یہ جماعت مرنے کے لیے نہیں زندہ کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1979ء
یہ جماعت مرنے کے لئے نہیں، زندہ کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے
خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رضينا بالله رباً۔ہمارا رب کریم بڑا ہی دیالو ہے۔آسمانوں اور زمین کو ہمارے لئے اس نے اپنی نعماء سے بھر دیا
ہے۔ہر مادی چیز ، جس کی ہمیں ضرورت تھی ، ہماری فطرت کو ، ہمارے جسموں کو ، ہماری روح کو ، اس کے
قرب میں آسمانوں تک پہنچنے کے لئے وہ سب کچھ اس نے ہمارے لئے آسمانوں اور زمین میں مہیا کر دیا۔اور اس نے ہمیں وہ سب طاقتیں عطا کیں، جن کے حسن کا ہر پہلوا سے پیارا ہے۔اور جن کے ہر پہلو کو
حسین بنانا ہمارا کام ہے۔ہماری ہدایت کے لئے اس نے اپنے فضل سے رحمة للعالمین کو ہمارا ہادی اور راہبر بنا کر
بھیجا۔جو ایک کامل اور مکمل تعلیم لے کر آئے۔جس تعلیم نے ہمارے وجود کے درخت کی ہر شاخ کو بار آور
کیا اور جس نے ہماری روح کو اللہ کے نور سے منور کیا۔اس رہبر سے، اس بادی سے بھی ہم خوش ہیں۔وبمحمدرسولًا
ہم راضی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے، جنہوں نے ہمارے سامنے ایک کامل اور حسین تر اسوہ
پیش کیا۔اور ہمارے لئے اس بات
کو ممکن بنادیا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص اپنی اپنی استعداد کے دائرہ میں
انتہائی رفعتوں کو حاصل کر سکے۔جس نے نوع انسان سے اس قدر پیار کیا کہ ان کے لئے دعا ئیں خدا کے
حضور کچھ اس طرح مانگیں کہ وہ قبول ہوئیں۔اور نوع انسانی کو یہ وعدہ دیا گیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں سب کے سب انسان خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے جمع
ہو جائیں گے اور خدائے تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں گے، جن کے دل خدا تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ معمور
رہیں گے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا پیار، جن کے سینوں میں موجزن رہے گا۔595
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
یہ وعدہ جو دیا گیا تھا، اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ آ گیا۔اور خدا تعالیٰ کی تدبیر اور تقدیر
حرکت میں ہے۔اور دنیا کے گوشے گوشے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔اس انقلاب عظیم نے
جماعت احمدیہ کو جو ایک غریب جماعت تھی، جو ایک دھتکاری ہوئی جماعت، جو ایک بے کس جماعت اور
یاست سے جو محروم جماعت ہے، اسے زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا۔اور ہر آن خدا تعالیٰ کے
فضل بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں۔اس کی رحمت کے دو تازہ نمونے یہ ہیں کہ جماعت ہائے احمد یہ یورپ اور انگلستان کو اللہ تعالیٰ
نے یہ توفیق دی کہ ایک بڑی جائیداد انہوں نے اشاعت اسلام کے لئے ناروے میں خرید لی ہے۔الحمد للہ۔اور یہ بھی توفیق انہیں دی کہ چین کے ملک میں، جو Catholicism کا گھر ہے، ایک زمین
خریدی گئی ہے۔اور اس زمین کے متعلق وہاں کی لوکل باڈی نے اور حکومت نے بھی لکھ کر یہ اجازت دی
ہے کہ وہاں جماعت احمدیہ کا مشن ہاؤس اور خدا کا گھر مسجد بنائی جاسکتی ہے۔الحمد للہ۔اب سوائے دو، ایک
جگہ کے جہاں کوشش ہو رہی ہے، یورپ کے ہر ملک میں خدا کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے مشن ہاؤس اور مساجد بن چکی ہیں۔( نعرہ ہائے تکبیر و اسلام زندہ باد )
ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں، جن سے ہم اپنے رب کریم کا شکر ادا کرسکیں۔دنیا نے کہا تھا کہ ہم اس جماعت
کو اپنے پاؤں تلے روند دیں گے۔خدا کے فعل نے ثابت کیا کہ یہ جماعت مرنے کے لئے نہیں، زندہ
کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔( نعرہ ہائے تکبیر، وللہ الحمد )
قرآن کریم کے تراجم اور قرآن کریم کی تفسیر کے کثرت سے شائع کرنے کا انتظام ہو رہا ہے۔اس منصوبہ کی ابتدا ہو چکی کہ امریکہ میں ایک ملین ( دس لاکھ ) قرآن کریم کے مترجم نسخے شائع کئے
جائیں۔تجربہ ایک بہت بڑے چھاپہ خانے نے ہمیں ہزار نسخے طبع کرنے شروع کئے ہیں اور امید ہے کہ
نومبر کے مہینہ میں یہ نہیں ہزار نسخے وہ طبع کر کے ہمیں دے دیں گے۔اس کے چند صفحات نمونہ کے طور پر
ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔طباعت کا معیار بہت اچھا ہے اور بڑے سستے داموں وہ اسے طبع کر رہے
ہیں۔یہ نہیں ہزار نسخے سارے امریکہ میں پھیلا کے مزید آرڈر لئے جائیں گے۔وہاں تھوک فروش اسب
ہیں ، جو کہتے ہیں، ہمیں کئی لاکھ نسخے دے دو۔لیکن وہ نمونہ مانگتے تھے نمونہ تیار ہوگیا اور روک دور ہوگئی۔راہ ہموار ہوگئی۔اور خدا کے فضل پر ہم امید رکھتے ہیں کہ اگلے چند سالوں کے اندر لاکھوں کی تعداد میں
قرآن کریم امریکہ کے ملک میں تقسیم ہو جائے گا۔596
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1979ء
اسی طرح سوئٹزر لینڈ اور جرمنی میں دو جگہ تقاریر ( مذاکرہ) کا انتظام کیا گیا۔جس میں ان ممالک
کے حالات کے لحاظ سے کثرت سے لوگ شامل ہوئے۔اور اسلام کی تعلیم سننے کی طرف عوام کو توجہ پیدا ہو
رہی ہے۔اور ان کے عوام کو اسلام کی تعلیم سنانے کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہیے۔جس کے لئے ہمیں
مذہبی تعلیم یافتہ نو جوانوں کی ضرورت ہے۔اس کے لئے جامعہ احمدیہ میں پڑھنا ضروری نہیں۔ہر احمدی
جوان کو زیادہ سے زیادہ توجہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔انگریزی دان
طبقہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کا انگریزی ترجمہ نہایت اچھی شکل میں بلند پایہ
طباعت اور عمدہ کاغذ پر کتابی شکل میں شائع ہونا شروع ہو گیا ہے۔اور یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے پڑھ کر ہر
پڑھنے والا اسلام کے حسن اور اسلام کے دلائل کی جو تاثیر ہے، اس کا قائل ہو جاتا ہے۔پس ہمیں خود بھی
پڑھنا چاہیے اور اپنے واقفوں کو بھی پڑھانا چاہیے۔خصوصاً غیر مسلم واقفین کو ، واقف کار دوستوں کو۔یہ جو بارش ہورہی ہے رحمت کی ، (اس وقت بارش برس رہی تھی۔مرتب ) تم میں سے کوئی شخص
یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کے قطروں کو تم گن سکتے ہو۔مگر خدا تعالیٰ کے فضلوں کی ہم پر جو بارش ہو رہی ہے،
وہ اس سے بھی زیادہ ہے۔( نعرہ ہائے تکبیر ، اسلام ، احمدیت، امیر المؤمنین زندہ باد کے نعرے)
پس آج میرا یہ پیغام ہے جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کی طرف کہ عاجزانہ راہوں کو اختیار
کرتے ہوئے ، حمد وثنا کے ترانے گاتے ہوئے ، آگے سے آگے بڑھتے چلے جاؤ۔خدا کے فرشتے تمہارے
ساتھ ہوں گے۔(نعرے) خدا کے فرشتے آسمانوں سے تمہاری مدد کو اتریں گے اور تم اپنی زندگی کا مقصد
اپنی زندگیوں ہی میں پورا ہوتے دیکھ لو گے۔انشاء اللہ۔آؤ، اب دعا کریں“۔( مطبوعه روزنامه افضل 30اکتوبر 1979ء)
597