اللہ تعالی کے بعض نئے غیر معمولی نوعیت کے فضلوں اور منصوبوں کا ذکر ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اگست 1980ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1980ء
اللہ تعالیٰ کے بعض نئے غیر معمولی نوعیت کے فضلوں اور منصوبوں کا ذکر
خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1980
حضور نے غیر معمولی نوعیت کے اللہ تعالیٰ کے بعض نے فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے نمایاں فضلوں میں سے ایک فضل آپ ( مراد جماعت احمدیہ انگلستان) سے تعلق
رکھتا ہے۔1978ء میں لنڈن
کا نفرنس کے بعد مجھ سے کہا یہ گیا کہ صحافیوں کو یہ غلط بر یفنگ کر دی گئی ہے
کہ امام جماعت احمدیہ کا ارادہ انگلستان میں تبلیغ اسلام کے پانچ نئے مراکز قائم کرنے کا ہے۔مجھ سے
درخواست یہ کی گئی کہ میں اس کی تائید کروں۔میرے سامنے دو راستے تھے۔ایک یہ کہ میں اس منصو بہ کو
اپنانے سے انکار کر دوں۔دوسرا یہ کہ میں اس منصو بہ کو اپنا کر اعلان کر دوں کہ ہم انگلستان میں پانچ نئے
مراکز قائم کریں گے۔میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا اوراللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے منصوبہ کا اعلان کر
دیا۔دو سال نہیں گزرے کہ بریڈ فورڈ ، ہڈرزفیلڈ، مانچسٹر، برمنگھم اور ساؤتھ ہال میں پانچ مراکز قائم کرنے
کے لئے مکان اور ہال وغیرہ خرید لئے گئے ہیں۔جس کام کے کرنے کا سوچے سمجھے ارادہ اور پلان کے بغیر
اعلان
کیا گیا تھا، خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس میں اتنی برکت ڈالی کہ وہ کام ہو گیا۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔”خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت کا دوسرا بڑا نشان اوسلو میں دکھایا ہے۔اوسلو میں ہماری کوئی
مسجد اور مشن ہاؤس نہیں تھا۔دو سال پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ ایک علاقہ کے میئر نے ہمیں مسجد اور مشن
ہاؤس کے لئے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ مکر گئے ہیں۔میں نے کہا کہ جب میں اوسلو آؤں تو
مجھے ان سے ملوانا۔چنانچہ دو سال قبل جب میں وہاں گیا، میئر تو چھٹی پر تھے، البتہ پرانے شہر کے میئر سے
ملاقات ہوئی۔وہ زمین تو ہمیں نہ ملی لیکن دو سال بعد خدا تعالیٰ نے ہمیں شہر کے بہت اچھے علاقہ میں ایک
بہت بڑی عمارت خریدنے کی توفیق عطا کر دی۔صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی کافی رقم پاکستان میں بھی جمع ہو چکی ہے۔لیکن فارن ایکس چینج کی
وقتوں کی وجہ سے وہاں سے رقم نہیں آسکتی۔اس لئے اس عمارت کے خریدنے کا سارا بار بیرونی ملکوں کی
665
اقتباس از خلاصه خطبه جمعه فرمودہ 08 اگست 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
جماعتوں کو اٹھانا پڑا ہے۔ڈیڑھ ملین کرونے میں عمارت خریدی گئی ہے۔بہت بڑی اور بہت خوبصورت
عمارت ہے۔میں اب پھر اسی میئر سے ملا تھا۔وہ کہنے لگے، دوسرے مسلمانوں کے مطالبہ پر ہم نے ان
کے لئے زمین تو مختص کر دی ہے لیکن ان کے پاس رقم نہیں ہے۔انہیں امید تھی کہ بعض مالدار ملک انہیں رقم
دے دیں گے۔اب وہ رقم جمع کر رہے ہیں۔پھر کہنے لگے، آپ کو تو مسجد کے لئے بڑی اچھی جگہ شاندار
عمارت مل گئی ہے۔میں نے کہا، ہم تو غریب جماعت ہیں، ہمیں صرف ضرورت کے مطابق جگہ چاہیے
تھی۔واللہ تعالیٰ نے ہمیں دے دی۔کہنے لگے، کتنے میں خریدی آپ نے یہ عمارت ؟ میں نے کہا، ڈیڑھ
ملین ( پندرہ لاکھ ) کرونے میں۔وہ فوراً بولے، یہ بھی تو کوئی چھوٹی رقم نہیں ، بہت بڑی رقم ہے۔اللہ تعالیٰ کے ایک اور بہت بڑے فضل کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اس سے بھی بڑا نشان خدا تعالیٰ نے سپین میں دکھایا ہے۔1970ء میں جب میں سپین گیا اور
وہاں شاہی محل الحمراء اور دیگر اسلامی آثار دیکھے تو دل میں بہت درد پیدا ہوا کہ یہ سرزمین، جہاں اسلام
سات، آٹھ سو سال غالب رہا اور جہاں سے علوم وفنون کے چشمے بہہ بہہ کر سارے یورپ کو سیراب کرتے
رہے، صد ہا برس سے اللہ کے ذکر سے خالی چلی آرہی ہے۔وہاں طلیطلہ کے قریب ایک چھوٹی سی ، ٹوٹی
پھوٹی، غیر آباد مسجد تھی۔اس کے بارہ میں کوشش کی گئی کہ نمازیں پڑھنے کے لئے وہ مسجد ہمیں مل جائے۔خواہ عارضی طور پر ہی ملے۔حکومت اس بات پر راضی بھی ہوگئی۔لیکن وہاں کے لاٹ پادری نے شدید
مخالفت کی اور مسجد نہ مل سکی۔بہر حال سپین ایسے ملک کو جہاں صدیوں اسلام غالب رہا، خدائے واحد کے
ذکر سے خالی دیکھ کر دل میں بہت درد پیدا ہوا اور میں وہاں اسلام کے دوبارہ غالب آنے کے لئے دعائیں
کرتا رہا۔ایک رات کو میں اس درجہ دردمند ہوا کہ ساری رات سو نہ سکا اور رات بھر دعا کرتا رہا کہ اے خدا تو
رحم کر اور ایسے سامان کر کہ تیرا نور یہاں بھی چمکے۔صبح کے وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے بتایا گیا کہ جو تو
مانگتا ہے، وہ ملے گا تو ضرور لیکن ابھی وقت نہیں آیا۔اس سے مجھے تسلی ہو گئی کہ خدا تعالیٰ ضرور فضل کرے گا۔اور وہ وقت ضرور آئے گا کہ جب یہاں خدا تعالیٰ کا نور پھیلنے کے سامان ہوں گے۔دس سال بعد ایسا انقلاب آیا وہاں کے لوگوں کے ذہنوں میں کہ کہاں تعصب کا یہ حال تھا کہ وہ
ہمیں مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے لئے تیار نہ تھے اور کہاں یہ حالت کہ انہوں نے قرطبہ کے
قریب ہمیں مسجد کے لئے زمین خریدنے کی اجازت دے دی۔چنانچہ وہاں تیرہ کنال سے زائد زمین خرید
لی گئی ہے۔اور حکومت نے وہاں مسجد بنانے کی تحریری اجازت دے دی ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 12 جنوری 1981ء)
666
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1980ء
حضور نے اشاعت اسلام کی مہم میں مزید تیزی پیدا کرنے والے بعض نئے منصوبوں کا ذکر کر
کے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔انگلستان کی جماعت نے احمدیت کے تعارف پر مشتمل انگریزی میں ایک فولڈر بہت بڑی تعداد
میں شائع کر کے اسے تقسیم کیا ہے۔یہ ایک بہت مفید سلسلہ ہے۔اسے زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے
اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ایک تجویز ڈالی ہے۔انگلستان میں ہر سال کئی ملین ٹورسٹ آتا ہے۔اسی طرح
دوسرے ملکوں میں ملینز ٹورسٹ آتے ہیں۔وہ مختلف ممالک سے آتے ہیں اور مختلف زبانیں بولنے والے
ہوتے ہیں۔تجویز یہ ہے کہ اس فولڈر کا ترجمہ دنیا کی ہر زبان میں کیا جائے گا اور وکالت تبشیر کا دفتر مناسب
تعداد میں ہر زبان کا فولڈر ہر مشن کو بھجوائے گا۔اور ہر مشن اس ملک میں آنے والے سیاحوں کو خود اس کی زبان
میں شائع شدہ فولڈر دے گا۔اور اس طرح ہر ملک میں مختلف زبانیں بولنے والوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا
راستہ کھل جائے گا۔ابتدا ایک فولڈر شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہوگا:۔(I) THE PROMISED MAHDI AND MESSIAH HAS COME
(II) WHAT IS AHMADIYYAT?
اس تعلق میں حضور نے ایک اور منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اس وقت تک یورپ میں ہم اسلام کی جو تبلیغ کرتے رہے ہیں، اس میں ایک رکاوٹ ایسی
ہے، جو ابھی تک دور نہیں ہو سکی ہے۔وہ رکاوٹ یہ ہے کہ ہمارے اور یورپین قوموں کے درمیان ایک
BARRIER ( دیوار ) حائل ہے۔جو دونوں کو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیتی۔اس بیرئیر کو ہم
نے ابھی تک نہیں تو ڑا ہے۔تبلیغ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہمارے قریب
آئیں۔اور وہ قریب آ نہیں سکتے ، جب تک درمیان میں حائل BARRIER نہ ٹوٹے۔اس سفر میں اللہ
تعالی نے اس BARRIER کو توڑنے کا منصوبہ القاء کیا ہے۔اس منصوبہ کا تعلق اس اسلامی ادارہ سے
ہے، جسے عید گاہ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے“۔فرمایا:۔اسلام میں عید گاہ ، جو شہر سے باہر کھلی جگہ بنائی جاتی ہے، اپنی ذات میں ایک بہت بڑا انسٹی
ٹیوشن یا ادارہ ہے۔جس سے تبلیغی اور تربیتی رنگ میں جماعتی طور پر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔دراصل مساجد
کے مختلف دائرے ہیں۔ایک محلہ کی مسجد ہوتی ہے، اس کا دائرہ محلہ تک محدود ہوتا ہے۔ایک جامع مسجد
667
اقتباس از خلاصه خطبہ جمعہ فرمودہ 08 اگست 1980ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہوتی ہے، جس میں جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے، اس کا دائرہ شہر ہوتا ہے۔اسی طرح ایک عید گاہ ہوتی
ہے، اس کا دائرہ جمعہ کے دائرہ سے بھی بڑا ہوتا ہے اور اس میں شہر کے علاوہ اردگرد کے علاقے کے لوگ بھی
جمع ہوتے اور نماز عید ادا کرتے ہیں۔میں نے سوچا ہر ملک میں شہر سے باہر فاصلہ پر جہاں زمین کی قیمت زیادہ نہ ہو، ہیکٹر ، ڈیڑھ ہیکٹر
زمین خرید لی جائے۔مثال کے طور پر لندن سے تھیں میل باہر اتنی زمین خرید کر وہاں عید گاہ کی طرز پر ایک تو
غیر مسقف کھلی مسجد بنائی جائے ، جہاں نماز پڑھی جا سکے۔اس سے ہٹ کر ایک طرف ایک کمرہ ہو، جو سٹور
کا کام دے۔ایک حسب ضرورت بڑا شیڈ ہو ، جو دھوپ اور بارش میں پناہ (Shelter) کا کام دے۔باقی زمین میں جنگل اگانے کے علاوہ بچوں کے لئے پھل دار درخت لگا دیئے جائیں۔اس عید گاہ اور اس
سے ملحقہ زمین میں بچوں کو لے جاکر ان کے تربیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں۔نیز تفریح کی غرض سے
وہاں پکنک وغیرہ منائی جائے اور دوسروں کے بچوں کو بھی مدعو کیا جائے کہ وہ ہمارے بچوں کے ساتھ مل کر
اس جگہ پکنک منائیں۔اس طرح ہمارے بچوں اور دوسرے بچوں میں اور خود بڑوں میں میل ملاپ بڑھے
گا اور دونوں کے درمیان جو BARRIER ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ ہم سے دور دور رہتے
ہیں اور ہمارے قریب نہیں آتے ، ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسی جگہ تلاش کی جائے
جو آبادیوں سے پرے ہٹ کر ہو اور سستی مل سکے۔اور رفتہ رفتہ اسے دینی اور جماعتی اغراض کے علاوہ پکنک
سپاٹ ( Pionic Spot) اور تبلیغی جگہ کے طور پر بھی ڈیویلپ (Develop) کیا جا سکے۔سو یہ درمیان
میں حائل رکاوٹ یا BARRIER کو توڑنے کا منصوبہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس منصوبہ کو عملی جامہ
پہنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روز نامه الفضل 13 جنوری 1981ء)
668