چودھویں صدی میں چودھویں صدی نے کیا پایا اور اسلام کو کیا ملا؟ ۔ خطاب فرمودہ 7 نومبر 1980ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
چودہویں صدی میں چودہویں صدی نے کیا پایا اور اسلام کو کیا ملا ؟
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
(روز نامہ الفضل 11 نومبر 1980ء میں اس خطاب کا خلاصہ شائع ہوا، اس کے بعد مکمل متن
پہلی دفعہ ماہنامہ خالد سید نا ناصر نمبر اپریل مئی 1983ء میں شائع ہوا۔جس کو نظر ثانی کے بعد مشعل راہ
جلد دوم میں شامل کیا گیا۔لہذاز بر نظر خطاب کے لئے مندرجہ بالا تمام مصادر سے استفادہ کیا گیا ہے۔)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہم اللہ کے فضل سے چودہویں صدی کو الوداع کہہ رہے ہیں اور پندرہویں صدی کا استقبال
کر رہے ہیں۔کیوں؟ اس کا کوئی جواب ہونا چاہیے۔کوئی غرض اور مقصد ہونا چاہیے کہ کیوں ہم چودہویں
صدی کو الوداع کہنے کے لئے اس قدر تقریبات کر رہے ہیں، پروگرام بنارہے ہیں؟ اور اسی طرح
پندرہویں صدی کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔کس غرض سے کر رہے ہیں، ہم؟ جہاں تک
جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ، ہم پر فرض تھا کہ ہم ایسا کرتے۔اس وقت جو گفتگو میں آپ سے کروں گا، اگر اس کا کوئی عنوان رکھا جا سکتا ہے تو وہ یہ ہے کہ
چودہویں صدی میں چودہویں صدی نے کیا پایا اور چودہویں صدی میں اسلام کو کیا ملا؟ چودہویں صدی جو
ہے، اس کے دورخ ہیں۔ایک بڑا تکلیف دہ، بڑا بھیا نک اور دوسرا بڑا ہی تنظیم برکتوں والا۔اس زمانے پر
جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ قصہ یوں ہے کہ چودہویں صدی شروع ہونے سے معا قبل
عیسائیت بڑے زوروں پر تھی اور ان کے دماغ بہت اونچے ہو چکے تھے۔ہندوستان میں ایک پادری عماد
الدین تھے، وہ ایک بہت بڑے مسلمان عالم تھے۔پھر عیسائی ہو گئے اور پادری بنے۔اور انہوں نے ایک
مضمون لکھا، جو ہندوستان سے باہر کسی جگہ کسی جلسے میں پڑھنا تھا انہوں نے۔خود نہیں جا سکے لیکن وہاں وہ
پڑھا گیا اور ہمارے پاس یہاں موجود ہے، لائبریری میں۔یہ تیرھویں صدی کے آخر کی بات ہے۔اس
میں انہوں نے لکھا کہ ہندوستان میں اس تیزی کے ساتھ عیسائیت بڑھ رہی ہے کہ عنقریب وہ زمانہ آنے
والا ہے کہ اگر ہندوستان کے رہنے والے کسی شخص کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مرنے سے پہلے کسی
733

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
مسلمان کا منہ تو دیکھ لے کہ وہ کیسا ہوتا ہے؟ تو اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔یعنی سارے ہندوستان
میں ایک بھی مسلمان نہیں رہے گا۔یہ ان کے اندازے تھے۔اندازے اس وجہ سے تھے کہ عیسائی حکومتیں
بڑی طاقتور تھیں، بڑی مالدار تھیں اور ان کے ساتھ چمٹا ہوا چرچ جو تھا، وہ بھی مالدار تھا اور ایکٹیو (Active)
تھا۔اور ایک صاحب اقتدار حکومت کی زیر پرستی وہ کام کر رہا تھا۔اور کپڑے دینے کے لئے ان کے پاس
ذرائع موجود تھے، دودھ بانٹنے کے لئے ، گندم تقسیم کرنے کے لئے ، طالبعلموں کو وظائف دینے کے لئے
سامان تھے۔اور ہر طرف برٹش ایمپائر کا نام تھا۔اور پادری کے ہاتھ میں خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا تھا اور وہ
اسے بڑے جوش و خروش سے لہرا ر ہے تھے۔اسی زمانہ میں اس حد تک پہنچے کہ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ
زمانہ عنقریب آنے والا ہے، جب مکہ پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا۔یا اس قسم کے کوئی الفاظ
تھے۔اور جھوٹی خوشیوں سے معمور، فخر سے گردنیں تانے ہوئے ، بڑے جوش کے ساتھ وہ بڑھتے ہوئے
چودہویں صدی میں جب داخل ہوئے تو ان کے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جو خدا تعالیٰ کے ایک
زبر دست جلالی جرنیل تھے، ان کا ایک شاگر دروحانی فرزند کھڑا تھا۔جس نے کہا، بس آگے نہیں بڑھنا۔( نعرے) یہ دیکھا چودہویں صدی نے اپنی ابتدا میں۔پھر چودہویں صدی نے جہاں ذلتیں دیکھیں اسلام کی ، جہاں تنزل دیکھا اسلام کا، ہماری اپنی
غلطیاں
تھیں، کوتا ہیاں تھیں، وہ بھی ہم نے دیکھنا تھا۔وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تیرہ سو سالہ پہلے
کی عظیم پیشگوئیاں پوری ہوتے دیکھیں۔ایک نہیں، دو نہیں بلکہ یہ زمانہ ان عظمتوں سے بھر پور دیکھا۔اس
زمانہ میں ضعف بھی ہوا اور اس صدی نے اسلام کا ضعف بھی دیکھا۔اس صدی نے اسلام کی عظمت اور
جلال بھی دیکھا۔اس صدی نے
إِذَا الشَّمْسُ كُورَتْ
(التكوين 02)
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جو حقیقی سورج تھے اس عالمین کے، ( یہ ہمارا سورج تو اس کے مقابلے میں
کچھ چیز نہیں ہے۔) ان کے اوپر غفلتوں کا اور عدم شناخت کا پردہ بھی دیکھا۔اور اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
عظمتوں کے نشان بھی دیکھے۔(نعرے)
وَإِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ
734
(التكوين 03)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
اس صدی نے ان کو، جن کے ذمے یہ سمجھا جاتا تھا کہ دین کو زندہ رکھنا ہے اور سنت نبوی کو قائم رکھنا
ہے، ان کو اس طرح آسمان رفعت اسلام سے گرتے دیکھا، جس طرح بعض راتوں میں آپ تارے ٹوٹتے
دیکھتے ہیں۔اور اسی زمانہ میں اسلام کے علم کلام میں وہ رفعت اور بلندی اور عظمت پیدا ہوئی، محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں کہ مثلاً کیتھولزم (Catholicism) کیتھولک جو فرقہ ہے، یہ عیسائیوں میں سب
سے مضبوط، سب سے امیر ، سب سے پھیلا ہوا، سب سے منتظم، سب سے طاقتور ہے۔اور سمجھتا ہے کہ ہم
بڑے نہیم، بڑے زور آور ہیں، بڑے شاندار ہیں۔انہیں اپنے ماننے والوں کو یہ ہدایت دینی پڑی کہ نہ کسی
احمدی سے تم نے بات کرنی ہے، نہ ان سے کوئی رسالہ وغیرہ لے کے پڑھنا ہے۔(نعرے) جہاں مغرور کو
بلندی سے گرتے پایا، وہاں ایک طفل احمدیت کو رفعتیں حاصل کرتے ہوئے دیکھا۔ہمارا ایک بچہ مشرقی افریقہ میں تھا۔سات، آٹھ سال کی عمر میں۔(اب تو اس کی عمر زیادہ ہے،
اللہ تعالیٰ اس کی زندگی میں برکت ڈالے۔) بچپن سے ہی اسے شوق تھا، تبلیغ کا۔اور اتوار کو وہ چھوٹے
چھوٹے رسالے لے کے سڑک کی پیومنٹ (Pavement) پر کھڑا ہو جاتا اور جس شخص کے متعلق اندازہ
لگا تا کہ یہ پڑھنا لکھنا جانتا ہے، اس کے ہاتھ میں کوئی رسالہ دے دیتا۔ایک دن اس نے دیکھا کہ ایک
بڑے اچھے امیرانہ لباس میں ایک افریقین پاس سے گزر رہا ہے۔اس نے اس کے ہاتھ میں رسالہ دیا۔اس نے بڑی خوشی سے اس کو لیا اور چلتے ہوئے اس کو کھول کے پڑھنا بھی شروع کیا۔چند قدم آگے جانے
کے بعد واپس آیا اور کہا، یہ لو پکڑو اپنا رسالہ۔اس نے کہا، کیوں کیا ہو گیا ہے اسے ؟ ابھی تو آپ نے بڑے
شوق سے لیا تھا۔اس نے کہا تم احمدی ہو؟ اس نے کہا ، ہاں، میں احمدی ہوں۔کہنے لگا، ہمارے پر لیسٹ
(Priest) نے ہمیں کہا ہے کہ کسی احمدی سے کوئی کتاب لے کے نہیں پڑھنی۔(نعرے)
اسی زمانہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
(التكوين (11)
کے جلوے دیکھے۔جو پہلی صدیاں تھیں، چودہویں صدی سے پہلے، وہ جہالت کی صدیاں
تھیں۔کچھ ابھر رہا تھا علم۔لیکن اس طرح نہیں، جو چودہویں صدی میں ابھرا۔حقیقت یہ ہے کہ پین میں
مسلمانوں کے زوال کے بعد یورپ کو علمی میدان میں بڑا دھکا لگا۔کیونکہ سپین کے مسلمان علمی میدان میں
ان کے قائد اور استاد تھے۔اور اس کے نتیجہ میں ایک زمانہ آیا، جب ایک طرف مسلمان علم سے غافل ہو گیا
735

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اور دوسری طرف عیسائیوں کا وہ منع ، جہاں سے وہ علم سیکھتے تھے، خشک ہو گیا۔یعنی انہوں نے اپنے استاد کو
خود قتل کر دیا ، بھگا دیا، مار دیا، گھر سے بے گھر کر دیا۔وہ درسگاہیں نہیں رہیں ، جہاں سے اپنی علمی پیاس بجھایا
کرتے تھے۔لیکن یہ پیش گوئی کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
(التکوین 11)
یہ پیشگوئی دو پہلو رکھتی ہے۔عام طور پر ایک پہلو پر زور دیا جاتا ہے۔وہ بڑا اہم ہے، ایک نقطہ
نگاہ سے۔لیکن دوسرا بھی کم اہم نہیں۔ایک یہ ہے کہ اس زمانہ میں جو اسلام کی اصطلاح میں آخری زمانہ ہے، اس زمانہ میں کثرت
سے طباعت کا، مطبع خانوں
کا انتظام ہو جائے گا۔اور جہاں پہلے خال خال کہیں کوئی کتاب ملتی تھی ، بڑی
کثرت سے کتابیں لوگوں کو ملنے لگ جائیں گی۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ ( بلکہ مجھے یوں کہنا چاہیے کہ اس کے تین پہلو ہیں۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ
لوگ، جو علم کی طرف سے توجہ چھوڑ بیٹھیں گے، چودہویں صدی میں پھر علم کی طرف انسان توجہ کرنے لگے
گا۔اور یہ اس لئے پیش گوئی تھی کہ اصل علم تو وہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والا
ہے۔تو یہ سارا انتظام اس لئے کیا جا رہا تھا کہ جب مہدی علیہ السلام خالص اسلام دنیا کے سامنے رکھیں، نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں، تو ایسے سامان بھی موجود ہوں، جو دنیا کے ہر کونے میں
آپ کے کلام کو پہنچا سکیں۔اور تیسرا پہلو اس پیشگوئی کا یہ ہے کہ تحقیق کے میدان میں انسان کی کاوش پھر شدت اختیار کرے
گی۔یعنی تحقیق شروع ہو جائے گی۔اب دیکھ تحقیق کے میدانوں میں انسان کی سعی اور جد و جہد اپنے عروج
کو پہنچی ہے، چودھویں صدی میں۔اور مطبع خانہ بھی، چھاپنے کا جو علم ہے، وہ بھی اپنے عروج کو پہنچا،
چودہویں صدی میں۔مثلاً کمپیوٹر (Computer) کے ذریعہ کمپوز (Compose) کرنا۔ہمارے نائیجیریا
مشن نے قریباً پندرہ ہزار پونڈ کا ایک کمپیوٹر ایسا لیا ہے، جو کمپوز کرتا ہے، انگریزی کے حروف کو اور عربی اور اردو
بھی اس پہ ہوسکتی ہے۔اگر آپ وہ حصے بھی منگوائیں تو اتنا آسان ہے، اتنی خوبصورت وہ لکھائی ہے۔تو کمپیوٹر
تو ہے ہی دوسری جنگ عظیم کے بعد کی ایجاد۔جس کا مطلب ہے کہ چودہویں صدی جب قریباً تیسر
کوارٹر میں داخل ہو چکی تھی۔یعنی پچاس اور پچھتر سال کے اندر یہ ایجادیں ہوئیں۔736

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
اسی طرح عظیم پیشگوئی ہے، بہت عظیم۔یعنی چودہ سو سال پہلے یا چودہویں صدی کے شروع سے
بات کریں تو تیرہ سو سال پہلے حال یہ تھا کہ مدینہ میں مسلمان قرآن کے عاشق ، ان کو چھپا ہوا قرآن کریم
نہیں ملتا تھا۔بڑی مشکل میں تھے۔اس واسطے جب ایران نے چھیڑ چھاڑ کی اور غیر ملکوں کے ساتھ جنگ
ہوئی تو بعض قیدیوں کو اس شرط پر جلد چھوڑنے کا وعدہ دے دیا گیا کہ وہ مسلمان بچوں کو لکھنا سکھا دیں
گے۔اتنی اہمیت دی گئی تحصیل علم کو۔نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
(القلم: 02)
پہلے تو صرف ہاتھ ہی سے لکھا جاتا تھا۔مگر قرآن عظیم کا مسلمان کے دل میں اتنا پیار پیدا کر دیا
گیا کہ ہندوستان کے بعض بادشاہ ایسے گزرے ہیں، جو بادشاہت کے ساتھ قرآن کریم کو اپنے ہاتھ سے
لکھتے تھے۔بڑے خوبصورت خط کے ساتھ۔اور پیسہ تھا ان کے پاس، سنہری روشنائی سے لکھتے تھے۔بہر حال بڑا پیار تھا ان کو۔ہاتھ کے لکھے ہوئے نسخے میرے پاس بھی پڑے ہیں کچھ۔قرآن کریم ہاتھ سے
لکھ رہے ہیں، کوئی نسخہ چار سال میں لکھا گیا، کسی پر کم وقت خرچ آیا۔کجاوہ دن اور اب قرآن کریم کی
اشاعت کا زمانہ آیا تو اب یہ حال ہے کہ امریکہ میں جب ہم نے قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ شائع کرنا
چاہا تو جس فرم کے ساتھ بات ہو رہی تھی، اس سے سب باتیں طے ہو گئیں۔تو میرا خیال ہے کہ انہوں نے
دو ہفتے یا تین ہفتے میں ہیں ہزار قرآن کریم کے نسخے ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیے۔یعنی اتنا تر قی کر گیا ہے
زمانہ۔اور جو خدا تعالیٰ نے میرے دماغ میں ڈالا تھا کہ ملنیز (Millions) کی تعداد میں (ملین کہتے
ہیں ، دس لاکھ کو ) قرآن کریم کے تراجم دنیا میں پھیلائے جائیں۔اس وقت سوچتے تھے کہ کس طرح چھپیں
گے اتنے ؟ اور اب اس تجربے نے بتا دیا کہ انسان چودہویں صدی میں اس مقام تک
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
(التموين: 11)
کی پیشگوئی کے مطابق پہنچ چکا ہے کہ وہ قرآن کریم کی اس قسم کی خدمت بجالائے ، بجالا سکے۔بیسیوں پیش گوئیاں ہیں، بڑی عظمتوں والی۔کہا گیا تھا،
وَإِذَا الْوُحَوْشُ حُشِرَتْ
(القومية 06)
(06)
737

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
وحشی قوموں
کو متمدن بنایا جائے گا، چودہویں صدی میں۔وہ وحشی قومیں افریقہ کی ، جن پر اس کا
سے قبل ظلم ہو رہا تھا۔امریکن ان کو غلام بنا کے لے گیا۔اور وہ غلام جو ہیں ، آج وہ متمدن ہو کے سب سے
زیادہ عزت والے مقام پر نظر آتے ہیں۔واشنگٹن کا میر ہے مثلاً اور وہ آج کل افریقہ سے جو آئے ہوئے
تھے ، غلام ان کی نسل سے ہے۔وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
(التلومينه 06)
وحشیوں کو متمدن بنا دیا جائے گا۔وحشی کو پڑھا لکھا کر مہذب بنادیا گیا۔اگر وہ دوستی رہتے تو ان کو
اسلام سکھانا زیادہ مشکل ہوتا۔بجائے اس کے اب وہ متمدن ہیں اور سمجھدار ہیں اور پڑھے لکھے ہیں اور دل
رکھتے اور ہمت والے ہیں اور ان کو اسلام سکھانا، اب مشکل نہیں رہا۔اب یہ حال ہے، وہاں کئی ہزار احمدی
ہو چکا ہے، چودہویں صدی میں۔اور سینکڑوں عورتیں وہاں کی برقع پہن کے ، نقاب اوڑھ کے سارے کام
کر رہی ہیں۔اپنے کام میں حرج نہیں ہونے دیا۔ن کو سمجھایا گیا تھا کہ اسلام تعلیم کام میں حارج نہیں۔برقع نہیں، کام میں حارج۔76ء میں گیا تو ایک بڑی سادہ سی احمدی بہن کہنے لگی کہ میں فلاں تاریخ کو پریذیڈنٹ سے مل کر
اس کے ہاتھ میں قرآن کریم کا ترجمہ دے کے آئی ہوں۔اتنا پیار ان کو ہو گیا ہے، قرآن کریم سے کہ جو
ایک، دو، تین سال پرانے خاندان ہیں، احمدیت میں، جو پانچ جلدوں کی ہماری تفسیر ہے، انگریزی کی ، وہ
ساری کی ساری انہوں نے پڑھی ہوئی ہے۔بعض دفعہ رات کو کوئی آیت سمجھ نہ آئے تو مبلغ کو فون کر دیتے
ہیں کہ اس آیت کی یہ تفسیر کی گئی ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی۔سمجھاؤ مجھے۔مبلغ کو بھی ہر چیز ہر وقت یاد تو نہیں
رہتی۔اس کو مشکل پڑ جاتی ہے، پھر وہ سمجھاتا ہے۔بعض دفعہ دو، دو گھنٹے بات کرتے رہتے ہیں۔وہاں
ٹیلیفون کاسٹم یہ ہے کہ جتنی دیر چاہیں، آپ فون کرتے رہیں، آپ کو کوئی ٹوکنے والا نہیں۔صرف بل
وصول کر لیتے ہیں۔وہ کوئی پروا نہیں کرتے ، دو گھنٹے کابل دے دیں گے، دین سیکھتے جائیں گے۔تو
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
(التكوين 11)
معمولی اعلان نہیں۔بیسیوں زبر دست پیشگوئیاں ہیں، خدا کے کلام میں، جن کے متعلق مفسر
کہتے ہیں کہ یہ ساری باتیں آخری زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔آج کل کی متمدن دنیا نے جو عجیب و غریب
738

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
ایجادات کی ہیں، ان سب کا ذکر قرآن کریم نے یہ کہہ کے کیا کہ یہ اسلام کی خاطر ہوگا۔آخری زمانہ میں
برکات اسلام پھیلانے کے لئے یہ ساری چیزیں ہوں گی۔ایسی ایسی سواریاں نکل آئیں گی۔ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ ایسی سواری ہوگی، جس کے
پیٹ میں روشنی ہوگی۔کسی زمانہ میں پادری مذاق بھی اڑا تارہا اور آج اسلام ان کا مذاق اڑاتا ہے، خاموشی
کے ساتھ۔ہوائی جہاز، پیٹ میں روشنی۔ریل، پیٹ میں روشنی۔بعض نادان
سمجھتے تھے کہ کوئی گدھا ایسا بن
جائے گا، جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی اور ان کو بیچ میں بٹھا دیا جائے گا، پیٹ کے۔اب سمندری جہاز ،
ہوائی جہاز ، ریل ، موٹر ، موٹر کے اندر بھی سوچ (Switch) لگا ہوا ہوتا ہے۔ضرورت پڑے، آپ روشنی کر
لیتے ہیں اندر۔لیکن ہوائی جہاز کے اندر تو اتنی روشنی ہوتی ہے، جیسے دن چڑھا ہو۔اسی طرح ریل کا حال
ہے۔ہمارے ملک کی نہیں۔پتہ نہیں یہاں تو فیوز ہو جاتے ہوں گے وہاں بھی۔لیکن امریکہ وغیرہ
Conetinent ( کانٹینیٹ ) وغیرہ اتنی روشن ہوتی ہے، آپ آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔تو یہ پیشگوئی یہی تھیں ناں کہ میں کہتا ہوں، یہ بتارہی تھی کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام کے متعلق
جو شخص علم حاصل کرنا چاہتا ہے، جب وہ ریل میں سفر کر رہا ہو گا ، اس کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔وہاں بھی وہ
اسلام کے متعلق ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح کے متعلق کتب آسانی سے پڑھ سکے گا۔ورنہ تو مسافر کا
وقت ضائع ہو جائے۔دریاؤں کے پھاڑنے کی پیشگوئی ، نیز زمین و آسمان کے متعلق پیش گوئیاں ہیں۔اس چودہویں صدی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو ہر آن محسوس کیا۔( نعرے)
پھر چودہویں صدی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو اس طرح ظاہر کیا کہ آپ کی پیشگوئی کے
مطابق مقررہ دن اور رات میں چاند اور سورج کو گرہن لگا۔نہ ایک دفعہ بلکہ دو دفعہ، یکے بعد دیگرے۔پہلے
ایک سال میں ایک خطہ ارض پر اور دوسرے سال میں دوسرے خطہ ارض پر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام اس پیشگوئی کے متعلق فرماتے ہیں:۔صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں:۔ان لمهدينا ايتين لم تكونا منذ خلق السماوات
الارض ينكسف القمر لاول ليلة من رمضان و
تنكسف الشمس في النصف منه
739

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ترجمہ:۔یعنی ہمارے مہدی کے لئے (بڑا ہی پیارا یہ فقرہ ہے۔ساڈا مہدی، ہمارے
مہدی کے لئے ) دونشان ہیں۔اور جب سے کہ زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا، یہ دو
نشان کسی اور مامور اور رسول کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں سے ایک یہ ہے
کہ مہدی معہود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند کا گرہن اس کی اول رات میں
ہوگا، یعنی تیر ہوئیں تاریخ میں۔اور سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن
میں ہوگا ، یعنی اسی رمضان کے مہینہ کی اٹھائیسویں 28 تاریخ کو۔اور ایساواقعہ ابتدائے
دنیا سے کسی رسول یا نبی کے وقت میں
کبھی ظہور میں نہیں آیا۔صرف مہدی معہود کے
وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔اب تمام انگریزی اور اردو اخبار اور جملہ ماہرین ہیئت اس
بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو عرصہ قریباً بارہ سال کا گزر چکا ہے، اسی
صفت کا چاند اور سورج کا گر من رمضان کے مہینہ میں وقوع میں آیا“۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی جلد 22 صفحہ 202)
اور اس کی تاریخیں یہ ہیں۔پہلی بار چاند کا گرہن 21 مارچ 1894ء اور سورج کا گرہن 06
اپریل 1894ء، اسی رمضان میں۔اور دوسری بار امریکہ میں دیکھا گیا۔چاند کا گرہن 11 مارچ 1895ء
اور سورج کا گرہن 26 مارچ 1895ء یعنی دونوں دفعہ رمضان کے مہینہ میں یکے بعد دیگرے دو سالوں میں
انہیں تاریخوں میں یہ نشان ظاہر ہوا۔اور ”ایتین“ دونشان کر کے جو بتایا گیا تھا، وہ ظاہر ہوا۔اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ جو فقرہ ہے نا کہ
لم تكونا منذ خلق السماوات والارض
اس کے معنی ہیں کہ ہمیں انسانی تاریخ میں کوئی ایسا ما مور یا کوئی ایسا مدعی مہدویت نہیں ملتا کہ
جس نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے ثبوت پر یہ نشان ظاہر ہوا۔اس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ تاریخ میں یہ بھی
کہیں نہیں ملتا کہ کسی نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے لئے یہ نشان ظاہر ہوگا۔ایک یونیک (Unique)
ایک ایسالا ثانی نشان ہے اور ایساز بر دست کہ جس کی مثال نہ انسانی تاریخ میں ہے، نہ انسانی عقل ایسی
تجویز کرسکتی ہے۔نہ انسانی ہاتھ اور نہ انسان کی سائنس ایسا کر دکھا سکتی ہے۔کس کی طاقت ہے کہ وہ چاند
اور سورج پر حکومت کرے؟
740

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے لئے آپ کے زمانہ میں یہ نشان ظاہر
ہوئے۔اور اس سے ثابت ہوا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک عظیم انسان تھے، ( نعرے ) جنہوں نے قریباً تیرہ سو
سال پہلے ایسی پیشگوئی کی۔اور عظیم تھاوہ انسان، محمد کا محبوب ، جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا۔صرف
اس ایک کو امت محمدیہ میں سے، جس کی خاطر خدا تعالیٰ نے چاند اور سورج کو گرہن لگا کے بہت سی باتیں
انسان کو سکھائیں ، اگر وہ سمجھنا چا ہے۔(نعرے)
جہاں چودہویں صدی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں کے ثبوت کے لئے چاند اور سورج کو
گرہن ہوتے دیکھا ، وہاں چودہویں صدی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں کو دلوں میں گاڑنے کے لئے
مہدی کو اپنے اندر پایا۔( نعرے) محمد کے محبوب مہدی آگئے۔یہ چودہویں صدی نے نشان دیکھا۔عظیم
عظمتوں والی ہے، یہ صدی ) ایک دوست نے چودہویں صدی زندہ باد کا نعرہ لگایا تو اس پر حضور نے
فرمایا ، ) چودہویں صدی واقعہ میں زندہ ہے۔اس معنی میں کہ جس زندگی کی بنیاد اس صدی میں رکھی گئی ہے،
وہ حیات ، وہ زندگی قیامت تک قائم رہے گی۔(نعرے)
ہمیں چودہویں صدی نے مہدی دیا۔ہمیں چودہویں صدی نے مہدی کے ذریعےمحمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں ایک زندہ خدا کے ساتھ ایک زندہ رشتہ عطا کیا۔(نعرے) ہمیں چودہویں
صدی میں محمد کے محبوب مہدی نے محمد کی محبت عطا کی۔( نعرے) اور یہ محبت ہمارے دلوں میں کچھ اس طرح
گاڑ دی گئی کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دلوں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس محبت کو نکال کے باہر نہیں
پھینک سکتی۔(نعرے) ہمیں، ہمیں، ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی نے وہ قرآن پھر دوبارہ دیا، جو
دوسروں نے کپڑوں میں لپیٹ کے طاق نسیاں پر رکھا ہوا تھا۔( نعرے) اور ہمیں یہ علم عطا کیا کہ ہر آنے والی
نسل نئے مسائل لے کر دنیا میں پیدا ہوتی ہے اور دنیا میں ایک ہی کتاب ہے، قرآن عظیم ، جو ہر آنے والی نسل
کے سب تازہ مسائل کو حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔(نعرے) ہمیں مہدی علیہ السلام نے اسلام کے لئے
ایک زندہ جوش عطا کیا کہ ہم اس کی خاطر اور خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے دنیا
کے کونے کونے میں جائیں اور نوع انسانی کے دل محبت اور پیار کے ساتھ اور اللہ کے نور اور محمد کے حسن کے
ساتھ جیتیں اور انہیں ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی کوشش کریں۔( نعرے)
بڑا ہی ، بڑا ہی عظیم ہے، ہمارا اللہ، جو کائنات کی ہر شے کا نور اور ہر شے کی زندگی کا سر چشمہ ہے
بڑا پیار کرنے والا، بڑا خیال رکھنے والا ، معاف کرنے والا، رفعتیں عطا کرنے والا ، تکالیف دور کرنے والا ،
741

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
دعاؤں
کو سننے والا، رحمت کے سامان پیدا کرنے والا، جو انہونی چیز ہے، اسے بنا دینے والا، جو وعدے
ہیں، وہ ہماری زندگیوں میں پورے کرنے والا ہے۔اور بڑا ہی عظیم ہے، اور بڑا ہی عظیم ہے انسانوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جس کے لئے ، جس کے
طفیل اس کائنات کو پیدا کیا، جس کی روحانی قوت، جس کی قوت قدسیہ ہر جگہ پھیلی نظر آتی ہے ہمیں۔جس کی
قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ہمیں وہ ملا، جسے ہم نے محمد کے قدموں میں بیٹھے پایا ،مہدی علیہ السلام۔(نعرے)
چودہویں صدی نے ، چودہویں صدی نے ہمیں خد ا ملا دیا،
چودہویں صدی نے ہم پر محمد کا حسن ظاہر کر دیا،
چودہویں صدی نے قرآن کی عظمتیں واضح کر دیں،
چودہویں صدی نے مہدی ہمیں دیا۔وہ ساری کمزوریاں تیری اے چودہویں صدی! آج ہم نے معاف کیں اور تیری عظمتوں کو
ہماری نسلیں بھی یادرکھیں گی۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔( مطبوع مشعل راه جلد دوم صفحہ 5397532 بحوالہ سید نا ناصر نمبر ماہنامہ خالد اپریل مئی 1983 ء )
742

آج 10 میں سے 10 باقی