دنیا میں انقلاب بپا کرنے کے لیے پہلے اپنی زندگیوں میں انقلاب لانا ضروری ہے ۔ ارشادات فرمودہ دورہ دوران سندھ فروری 1980ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ
دنیا میں انقلاب بپا کرنے کے لئے پہلے اپنی زندگیوں میں انقلاب لانا ضروری ہے
ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ فروری 1980ء
حضور نے فرمایا:۔صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کا اعلان کرتے وقت میں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں
جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی، غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس لئے جماعت کو اس کے استقبال کی
شایان شان تیاری کرنی چاہیئے۔مجھے خوشی ہے کہ پچھلے چند سالوں میں جماعت نے بڑی مالی قربانی دی۔ذہین بچوں کو وقف کیا ، جو جامعہ احمدیہ میں پڑھ رہے ہیں۔گوٹن برگ میں مسجد اور مشن ہاؤس بن گیا ، جہاں
اسلام کی نمائندگی کے بہتر سامان پیدا ہو گئے۔پچھلے سال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اوسلو میں مسجد اور مشن
ہاؤس کے لئے ایک بہت بڑی عمارت مل گئی۔پین، جو عیسائیت کا گڑھ ہے، وہاں بھی پچھلے سال قرطبہ
کے قریب باموقع جگہ پر زمین کا ٹکڑامل گیا ہے۔اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی یہ بات ہے کہ وہاں کی
حکومت نے مسجد اور مشن ہاؤس بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔امریکہ میں انگریزی ترجمہ قرآن کی
وسیع اشاعت کے سامان پیدا ہو گئے ہیں۔اس مختصر سی تمہید کے بعد حضور نے فرمایا:۔اصل اور ضروری اور سب سے اہم بات جس کی طرف میں جماعت کو مختلف پیرایہ میں توجہ دلانا
چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اسلام غالب آئے گا۔اور غالب آئے گا، حضرت مسیح
موعود علیہ اسلام کی جماعت کے ذریعہ۔خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو یہ توفیق دے گا کہ وہ اسلامی تعلیم کو ساری
دنیا میں پھیلانے میں کامیاب ہو جائیں۔اور جیسا کہ قرآن کریم کی پیشگوئیاں ہیں اور حضرت رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے، اسلام نے آخری زمانے میں غالب آتا ہے۔اور آپ کے عظیم روحانی
فرزند کے ذریعہ غالب آتا ہے۔چنانچہ تمام رکاوٹوں اور جماعت کی مخالفتوں، اس کی غربت اور کمزوریوں
کے باوجود ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ خدا اور خدا کے رسول کی یہ بات پوری ہو کر رہے گی۔645

ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
آپ نے فرمایا:۔" قرآن کریم نے دوسری حقیقت یہ بیان کی ہے کہ اگر صداقت کو ماننے والی جماعت
یاد دہانیوں اور سمجھانے کے باوجود، پیار اور نرمی اور سختی کرنے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرے
گی تو خدا تعالیٰ اس جھنڈے تلے کوئی اور قوم لے آئے گا۔یہ کام کرنا تو جماعت احمدیہ نے ہی کرنا ہے مگر
افراد بدل جائیں گے۔ہمارا دل کرتا ہے کہ افراد نہ بدلیں، میرے اور آپ کے ذریعہ یہ عظیم انقلاب
انسان کی زندگی میں پیدا ہو۔مگر اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے مرد اور ہماری عورتیں ، ہمارے
بڑے اور ہمارے چھوٹے ، ہمارے جوان اور ہمارے بچے اسلامی تعلیم کا ایک عمدہ نمونہ بن جائیں۔کیونکہ
جب تک وہ انقلاب، جو دنیا میں ہم لانا چاہتے ہیں، وہ ہماری زندگیوں میں نہیں آجاتا، اس وقت تک ہم
اس انقلاب کو دنیا میں بپا نہیں کر سکتے۔اس لیے ہمارے لئے یہ از بس ضروری ہے کہ ہم خدا کے اطاعت
گزار بندے بنیں اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی کامل پیروی کریں۔حضور نے فرمایا:۔بڑا اہم کام ہے، جو ہمارے سپرد ہوا۔اور بڑی اہم ذمہ داری ہے، اس شخص کی ، جس نے خود کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن کے ساتھ وابستہ کیا۔اگر تمہارا دعوئی تو یہ ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی بعثت کی غرض کو پورا کرنے کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دیں گے اور عمل اس کے خلاف ہو تو خدا تم
سے خوش نہیں ہوگا۔اور وہ برکتیں اور رحمتیں حاصل نہیں ہوں گی ، جن کا خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے۔اور نہ وہ
مقصد حاصل ہوگا، جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور جس کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا
ہے۔اس لئے میں بار بار جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ جماعت احمد یہ وہ جماعت بن جائے ، جس کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔صحابه
سے
ملا جب مجھ کو پایا
صحابہ کی طرح اپنے اندر عشق و وفا اور قربانی اور ایثار کی روح پیدا کریں۔اور آپس میں بھائی
چارے اور اخوت کی فضا قائم کریں۔خدا تعالیٰ تمہیں آسمانی رفعتیں عطا کرنا چاہتا ہے۔مگر یہ تو بڑی نا لائفتی
ہے کہ کوئی شخص پھر بھی زمین کی طرف جھک جائے اور گناہ گار بن جائے“۔حضور نے فرمایا:۔میں جماعت کو یہ کہتا ہوں کہ اپنی زندگیوں میں انقلاب عظیم بپا کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ
کو اس وقت کے لئے تیار کریں، جب جماعت احمد یہ بحثیت جماعت اپنی زندگی کی دوسری صدی میں داخل ہو
646

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ
گی اور خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے لئے دعا کریں گے اور کہیں گے کہ اے خدا! تیرے یہ بندے واقع میں اس
قابل ہیں کہ تیرے دین کو ساری دنیا میں غالب کر دیں۔پس تمہاری زندگی میں اسلام کے حسن و احسان کے
نظارے دنیا کچھ اس طرح دیکھے کہ وہ اسلام قبول کرنے کے لئے مجبور ہو جائے۔اور دنیا میں ایک ہی خدا ہو اور
ایک ہی رسول ہو، جس کے جھنڈے تلے جمع ہو کر دنیا امن اور سکون سے زندگی بسر کرنے لگیں۔حضور نے فرمایا:۔سپین میں الحمرا کا محل آج بھی مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی یاد تازہ کرتا ہے۔یہ مسلمان انجینئروں
کے فن تعمیر کا ایک ایسا حسین شاہ کار ہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ زمانہ میں یورپین اس نو سو سالہ پرانی عمارت
کے بعض حصوں کو اس خیال سے چھیڑ تے نہیں کہ کہیں خراب
ہوگئی تو دوبارہ بنا نہیں سکیں گے“۔آپ نے فرمایا:۔پہلی جنگ عظیم کی وجہ سے امریکہ میں ترقی شروع ہوئی۔لوگوں کو مجبوراً دماغ لڑانے پڑے۔لیکن جب ترقی کے راستے پر چل پڑے تو چھلانگیں مارتے ہوئے آگے نکل گئے۔اس لئے جب ہم کہتے
ہیں کہ جماعت احمدیہ کی اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے تو یہ دنیوی نقطہ نگاہ سے بھی ممکن ہے۔اگر امریکہ
آگے نکل سکتا ہے تو ہم خدا کے دین کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے کیوں کامیاب نہیں ہو سکتے ؟“
( مطبوعه روزنامه الفضل 04 مارچ 1980ء)
647

آج 10 میں سے 10 باقی