جو انقلاب بپا ہو رہا ہے وہ مطالبہ کرتا ہے کہ صحیح اسلام دنیا کے سامنے پیش کیا جائے ۔ خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31اکتوبر 1980ء
جو انقلاب بپا ہورہا ہے، وہ مطالبہ کرتا ہے کہ صحیح اسلام دنیا کے سامنے پیش کیا جائے
خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔26 جون کو میں ربوہ سے سفر پر روانہ ہوا تھا اور 126اکتوبرکو واپسی ہوئی۔جہاں تک ربوہ سے
جانے ، واپس آنے کا سوال ہے، پورے چار ماہ ہوئے۔ان چار ماہ میں تین براعظموں میں زمانہ کی آنکھ
نے جو دیکھا، وہ تو ایک لمبی داستان ہے، آہستہ آہستہ بیان کروں گا۔یہاں آتے ہی ابھی کوفت دور نہیں
ہوئی تھی کہ نئی ذمہ داریاں آگئیں۔آج جمعہ، پھر انصار اللہ کا اجتماع، پھر چند دن کے بعد ایک جمعہ اور خدام
الاحمدیہ کا اجتماع۔یہ کام 31 اکتوبر سے 09 نومبر تک رہیں گے۔پھر سلسلہ دوسری نوعیت کے کام کا شروع
ہو جائے گا۔اس کے بعد شاید کچھ آرام کا بھی موقع ملے۔اگر نہ ملے تو بھی حرج نہیں۔کیونکہ جب تک میں
کام میں لگارہتا ہوں، مجھے کوفت کا احساس نہیں ہوتا۔جب کام کم ہو جاتا ہے، اس وقت تکان اپنا سر اٹھاتی
ہے۔یہ جو کچھ ہو گیا، ان چار مہینوں میں، اس کا ایک پس منظر بھی ہے۔پس منظر جمعہ کے خطبہ میں، میں
نے بتایا تحریک جدید کا۔کیونکہ اسی تسلسل میں اس زمانہ میں ہم داخل ہوئے اور اس میں سے گزرے۔مختلف واقعات کا ایک اور سلسلہ ہے، اس وقت میں ان کے متعلق کچھ بتاؤں گا۔اور پھر انصار اللہ کی جو ذمہ
داریاں ہیں، چند ایک کا ان میں سے ذکر کروں گا۔سپین میں 70ء میں بھی میں گیا۔میڈرڈ گئے، وہاں سے قرطبہ گئے۔میڈرڈ کے قریب ایک
قصبہ ہے، طلیطلہ۔کچھ عرصہ طلیطلہ مسلمان حکومت کا دارلخلافہ بھی رہا۔یہ تقریباً 70 میل کے فاصلے پر ہے،
میڈرڈ سے۔( صحیح فاصلہ اس وقت ذہن میں نہیں کم و بیش اتنا فاصلہ ہے۔) قرطبہ بہت بڑا شہر ہے۔اس
وقت بھی تھا۔بہت بڑے شہروں میں سے تھا۔آبادی اتنی نہیں تھی۔دار الحکومت تھا، اسلامی حکومت کا۔کہتے
ہیں، چھ سو مساجد اس شہر میں تھیں۔اور ایک وہ مسجد بھی، جو دنیا میں سب سے بڑی مسجد ہے۔جس مسجد کے
مسقف حصہ میں چالیس ہزار نمازی نماز پڑھ سکتا ہے۔اتنی بڑی مسجد ہے اور یہ مسجد آباد تھی ، دن کے اوقات
میں بھی اور رات کے اوقات میں بھی۔اور ایک ایک رات میں کوئی تھیں، چالیس من تیل اس مسجد میں روشنی
711
خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔نیز اس شہر کے گردو نواح میں کئی ہزار مساجد تھیں۔پھر غرناطہ گئے۔وہاں
عجائبات روحانی و مادی کا ایک شاندار مجموعہ ہے۔ایک محل ہے وہاں، جو بہت سے معجزات اپنے اندر رکھتا ہے۔عقل اور مہارت ، جو اللہ تعالیٰ سے
اسی کے حضور جھک کے اور اس سے دعاؤں کے ذریعہ سے مسلمانوں نے حاصل کی ، اس کے نقوش ہی نہیں
بلکہ حقیقتیں بھی ان جگہوں پر ، جو پانچ سو سال سے کھنڈر کی شکل میں پڑی ہوئی ہیں، آج بھی نظر آتی ہیں۔جو گائیڈ (Guide) ہم نے لیا، وہ کہنے لگا، یہاں سب سے بڑا معجزہ پانی ہے۔اس پہاڑی پر پانی نہیں
تھا۔جب مسلمان بادشاہ نے اپنے سب سے بڑے انجینئر سے یہ کہا کہ میں یہاں محل بنوانا چاہتا ہوں تو
ساتھ یہ بھی کہا کہ یہاں پانی کی ضرورت ہے، اس کا بھی انتظام کرو۔پانی کا کوئی چھوٹا سا چشمہ بھی نہیں تھا۔اور پہاڑ کی چوٹی اتنی اونچی نہیں کہ جہاں ہر وقت برف رہے اور برف کا پانی چشموں کی صورت میں میسر
ہو۔اس پہاڑی کے ایک طرف وادی کے اس پار اور پہاڑیاں اٹھتی ہیں، جو بہت بلند ہیں۔جو قریباً سارا
سال برف سے ڈھکی رہتی ہیں۔برف جب پہاڑیوں پر ہو تو پچھلتی بھی ہے اور پانی زمین جذب کرتی ہے
اور پھر وہ زمین دوز نالیوں میں ہمیں میل دور، پچاس میل دور سینکڑوں میل دور چشمے کی شکل میں باہر نکل آتا
ہے۔کبھی میدانوں میں وہ چشمے بہہ نکلتے ہیں، پہاڑیوں پر نکلتے ہیں اور آبشار میں بن جاتی ہیں۔مختلف
نظارے پہاڑوں پر ہمیں نظر آتے ہیں۔آپ میں سے بہتوں نے بھی دیکھے ہوں گے۔میں نے بھی دیکھے
ہیں۔بڑی اونچائیوں سے آبشار میں گرتی ہیں۔میدانوں میں بھی چشمے نکلتے ہیں۔انجینئر ز نے ان برفانی
پہاڑیوں کا پانی، جو زمین دوز اور بڑے راجباہ کی شکل میں تھا، اس کو تلاش کیا اور زمین کے اندر ہی اندر
پانی اپنی سطح کو قائم رکھتا ہے۔) پہاڑی کی چوٹی پہ جہاں محل بنانا تھا لے جا کے اس کو باہر نکال لیا اور وہاں
ایک نہر جاری ہو گئی۔خدا تعالیٰ کے قانون کے عین مطابق۔اور خدا تعالیٰ نے جو انسان کو طاقت عطا کی
ہے، اس کی عجیب شان نظر آئی۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ظاہر ہوئے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے
جلوؤں کے متعلق جو یہ کہا گیا کہ
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثیہ: 14)
عین اس کے مطابق زمین کے اندر خدا تعالیٰ نے انسان کی خدمت کے لئے جو پانی کو پیدا کیا تھا،
انسانی عقل خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا اور اپنی خدا داد قوت اور استعداد کے نتیجہ میں وہ زمین دوز پانی کو
712
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31اکتوبر 1980ء
پہاڑ کی چوٹی پر لے آئے۔آج کی مہذب ترقی یافتہ چاند پر اترنے والی نسل انسانی ڈر کے مارے اس کو
چھیڑتے نہیں، یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا اصول انہوں نے استعمال کیا۔ڈراس بات کا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم
اسے کھول دیں اور پھر اس کو بنانہ سکیں۔مسلمان کی یہ عظمت ،مسلمان کی عاجزی اور اس کی دعا اور اس کی
تدبیر کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے قائم کی۔اس محل کی تعریف یہ ہے کہ بادشاہ وقت نے بڑے شوق سے بڑی
دولت خرچ کر کے اسے تیار کروایا۔کہتے ہیں، تین ہزار سنگ تراش کئی سال کام کرتے رہے، اس کو بنانے
پر۔اور فصیل اس کی ایک وسیع خطہ ارض کو گھیرے ہوئے ہے۔درودیوار اور گنبدوں، محرابوں کو بہت
خوبصورت سجایا گیا۔جب بادشاہ وقت اپنے درباریوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہو کر اس محل کی طرف روانہ
ہوئے تو شیطان نے دل میں وسوسہ پیدا کیا اور انانیت نے جوش مارا، میں اتنا بڑا بادشاہ کئی ہزار دنیا سے آئے
ہوئے ماہرین فن یہاں جمع ہوئے ، میری خاطر۔میری خاطر انہوں نے اتنے سال کام کیا اور اتنی عظیم چیز
تیار ہوگئی۔ساتویں عجوبہ سے بھی بڑھ کر ایک جو بہ۔ایک چشمہ اندر ہی اندر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا دیا۔بغیر پھول
اور پھل اور گھاس کے تو وہ لوگ رہ ہی نہیں سکتے تھے۔ان کو قدرت کے مناظر بڑے پسندیدہ تھے۔"میں"
میں نے جوش مارا تو خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اسے جھنجوڑا۔یہ میں ، میں کیا لگائی ہے؟ جیسا کہ میں
نے خطبہ جمعہ میں بتایا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو بھی نعمت تمہارے پاس ہے، تمہارے شامل حال ہے، وہ خدا
تعالیٰ کی عطا کردہ ہے۔تمہارے زور بازو سے یا تدبیر سے یا دولت سے نہیں ملی تمہیں۔اس کو بھی جھنجوڑا۔وہ
سخت پریشان ہوا اور ابھی جب وہ دروازے سے باہر ہی تھے، انہوں نے گھوڑے سے چھلانگ ماری اور
زمین پر سجدہ کر دیا اور کہنے لگے، واپس چلو۔میرے رہنے کے لئے نہیں، یہ حل۔انجینئر ز سے کہا کہ سارے
نقوش مٹاؤ اور ان در و دیوار اور چھتوں پر صفات باری لکھو۔خوبصورتی کے لئے۔اور
لاغالب الا الله
اس محل کے حسن کا مرکزی نقطہ بناؤ۔چاروں طرف دیوار پر یوں چل رہی ہے، پٹی۔لاغالب الا الله، لا غالب الا الله، لا غالب الا الله
پھر اس میں بیضوی شکل میں اور گول شکلوں میں بھی اس کے علاوہ
القدرة الله، الحكم لله، العزة لله
یہ ساری خوبصورتی اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے لئے تھی۔دیوار میں بھی اپنی خاموشی
سے خدا کی حمد کے ترانے گارہی ہیں۔پھر کئی سال مزید لگے اور سنگ تراش نے سنگ میں سے یہ حروف
713
خطاب فرمودہ 31اکتوبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ابھارے ہیں۔دو دو تین تین سوت تراشا ہے، سنگ کو۔بعض حصوں پر تو زمانے نے اثر کیا ہے۔لیکن بعض
حصے ایسے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ کل
لا غالب الا الله
یہاں کندہ کیا گیا، اس پتھر پر۔اس محل میں ایک گنبد ایسا ہے، جس میں غار ثور میں جو مکڑی نے
جالا بنا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کی حفاظت کے لئے۔خدا تعالیٰ نے عظیم نشان دکھایا تھا کہ دشمن
سر پر آ گیا ہے تو مکڑی کے ذریعے سے وہ جال بن دیا، کبوتر آیا، اس نے گھونسلا بنا دیا۔اس حقیقت کو ایک
گنبد میں ظاہر کیا ہے۔نہایت ہی خوبصورت طریق پر۔مکڑی کا جالا نہیں لیکن پتھر کو کچھ اس طرح تراشا ہے
کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہاں مکڑی نے جالا بن دیا اور اس کے ساتھ کبوتر کے گھونسلے بنادیے۔یہ پیار اسلام کے ساتھ اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور محمد کے رب کے ساتھ۔یہ شان وہاں
نظر آئی۔دل بے چین ہو گیا۔70ء کی بات میں کر رہا ہوں۔خدا تعالی دعا کی تو فیق دیتا ہے۔اتنی سخت بے
چینی اور کرب پیدا ہوا کہ میں ساری رات خدا کے حضور دعا کرتا رہا کہ خدایا! یا وہ شان تھی اور یا اس ملک
میں ایک مسلمان بھی باقی نہیں رہا۔اپنی غفلتوں، کوتاہیوں اور گناہوں کے نتیجہ میں۔اور میں نے کہا ، اے
خدا رحم کر اس قوم پر۔اسلام کی روشنی اور اسلام کا حسن پھر انہیں دیکھا۔اور اسلام کے جھنڈے تلے انہیں
جمع کرنے کے سامان پیدا کر صبح کی اذان کے وقت مجھے خدا تعالیٰ نے بڑے پیار سے یہ کہا۔ومن يتوكل على الله فهو حسبه
جو لوگ خدا پر توکل کرتے ہیں، ان کے لئے اللہ کافی ہے۔(نعرے)
ومن يتوكل على الله فهو حسبه ان الله بالغ امره۔خدا تعالیٰ بڑی طاقت والا ہے۔اور جو چاہتا ہے، وہ کر دیتا ہے۔کوئی اس کو روک تو نہیں سکتا نا۔قدجعل الله لكل شئى قدرًا
لیکن ہر چیز کے لئے اس نے ایک وقت مقرر کیا ہے۔ہوگا تو سہی یہ، یعنی تیری دعا تو قبول کی
جاتی ہے، لیکن ہو گا اپنے وقت پر۔مجھے تسلی ہوگئی۔1970ء میں تعصب کا یہ حال تھا کہ طلیطلہ، جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے، وہاں ایک چھوٹی سی
مسجد، یہ جو ہمارا انصاراللہ کا ہال ہے، اس سے بھی چھوٹی ٹوٹی پھوٹی ، ایک مسجد گردو غبار سے اٹی ہوئی دروازے
کھلے، کوئی دیکھ بھال بھی نہیں اس کی ہورہی تھی، اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا ٹوٹا پھوٹا مکان۔میں نے کرم الہی
714
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرموده 31اکتوبر 1980ء
صاحب ظفر کو کہا کہ ایک درخواست دیتے ہیں حکومت کو کہ میں سال کے لیے ہمیں یہاں نماز پڑھنے کی
اجازت دے دیں۔وہ مجھے کہنے لگے کہ آپ مانگتے کیوں نہیں کہ ہمیں دے دیں یہ مسجد ؟ میں نے کہا نہیں۔میں نے کہا، اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے گا، اپنی مسجدیں بنانے کی۔اس واسطے مانگنا نہیں۔وہ کہنے لگے، پھر سو
سال کے لئے نماز پڑھنے کی اجازت مانگیں۔میں نے کہا، کیا با تیں کرتے ہو، سو سال؟ بیس سال کے اندر
اندر اللہ تعالیٰ انقلاب بپا کرے گا۔( نعرے) چنانچہ ہم نے جب درخواست دی، جنرل فرینکو اس وقت زنده
تھے، بڑے اچھے انسان، انہوں نے کہا، ان کے وزراء نے کہا، پوری کیبنٹ (Cabinet) نے کہا کہ ہم
اجازت دے دیں گے، نماز پڑھنے کی یہاں۔لیکن دفتری کاروائی کرنی ہوتی ہے، چند ہفتوں تک آپ کو
اجازت مل جائے گی۔میں نے بات کو اور پکا کرنے کے لئے مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو سپین بھیجا اور
کہا، آپ لاء منسٹر ( Law Minister ) سے ملیں اور ان سے بات کریں۔اس نے کہا، آپ خواہ مخواہ گھبراتے
ہیں، ہو جائے گا سارا کام، بالکل فکر نہ کریں۔لیکن جب شروع میں مسلمانوں کو مغلوب کرنے کے بعد وہاں
عیسائیوں کی حکومت بنی تو اس دستور میں یہ تھا کہ مسلمانوں کی جو جائیداد ہے، اس کے متعلق کوئی فیصلہ بھی لاٹ
پادری ( کارڈ نیل Cardinal) کی منشاء کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔ساری حکومت تیار دینے کو اور پادری
صاحب نے کہا نہیں دینی۔وقت نہیں آیا تھا، ابھی تو نہیں ملی ہمیں۔خیر ہم نے کہا ٹھیک ہے۔اور ، دس سال
گزرے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی قرب قرطبہ میں مسجد بنانے کی۔ہاں ایک اور چیز بتا دوں۔اس وقت میری نگاہ میں دو جگہ کا انتخاب کیا، جہاں ہماری مسجد بن سکتی
ہے، عوام کی طبیعت کے لحاظ سے۔ایک طلیطلہ، وہاں تھوڑی دیر کے لئے گئے اور طلیطلہ کے عوام نے ہم
سے بڑے پیار کا اظہار کیا۔اور ایک قرطبہ، جس کے مکین ہنس مکھ، کوئی غصہ نہیں، کوئی پرانی عداوت نہیں،
کوئی تعصب نہیں، بڑے پیار سے ملتے تھے۔ایسا پیار کہ قرطبہ کی مسجد دیکھ کر نکلے تو سڑک پار کتابوں کی
دوکان تھی ، ہم وہاں چلے گئے۔میرا خیال تھا کہ کوئی انگریزی کی کتاب ملے تو تازہ کریں، اپنا علم۔کوئی
ہیں، پچیس منٹ کے بعد جب باہر نکلے تو جس دروازے سے مسجد کے ہم نکلے تھے، وہاں دومیاں بیوی اور
دو، اڑھائی سال کا بچہ ، جو انہوں نے اٹھایا ہوا تھا، کھڑے ہوئے تھے۔بچے نے ہاتھ ہلانے شروع کر
دیئے۔مجھے بڑا پیار آیا۔ہماری موٹر کا منہ دوسری طرف تھا۔میں نے ڈرائیور کو کہا کہ یہ موڑ کے اس طرف
لے آؤ، جہاں وہ بچہ کھڑا ہوا ہے۔جب وہاں گئے تو اس کا باپ کہنے لگا، آپ اس دوکان کے اندر جب
داخل ہوئے ہیں، اس وقت اس بچے نے ضد کی کہ جب تک یہ باہر
نہیں نکلتے ، میں یہاں سے نہیں بلوں گا
715
خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اور ہیں، چھپیں منٹ اس نے ماں باپ
کو ملنے نہیں دیا۔صرف اس لیے کہ جب ہم با ہر نکلیں تو ہمیں دیکھ کر وہ
ہاتھ ہلائے۔دو، اڑھائی سال کا بچہ، کچھ اس کو پتہ نہیں لیکن اس کے خدا کو تو پتہ تھا۔پیار کیا ، اس کو۔بہت
پیارا لگا۔اور وہ بھی پیار کرتا تھا۔شیشہ چڑھا ہوا تھا، منصورہ بیگم اس کو دیکھ رہی تھیں تو شیشے کو باہر سے اس بچہ
نے پیار کیا۔اور اس قسم کے تھے، وہ لوگ۔سارا جائزہ لے کے میں نے کہا، مسجد یہاں بنے گی۔انشاء
اللہ۔اور اب دس سال گذرے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی۔قریب ڈیڑھ، دو گھماؤں زمین ہم نے وہاں
خرید لی۔اور خریدنے سے پہلے میں نے انہیں کہا کہ لوکل آبادی سے اور مرکز سے یہ تحریر لو کہ ہمیں مسجد
بنانے کی اجازت دیں گے۔تو مقامی انتظامیہ نے بھی اور مرکزی حکومت نے بھی تحریری اجازت دی کہ
یہاں تم مسجد بنا سکتے ہو۔پھر ہم نے وہ زمین خرید لی۔یہ ہے،
الله غالب على امره
اور وقت مقدر تھا۔وہ ہمارے مبلغ صاحب تو کہہ رہے تھے ، سو سال تک دوسروں کی مساجد میں
نماز پڑھیں گے۔میں نے کہا تھا نہیں، انقلاب عظیم بڑی جلدی بپا ہونے والے ہیں۔دس سال کے بعد
ہمیں اجازت مل گئی۔اور مسجد کے متعلق باقی باتیں انصار اللہ کے یا خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں بتاؤں گا۔یہ تو بیک
گراؤنڈ (Back ground) آج میں بتا رہا ہوں نا۔ایک اور واقعہ اس عرصہ میں ہوا۔اللہ تعالیٰ اپنے جانثاروں کا امتحان بھی لیتا ہے۔1974ء کا واقعہ،
جو سب جانتے ہیں، حکومت وقت نے یہ سمجھا تھا کہ جماعت احمدیہ کوقتل کر کے سڑک کے پرے پھینک دیا
اس کا لاشہ۔مگر اس وقت بہت سی باتیں اللہ تعالیٰ نے بتائیں۔ان میں سے ایک ہی تھی۔وسع مکانک
کہ مہمان تو پہلے سے بہت زیادہ آتے رہیں گے، ان کا انتظام کرو۔انا کفیناک المستهزئين
یہ تو استہزا کا منصوبہ بنارہے ہیں، اس کے لئے میں کافی ہوں، تمہارے لئے۔( نعرے) جہاں
تک استہزا کا منصوبہ تھا۔وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
716
(ال عمران: 55)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرموده 31اکتوبر 1980ء
کا نظارہ دنیا نے دیکھ لیا۔اور جہاں تک آنے والوں کا نظارہ تھا، آج دیکھ لو۔وسع مکانک
چھ سال کے اندر جماعت تعداد کے لحاظ سے بھی ، پاکستان میں نیز بیرونی ممالک میں کہیں سے
کہیں پہنچ گئی۔(نعرے) یہ بھی ایک پس منظر ہے، واقعات بعد میں بتاؤں گا۔ایک اور پس منظر یورپ میں فن لینڈ کے علاوہ سیکنڈے نیویا کے تین ملک ہیں۔ڈنمارک،
سویڈن اور ناروے۔ناروے میں سب سے بڑی جماعت ہے۔اور وہاں
کوئی ایسی جگہ نہیں تھی ، جہاں نماز
پڑھی جاسکے، بچوں کی تربیت و تعلیم کا انتظام ہو سکے۔بڑی مشکل تھی۔طبیعت میں پریشانی تھی۔1978ء
میں میرے وہاں جانے سے پہلے ناروے کے پرانے شہر کے ساتھ جو ایک سیٹلائٹ ٹاؤن بن رہا تھا، نئی
میونسپلٹی وہاں بنا دیتے ہیں، زمین دینے کا میئر نے وعدہ بھی کیا اور مکر گیا۔جب میں وہاں پہنچا تو معلوم ہوا ،
ایک مکان مل رہا تھا، کوئی پندرہ یا میں لاکھ روپے کا۔تو میں نے جماعت کو کہا ، سروے کروا کے لے لو۔اور
یہ خیال ہی نہیں کیا کہ پاکستان سے تو ہم پیسہ بھی نہیں بھیج سکتے۔یورپ میں یا بیرون پاکستان کسی اور جگہ اتنا
روپیہ بھی پڑا ہے یا نہیں؟ اس کے بعد لندن آئے۔میں نے جائزہ لیا تو میں نے فون کیا ان کو کہ اس عمارت
کی خرید کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں، اس واسطے چھوڑو، اس کو۔یہ 1978ء کی بات ہے۔اور اس سال
جس مسجد اور مشن ہاؤس کا میں نے افتتاح کیا، ناروے میں، یہ پہلے مکان سے ڈیرھ گنا بڑا مکان ہے۔نہایت اچھی لوکیلٹی (Locality) شرفاء کا محلہ، جہاں کوئی نعرہ بازی بھی نہیں ہوتی۔دنیا کے ہر ملک میں
نعرہ باز بھی ہیں، اچھے لوگ بھی ہیں، برے لوگ بھی ہیں۔نہایت شریف لوگوں کا وہ علاقہ ہے۔اور تین
منزلہ وہ مکان ہے اور بڑا اچھا بنا ہوا۔مرمت طلب تھا، پر انا مکان تھا۔تقریباً تیں، پینتیس لاکھ کی اس کے
لیے ضرورت پڑی تھی۔پچھلے سال خریدا گیا تھا اور اس سال میں نے اس کا افتتاح کیا ہے۔اور انگلستان،
ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ، ان ملکوں میں اتنا پیسہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی
قیمت ادا کر دیں گے۔اور وہاں کے میئر مجھے کہنے لگے ، آپ نے بڑا خرچ کر دیا۔میں نے کہا، خرچ تو بڑا
نہیں۔کیونکہ ہماری ضرورت کے مطابق ہے۔کئی سواحمدی تھا، ان کے بچوں کی تربیت نہیں ہو رہی تھی ،
نمازیں اکٹھے پڑھنے کا انتظام نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ کے انعامات، جو بارش کی طرح برستے ہیں، ان تک وہ
پہنچتے نہیں تھے۔ان باتوں سے تقویت ایمان ہوتی ہے۔کوئی جگہ ہی نہیں تھی ، آپس میں مل بیٹھنے کی۔یہاں بھی آپ مساجد بنایا کریں۔کیونکہ جوگھروں میں پڑھتے ہیں نا نماز باجماعت، بعض جب
چھوٹی سی رنجش ہو جائے آپس میں تو ایک دوسرے کے گھر نماز پڑھنے کے لئے بھی نہیں آتے۔بڑی بری بات
717
خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہے۔لیکن میں کہتا ہوں چھوٹی چھوٹی باتوں میں رنجش تو ہو ہی جاتی ہے انسان کی ، پھر بعد میں تو بہ کر لیتا ہے۔کیوں نہیں، تم خدا کا گھر بناتے ؟ جس پر کسی انسان کا کوئی حق نہیں۔اللہ کا حق ہے اور اللہ تعالیٰ نے کہا ہے، ہر
موحد ، جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہتا ہے، اس کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں۔چاہے وہ موحد،
موحدین کے فرقے جو ہیں عیسائیت میں، اس سے تعلق رکھتا ہو یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔انسان کا حق
ہی نہیں کہ وہ دروازے بند کرے، خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کے لئے کسی کے اوپر۔مساجد بنا ئیں۔مساجد میں ایک اور پس منظر تو وہ نہیں لیکن چھوٹا سا ٹکڑا ہے ایک واقعہ کا۔نائیجیریا میں ایک جگہ
ہے، الارو (ILARO)۔اور اس کا فاصلہ ہے، لیگوس دار الخلافہ سے تقریباً 80 میل۔اور اس کی آبادی
ہے، کم بیش تھیں، پینتیس ہزار۔اور جماعت احمد یہ ہزاروں کی تعداد میں ہے، وہاں۔بڑی فعال جماعت،
نڈر جماعت اور انہوں نے اپنے خرچ سے ایک وین yan لی ہے۔اس کے اوپر لکھا ہوا ہے، جماعت
احمدیہ کی تبلیغی کار۔اور چار، پانچ انہوں نے لیے ہوئے ہیں سکوٹر اور وہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔تفصیل میں
بعد میں بتاؤں گا۔انہوں نے چار مسجدیں پہلے بنائی ہوئی تھیں، مرکز سے ایک دھیلہ مانگے بغیر۔اور اب
ایک جامع مسجد بنائی، پانچویں۔اور خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر۔اور جماعت کو کہا کہ حضرت صاحب آ
رہے ہیں۔حضرت صاحب، ہم چاہتے ہیں، افتتاح کریں۔میں نے کہا، ٹھیک ہے۔ہم وہاں گئے تو کئی
ہزار ہوں گے، احمدی مردوزن اور بچے اور بے شمار دوسرے لوگ آئے ہوئے۔اور بڑا ان کا اثر و رسوخ
ہے، جماعت کا بھی۔یعنی اس الارو (ILARO) کے احمدیوں کا بھی۔اور ویسے جماعت احمدیہ کا بڑا اثر
بڑھ گیا ہے۔اور وہاں ہم نے جمعہ پڑھا اور بڑی خوشی ہوئی ان سے مل کے۔بات جو میں اس وقت مختصراً بتانا چاہتا ہوں کہ افریقہ میں سینکڑوں مساجد احمد یہ جماعت بنا چکی
ہے۔اور ایک دھیلہ بھی انہوں نے مرکز سے نہیں لیا، مسجد کے لئے۔اور ان کے دماغ میں یہ بات ہے کہ خدا
کے گھر کے لیے مانگنا نہیں، بناؤ۔بعض دفعہ چھ، چھ مہینے بناتے رہتے ہیں۔یعنی اگر زیادہ امیر نہیں اور مسجد بنانا
چاہتے ہیں تو ہر مہینے پیسہ کچھ دے کہ بنیادیں بنادیں گے، پھر کھڑ کیوں تک وہ اٹھا دیں گے دیواریں، پھر اور
لے جائیں گے، پھر چھ مہینے، آٹھ مہینے کے بعد وہ مسجد تیار ہو جائے گی۔پھر اندر کا وہ کام کرتے رہیں گے، نہ
ادھر دیکھیں گے، نہ ادھر دیکھیں گے۔صرف آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔ان کی نقل کریں۔بنا ئیں، یہاں
مسجدیں اور مرکز سے ایک دھیلہ نہ مانگیں۔اس بات میں آپ کا ان کا مقابلہ کروا دیا، آج میں نے۔وہ آیا
کرتے ہیں جلسے پر۔وہ آپ سے پوچھیں گے؟ ان کو میں کہہ دوں گا کہ پتہ کریں، آپ سے۔میں جب کہ
پ نے کتنی مسجد میں بنائیں ؟ وہ آپ کو بتائیں گے کہ انہوں نے
کتنی مسجدیں بنائیں؟
718
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرموده 31 اکتوبر 1980ء
یہ جو حالات دیکھے اصولی طور پر اس سے ہمیں یہ تاثر ملا کہ جماعت کو ایثار پیشہ ذہین مبلغین کی
بہت زیادہ ضرورت ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ذہن دیا ہے اور ایثار بھی دیا ہے، اخلاص بھی دیا ہے،
لیکن ایثار اور اخلاص کے بعض پہلو پوری طرح ابھی چھکے نہیں، پالش نہیں ہوئی انہیں۔پالش کریں ان کو۔بچے دیں جامعہ کے لئے لیکن ذہین بچے۔ایک وقت میں جس شخص کا بچہ بالکل جاہل خرد ماغ ہوتا تھا اور
میٹرک میں دو نمبر لے کے وہ پاس ہو جاتا تھا، وہ خدا تعالیٰ پر احسان جتانے کے لئے آ کے جامعہ میں داخل کر
دیتا تھا۔اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی چھوڑ کے چلے گئے۔بڑی بدمزگیاں ہو گئی۔اب میں نے یہ قانون بنایا ہے
کہ اصل تو مجھے چاہیں، فسٹ ڈویژن کے بچے۔لیکن سیکنڈ ڈویژن والوں کو ایک حد تک برداشت کر لیں
گے۔تھرڈ ڈویژن والوں
کو نہیں لیں گے۔اب اس سال بھی میں آیا ہوں تو میرے سامنے ایک فہرست میں
بچے تھرڈ ڈویژن والے پیش کر دیئے گئے کہ بچے تھوڑے آئے ہیں، اس لیے تھرڈ ڈویژن کو بھی شامل کر
لیا گیا ہے۔میں نے او پر تو نہیں لکھا اس کاغذ کے لیکن میرے ذہن میں یہ آیا کہ اگر ایک بھی نہ آتا اور یہ تین
آتے تو میں کلاس نہ جاری کرتا۔ان تین بچوں کو میں نے نہیں لینا۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے
فائدے کے لئے یہ حکم دیا کہ جس رکابی میں بال آیا ہو، باریک تیر ، جو انگلی اگر پھر یں تو انگلی محسوس بھی نہیں
کرے گی ، اس میں کھانا نہ کھاؤ۔کیونکہ وہاں بکٹیریا پرورش پاتا ہے۔تو انسان کو انفیکشن (Infection)
بیماری ہو جائے گی۔خدا کے جس رسول نے آپ کا اتنا خیال رکھا، آپ اپنا ٹوٹا ہوا بیٹا اس کے حضور پیش
کرنے کی کس طرح جرات کرتے ہیں؟ تو اول تو مجھے فسٹ ڈویژن کے چاہیں۔مولوی احمد خان صاحب
مرحوم کا بڑا پیارا بچہ ہے، نسیم مہدی۔اس نے فسٹ ڈویژن بھی بڑی اونچی پاس کر لی۔اس نے کہیں اپنے
باپ کو کہا کہ میں چلا جاتا ہوں کالج میں اور بی اے کرنے کے بعد آجاؤں۔زندگی وقف کی ہوئی تھی اس نے
دل سے۔وہ اس کو لے کے میرے پاس آگئے۔مجھے کہنے لگے کہ کیا خیال ہے آپ کا ، وہ بڑا سخت مخلص
انسان تھا اور بڑی اطاعت کرنے والا ، کہ میں اس کو پہلے بی اے کروا کے نہ لے آؤں جامعہ کی طرف ؟ میں
نے کہا، نہیں ابھی جاؤ اور جامعہ میں داخل کراؤ۔انہوں نے جا کے جامعہ میں داخل کروا دیا۔جامعہ میں پڑھ
کے اب وہ زیورک میں ہیں ، خدا کے فضل سے۔آپ دعا بھی کریں، اس نوجوان کے لئے۔اتنا اچھا کام کر
رہا ہے کہ بہتوں کے لئے قابل رشک۔اور جذبہ ہے تبلیغ کا۔ابھی ایک سکیم پر عمل کرنے کو کہا گیا تھا،
کثرت سے Folders شائع کرنے کی سب سے آگے وہ نکل گیا۔یعنی جو نیکی کی بات، جو مفید بات، جو
تبلیغ کی بات میں بتا تا ہوں، کوئی آہستہ سے اس کو لیتے ہیں اور آگے چلتے ہیں، کوئی جلدی سے لیتا ہے۔وہ تو
چھلانگ مار کے لیتا اور کہیں کا کہیں نکل گیا۔اس ٹائپ کا ہے، وہ۔ویسے ہی چاہئیں۔719
خطاب فرمودہ 31اکتوبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
دنیا میں ایک انقلاب بپا ہورہا ہے۔یہ انقلاب دنیا میں جو بپا ہورہا ہے ، وہ اسلام کے حق میں ہو رہا
ہے۔یہ انقلاب آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ صحیح اسلام اس کے سامنے پیش کیا جائے۔اسلام، جس کے معنی
ہیں ، سلامتی کے۔جس کے معنی ہیں، امن کے۔جس کے معنی ہیں ، حقوق انسانی کی ادائیگی کے۔خواہ وہ
انسان دہریہ اور خدا کو گالیاں دینے والا ہی کیوں نہ ہو۔قرآن کریم نے ہر چیز کو کھول کے بیان کر دیا۔اسلامی
تعلیم کا مطالبہ کرتا ہے، یہ انقلاب۔میں جب پیش کرتا ہوں، بعض دفعہ کہہ دیتا ہوں، جو تعلیم پیش کر رہا ہوں
تم میں جرات نہیں ہوگی کہ کہو کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں یا ہم یہ تسلیم نہیں کرتے۔کسی کو آج تک جرات نہیں
ہوئی کہنے کی کہ نہیں یہ خراب ہے ، ہم نہیں مانتے۔اور قسم کے اعتراض کر جاتے ہیں، یہ کہ دیتے ہیں کہ کہاں،
کون سے مسلمان ان پر عمل کر رہے ہیں؟ میں کہتا ہوں، میں تمہارے پاس قرآن پیش کر رہا ہوں۔میں
تمہارے سامنے نمونہ سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی کو پیش نہیں کرتا۔یہ قرآن ہے، اس
کی تعلیم دیکھو۔وہ نمونہ ہے، کامل نمونہ، اس کے نقوش پر چلو۔جو اس کے نقش قدم پر ٹھیک طرح چلا ، وہ ایک حد تک تمہارے
لیے اسوہ بن گیا۔جو نہیں چلا ، وہ تمہارے لیے اسوہ نہیں ہے۔اس کی طرف کیوں دیکھتے ہو؟
پس منظر کی ایک آدھ بات دوسری بھی میں نے تھوڑی سی بتادی ہے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ یہ تو
لمبا سلسلہ ہے۔اور اس کا کافی حصہ میں انصار اللہ سے ایک اور گفتگو میں، ایک بار اور آپ سے باتیں کرنی
ہیں میں نے ، اس موقع پر کچھ بتاؤں گا۔پھر خدام الاحمدیہ میں دو یا تین تقاریر ہیں، یہ ابھی نہیں میں کہہ سکتا،
اس میں، میں بتاؤں گا۔انصار تو خدام الاحمدیہ میں نہیں آتے۔لیکن ہر ضلع اپنے پانچ ، دس نمائندے جو ان کو
جا کر بتائیں کہ خدام الاحمدیہ کہ اجتماع میں، میں نے کیا کہا، وہ ضرور یہاں رکھیں یا بھیجیں۔بہر حال وہ موجود
رہنے چاہیں۔کیونکہ بہت سی اہم باتیں کرنے کا ارادہ ہے میرا۔ور اللہ تو فیق دیتا ہے۔دعا کریں آپ کہ اللہ
مجھے توفیق دے اور آپ کو باتیں سنے، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 13 جولا ئی 1981 ء)
720