ہر احمدی کو ہمیشہ اپنا مقام اپنے پیش نظر رکھنا چاہیے ۔ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء
ہر احمدی کو ہمیشہ اپنا مقام اپنے پیش نظر رکھنا چاہیئے
خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے احباب کو نصیحت فرمائی کہ
ہر احمدی کو ہمیشہ اپنا مقام اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔یہ بات ہمیشہ اس کے ذہن میں مستحضر
نی چاہئے کہ ایک احمدی ہونے کی حیثیت میں ، میں کیا ہوں ؟ مجھ پر کیا ذمہ داریاں ہیں؟ جماعت احمدیہ کو
کس غرض سے قائم کیا گیا ہے؟ وہ کون سے خدائی وعدے ہیں، جن کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے؟ وہ
کون سی نئی بشارتیں ہیں، جو ہمیں دی گئی ہیں؟ اللہ تعالیٰ کس طرح ہماری پردہ پوشی فرماتا ہے اور ہمیں اپنے
فضلوں سے نوازتا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔ان سب باتوں کو پیش نظر رکھے اور ان پر غور کئے بغیر ایک احمدی کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے
کی توفیق نہیں مل سکتی۔بعد ازاں حضور نے احباب کو اس آخری زمانہ میں غلبہ اسلام کے آسمانی منصوبہ کی ابتداء یاد دلاتے
ہوئے فرمایا:۔90 سال پہلے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک ایسا فرد تھا، جسے اس کا خاندان بھی نہیں پہچانتا
تھا۔اس کے اپنے قریبی رشتہ دار بھی بھول جاتے تھے کہ وہ بھی ان کے خاندان کا ایک فرد ہے۔اس کی
چیاں اور پھوپھیاں اسے کھانا دینا بھول جاتی تھیں۔اور جب انہیں یاد آتا تو بچے ہوئے ٹکڑے اکٹھے کر
کے اس کے لئے کھانے کا انتظام کر دیتیں۔جب تلاوت قرآن میں اسے مستغرق رہتے ہوئے ایک زمانہ
گذر گیا تو خدا تعالیٰ نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھ اور دین کی خدمت کر۔میں نے تیرے
ذریعہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے فیصلہ کیا ہے۔حضور نے غلبہ اسلام کے آسمانی منصوبہ کی ابتدا کا ذکر کرنے کے بعد بتایا کہ
قرآن کریم کی رو سے دوزمانے بہت ہی مبارک ہیں۔ایک حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کا زمانہ۔اس وقت
کی معلوم دنیا میں اسلام پھیلا اور غالب آیا۔تلوار کے زور سے نہیں بلکہ اس محبت اور
661

خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پیار کے ساتھ ، اس حسن اور نور کے ساتھ جو قرآن کریم میں پایا جاتا ہے۔دوسرے مہدی کا۔جب آپ
نے اسلام کو ساری دنیا میں پھیلانے اور غالب کرنے کے عزم کا اعلان کیا تو کیا ہندو اور کیا مسلمان، کیا
عیسائی اور کیا آریہ مت والے، سب متحد ہو کر آپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔اور انہوں نے کہا کہ ہم
آپ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔لیکن خدا نے کہا کہ میں تجھے کامیاب کروں گا اور تیری ساری
مرادیں تجھے دوں گا“۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اس وقت سے آج تک خدا تعالیٰ اپنی تائید و نصرت کے لاکھوں نشان دکھا چکا ہے۔اسلام رفتہ
رفتہ دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس کے غلبہ کے آثار دن بدن نمایاں سے نمایاں تر ہوتے چلے آرہے ہیں۔ہماری تعداد دنیا میں اب ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔یہ صحیح ہے کہ دنیا کی آبادی میں ایک کروڑ کی کوئی
اہمیت نہیں۔لیکن 90 سال کے عرصہ میں اس ایک کے ایک کروڑ میں تبدیل ہونے کی اہمیت ہے۔اس کی
اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔اگر آئندہ 90 سال میں ہر ایک احمدی ایک کروڑ میں بدل جائے تو دنیا کی
ساری آبادی کا اسلام قبول کر لینا ناممکن نہیں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ
وو
( مطبوعه روزنامه الفضل 18 دسمبر 1980ء)
یہ ایک حقیقت ہے اور زمانہ خود اس کا شاہد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں ہمارا قدم
سرعت کے ساتھ ترقی کی طرف اٹھ رہا ہے۔اور ہم درجہ بدرجہ ترقی کرتے چلے آرہے ہیں۔مثال کے طور پر حضور نے اپنے عہد کی تحریکوں میں سے فضل عمر فاؤنڈیشن ، نصرت جہاں
سکیم،
اور صد سالہ احمد یہ جوبلی کے منصوبوں اور ان کے تحت انجام پانے والے کارناموں اور ان کے نتیجہ میں رونما
ہونے والے انقلاب عظیم کا تفصیل سے ذکر کیا۔اور تراجم قرآن مجید کی اشاعت اور دنیا کے مختلف حصوں
میں بعض نئی مساجد کی تعمیر کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔اور خدا تعالیٰ کے بارش کی طرح نازل ہونے والے
فضلوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا:۔خدا تعالٰی کے ان فضلوں کا ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سوچیں اور غور کریں کہ آپ کی
ذمہ داریاں کس تیزی سے بڑھ رہی ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو اپنی توحید اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے زبردست دلائل دیئے ہیں۔ان کے نتیجہ میں صلیب ٹوٹ چکی
ہے۔مسیح علیہ السلام کا طبعی موت سے وفات پانا، خود عیسائی تسلیم کر چکے ہیں۔اب صرف ایک رسم رہ گئی
662

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء
ہے، جس کی وہ پیروی کر رہے ہیں۔عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں ہے، آپ کے پاس سب کچھ ہے۔سب
کچھ رکھنے کے باوجود آپ اسے دنیا کو دینے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ؟“
حضور نے احباب کو ایک اہم بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔آپ کو سوچنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی آگ کا ایک سیکنڈ انسان برداشت نہیں کر سکتا۔یورپین قوموں کے افراد خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی آگ کی طرف بھاگے جارہے ہیں اور آپ ہیں کہ آرام سے
بیٹھے ہیں اور انہیں بچانے کی فکر نہیں کرتے۔یہاں آکر چند ہزار کرونے (ڈنمارک کا سکہ) کمانا تو کوئی کام
نہیں۔اصل کام تو ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی آگ سے بچانا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل تو بارش کی طرح
برس رہے ہیں اور ہمیں بیدار کر رہے ہیں کہ ہم آگے بڑھیں اور ان لوگوں کو اس آگ سے بچائیں ، جو ان کے
چاروں طرف بھڑک رہی ہے۔لیکن آپ کے دلوں کی حالت اور عمل کی کیفیت ایسی نہیں ، جس سے آپ کے
پوری طرح بیدار ہونے کا ثبوت مل سکے۔ہمارے جو لوگ دوسرے ملکوں میں رہتے ہیں، میرے نزدیک ان کی
حالت کسی نہ کسی حد تک قابل اصلاح ہے۔ان پر ماحول کا اثر ہورہا ہے، گو انہیں اس کا پتہ نہیں۔حضور نے فرمایا:۔اس وقت جماعت احمدیہ جس دور میں داخل ہو چکی ہے، وہ بہت اہم دور ہے۔مجھے اور آپ کو
قربانی دینی پڑے گی۔اس کے بعد بہت جلد ایک انقلاب عظیم آنے والا ہے۔سیکنڈے نیویا میں عیسائیت
سب سے بعد میں پھیلی۔گیارھویں صدی عیسوی میں اسے یہاں نفوذ حاصل ہوا۔یہاں جب پادری پہنچے تو
لوگوں نے انہیں قتل کرنا شروع کر دیا۔ان کا قتل ہونا ہی یہاں عیسائیت کو پھیلانے کا موجب بن گیا۔اتنا
شدید رد عمل ہوا اس کا کہ لوگ عیسائیت کی طرف متوجہ ہونے لگے اور رفتہ رفتہ یہاں عیسائیت غالب آ گئی۔پس تم لوگ جو روزی کمانے کی غرض سے یہاں آئے ہوئے ہو تو اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اور
اس پر توکل رکھتے ہوئے، محبت اور پیار کے ساتھ یہاں کے لوگوں کو سمجھاؤ کہ کیوں ہلاکت کی طرف جا
رہے ہو؟ اصل الاصول یہ ہے کہ ہم نے اپنے پر بھروسہ نہیں کرنا ، بھروسہ صرف اور صرف خدا پر کرنا ہے۔کوشش کریں کہ اسلامی تعلیم کے مطابق زندگی گزاریں۔اپنی اور اپنی نسلوں کی حفاظت کریں۔خدا تعالیٰ
نے آپ
کو ان لوگوں کا استاد بنایا ہے، ان کا لیڈر بنایا ہے۔آپ ان کی نقل نہ کریں بلکہ اپنے عمل سے ان کی
رہنمائی کریں۔اللہ تعالیٰ آپ
کو تو فیق عطا کرے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 20 دسمبر 1980ء)
663

آج 10 میں سے 10 باقی