دنیا جو دوری کی راہ اختیار کیے ہوئے ہے ، خدا کرے وہ قرب میں بدل جائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1979ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1979ء
دنیا جو دوری کی راہیں اختیار کئے ہوئے ہے ، خدا کرے وہ قرب میں بدل جائیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1979ء
انصار اللہ کے اجتماع کے جمعہ کے خطبہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس دن میں تحریک جدید کے
سال نو کا اعلان کیا کرتا ہوں۔تحریک جدید کو شروع ہوئے 45 سال ہوچکے ہیں اور دفتر دوم کو شروع
ہوئے 35 سال ہو چکے ہیں اور دفتر سوم کو شروع ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں۔یہ چھیالیسویں سال کا اعلان
ہے، جو میں اس وقت کر رہا ہوں اور دفتر دوم کے چھتیسویں اور دفتر سوم کے پندرھویں سال کا اعلان۔45 سال پہلے تحریک جدید جب شروع ہوئی تو 35 سال پہلے یعنی اس کے دس سال کے بعد دفتر
دوم کا اعلان ہو گیا۔لیکن اس کے بعد پچیسویں سال، جب دس سال پھر گزر گئے تو دفتر سوم کا اعلان ہونا
چاہیے تھا، وہ نہیں ہوا۔وقت گزر گیا۔بہت ساری وجوہات تھیں، ان میں جانے کی ضرورت نہیں۔بہر حال
آج سے 14 سال پہلے میں نے اس کا اعلان کیا۔اعلان اس لئے کیا کہ دفتر اول میں جو دوست شامل
ہوئے ، ان کا اس لمبے عرصہ کے گزر جانے کی وجہ سے چندہ، ان کی مالی قربانی اتنی نہیں رہی تھی کہ تحریک کے
بوجھ کو وہ اٹھا سکیں۔اور ایک وقت ایسا آیا کہ جب تحریک جدید کا سارا چندہ قریباً ایک جگہ ٹھہر گیا۔اور
ضروریات تو ہر سال بڑھتی ہی ہیں۔اور جماعت کا قدم تو ہر سال آگے ہی بڑھنا چاہیے۔اس وقت یہ بات
ذہن میں آئی کہ دفتر سوم کا اعلان ہونا چاہیے تھا، وہ نہیں ہوا۔وہ اعلان کیا گیا۔66ء،67ء میں پہلی دفعہ دفتر سوم کا چندہ تحریک جدید کے چندہ میں شامل ہوا۔66ء،67ء میں
دفتر اول کا چندہ ایک لاکھ، تریسٹھ ہزار تھا اور دفتر سوم کا پہلے سال کا چندہ پانچ ہزار، دوسو، ستاون ہوا۔کام
شروع ہو گیا اور اس نے ترقی کرنی تھی۔آہستہ آہستہ پہلے سال اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔دوستوں کو توجہ
نہیں ہوئی۔کچھ لوگ دفتر دوم میں شامل ہوتے رہے۔جن کو توجہ ہوئی، اس طرف اور سال رواں یا پچھلے
سال کہنا چاہیے ، یعنی 77ء،78ء میں دفتر اول کا چندہ ایک لاکھ، تریسٹھ ہزار دوسو، اٹھائیس سے گر کے
ایک لاکھ ، اکیس ہزار تین سو اٹھتر رہ گیا۔یعنی یہ نیچے جارہے تھے۔دوست فوت ہو رہے تھے، دوست
پنشن پر جا رہے تھے ، بڑی عمر کی وجہ سے آمدنی میں کمی ہورہی تھی ، وہ اس قدر مالی قربانی نہیں دے سکتے
599

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم۔تھے، حصہ لینے پر بھی۔جو پہلے دیا کرتے تھے یا فوت ہو گئے، اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔اللہ تعالیٰ انہیں
اس کی احسن جزاء دے۔دفتر دوم 66ء،67ء کو پانچ ہزار دوسو، ستاون روپے سے شروع ہوا اور 76ء،
77ء میں ایک لاکھ ستر ہزار، ایک سو چورانوے تک پہنچ گیا۔یعنی جس وقت یہ شروع ہوا، اس وقت دفتر
اول کا جو چندہ تھا، ایک لاکھ، تریسٹھ ہزار اس سے دس ہزار سے بھی زیادہ رقم 77ء،78ء میں دفتر سوم سے
آنی شروع ہو گئی۔اس سال تو نہیں کیونکہ میں مشورہ نہیں کر سکا اور حالات کا جائزہ نہیں لے سکا ، سوچ اور
غور اور فکر نہیں کر سکا اور دعائیں نہیں کر سکا، اس لئے دفتر چہارم کا اعلان نہیں کروں گا۔لیکن یہ جو کھڑا ہو گیا
تھا چندہ، اس کے نتیجہ میں تحریک جدید کو اپنے کام میں وقتیں پیدا ہونی شروع ہوگئیں۔جس کو ایک حد تک
دفتر سوم نے سنبھالا۔لیکن بعض ایسے ذرائع آمد تھے، جو یکدم بند ہو گئے اور ان کی وجہ سے بہت دقت کا
سامنا ہوا۔پھر میں نے جماعت کو ایک ٹارگٹ دیا، پندرہ لاکھ روپے کا۔آٹھ اور دس لاکھ کے درمیان کہیں
کھڑی ہو گئی تھی تحریک، مالی قربانیوں کے میدان میں۔اور ٹارگٹ کے لئے جماعت کوشش کرتی رہی لیکن
ٹارگٹ تک پہنچی نہیں۔یہ کئی سال کی بات ہے۔اس واسطے میں نے ٹارگٹ بڑھایا نہیں۔ہر سال میں کہتا
رہا، میراپندرہ لاکھ کا ٹارگٹ ہے، یہاں تک پہنچو۔پچھلے سال کی وصولی تیرہ لاکھ منا نوے ہزار ہے۔سال
رواں میں 22 اکتوبر تک آٹھ لاکھ کی وصولی ہو جانی چاہیے تھی۔اس میں سے سات لاکھ اسی ہزار وصول ہو
چکا ہے۔اس لئے امید ہے کہ سال رواں میں کم و بیش پندرہ لاکھ کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، انشاء اللہ
تعالی۔یہ پاکستان کی جماعتوں کی مالی قربانی ہے۔تحریک جدید کو جہاں یہ دقت پیش آئی کہ ساری دنیا کے اقتصادی حالات کے نتیجہ میں پاکستان
سے باہر دین اسلام کی خدمت کے لئے جماعت کوئی رقم قانونا بھجوا نہیں سکتی تھی اور نہیں بھجوائی گئی۔لیکن
اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں یہ سامان پیدا کر دیا کہ باہر اس قدر ترقی جماعت کو خدا کے فضل اور اس کی
رحمت سے ہوگئی کہ باہر کی جماعتوں نے، بیرون پاکستان کی جماعتوں نے ، بیرون پاکستان کے بہت
بڑے بوجھ خود اٹھالئے اور خود کفیل ہو گئے۔یہاں جو اخراجات ہیں، وہ اب کم ہو گئے ہیں۔لیکن جو ہیں، وہ بہت ضروری ہیں۔مثلاً مبلغین
کا تیار کرنا ، جامعہ احمدیہ کا خرچ ہے۔مبلغین کا تیار کرنا ، جماعت کی ذمہ داری اس معنی میں ہے کہ تیاری کا
خرج جماعت مہیا کرے۔اور جماعت کی ذمہ داری اس معنی میں بھی ہے کہ خرچ کروانے کے لئے اپنے
بچے وقف کرے۔اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق مخلص نو جوان آگے آئیں۔600

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 اکتوبر 1979ء
اس سلسلہ میں جو چیز نمایاں ہو کر میرے سامنے آئی ، وہ یہ ہے کہ جو ہماری نو جوان واقفین کی نسل
ہے، ان میں بڑی بھاری اکثریت محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت مخلص اور قربانی دینے والی اور خدا کی راہ
میں اپنی زندگی کو صحیح معنی میں وقف کرنے والی ہے۔اور صرف نو جوان واقفین ہی نہیں ، جماعت احمدیہ کی
نوجوان نسل احمدیوں کے گھروں میں پیدا ہوئی ہے یا احمدی ہوئی ہے اور اسی طرح وہ احمدی نوجوان نسل بن
گئی ، خدام الاحمدیہ بن گئے ، ان کے اندر بڑا جذ بہ پایا جاتا ہے۔اللہ تعالی سے بڑا پیار پایا جاتا ہے۔نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بڑی محبت پائی جاتی ہے۔یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں
قائم کرنا اور مصلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کو انسانی دل میں پیدا کرنا ہے تو انہیں بہت سی قربانیاں دینی ہوں گی۔جس کے لئے وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ تیار ہیں، پہنی طور پر بھی اور قلبی طور پر بھی۔اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ
علمی طور پر بھی اس کے لئے تیار ہوں۔یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔لیکن دوسری طرف جو کمزور تھا، وہ زیادہ
کمزور ہو گیا۔مقابلے میں آگیا نا بہت زیادہ مخلصین کے تو ہزار میں سے ایک، شاید بیس ہزار میں سے ایک،
شاید ایک لاکھ میں ایک ہو۔لیکن ان کی جو شرارتیں اور ان کی نالائقیاں تھیں، اللہ تعالیٰ سے ان کی جو بے
وفائیاں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی جو بے پرواہی تھی ، وہ نمایاں طور پر ہمارے سامنے آنے لگ
گئی۔اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے بھی سامان پیدا کرے اور مخلصین کی اس نسل کو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کی
حفاظت میں رکھے اور شیطان کے ہر حملہ سے انہیں محفوظ رکھے۔تو آج میں پندرہ لاکھ کے ٹارگٹ کے ساتھ ہی تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کرتا ہوں ، تین
شکلوں میں۔دفتر اول کے چھیالیسویں سال کا، دفتر دوم کے چھتیسویں سال کا اور دفتر سوم کے پندرھویں
سال کا۔جو نئے کمانے والے ہیں، جو نئے بلوغت کو پہنچنے والے ہیں، جو پہلی دفعہ اپنے دلوں میں یہ احساس
محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں خواہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو، خواہ روپیہ دوروپے ہی کیوں نہ ہو، خدا تعالیٰ کے دین کی
راہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور مالی قربانیاں بھی پیش کرنی چاہئیں، وہ اس کو مضبوط کریں۔مالی جو پہلو ہے، اس کو
بھی اور جو اس سے اہم دوسرے پہلو ہیں، انہیں بھی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور اللہ پر توکل اور اس سے امید
ہے کہ انشاء اللہ تعالی ہماری آئندہ آنے والی نسلیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گی اور ان کو ادا کرنے کی اپنے
رب کریم سے توفیق پائیں گی۔601

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26اکتوبر 1979ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور ہم سب کو، جو انصار اللہ سے تعلق رکھنے
والے ہیں، اپنی عمر کے لحاظ سے انصار کی تنظیم میں ہیں، ہم سب کو ان تین حقیقتوں پر قائم ہو کر اپنی ذمہ
داریوں کی ادائیگی کی توفیق عطا کرے۔تا کہ ہم ان کے لئے ، جو عمر میں ہم سے چھوٹے یا علم میں اتنے پختہ
نہیں یا جو تجربہ میں کم ہیں یا بعد میں آنے والی نسلیں ہیں، ان کے لئے نیک نمونہ بنیں، بدنمونہ نہ بنیں۔تا کہ ہر نسل اپنے دور میں سے گزر کے جب انصار اللہ میں شامل ہو تو آنے والی نوجوان نسلوں کے لئے وہ
نمونہ بنتی چلی جائے۔تاکہ وہ کام جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے مسلمان کے سپرد کیا ہے کہ ساری دنیا میں
اسلام کو غالب کرے، وہ جلد پورا ہو۔اور یہ مقصد ہمارا اس زندگی میں بھی ہمیں حاصل ہو اور دنیا جہان کی
خوشیاں مل جاتی ہیں، اگر یہ مقصد حاصل ہو جائے کہ نوع انسانی ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی توحید کے
جھنڈے تلے جمع ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور محبت میں مست اور سر شار آگے ہی آگے خدا تعالیٰ
کے قرب کی راہوں پر چلتی چلی جائے۔یہ نظارہ ہم دیکھیں۔جو دوری کی راہیں آج دنیا اختیار کئے ہوئے
ہے، خدا کرے وہ دوری کی راہیں قرب کی راہوں میں بدل جائیں۔اور اس میں ہمارا بھی کچھ حصہ ہو۔اس رنگ میں کہ خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور ہمیں بھی اس کی محبت اور پیار حاصل ہو۔آمین۔( مطبوعه روز نامه الفضل 22 ستمبر 1980ء)
602

آج 10 میں سے 10 باقی