہے ہوں گے۔اور آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو
اپنی دعاؤں میں ہر گز نہ بھولیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خدمت اسلام کی توفیق بخشے اور اس کے مواقع بھی عطا
فرمائے۔اب آپ اس راہ میں قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار رہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
آپ کے ساتھ ہو، آپ کا نگہبان ہو اور آپ پر اپنا رحم وکرم نازل فرمائے۔مرزا ناصر احمد
خليفة المسيح الثالث
( مطبوعه روزنامه الفضل 17 ستمبر 1979ء)
586