سورہ انفال میں بیان فرمودہ مومنین کی نو صفات اور صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ ۔ خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار اللہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء
سورۃ انفال میں بیان
فرمودہ مومنین کی نوصفات اور صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ
خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار الله
حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطاب کا آغا ز سورۃ انفال کی پانچویں آیت کی پر حکمت تفسیر سے کیا اور
اس سے استنباط کرتے ہوئے سچے مومنوں کی نوصفات بیان کیں اور فرمایا کہ
جب ہم ان آیات پر غور کرتے ہیں اور یہ صفات اپنے سامنے رکھتے ہیں تو ہمارے سامنے
جماعت احمدیہ کا اور اس کی ذیلی تنظیموں کا پروگرام آ جاتا ہے۔جس کا نہیں ابھی اعلان کروں گا“۔حضور نے فرمایا کہ
اس اعلان سے قبل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعتی زندگی کے سوسال پورے ہونے
میں قریباً دس سال باقی ہیں۔اور میرے اس پروگرام
کا تعلق انہی دس سالوں سے ہے۔حضور نے اپنے تاریخی پروگرام کی شق وار وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس پروگرام کا پہلا حصہ علوم روحانی کا سیکھنا ہے۔اس کے لئے ہر احمدی بچہ خواہ وہ شہر میں
رہنے والا ہو یاد یہات میں ، خواہ وہ بڑی جماعتوں کا طفل ہو، خواہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والا ہو،
جہاں پر ایک ہی خاندان احمدی ہو، اسے جتنی جلدی ممکن ہو سکے، قاعدہ یسر نا القرآن پڑھا دیا جائے“۔حضور نے اس پروگرام کی دوسری شق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
عمر کے لحاظ سے ہر طفل، ہر خادم، ہر نیا احمدی، ہر پر ان غافل احمدی قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی
طرف متوجہ ہو۔اور اس پروگرام کے اس حصے کی تیسری شق یہ بیان فرمائی کہ
جو افراد قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں، وہ قرآن کریم کے معانی کی تفسیر پڑھنے کی طرف
"
متوجہ ہوں۔حضور نے فرمایا کہ
”جب ہم نے یہ کہا ہے کہ ایک سچا مومن اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کرتا ہے تو جو شخص یہ جانتا ہی
نہیں کہ اللہ تعالی کیا حکم دیتا ہے؟ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کیسے کر سکے گا ؟“
603
خلاصه خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
قرآن کریم کی تفسیر سیکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ معلم حقیقی اللہ تعالیٰ نے محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو جوتفسیر خود سکھائی ، ہمیں اس کا علم ہو۔اس لئے جماعت احمدیہ میں کثرت سے ایسے لوگ ہونے
چاہئیں، جو ان کتب حدیث کو پڑھنے اور جاننے والے ہوں ، جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی تفسیر
پائی جاتی ہے۔اور پھر وہ اس پیاری تفسیر کو ہر احمدی کے کان تک پہنچانے والے ہوں“۔مزید فرمایا کہ
تفسیریں دو قسم کی ہیں۔ایک وہ، جو کہ خود خدا تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھائی ،
دوسرے وہ ، جو اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نور کے نتیجہ میں نبی کریم نے خود کی۔پھر فرمایا:۔یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر بگڑے ہوئے ماحول میں جب انسان اپنے مسائل حل کرنے میں
نا کام ہو جائے تو انسان کی مدد کے لئے خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن ہی آئے گا“۔حضور نے اپنے اس عظیم پروگرام کے مادی علوم حاصل کرنے کے حصے کا ذکر کرتے ہوئے
ارشاد فرمایا کہ
یہ جو کہا گیا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش آیات باری سے بھری ہوئی ہے، اس میں یہ حکم چھپا
ہوا ہے کہ جن علوم کو دنیوی علوم کہا جاتا ہے اور جن کا تعلق ستاروں، کیمیا، طبیعات، کھانے پینے کی اشیاء اور طب
سے ہے، ان میں بھی خدا کی آیات نظر آتی ہیں۔اور ان کوسیکھنا بھی ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے۔حضور نے پر شوکت لہجے میں اعلان فرمایا کہ
اس لئے آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جماعت میری اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے،
اپنی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے، دنیا پر احسان کرنے کی خاطر اور رسول کی اطاعت کرتے ہوئے ،
دنیوی علوم بھی روحانی نور کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے سیکھنے کی کوشش کرے۔اور اس دس سال میں
یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارا کوئی بچہ بھی میٹرک کی تعلیم سے کم کا نہ ہو۔حضور نے ارشادفرمایا کہ
اس کی ذمہ داری امرائے اضلاع تنظیم انصار اللہ تنظیم خدام الاحمدیہ اور جماعت پر عائد ہوتی ہے۔604
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
خلاصہ خطاب فرمودہ 28اکتوبر 1979ء
”اس کے بعد جو بچے ذہین نکلیں، ان کو آگے پڑھانے کی ذمہ دار جماعت ہے۔تا کہ ہم پر جو
خدا نے اتنا بڑا احسان کیا ہے، ہم غریبوں کے گھروں میں ذہین بچے پیدا کر دیئے اور ذہانت سے ہماری
جھولیاں بھر دی ہیں ، ہم ان سے بے اعتنائی کر کے ناشکرے نہ بنیں“۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے پروگرام کا تیسرا حصہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
" تیسرا حصہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت اسلام کے حسین اخلاق پر قائم ہو اور
اصلاح یافتہ معاشرہ اپنے ماحول میں پیدا کرنے کی کوشش کرئے“۔فرمایا کہ
معاشرہ کو برائیوں سے بچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔اور یہ بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ جو کوئی
بھی معاشرہ کو برائیوں سے بچانے کی کوشش کرے، اس کو آپ کا پورا تعاون حاصل ہو“۔حضور نے اس ضمن میں چند موٹی باتیں بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
کوئی احمدی جھوٹ نہیں بولتا، کسی احمدی کو گالی دینے کی عادت نہیں ہونی چاہئے ، ہر احمدی اپنی
بات کا پکا ہو، عہد پورا کرے، جو کہے، اس پر عمل کرے۔چھوٹی چھوٹی باتوں سے جماعت کے اندر یا باہر
ر بخش نہ پیدا ہونے دے۔کوئی احمدی اپنے احمدی بھائی سے اور نہ دوسرے بھائیوں سے لڑائی جھگڑا
کرے۔اور اگر کوئی اختلاف ہو تو جہاں تک ملکی قانون اس کی اجازت دے، اس اختلاف کو جماعت ثالثی
کے ذریعہ دور کرے۔حضور نے فرمایا کہ
کوشش کرو کہ پیار کے ساتھ دنیا کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔اگر تم اب
ایسا کرو گے تو خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اور اگر تم خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے تو ہر دو جہان کی نعمتیں
تمہیں مل جائیں گی۔پھر کسی چیز کی ضرورت نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس سے قبل حضور رحمہ اللہ نے سورۃ انفال کی پانچویں آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے سچے
مومنوں کی نوصفات بیان
فرمائیں۔حضور نے پہلی صفت یہ بیان فرمائی کہ
سچے مومن تقویٰ کے حصول یعنی ایسے اعمال بجالانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں
دوہ الہ کی امان ، حفاظت اور پناہ میں آجائیں۔دوسری صفت یہ ہے کہ سچے مومن معاشرے سے گندگی دور
605
خلاصه خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کر کے اصلاح یافتہ معاشرہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔تیسری صفت یہ ہے کہ ان کی اصلاح کی
غرض اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنا ہوتی ہے۔اور چوتھی صفت یہ ہے کہ ان کی اصلاح کی غرض رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا ہوتی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
نبی کریم کی اطاعت کے چار معنی ہیں۔یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر قرآن کے مطابق اپنی
زندگی گزاریں، اس تفسیر کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں ، اسوہ رسول کے حسن اور عظمت سے واقف ہوں اور
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اجتہاد فرمایا ہے، اس کو ہر دوسرے اجتہاد پر فوقیت دیں۔حضور نے سچے مومن کی پانچویں صفت یہ بتائی کہ
” جب اس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جائیں تو اس کا دل خشیت اللہ سے بھر جائے اور چھٹی
صفت یہ ہے کہ اللہ کی آیات کا ذکر اس کے ایمان کو بڑھائے“۔حضور نے فرمایا کہ
آیات اللہ کا ایک مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہر خلیق اس کی آیت ہے اور دوسرا مطلب
معجزات اور نشانات ہیں، جو انسان کو خدا تعالیٰ اپنی طرف راہبری کرنے کے لئے دکھاتا ہے۔حضور نے مومن کی ساتویں صفت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
سچا مؤمن صرف اللہ پرتوکل کرتا ہے اور باقی ہر ھنے کو لاھے محض سمجھتا ہے۔مومن کی آٹھویں
صفت یہ ہے کہ وہ حقوق
اللہ کی ادائیگی اس طرح کرتا ہے کہ اس کے دل میں کوئی کھوٹ اور غیر اللہ کی طرف
کوئی رغبت نہیں ہوتی۔اور نویں صفت سچے مومن کی حضور نے یہ بیان فرمائی کہ
وہ اللہ کی مخلوق کے سب حقوق ادا کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
ایسے مومنوں
کو اللہ تعالی بڑے بڑے مدارج بخشتا ہے، ان کی بخشش کا سامان کرتا ہے اور ان کو
معزز رزق عطا کرتا ہے۔حضور نے بخشش کے حصول کے تین طریقوں کا بھی ذکر کیا۔جن میں
اول: دعا ہے۔606
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء
دوم: ہوائے نفس کی یلغار سے بچ کر اللہ تعالیٰ کی طرف ہجرت کرنا ہے۔اور سوم : وہ مجاہدہ ہے، جو کہ ہر ایسی قوت کے خلاف کیا جاتا ہے، جو انسان کو خدا سے دور لے
جاتی ہے۔حضور نے دعا فرمائی کہ
” خدا کرے کہ ہم سچے مومنوں کی صفات اپنے اندر پیدا کر کے خدائی انعامات کے وارث
بنیں۔آمین۔(مطبوعہ روز نامه افضل 129اکتوبر 1979ء)
607