اسلام کا موعودہ غلبہ ایٹم بم وغیرہ کے ذریعہ نہیں بلکہ علمی تفوق کی بناء پر ظاہر ہوگا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جولائی 1980ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصہ خطبہ جمعہ 04 جولائی 1980ء
اسلام کا موعودہ غلبہ ایٹم بم وغیرہ کے ذریعہ نہیں بلکہ علمی تفوق کی بناء پر ظاہر ہوگا
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 جولائی 1980ء۔اس بیماری اور کمزوری کی حالت میں، میں نے اعلائے کلمہ اسلام کی غرض سے ایک طویل سفر
اختیار کیا ہے۔یورپ کے متعدد ممالک کے علاوہ افریقہ ، نیز امریکہ اور کینیڈا جانے کا ارادہ ہے۔ایک تو یورپ
کے مشنوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے اور ان میں دن بدن وسعت پیدا ہو رہی ہے۔ان کی طرف زیادہ
وقت اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دوسرے پاکستانی احمدی ان ممالک میں خاصی تعداد میں آچکے ہیں۔ان
کی تربیت اور غیر اسلامی ماحول سے ان کی حفاظت ضروری ہے۔وقت کا ایک اہم تقاضا یہ ہے کہ مغربیت اور
لادینیت کے اثر سے انہیں بچایا جائے۔اور انہیں غلبہ اسلام کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے قابل بنایا
جائے۔یہ سب امور ایسے ہیں، جو وقت اور توجہ چاہتے ہیں اور ان کے لئے سفر اختیار کرنا ضروری ہے“۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی ایک خاص تدبیر کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔"۔اس وقت میں بعض ضروری باتیں کہنا چاہتا ہوں۔جن کا تعلق غلبہ اسلام کی صدی سے
ہے۔جو چند سال کے بعد شروع ہونے والی ہے۔اپنے شروع زمانہ خلافت سے مجھے اللہ تعالیٰ کی ایک
خاص تدبیر کارفرما نظر آ رہی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ جو تحریک یا منصوبہ بھی میری طرف سے جاری کیا جائے ،
غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا تعلق ضرور ہوگا“۔1970ء میں نصرت جہاں کا منصوبہ جاری ہوا۔اس کا تعلق مغربی افریقہ کے ممالک میں
سکول اور کلینک کھولنے سے تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کوشش میں اتنی برکت ڈالی کہ معقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس
منصوبہ کے تحت آپ لوگوں نے جو مالی قربانی کی ، وہ 53لاکھ روپے تھی۔اس رقم سے وہاں سکول اور کلینک
کھولے گئے۔اللہ تعالی نے اس میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ اب ان ملکوں میں نصرت جہاں کا سال رواں کا
بجٹ چار کروڑ روپے کا ہے۔پھر اس سکیم کے تحت بہت سے احباب نے جانی قربانی کا جو نمونہ پیش کیا، وہ بھی
کچھ کم اہم نہیں ہے۔بہت سے ڈاکٹروں نے مغربی افریقہ میں نئے کلینک کھولنے اور انہیں چلانے کے لئے
تین، تین سال وقف کئے۔میں نے ان سے
کہا تم خدمت کے لئے جارہے ہو۔جاؤ ، ایک جھونپڑا ڈال کر کام
657
اقتباس از خلاصہ خطبہ جمعہ 04 جولائی 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
شروع کردو اور مریضوں کی ہر ممکن خدمت بجالاؤ۔میں ابتدائی سرمائے کے طور پر انہیں صرف پانچ سو پونڈ دیتا
تھا۔انہوں نے اخلاص سے کام شروع کیا۔غریبوں سے ایک پیسہ لئے بغیر ان کی خدمت کی۔امراء نے وہاں
کے طریق کے مطابق اپنے علاج کے اخراجات خود ادا کئے۔اب وہاں ہمارے ایسے ہسپتال بھی ہیں، جن کی
بچت تمام اخراجات نکالنے کے بعد ایک، ایک لاکھ پاؤنڈ سالانہ ہے۔دو سال کے اندر اندر سولہ ہسپتال کھولنے
کی توفیق مل گئی۔پھر ان کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور اب تو میڈیکل سنٹروں کی تعداد جو ہیں، پچیس ہوگئی ہوگی۔وہاں لوگ ہمارے پیچھے پڑے رہتے ہیں کہ ہمارے علاقہ میں بھی ہسپتال قائم کرو۔اسی طرح مغربی افریقہ کے ممالک میں پہلے یہ حالت تھی کہ مسلمانوں
کا کوئی ایک پرائمری سکول
بھی نہ تھا۔سارے سکول عیسائی مشنوں کے ہوتے تھے۔مسلمان بچے بھی انہی کے سکولوں میں پڑھنے پر
مجبور تھے۔وہ براہ راست بائبل کی تعلیم دیئے بغیر ان کا عیسائی نام رکھ کر انہیں چپکے سے عیسائی بنا لیتے تھے۔جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے وہاں پرائمری، مڈل اور ہائرسیکنڈری سکول کھولنے کی توفیق دی۔اس طرح
وہاں مسلمان بچوں
کی تعلیم کا انتظام ہوا۔نصرت جہاں منصوبہ کے تحت سولہ نئے ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کا
وعدہ کیا گیا تھا۔خدا تعالیٰ نے وہاں اس سے زیادہ تعداد میں سکول کھولنے کی توفیق عطا کر دی۔غلبہ اسلام
کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مضبوط بنیادوں کی ضرورت تھی۔سو اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں
منصوبہ کے تحت یہ بنیاد میں فراہم کر دیں۔اب وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری اس خدمت کا اتنا اثر ہے کہ نائیجیریا میں ہماری جماعت
کے جلسہ سالانہ میں ملک کے صدر نے ، جس کا تعلق مسلم نارتھ سے ہے، جو پیغام بھیجا، اس میں جماعت کی
خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ میں تمام مسلمان فرقوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں بھی ملک و قوم کی اسی
طرح خدمت کرنی چاہئے ، جس طرح جماعت احمدیہ نائیجیر یا کر رہی ہے“۔اس کے بعد حضور رحمہ اللہ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ اور اس کی غرض و غایت اور اس کی اہمیت
پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔" تیسرا بڑا منصوبہ، جو جماعت میں پیش کیا گیا، وہ صد سالہ احمد یہ جو بلی کا منصوبہ ہے۔اس
کے تحت آپ نے دس کروڑ روپے بطور چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس کا تعلق غلبہ اسلام کی صدی کے
56
شایان شان استقبال سے ہے۔658
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصہ خطبہ جمعہ 04 جولائی 1980ء
اس ضمن میں حضور نے اشاعت قرآن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
ایک دن مجھے یہ بتایا گیا کہ تیری دور خلافت میں پچھلی دو خلافتوں سے زیادہ اشاعت قرآن کا کام ہو
گا۔چنانچہ اب تک میرے زمانہ میں پچھلی دوخلافتوں کے زمانوں سے قرآن مجید کی دو گنا زیادہ اشاعت ہو چکی
ہے۔دنیا کی مختلف زبانوں میں اب تک قرآن مجید کے کئی لاکھ نسخے طبع کرا کر تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اس تعلق میں حضور نے ان نئی سہولتوں کا ذکر کیا، جو اشاعت قرآن کے سلسلہ میں بفضل تعالیٰ
میسر آئی ہیں اور بتایا کہ
پہلے یورپ کا کوئی اشاعتی ادارہ قرآن مجید شائع کرنے اور اسے خریدنے کے لئے تیار نہ ہوتا
تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ ایک بہت بڑی اشاعتی فرم نے بہت بڑی تعداد میں قرآن
مجید شائع کرنے اور اسے فروخت کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔چنانچہ دو ہفتہ کے اندر اندر اس نے قرآن مجید
کے بیس ہزار نسخے طبع کر کے مجلد حالت میں ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیئے اور پھر ہم سے جماعت ہائے
احمد یہ امریکہ نے ہمیں ہزار کے بیس ہزار نسخے خرید کر رقم ہمیں دے دی“۔اس کے بعد حضور نے فرانسیسی ، اٹالین اور سپینش زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کی اشاعت
کے انتظامات کی تفاصیل بیان فرمائیں اور بتایا کہ
خدا نے چاہا تو چند سال تک یہ تراجم بھی شائع ہو جائیں گے۔مزید برآں دیباچہ تفسیر القرآن
کا فرانسیسی ترجمہ طباعت کے لئے پریس میں جاچکا ہے اور اس کی پروف ریڈنگ ہورہی ہے۔اور آخری
کا پیاں بھی اس کی مل چکی ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ عنقریب کتابی شکل میں شائع ہو جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔یہ خدا کا کام ہے اور وہی اس کی انجام دہی کے سامان کر رہا ہے۔ہر احمدی کو چاہئے کہ وہ خدا تعالٰی
پر کامل تو کل رکھے اور اسے ہی اپنا کارساز سمجھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کامل تو کل کے معنی یہ
بتائے ہیں کہ خدا کے سواہر کسی کو لاشی محض سمجھو۔اور اس بات پر کامل یقین رکھو کہ جو کچھ کرے گا ، خداہی کرے
گا۔وہی تمہاری حقیر کوششوں میں برکت ڈالے گا اور ان کے اعلیٰ سے
اعلیٰ نتائج پیدا کر دکھائے گا“۔بعدہ حضور نے اسی تعلق میں تعلیمی ترقی کے عظیم منصوبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ
صد سالہ جوبلی کے منصوبہ نے سرمایہ مہیا کرنا تھا اور پھر اس مالی جہاد کے نتیجہ میں اشاعت
اسلام کے عملی جہاد نے مختلف شکلیں اختیار کرنا تھیں۔سواس عملی جہاد کی ایک شکل تعلیمی اور علمی ترقی کا وہ عظیم
منصوبہ ہے، جو غلبہ اسلام کے مقصد میں کامیابی کی غرض سے جاری کیا گیا ہے“۔659
اقتباس از خلاصہ خطبہ جمعہ 04 جولائی 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے اس عظیم منصوبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے بعد بتایا کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کے جلووں کو ، جو کائنات ارضی و سماوی میں ہر آن ظاہر ہورہے ہیں،
آیات قرار دے کر اور ان پر غور کرنے والوں کو اولوا الالباب قرار دے کر دنیوی علوم کو روحانی علوم کی طرح
ہی اہم قرادیا ہے۔اور ان دونوں علوم کو ایک دوسرے کا محمد و معاون ٹھہرایا ہے۔اس منصوبہ کی اہمیت یہ ہے
کہ افراد جماعت کو دنیوی علوم سے درجہ بدرجہ آراستہ کر کے ان میں قرآنی علوم و معارف سے بہرہ ور
ہونے کی اہلیت پیدا کی جائے۔کیونکہ یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ ایک ان پڑھ کے مقابلہ میں ایک میٹرک پاس
نوجوان قرآن کو سمجھنے اور اس کے علوم و معارف سے استفادہ کرنے کی زیادہ اہلیت رکھتا ہے۔اسی طرح
درجہ بدرجہ ایف اے، ایف ایس سی بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی پاس میں قرآن کو سمجھنے اور
اس کے انوار سے منور ہونے کی اہلیت بڑھتی چلی جاتی ہے۔سو اس منصوبہ کا اصل اور بنیادی مقصد یہ ہے
کہ ہر احمدی اپنی اپنی استعداد کے مطابق دنیوی علوم میں دسترس حاصل کرے۔تاکہ وہ قرآنی علوم و
معارف سے بہرہ ور ہو سکے۔اور اس طرح وہ قرآن کے حسن سے حسن لے کر اور اس کے نور سے نور
حاصل کر کے اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کی آسانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔اور اس بات کو
سمجھ لے
کہ اسلام کا موعودہ غلبہ ایٹم بم وغیرہ کے ذریعہ نہیں بلکہ علمی تفوق کی بناء پر ظاہر ہو گا۔حضور نے آخر میں یہ واضح فرمایا کہ
د د تعلیمی منصوبہ صد سالہ احمد یہ جوبلی کے منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔اور غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے
اس کا گہرا تعلق ہے۔ہر علم کی بنیاد قرآن میں موجود ہے۔کوئی دنیوی علم ایسا نہیں ، جس کا اصولی اور بنیادی
طور پر قرآن میں ذکر نہ ہو۔اس لئے دنیوی علوم کی تحصیل قرآن کے خلاف نہیں بلکہ اس کے عین مطابق
ہے۔بلکہ قرآن کو سمجھنے اور اس سے ہر شعبہ زندگی میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ان علوم کو حاصل کرنا
بھی ضروری ہے۔اور یہی اس منصوبہ کا اصل مقصد ہے۔حضور نے اس امر کا اظہار فرمایا کہ
” پاکستان کی جماعتوں میں اس منصوبے کو پورے طور پر نافذ کرنے کے بعد دو، تین سال میں
دنیا بھر کی احمد نی جماعتوں میں اسے نافذ کر دیں گے“۔حضور نے فرمایا:۔دعا کریں کہ علمی ترقی کا یہ عظیم منصوبہ، جو خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے اور قرآنی علوم کے اسرار
کو سمجھنے کی اہلیت پیدا کرنے کی غرض سے جاری کیا گیا ہے، ہر پہلو سے کامیاب ہو۔اور اس کے اعلیٰ سے اعلیٰ
نتائج ظاہر ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کام میں میرے ساتھ تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے“۔مطبوعه روز نامہ افضل 15 جولائی 1980ء)
660