جب بھی احمدی دعائیں مانگے گا رحمت کے سامان مہیا ہو جائیں گے ۔ ارشادات فرمودہ 6 ستمبر 1979ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء
جب بھی احمدی دعائیں مانگے گا، رحمت کے سامان مہیا ہو جائیں گے
حضور نے فرمایا:۔وو
ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء
اللہ تعالیٰ جماعت پر اتنا فضل کرتا ہے، ہمیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی حمد کرنی چاہیے۔دو، چار
خوشخبریاں ہیں، وہ میں جماعت کو سنا دیتا ہوں۔ہماری صد سالہ احمد یہ جو بلی سیکم کے تحت بیرونی سکوں میں
بعض نے مشن کھولنے کا پروگرام تھا۔یورپ کے کئی ملکوں میں ہمارے مشن نہیں ہیں، نماز پڑھنے کے لئے
بھی کوئی جگہ نہیں، احمدی گھر میں ہی نماز پڑھتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ایک مکان یا ایک کمرہ ہی ایسا ہو،
جہاں پر احباب جماعت اکٹھے ہو سکیں۔یورپ میں تین ملک ہیں، جو کہ اکٹھے سیکنڈے نیوین ممالک کہلاتے ہیں۔یہ ممالک ڈنمارک،
سویڈن اور ناروے ہیں۔ڈنمارک میں مشن قائم ہے۔ایک بڑی خوبصورت مسجد بنی ہوئی ہے۔وہاں بڑا
کام ہورہا ہے۔پڑھے لکھے بہت سارے لوگ عیسائیت کو چھوڑ کر مسلمان ہوئے ہیں۔بڑے فعال لوگ
ہیں۔وہاں میٹنگیں ہوتی ہیں، ملاقاتیں وغیرہ ہو رہی ہیں۔بڑا کام ہورہا ہے۔ڈنمارک کی مسجد اتنی
خوبصورت ہے کہ جو سیاح وہاں کوپن ہیگن کا شہر دیکھنے آتے ہیں، وہاں کا محکمہ سیاحت اس شہر کے خاص
خاص دیکھنے والے مقامات کی جو فہرست سیاحوں کو مہیا کرتا ہے، اس میں ہماری مسجد بھی شامل ہے۔اس کے ساتھ ہے، سویڈن۔اس کے ساحل سمندر پر گوٹن برگ ایک شہر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسا
انتظام کیا کہ 1975ء میں ڈیڑھ ، پونے دوا یکٹر زمین ایک پہاڑی کی چوٹی پر ہمیں مل گئی۔پتہ نہیں یہ جگہ
کیوں خالی پڑی تھی؟ اس میں میدان
کو ئی نہیں تھا، بڑی بڑی چٹانیں تھیں۔اللہ نے ہمارے لئے رکھی ہوئی
تھی۔وہاں بالکل چوٹی پر 1975ء میں، میں نے مسجد کی بنیاد رکھی۔میں ان دنوں بڑا سخت بیمار پڑا تھا۔مجھے گردے میں سخت تکلیف ہوگئی تھی، اس کے علاج کے لئے میں گیا تھا۔1976ء میں، میں نے اس مسجد
کا افتتاح کیا۔اس مسجد سے سارا شہر نظر آتا ہے۔بڑا خوبصورت شہر ہے، اس کا نظارہ ہو جاتا ہے۔587
ارشادات فرموده 06 ستمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ناروے میں کافی جماعت بن چکی ہے۔باہر سے کافی لوگ وہاں گئے ہیں۔یہاں پر کافی عرصہ
سے کوشش کر رہے تھے کہ اچھی جگہ مل جائے ، مگر زمین بڑی مہنگی مل رہی تھی۔اس وقت اتنے پیسے بھی نہیں
تھے۔یہ یورپ کے چھوٹے چھوٹے ملک ہیں، مگر ان میں بھی جرمنی اور فرانس کی طرح مہنگائی بہت ہو گئی
ہے۔یہ ممالک آپس میں لڑتے بھی نہیں، مگر پھر بھی مہنگائی بہت ہے۔اب وہاں سے خط آیا ہے کہ پندرہ
لاکھ کرونا ہیں، میرے خیال میں دو روپے سے کچھ زائد کا ہے، ایک کرونا۔یعنی قریباً تھیں، پنتیس لاکھ
روپے میں ایک مکان مل رہا ہے۔چار کنال زمین میں دو کنال جگہ خالی ہے، جس پر بعد میں مسجد بنائی جا
سکتی ہے۔دو کنال میں بڑے بڑے کمرے ہیں، جنہیں مسجد اور لائبریری کے طور پر استعمال کرنے کے
بعد دو خاندان علیحدہ علیحدہ رہ سکتے ہیں۔پہلے طبیعت اس کی خرید کی طرف مائل نہیں تھی۔اب فیصلہ کیا ہے
کہ اس جگہ کو خرید لیا جائے۔مگر اس میں آپ لوگوں نے یعنی ہماری پاکستان کی جماعتوں نے ایک دھیلہ
نہیں دینا۔معاشی حالات کی وجہ سے ویسے ہی روکیں ہی روکیں ہیں اور پابندیاں لگارکھی ہیں ،حکومت نے
کہ کوئی پیسہ باہر نہ جائے۔جاہی نہیں سکتا۔اس میں مالی لحاظ سے آپ کا کوئی حصہ نہیں گا۔مگر آپ کی
دعاؤں کا حصہ اسی نسبت سے زیادہ ہونا چاہئے۔کل ایک گھنٹہ لگا کر میں نے یورپ اور دیگر جماعتوں کے صد سالہ جو بلی کے چندہ کا حساب لگایا تو
مجھے پتہ چلا کہ ایک، ایک ملک میں اتنی رقم جمع ہو چکی ہے کہ وہ اکیلا بھی نہیں لاکھ روپیہ دے سکتا ہے۔مگر اتنا
بوجھ اس پر نہیں ڈالتا۔اس لئے طے یہ کیا ہے کہ تین ممالک پر زیادہ بوجھ اور باقی تین ممالک پر نسبتا کم بوجھ
ڈال کر اس جگہ کو خرید لیا جائے گا، انشاء اللہ۔خدا کرے کہ اس وقت تک یہ بک نہ چکی ہو۔کیونکہ کچھ عرصہ گزر
گیا ہے، اطلاع ملنے پر۔یہ اتنا بڑا فضل ہے، خدا تعالیٰ کا کہ جس نے اس طرح انتظام کیا ہے۔ایک وقت میں جماعت کی یہ حالت تھی کہ ہالینڈ میں مسجد بنائی تھی ، جماعت غریب تھی ، اس کے
باوجود اس کے مرد قربانیاں دے رہے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ان کی قربانیاں دیکھ کر سوچا کہ مردوں
سے اپیل نہ کریں۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ نے عورتوں سے اپیل کی کہ ہالینڈ میں مسجد بنانی ہے، چندہ
دو۔تو ہماری نو بیاہتا نو جوان بچیوں نے اپنے زیور لا کر پیش کر دیئے اور برصغیر کی ساری احمدی عورتوں نے
زیور بیچ کر ہالینڈ کی مسجد بنادی۔بہت خوبصورت مسجد ہے۔اس وقت سونے کی قیمت بھی کم تھی ، مگر مزدوری اور دیگر اخراجات بھی کم تھے۔غالب کل چار، پانچ
لاکھ روپیہ خرچ آیا ہو گا۔مگر اب یورپ میں بھی مہنگائی بڑھ گئی ہے۔لیکن جتنی مہنگائی دنیا میں بڑھی ہے، اس
588
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء
سے زیادہ فضل خدا کا اس جماعت پر ہوا ہے۔اس وقت جماعت کو چار لاکھ روپیہ دینا بھی مشکل تھا، اس لئے
عورتوں سے اپیل کی گئی۔مگر آج آپ کے پاس اتنی رقم جمع ہے کہ آپ
کو ایک دھیلہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔اور
ہم نے یورپ کو کہہ دیا ہے کہ اپنا بو جھ آپ اٹھاؤ۔کیونکہ اس وقت نہ مرد اور نہ ہی عورت روپیہ بھیج سکتی ہے۔قانون کی پابندی ہے۔مگر قانون کی پابندی تو زمین پر ختم ہو جاتی ہے۔آپ نے تو آسمان پر چھلانگ لگانی
ہے۔دعائیں کرنی ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے (ان المساجد اللہ ) اس گھر میں برکت ڈالے اور اس کا
اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پھیلانے میں یہ مساجد اور مشن ہاؤس حصہ لیں اور اسلام پھیلائیں۔پس خوشخبری یہ ہے کہ ناروے میں خدا نے ہماری جماعت کو، جو کہ ایک غریب جماعت ہے،
باوجود اقتصادی بحرانوں کے، جو کہ ساری دنیا میں ہیں، یہ جگہ خریدنے کی توفیق دے دی ہے۔ہم کسی اور وجہ
سے انکار کر دیں تو اور بات ہے، اس وجہ سے انکار نہیں کریں گے کہ پیسے نہیں ہیں۔اللہ کا فضل ہے۔باقی جو ملک رہ گئے ہیں، فرانس، بیلجیم ، سپین اور اٹلی ہیں۔ہم سارے یورپ کے ممالک میں
مساجد بنانا چاہتے ہیں۔جو کام شروع کرو، حرکت میں برکت ہوتی ہے، خدا خود برکت دیتا ہے۔فرانس
اور بیجیم میں ایک سال میں مشن قائم ہو جائے گا، انشاء اللہ۔سین ہے، وہاں کہتے تھے کہ مشن قائم ہو ہی نہیں سکتا۔میں نے دو سال پہلے کہا کہ یہ یورپ کا
بہت امیر علاقہ ہے، ایک جگہ کارخانے لگ گئے تو وہ جگہ مہنگی ہوگئی۔مگر جس دوسری جگہ کی آبادی وہاں سے
اٹھ کر کارخانوں والی جگہ پر آگئی ، وہاں قیمتیں کم ہو گئیں۔مانگ کم ہوگئی تو قیمت کم ہوگئی۔یہ اقتصادیات کا
اصول ہے۔میں نے کہا مبلغوں سے کہ تم میڈرڈ وغیرہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہو، وہاں سستی زمین ممکن
نہیں۔چنانچہ ہمارے ایک مبلغ نے ، جسے میڈرڈ سے اتنی محبت نہیں، قرطبہ کے قریب ایک قطعہ زمین
ڈھونڈا ہے، سات ہزار پاؤنڈ میں۔پہلے کہتے تھے کہ ستر ، اسی ہزار پاؤنڈ سے کم جگہ نہیں مل سکتی۔یہ جگہ
قرطبہ سے تمھیں، پینتیس میل دور ہے۔فرانس سے کئی رپورٹیں آ رہی ہیں کہ کام شروع ہو گیا ہے۔اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا علاقہ
مناسب ہے کہ وہاں پر مشن قائم کیا جائے۔وہاں بھی انشاء اللہ جلدی مشن بن جائے گا۔فرانسیسی بولنے
والے مبلغ تیار ہورہے ہیں۔ہم مبلغین کو مختلف زبا نہیں سکھا رہے ہیں۔ناروے، ڈنمارک اور سویڈن میں مبلغ وہاں کی زبان بولتے ہیں۔یوگوسلاوین زبان سیکھنے کے
لئے ہم نے ایک نو جوان مبلغ کو جامعہ کا امتحان پاس کرتے ہی یوگوسلاویہ بھیج دیا ، خدا کے فضل کا ہم شکر نہیں
589
ارشادات فرموده 06 ستمبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم
ادا کر سکتے کہ ہم نے ایک بچہ بھیجا، یوگوسلاویہ کمیونسٹ ملک ہے، بہت کی پابندیاں ہیں، اس نے البانوی
زبان کا امتحان بی۔اے کی سطح پر دیا ہے، اب ایم۔اے کر رہا ہے۔سوئٹزر لینڈ میں البانوی بولنے والے
بہت سے لوگ بستے ہیں، جو کارخانوں میں اور دیگر جگہوں پر کام کرتے ہیں۔ہمارے سوئٹزر لینڈ مشن نے
ایک دعوت کا اہتمام کیا ، جس میں پندرہ ہیں البانوی زبان بولنے والے افراد کو بلا لیا۔ہمارے اس مبلغ
نے ، جو البانوی زبان میں ایم۔اے کر رہا ہے، ان سے ان کی زبان میں گفتگو شروع کی۔دو تین گھنٹے یہ
گفتگو جاری رہی۔اس کے بعد ان میں سے ایک شخص نے ، جو کہ البانوی زبان کا چوٹی کا ماہر تھا، ہمارے
سوئٹزر لینڈ کے مبلغ کو بتایا کہ میں نے اپنی ساری عمر میں آج تک کسی غیر البانوی کو اتنی اچھی البانوی زبان
بولتے نہیں دیکھا۔یہ خدا کا فضل ہے۔یوگوسلاویہ میں دوز بانیں بولی جاتی ہیں۔مسلمانوں میں البانوی
زبان بولی جاتی ہے اور دوسرے حصے میں ایک اور زبان ہے۔کہا گیا ، اس مبلغ کو وہ زبان بھی سکھاؤ۔میں
نے کہا، نہیں ،اگلے سال ایک اور شخص کو بھیجیں گے۔-
بھیجیم میں فرنچ بولنے والے رہتے ہیں۔جب وہاں مشن کھولیں گئے تو وہاں کی زبان بولنے
والے وہاں ہوں گے۔بیجیم میں ایک احمدی نے ایک کیتھولک لڑکی سے شادی کر لی ہے۔جس لڑکی سے
شادی کی ہے، وہ اپنے باپ کی اکیلی اولاد ہے۔اس کا نہ کوئی اور لڑکا ہے، نہ لڑکی۔باپ بہت بڑا زمیندار
ہے۔اس لڑکی کے ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔پانچ سال ہو گئے ہیں ، شادی کو۔لڑکی کا باپ بھی فکر میں ہے
کہ اگر لڑکی کے اولاد نہ ہوئی تو ساری جائیداد اس خاندان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔اس کی تھولک لڑکی
نے اپنے خاوند کے خط کے ساتھ مجھے خط لکھا ہے، دعا کے لئے۔میرے ذہن میں آیا ہے، ( کرنے والا تو
خدا ہے۔اس کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔) اسے یہ کہوں کہ اگر تم ایک دو، چار کنال زمین
اسلام کی اشاعت کے لئے دے دو تو خدا سے امید ہے کہ وہ میری دعاؤں کو قبول کرے گا۔اگر ایسا ہوا تو
وہاں مشن قائم کر دیا جائے گا، انشاء اللہ۔اٹلی میں بھی میں نے کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ میں نے روم میں مسجد نہیں بنانی۔روم میں وہ لوگ
مسجد بنائیں گے، جن کے پاس پیسہ ہے۔اور جو کہیں گے کہ ہم دس کروڑ روپے کی لاگت سے اتنی بڑی
مسجد بنائیں گے، جس کے اتنے ستون اتنی محرا میں ہوں گی اور اتنی خوبصورت مسجد ہوگی۔مجھے یہ نہیں
چاہئے۔جو اٹلی کا شمال مغربی حصہ ہے، اس میں فائدہ یہ ہے کہ وہ یوگوسلاویہ کے ساتھ ملتا ہے۔اس کے
ساتھ ہنگری اور آسٹریا ہیں۔میں نے کہا کہ اس جگہ ایک گاؤں میں زمین لے لیں ، وہاں پر ہمارا ایک مرکز
بن جائے گا۔وہاں سے ایک مبلغ صبح کو یوگوسلاویہ جا کر شام کو واپس آسکے گا، اتنا قریب ہے۔590
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء
ہمارے سامنے تو مسجد نبوی کی مثال ہے کہ جس کی چھت کھجور کے تنوں اور پتوں سے ڈالی گئی
تھی۔اور صحابہ ” کا کہنا ہے کہ جب بارش ہوتی اور ہم سجدہ کرتے تو ناک اور ماتھے پر کیچڑ لگ جاتی تھی۔نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت خدا پر توکل کرتے ہوئے ، مدینہ میں ایک مسجد بنا دی تھی۔اور اس مسجد
میں کئی مہینے تک دو صفیں بھی پوری نہیں ہوتی تھیں۔اس وقت اس کا احاطہ بڑا تھا مگر وہ مسجد بھی چھوٹی ہوتی
گئی۔جب ہم نے مسجد اقصیٰ بنائی تھی تو لوگوں نے کہا کہ بہت بڑی بن گئی ہے۔اب اس میں سے بھی
نمازی باہر نکل جاتے ہیں۔جب بھی احمدی خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر دعائیں مانگے گا، اس کے لئے
خدا کی رحمت کے سامان مہیا ہو جائیں گے، انشاء اللہ۔جماعت کی مساعی سے یورپ میں بڑا انقلاب پیدا ہوا ہے۔کسی وقت پادریوں نے سارے
یورپ میں یہ کہا ہوا تھا کہ (نعوذ باللہ) اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔اس کا مطلب یہ تھا کہ اسلام کے پاس
دلائل نہیں ، اسلام احسان کی طاقت نہیں رکھتا، اس
کی تعلیم میں حسن اور جذب نہیں، نور نہیں ، جو سینوں کو منور کر
سکے، صرف تلوار ہے۔ایک وقت میں تلوار تھی، جس سے اس کی اشاعت ہوئی، وغیرہ وغیرہ۔اپنی خلافت
کے زمانہ میں جب میں پہلی دفعہ یورپ کے دورے پر گیا تو مجھ سے دو دفعہ یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ ہمارے
ملک میں کیسے اسلام پھیلائیں گے؟ اس صحافی کے پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ اسلام تو تلوار کے زور سے پھیلا
ہے، تلوار ہم نے چھین لی، اب بتائیں کہ اسلام کس طرح پھیلائیں گے؟ میں نے کہا کہ ہم پیار سے آپ کا
دل جیتیں گے۔جس طرح بجلی کا کرنٹ لگتا ہے، اس طرح وہ صحافی چونکے یہ بات سن کر۔اس پر میں نے بتایا
کہ یہ ہے اسلام کی تعلیم۔اسلام کو تو سمجھتے نہیں اور اعتراض کر دیتے ہو۔ایک وہ زمانہ تھا، جبکہ 1924ء میں
لندن میں مسجد بنی کہ پورے یورپ میں اسلام کے خلاف تعصب پھیلا ہوا تھا۔اب آہستہ آہستہ یہ زمانہ آ گیا
ہے کہ بڑے محقق جو ہیں، ان کی اکثریت عزت سے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیتی ہے۔پہلے تو وہ اتنا گند بکتے
تھے، جس کی کوئی حد نہیں۔آکسفورڈ میں جب میں پڑھتا تھا تو میں نے ایک انگریز دوست سے اسلام پر
بات شروع کی اور میرا خیال تھا کہ دو، چار دفعہ اس سے اور بات کی تو اس پر اچھا اثر ہو جائے گا۔اس کے بعد
اس کو کسی نے بتایا کہ پادری مارگولیٹھ کا لٹریچر پڑھو۔یہ بڑا گندہ لٹریچر ہے اور اس میں بہت گالیاں بھری ہوئی
ہیں۔چنانچہ پانچ، چھ دن مجھے وہ لڑکا نہ ملا۔پھر ایک دن نظر آیا تو میں اس کے پاس گیا مگر اس نے سیدھے
منہ بات ہی نہ کی۔میں نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ اس نے مارگولیٹھ کی کتاب پڑھی ہے، جو کہ سراسر جھوٹ کا
پلندہ ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ایسا ہے کہ عقلی اور منطقی طور پر اس مقام پر پہنچنے والے کسی شخص کو گالی
591
ارشادات فرموده 06 ستمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
دی ہی نہیں جا سکتی۔دنیا سے اتنا پیار کرنے والا، دنیا کی ہر قسم کی خیر خواہی کا سامان قرآن کریم کی شکل میں
لانے والا، دنیا کے ہر شخص کی فلاح و بہبود کے سامان کرنے والا۔چاہے کوئی شخص اسلام لائے یا نہ لائے ، یہ
الگ بات ہے، مگر ایسے آدمی کو گالیاں دی گئیں، اب وہ زمانہ نہیں۔اب ان کو صحیح اسلام کا پتہ لگ گیا ہے۔اب یہ پلٹا کھایا ہے، حالات نے۔صحافی بڑے تیز ہوتے ہیں، مگر میں نے اپنی پریس کانفرنس کے بعد
صحافیوں کو آنسوؤں سے روتے دیکھا ہے۔ایک صحافی عورت نے کہا کہ اسلام کی اتنی حسین تعلیم ہے، مگر آپ
اتنی دیر کے بعد کیوں آئے ہیں؟ یہ تعلیم ہم کو پہلے کیوں نہیں بتائی؟
مطبوعه روزنامه الفضل 19 ستمبر 1979ء)
592