آج اسلام کے لیے قربانی کی ضرورت ہے ۔ خطاب جمعہ فرمودہ پانچ اکتوبر 1980ء برموقع جلسہ سالانہ انگلستان
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 05 اکتوبر 1980ء
آج اسلام کے لئے قربانی کی ضرورت ہے
خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1980ء بر موقع جلسہ سالانہ انگلستان
ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ وہ انسان، جو اپنی غفلتوں اور گناہوں کے نتیجہ میں تباہی کے گڑھے
پر آ کھڑا ہوا ہے، اسے ہلاکت سے بچا کر خدا کی رحمت کے سایہ میں لے آویں۔یہ کام آسان بھی ہے اور
مشکل بھی۔اس کے لئے خدا کا پیار حاصل کرنا ضروری ہے۔بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ۔۔۔خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا تو کوئی مشکل نہیں۔وہ جان مانگتا ہے، جان دے
دو، پیار مل جائے گا۔اسلام کی صحیح روح بھی یہی ہے۔جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی اطاعت اور
پیار میں اپنی زندگی گزاری ہے، کسی اور نے نہ پہلوں میں سے اور نہ پچھلوں میں سے گزاری ہے۔اور آپ
نے صحابہ کی ایسی تربیت کی کہ وہ بھی بکلی خدا کے ہو گئے۔پھر اب آپ کا جانثار پیدا ہو گیا ہے۔وہ ایسا مزیدار فقرہ کہہ گیا۔خدا کا پیار حاصل کرنا تو کچھ
مشکل نہیں ، جو کچھ وہ مانگتا ہے، دے دو۔جان مانگتا ہے، جان دے دو۔پیاریل جائے گا۔آج وہ آپ
سے کہہ رہا ہے۔دو
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
اگر تم دنیا میں اسلام کو غالب کرنا چاہتے ہوتو تمہیں صحابہ کرام ” کانمونہ پیش کرنا پڑے گا۔خالی زبانی جمع
خرچ سے کچھ نہ ہوگا۔اور یہ بات مشکل بھی ہے۔آج ساری دنیامل کے اس کے غلبہ میں روک بن رہی ہے۔جھوٹے دلائل بیہودہ منطقی و فلسفی خیالات اور اپنی گندی عادتوں کے ساتھ اسلام پر اعتراض کرتے ہیں۔اسلام کے لئے آج قربانی کی ضرورت ہے۔جبکہ آپ نے ہر چیز خدا سے لی ہے، پھر وہ جو کچھ
وو
مانگتا ہے، وہ اسے دے دو۔وہ یہ نہیں کہتا کہ میں دگنا دوں گا۔بلکہ وہ کہتا ہے کہ میں بے شمار دوں گا“۔۔۔۔۔۔جماعت احمدیہ نے اسلام کو غالب کرنا ہے۔اسلام ڈنڈے، تلوار، نیزے، ایٹم بم،
ہائیڈ روجن بم اور دوسرے ہتھیار، جن کا ابھی لوگوں
کو پتہ نہیں، ان کے ذریعہ غالب نہیں آسکے گا۔دل
675
اقتباس از خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
صرف پیار سے جیت سکتے ہیں۔دل صرف خدا کے فضل سے جیت سکتے ہیں۔خدا سے ان کی اصلاح کی
دعا مانگو، جو اس سے دوری اور ہلاکت کی راہ اختیار کر رہے ہیں کہ یہ تیرے بندے ہیں، ان کے لئے رحمت
کے سامان پیدا کر۔اس کے لئے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے
زیادہ عاجزانہ اور تڑپ والی دعا غیر مسلم کے لئے تھی۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
میں اس وقت آپ سب کو جھنجھوڑ نا چاہتا ہوں۔بیدار ہو جا ئیں۔بہت بڑی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں“۔حضور نے مولانا نذیر احمد صاحب مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔” جب وہ پہلے پہل گھانا میں تبلیغ کے لئے گئے تھے اور ان کو جس گاؤں میں وہ جاتے تھے، نکال
دیا جاتا تھا۔تو وہ اپنی کٹھڑی اٹھا کر اگلے گاؤں چل دیتے تھے۔آخر خدا نے ان کے ذریعہ احمدیت کا قیام
کیا۔اور آج یہ حال ہے کہ گورنمنٹ گھانا نے کیتھولک اور پروٹسٹنٹ مذہب کے علاوہ احمدیت کو بھی ملک
میں مذہبی طور پر اثر انداز ہونے والی تحریک کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔اور جور پورٹیں آرہی ہیں، ان سے
معلوم ہوتا ہے کہ لوگ وہاں عیسائیت سے بے زار ہورہے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
ہمیں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اور ان لوگوں کی خدمت کے لئے سامانوں کی ضرورت ہے۔اور سب سے زیادہ خدا کے حضور جھک کر دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس لئے آپ بیدار ہو جائیں۔اگر خدا
کی مخلوق کی خاطر اس کے حضور جھکیں گے تو پھر وہ آپ کی دعاؤں کو سنے گا۔اور ان لوگوں کی اصلاح کے
لئے جس چیز کی ضرورت ہے، وہ مہیا کر دے گا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس سے زیادہ میرے لئے اور کیا
خوشی کا باعث ہوگا۔مطبوعه روزنامه الفضل 23 دسمبر 1980ء)
676