غلبہ دین خاتم الانبیاء کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے ہر وقت مستعد رہیے ۔ خصوصی پیغام فرمودہ 3 مئی 1980ء بنام احباب جماعت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خصوصی پیغام فرمودہ 03 مئی 1980ء
غلبہ دین خاتم الانبیاء کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہر وقت مستعد رہیے
خصوصی پیغام فرموده 03 مئی 1980ء بنام احباب جماعت
بسم
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
عزیز بھائیو اور بہنو!
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ کو یاد ہوگا کہ 1973ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر انہی منشاء کو پورا کرنے اور غلبہ دین خاتم
الانبیاء کی مہم کو تیز تر کرنے کی خاطر میں نے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ اور صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے قیام
کی تحریک کی تھی۔جس پر دنیا بھر کے احمدیوں نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ، محبت ، اخلاص
اور پورے جوش و ولولہ کے ساتھ اس فنڈ میں وعدے لکھوائے اور مرحلہ وار ادائیگی شروع کر دی۔الہی بشارتوں کے پیش نظر ہمارا ایمان ہے کہ جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی ، غلبہ دین خاتم
الانبیاء کی صدی ہوگی۔اس لئے جماعت کا فرض ہے کہ اس صدی کا شایان شان استقبال کیا جائے۔میں نے گزشتہ جلسہ سالانہ پر خدا تعالیٰ کے ان افضال کا ذکر کیا تھا، جو صد سالہ جو بلی فنڈ کے
سلسلہ میں جماعت احمدیہ پر ہورہے ہیں۔حق کا پہنچنا
ملک سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں مسجد دمشن ہاؤس کی تعمیر
لنڈن میں عالمی کسر صلیب کا نفرنس کا انعقاد اور اس کے نتیجہ میں کروڑوں انسانوں تک پیغام
سرینگر میں (جہاں حضرت مسیح علیہ السلام مدفون ہیں ) مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر
ناروے میں مشن ہاؤس کے لئے عمارت اور مسجد کے لئے جگہ کی خرید
653
خصوصی پیغام فرمودہ 03 مئی 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
د سپین میں مسجد کے لئے زمین کی خرید اور حکومت سے مسجد تعمیر کرنے کی اجازت
قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کی وسیع پیمانہ پر اشاعت
یہ ادا ئیگی حقوق طلباء کے نظام کا اجراء
یہ وہ شیریں پھل ہیں، جو ہمیں صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے ذریعہ حاصل ہوئے ہیں۔اور ان
میں دن بدن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اضافہ ہورہا ہے۔اس منصوبہ کا ساتواں مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔میں اپنے تمام عزیز بھائیوں اور بہنوں کو ، چاہے
وہ دنیا کے کسی حصہ میں رہتے ہوں، توجہ دلاتا ہوں کہ آپ پہلے سے بھی بڑھ کر اس فنڈ کو مضبوط بنانے کے
لئے اپنی مساعی کو تیز تر کر دیجئے۔اور غلبہ دین خاتم الانبیاء کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے ہر
وقت مستعد ر ہے۔اپنے وعدوں کو مرحلہ وار سو فیصد سے بھی زیادہ پورا کیجئے۔اور جو اس وقت تک اس
مبارک تحریک میں شامل نہیں ہو سکے یا جن کو اللہ تعالیٰ نے اب مالی فراخی دی ہے، وہ اب اس میں شامل ہو
جائیں۔اور وعدوں کو اپنی استطاعت کے مطابق کر دیجئے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں برکت دے اور آپ کی قربانیوں
کو قبولیت کا شرف عطا فرمائے۔امين۔اللهم امين۔654
والسلام
خاکسار
( دستخط ) مرزا ناصر احمد
خليفته المسيح الثالث
مطبوعه روزنامه الفضل 05 مئی 1980ء)