ہمیں خود کو اور اپنی اولادوں کو غلبہ اسلام کی صدی کے لیے تیار کرنا چاہیے

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسه سالانه نا بجیر یا
ہمیں خود کو اور اپنی اولا دوں کو غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیار کرنا چاہیے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ نائیجیریا منعقدہ 23 تا25 دسمبر 1979ء
( حضور رحمہ اللہ کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے۔)
مجھے یہ جان کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ 23,24,25 دسمبر کو اپنی سالانہ کا نفرنس منعقد کر
رہے ہیں۔خدا تعالیٰ اس کانفرنس اور اس میں حصہ لینے والوں کو اپنی برکات سے نوازے۔اور اسے
نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک میں اسلام کے پھیلنے کا موجب بنائے۔آمین
اس موقع پر میں آپ کی توجہ اس روحانی انقلاب کی طرف دلانا چاہتا ہوں ، جوسید نا حضرت مسیح
موعود اور مہدی علیہ السلام نے اس دنیا میں برپا کیا۔آپ کی بعثت کے وقت اسلام اور مسلمان انتہائی
کسمپرسی اور تنزل کی حالت میں سے گزر رہے تھے۔مسلمان غریب اور جاہل تھے، ان کی سیاسی طاقت اور
اثر ونفوذ ختم ہو چکا تھا۔ان
کا دیوالیہ نکل چکا تھا اور وہ انتہائی مایوسی کا شکار تھے۔ان کے اندر یہ جذ بہ ختم ہو چکا
تھا کہ وہ ترقی کریں اور دنیا میں زندہ اقوام کے ساتھ شامل ہوں۔اسلام پر تمام اطراف سے حملے ہور ہے
تھے اور اس کا دفاع کرنے والا کوئی نہ تھا۔دشمنان اسلام میں سے عیسائیت بہت سخت اور تیر تھی۔عیسائی
مناد تمام ممالک میں جا کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شدید طور پر حملہ آور تھے۔عیسائیوں کی سیاسی
طاقت اور دولت ان کی پشت پناہ تھی۔عیسائیت اپنی فتح کے متعلق اس قدر پر امید تھی کہ ان کے منادوں نے
یہ دعوی کر دیا کہ
1۔براعظم افریقہ ان کی گود میں ہے۔2۔برصغیر ہند میں کوئی ایک بھی مسلمان باقی نہ رہے گا۔3 وقت آچکا ہے کہ کعبہ پر عیسائیت کا جھنڈا بلند کر دیا جائے۔ان تمام دعاوی کے خلاف صرف مسیح موعود اور ان کے چند غریب پیروکار تھے۔ان کے پاس
کوئی پیسہ، کوئی طاقت اور کوئی سیاسی نفوذ نہ تھا مگر خدا، جورب العالمین ہے، وہ اس کا مددگار تھا۔اور اس خدا
نے اس
کو بتایا کہ اسلام کی فتح کے دن قریب ہیں اور خدا سے علم پا کر اس نے یہ دعوی کیا کہ:۔609

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ نا یجیر یا
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں
گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہوگا، جب تک دجالیت کو پاش پاش
نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید ، جس کو بیابانوں کے رہنے والے
اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔چونکہ یہ پیشگوئی تھی ، اس لئے مذہبی دنیا میں ایک مکمل تبدیلی پیدا ہوئی۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں
کہ براعظم افریقہ بجائے عیسائیت کی گود میں جانے کے بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آرہا
ہے، ہندو پاکستان میں عیسائی مناد ایک عام احمدی نوجوان سے بھی بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں۔عیسائیت کا جھنڈا خانہ کعبہ پر لہرانے کا خواب نہ شرمندہ تعبیر ہوا اور نہ آئندہ ہوگا۔ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے نشانات روز بروز واضح ہورہے ہیں۔اسلام کے دیگر مذاہب
پر غالب آنے کے دن پہلے سے بہت نزدیک ہیں۔مگر اس کے نتیجہ میں آپ کے کندھوں پر بھی ایک عظیم
ذمہ داری ہے۔ہمیں اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیار کرنا چاہیے۔ہمیں
پوری عاجزی کے ساتھ اس کا استقبال کرنا ہوگا۔اور خدائے قادر مطلق کے حضور شکر و سپاس کے جذبہ کے
ساتھ سجدہ ریز ہونا چاہئے۔ہمیں پہلے سے کہیں بڑھ کر اپنی زندگیاں اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنی
چاہیں۔ہمیں اپنی اولادوں کی قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تا کہ جب غلبہ اسلام کی صدی میں لوگ جوق در جوق شامل ہوں، ہم ان کے استاد اور صحیح راہنما بن کر
خدمت بجالا سکیں۔اس بناء پر میں تم سے یہ بار بار کہتا ہوں کہ آپ قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب، جو کہ قرآن کریم کی ہی تفسیر ہیں، کا مطالعہ کریں۔تا کہ آپ صحیح اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہو سکیں
اور اپنی زندگیاں اس کے مطابق بسر کر سکیں۔مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں اور روزانہ تمہارے لئے دعا کرتا
ہوں۔خدا تعالیٰ آپ کو اور آپ کے بچوں
کو اپنی برکات سے نوازے اور آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے
اور آپ کو اس دنیا اور اگلی دنیا کی بہترین نعماء سے نوازے۔آمین۔610
مطبوعه روزنامه الفضل 26 جنوری 1980ء)

آج 10 میں سے 10 باقی