غلبہ اسلام کا جہاد متقاضی ہے کہ ہم زندگی کے ہر میدان میں سبقت لے جائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء
غلبہ اسلام کا جہاد متقاضی ہے کہ ہم زندگی کے ہر میدان میں سبقت لے جائیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء
حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔لَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ
وَلَا يَوْدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ) (البقرة: 256)
ترجمہ:۔وہ اس کی مرضی کے سوا اس کے علم کے کسی حصہ کو بھی پانہیں سکتے۔اس کا علم آسمانوں پر
بھی حاوی ہے اور زمین پر بھی حاوی ہے۔اور ان کی حفاظت اسے تھر کاتی نہیں۔اور وہ بلندشان والا اور
عظمت والا ہے۔اس کے بعد فرمایا:۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالی کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی
نہیں۔ہر چیز ہر وقت اس کی نگاہ میں ہے۔پھر ہر چیز سے ہر آن اس کا ذاتی تعلق ہے۔اس نے انسان
کو علم
کے حصول کی طاقتیں بخشی ہیں اور تسخیر عالم کی قوتیں اسے عطا کی ہیں۔لیکن انسان اپنی حصول علم کی کاوش
میں اتنا ہی بڑھ سکتا ہے، جتنا خدا چا ہے۔اس سے آگے وہ جاہی نہیں سکتا۔ایک طرف اللہ تعالیٰ کے علم کی
غیر محدود وسعت اور اس کی غیر محدود قدرت اور دوسری طرف انسان کو حصول علم کی عطا ہونے والی محدود
استعداد سے تین باتیں مستنبط ہوتی ہیں۔اول یہ کہ ہمیں خداداد استعداد کو کام میں لا کر حصول علم کی کوشش کرنی چاہیے۔دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر ہم علم حاصل نہیں کر سکتے۔اور اس کی مدد کے بغیر ہم پر تحقیق
کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔اور تیسرے یہ کہ ہمیں حصول علم کی جدوجہد کے دوران دعا کے ذریعہ اس کا دروازہ کھٹکھٹانا
چاہیے۔تاوہ رجوع برحمت ہو اور ہم پر حصول علم کی راہیں وا کرے۔669

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حصول علم کی یہ بنیاد حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے بھی ہمارے ذہن نشین کرائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان
پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح
القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر
غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو۔گالیاں سنو اور چپ رہو،
ماریں کھاؤ اور صبر کرو اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو تا آسمان پر تمہاری
مقبولیت لکھی جاوے“۔( تذكرة الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحه (68)
صفحہ
آپ کا یہ ارشاد کہ فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے ، حصول علم کے تعلق میں بنیادی اہمیت کا حامل
ہے۔خدا تعالیٰ اس وقت ہی تعلیم دینے کے لیے فرشتوں
کو مقرر کرے گا، جب ہم علم حاصل کرنے کے
ساتھ ساتھ علمی ترقی کے لیے اس کے حضور دعائیں کریں گے۔خطبہ جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔یہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے توفیق چاہتے ہوئے اسلام کو عملاً غالب کرنے کی
ذمہ داری ہماری جماعت پر ڈالی گئی ہے۔غلبہ اسلام کا یہ جہاد صرف دینی میدانوں تک ہی محدود نہیں ہے۔نہ یہ دینی اور اخلاقی میدانوں میں آگے بڑھنے تک محدود ہے۔بلکہ یہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم زندگی کے
ہر میدان میں آگے بڑھ کر دوسروں سے سبقت لے جائیں۔فی الوقت میں علمی ترقی کے میدان میں
سبقت لے جانے کی اہمیت واضح کروں گا۔حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ میں علمی ترقی بہت زیادہ ہونا تھی۔انسان نے چاند پر
قدم رکھنا تھا اور قریب ترین فاصلوں سے ستاروں اور سیاروں کی تصاویرا تار نا تھیں۔انسان نے علمی ترقی
کے میدان میں یہ کارنامے سر انجام دے کر یہ سمجھ لیا کہ اس نے سب کچھ معلوم کر لیا ہے۔لیکن حقیقت یہ
ہے کہ اس نے جو کارنامے بھی سرانجام دیئے ، ان کی حیثیت روٹی سے چھڑنے والے چند بھوروں سے
زیادہ نہ تھی۔ان لوگوں کے غرور کو توڑنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے احمدیوں کے
واسطے علم کے میدانوں میں ترقی کرنا ضروری ہے۔اسی لئے حضرت اقدس بانی سلسلہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ایک دعا سکھائی گئی۔جو یہ ہے کہ
670

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
رب ارنى حقائق الاشياء
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء
یعنی اے میرے رب ! مجھے اشیاء کے حقائق دیکھا۔اس میں دراصل یہ بتانا مقصود تھا کہ علمی ترقی کے لئے دعا کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی مدد کرنا ضروری
ہے۔مغربی اقوام نے دیگر علوم کی طرح نیو کلیئر فزکس میں ترقی تو کی لیکن عارفانہ دعا کے فیض سے انہوں
نے اپنے آپ کو محروم کیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کی علمی ترقی کی لگن ، تڑپ اور جدوجہد کو ایک جاہل کی دعا کے
طور پر ( جسے حضرت اقدس نے ایک مہجوبانہ دعا قرار دیا ہے۔) قبول کر کے ان پر علمی ترقی کی راہیں کھول
دیں۔ترقی تو انہوں نے کر لی لیکن حقائق الاشیاء تک ان کی رسائی نہ ہوسکی۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ
کی رو سے انہیں اپنی تحقیقات کو انسانوں کے فائدہ کے لئے استعمال کرنا چاہئے تھا۔لیکن انہوں
نے کیا یہ کہ جاپان کے دو شہروں
کو صفحہ ہستی سے نابود کر دیا۔ہمیں
رب ارنى حقائق الاشياء
کی دعا اسی لئے سکھائی گئی ہے کہ ہم پرعلمی میدان میں آگے بڑھنے کی راہ بھی کھلے اور ساتھ ہی
ہمیں اللہ تعالیٰ کا نور بھی ملے۔تاکہ ہم اپنی علمی ترقی سے بنی نوع انسان کو دکھ میں مبتلا نہ کریں بلکہ انہیں سکھ
پہنچائیں۔اور اسی طرح ان کے خادم ہیں، جس طرح صحابہ کرام رضوان
اللہ علیہم اجمعین تھے۔اسی لئے دنیوی علوم کے بارہ میں ہمارے نقطہ نظر اور مغربی قوموں کے نقطۂ نظر میں زمین و
آسمان کا فرق ہے۔جنہیں دنیا محض دنیوی علوم کہتی ہے، ہم انہیں معرفت الہی کے حصول کے ذریعہ سمجھتے
ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہر دینی صداقت کے لئے آیت کا لفظ استعمال کیا ہے،
اسی طرح مظا ہر قدرت
کو بھی، جن کا تعلق دنیوی علوم سے ہے، اس نے آیات قرار دیا ہے۔اور بادلوں کو
بھی، پھر بارش کے برسنے کو بھی آیت قرار دیا ہے اور نہ برسنے کو بھی۔اس لئے کہ بادل و ہیں برستے ہیں،
جہاں انہیں برسنے کا حکم ہو اور جہاں حکم نہ ہو، وہاں نہیں برستے۔کبھی وہ بادلوں کو کم دیتا ہے کہ اس لئے برسو
کہ بندوں کو اس کی ضرورت ہے اور کبھی حکم دیتا ہے کہ برسو تاز مین پر میرا قہر نازل ہو۔برسنے کی ان دونوں
حالتوں
کو یا نہ برسنے کو اس نے اپنی اپنی جگہ آیت قرار دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہر صفت کا ہر
جلوہ آیت ہے۔اور اس لئے آیت ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کا ذریعہ ہے۔671

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اب اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ دنیوی علوم کی تحصیل کفر ہے۔تو اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی
صفات کے جلووں کے علم کی تحصیل کو کفر قرار دیتا ہے۔سو یہ بالبداہت غلط ہے۔جس قدر انسان اس کی
صفات کے جلووں سے آگاہ ہوتا ہے، اسی قدر اس کی معرفت الہی بڑھتی چلی جاتی ہے۔کیونکہ ایسا شخص اللہ
تعالیٰ کی عظمت و جلال کو بھی جانتا ہے اور اس کے جمال اور اس کی رحمت کو بھی پہچانتا ہے۔بہر حال جن علوم
کو د نیاد نیوی علوم کہتی ہے، قرآن کریم نے انہیں بھی روحانی علوم قرار دیا ہے۔اور اس لئے قرار دیا ہے کہ
وہ بھی معرفت الہی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ہم احمدیوں نے اللہ تعالیٰ کو بھی فراموش نہیں
کرنا اور اس کی معرفت کے حصول سے کبھی غافل
نہیں ہونا۔اسی لئے میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے ایک تعلیمی منصوبہ جماعت
کے سامنے رکھا ہے۔اگر جماعت اس بارہ میں تعاون کرے اور میرے کہنے پر چلے تو علمی ترقی کی راہیں
کھلنے کے ساتھ ساتھ معرفت الہی میں ترقی کی بھی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔اور قوم و ملک اور بنی نوع انسان
کی خدمت بجالانے کی بعض نئی راہوں پر گامزن ہونے کی توفیق بھی مل سکتی ہے۔میں نے کہا یہ ہے کہ ہمارا ہر بچہ میٹرک تک ضرور تعلیم حاصل کرے۔جس ملک میں خواندگی کی
شرح سترہ فی صد ہو، اگر اس میں جماعت کا ہر بچہ میٹرک پاس
کرتا چلا جائے تو خواندگی کی شرح میں اضافہ
کا موجب ہوگا اور یہ ملک کی کتنی بڑی خدمت ہوگی۔پھر اس منصوبہ کی افادیت کا ایک پہلو اور بھی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ جو شخص ان پڑھ ہے، وہ قرآن
کریم کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔برخلاف اس کے ایک میٹرک پاس میں قرآن کو سمجھنے کی اہلیت پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح جو ذہین ہیں اور بی اے، بی ایس سی تک تعلیم حاصل کریں گے، ان میں قرآن کو سمجھنے کی زیادہ
صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔علی ہذا، جو ایم اے، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کریں گے، ان میں قرآن کو سمجھنے
کی اور بھی زیادہ اہلیت پیدا ہوگی۔اس طرح ہمارے نوجوانوں میں قرآنی علوم و معارف سے فیضیاب
ہونے کی راہیں بھی استوار ہوتی چلی جائیں گی۔مزید برآں قرآنی علوم سے بہرہ ور ہونے کے نتیجہ میں ہمارے نوجوان دنیوی علوم میں ایسی
دسترس حاصل کر سکیں گے، جو دوسروں کو حاصل نہیں ہوگی۔کیونکہ قرآن کریم ہر علم کے بارہ میں راہنمائی کرتا
ہے۔کوئی شعبہ علم ایسا نہیں ، جس کے متعلق قرآن میں ہدایت موجود نہ ہو۔قرآن نے شہد کے متعلق دو، تین
آیات میں عظیم الشان ریسرچ کا منصوبہ پیش کیا ہے۔اسے پڑھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔آپ لوگ جب
تک قرآن کی ہدایت کی روشنی میں علمی تحقیق نہیں کریں گے، آپ دنیا کے راہنما نہیں بن سکتے۔672

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء
ہر بچہ میٹرک ضرور پاس کرے۔یہ تو اس منصوبہ کی صرف ایک شق ہے۔بورڈز اور یو نیورسٹیوں کو
کے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کے لئے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سکالرشپس کا
اہتمام اور ذہین ترین یعنی جینیس قسم کے نوجوانوں کی استعدادوں اور صلاحیتوں کے نشو و ارتقاء کا انصرام
اس منصوبے میں شامل ہے۔ہم پر خدا تعالی کا بڑا فضل ہے کہ وہ جماعت کو ذہین بچے عطا کر رہا ہے۔سب
سے بڑی نعمت ، جس سے وہ اپنے کسی بندے کو نوازتا ہے، یہی ہوتی ہے کہ اس کے ہاں ذہین بچہ پیدا ہو
جائے۔ہم نے ہر بچہ کو شروع ہی سے سنبھالنا ہے اور درجہ بدرجہ اس
کی تعلیمی ترقی کا ریکارڈ رکھنا ہے۔تا کہ
کوئی ایک اعلیٰ ذہن بھی ضائع نہ ہونے پائے۔خاص طور پر جو غیر معمولی طور پر ذہین اور جینیئس ہوں، ان
کی تعلیمی ترقی کی نگہداشت کرنا اور انہیں ضائع ہونے سے بچانا جماعت کی ذمہ داری ہے۔اور اس ذمہ
داری کو ادا کرنے کے لئے ہی یہ تعلیمی منصوبہ جاری کیا گیا ہے۔اور اس میں انعامی وظائف اور طلائی تمغے
دیئے جانے کی گنجائش رکھی گئی۔ابھی تو میں نے اس منصو بہ کو پاکستان میں ہی جاری کیا ہے۔دو سال بعد
میں اسے ساری دنیا میں جاری کرنے کا اعلان کر دوں گا۔انشاء اللہ۔الغرض تعلیمی ترقی کا ایک بڑا اچھا اور مفید منصوبہ شروع ہو گیا ہے۔اور علمی میدان میں ایک ایسی
بنیا درکھ دی گئی ہے، جس کے ذریعہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ساتھ علم کے میدان میں ترقی یافتہ
قوموں سے سبقت لے جا کر اور اس طرح قرآنی علوم و معارف کی برتری ثابت کر کے اسلام کو دنیا میں
غالب کرتا ہے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے۔ایک اور بات جس کی طرف توجہ دینی ضروری ہے۔یہ ہے کہ اگر ذہین بچوں میں غذائیت کی کمی
ہو تو اسے پورا کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔تاکہ ان کی استعدادوں اور صلاحیتوں کی پورے طور پر نشو ونما ہو
سکے۔ایسے بچوں کو ایسی دوائیں دینی چاہئیں، جن سے غذائیت کی کمی پوی ہو سکے۔ان میں سے ایک سویا
لیسی تھین (Soya Lecithin 1200mg) بھی ہے۔ہر بچہ کو اس کے کیپسول کھلانا شروع کر دیں اور
دعا بھی کریں۔پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ ان کے ذہنوں کو کس طرح تیز کرتا ہے اور حصول علم میں ان کے
لئے کتنی آسانی اور سہولت پیدا ہوتی ہے۔میں نے یہ علیمی منصوبہ ابھی یہاں ( مراد انگلستان۔ناقل ) شروع نہیں کیا ہے۔لیکن آپ کی ذمہ داریاں
ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔کیونکہ دو سال بعد اسے یہاں بھی جاری کرنا ہے۔تم خدا سے مانگو۔جو مانگو گے، وہ تمہیں
دے گا۔انسانی کوششیں کچھ چیز نہیں ہیں، جب تک وہ برکت نہ ڈالے۔پس اس سے مانگو اور پاؤ۔( مطبوعہ روزنامہ الفضل 22,24 جنوری 1981ء)
673

آج 10 میں سے 10 باقی