اسلام کا باغ باغ محمدیؐ ہے اور اس کے ثمرات ہمیشہ باقی رہیں گے ۔ خطاب فرمودہ 8 نومبر 1980ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء
اسلام کا باغ ، باغ محمدی ہے اور اس کے ثمرات ہمیشہ باقی رہیں گے
خطاب فرموده 08 نومبر 1980ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ
سيدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اسلام بے ثمر نہیں ہے۔اسلام کا باغ ، باغ محمدی ہے اور اس کے ثمرات ہمیشہ باقی رہیں گے۔ہم
بحیثیت جماعت باغ محمدی کے پھل کھانے والے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم ہمیشہ اس سے حصہ پائیں گے۔اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں یہ شیریں پھل کھانے سے محروم نہیں رکھ سکتی۔یہ پھل خدا تعالیٰ کی عطا ہیں اور دنیا
میں کون ایسا بندہ ہے، واللہ تعالیٰ کو یہ کہنے کی طاقت رکھتا ہے کہ احمدیوں کو ان ثمرات سے محروم کر دو؟“
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
جو شخص خود کو باغ محمدی میں پاتا ہے اور اس کی جھولیاں ثمرات باغ محمدی سے بھری ہوئی ہیں اور کوئی
شخص اسے یہ کہے کہ تو دھتکارا ہوا ہے تو اسے یہی کہنا پڑے گا کہ میری جھولیوں کی طرف دیکھ۔یہ بھری ہوئی
ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ باغ محمد اللہ نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے، اس کو خدا کے جاں نثاروں نے اپنے خون سے
سینچا ہے، ہر صدی نے قربانیاں دے کر اسے تروتازہ رکھا ہے۔اس باغ کے پھل اتنے میٹھے، شیریں اور خوشبودار
ہیں کہ جس کو ایک دفعہ اس جنت کا پھل مل جائے تو وہ ساری عمر اس کی تلاش میں گزار دیتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
چودھویں صدی کے اختتام پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کے حق میں ایک انقلاب عظیم برپا کر دیا ہے۔اس کی تفصیل بتاتے ہوئے حضور نے اپنے دورہ 1970ء کا ذکر فرمایا، جبکہ حضور رحمہ اللہ پہلی
دفعہ سپین تشریف لے گئے تھے۔حضور نے بتایا کہ
اس دورے میں الحمر الحمل کے اندر واقعہ ایک ہوٹل میں ، جس کی دیواروں پر لا غالب الا اللہ
کے الفاظ ابھی بھی موجود تھے، ایک رات اللہ تعالیٰ نے اپنے تصرف سے اس ملک میں مسلمانوں کے
شاندار ماضی اور موجودہ بد حالی کے خیال سے مجھے اتنا بے چین کیا کہ میں ساری رات ایک لمحہ کے لئے نہ سو
سکا۔صبح کی نماز کے وقت اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر کام کے لئے ایک وقت مقرر کیا ہے۔اور
ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔لیکن یہ ہو گا ضرور۔743

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
یہ 1970ء کی بات ہے کہ جب ہم نے یہ کوشش کی کہ ایک ٹوٹی پھوٹی مسجد ہمیں ہیں سال کے
لئے نماز پڑھنے کومل جائے۔حکومت نے اجازت دے دی مگر چرچ نہ مانا۔لیکن دس سال میں یہ انقلاب
ہوا کہ حکومت نے تحریری طور پر مسجد بنانے کی اجازت دے دی۔اور اللہ تعالیٰ نے وہ سارے وعدے
پورے کر دیئے ، جو اس نے دس سال پہلے کئے تھے۔حضور نے بتایا کہ
ر جس قصبے میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔اس کا نام پیڈ روآباد PEDROABAD
ہے۔یہ میڈرڈ سے قرطبہ جانے والی اس بڑی سڑک پر واقع ہے، جو کہ چین میں بڑی بڑی سڑکوں میں شمار
ہوتی ہے۔یہ زمین تین مالکوں سے خریدی گئی ہے۔اس کا رقبہ قریباً 14 کنال ہے۔اس کے دو اطراف
میں ہائی وے (بڑی شاہراہ ) اس کے اطراف میں لگتی ہے۔یہ اونچی نیچی زمین ہے۔اس کے سب سے
اونچے حصے پر مسجد بنائی جارہی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
پیڈ رو آباد کے باشندوں کی شکلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اولاد ہیں۔ان کے
دلوں
کو اللہ نے پکڑا۔وہاں پر اللہ تعالیٰ نے اتنابڑا فضل کیا کہ اس جگہ کا سماں ہی کچھ اور تھا۔پہلے بنیا د رکھی
گئی۔اس کے لئے آرکیٹیکٹ نے ، جو کہ قرطبہ کا رہنے والا ہے، آٹھ سیروزنی ایک پتھر تیار کیا تھا۔میں نے
امریکہ کے مبلغ میر محمود احمد ناصر کو کہا کہ تم اسے پکڑو۔میں نے اپنا ہاتھ اس پر رکھا۔جس میں، میں نے
حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی انگوٹھی
پہنی ہوئی ہے۔حضور نے فرمایا:۔اليس الله بکاف عبده
اس کے بعد میں نے نہایت سوز وگداز سے قرآنی دعائیں اور اپنی تیار کردہ عربی کی دعائیں کیں“۔حضور نے فرمایا کہ
ہم نے رقت کے ساتھ دعائیں کیں، خدا سے مانگا اور اس یقین کے ساتھ مانگا کہ ہم جو خدا
سے مانگ رہے ہیں ، وہ ہماری اس التجا کو ضرور قبول کرے گا۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 نومبر 1980ء)
744

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے یہ دلچسپ بات بتائی کہ
دو
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء
قریب کے سکول کے نصف بچے تو ہیڈ ماسٹر کے منع کرنے کے باوجود پین میں مسجد کا سنگ
بنیا درکھنے کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے آگئے۔اس کے علاوہ عورتیں ، مرد، جوان، بوڑھے اور پھر
اس سکول کے ہیڈ ماسٹر خود بھی آگئے۔اس طرح ایک وقت میں سات، آٹھ سو یا ہزار افراد شامل تھے اور کسی
وقت بھی تین سو سے کم افراد شامل نہیں تھے۔حضور نے فرمایا کہ
ان کی خوشی کا یہ حال تھا کہ ان کے جسم کے ہر پور سے خوشی چشمے کی طرح اہل رہی تھی۔لوگوں نے
ہر وقت مجھے گھیرے رکھا۔بعض دفعہ میں رستہ بنا کر نکلا بھی مگر پھر بھی لوگ فورا ہی میرے گرد جمع ہو گئے۔حضور نے فرمایا کہ
اس صورت حال میں، میں نے ایک دفعہ مذاقاً کہا کہ مجھے تو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا۔اس پر کوئی
صاحب ایک بوتل لائے ، جس میں سے میں نے چند گھونٹ پانی پیا۔کیونکہ اس وقت میر احلق خشک ہو چکا
ا تھا۔پھر وہ لوگ مجھے اس میز پر لے گئے ، جس پر مہمانوں کے لئے مونگ پھلی، میوے، بوتلیں ، انگور اور
دوسرے کھانے کی چیزیں پڑی تھیں۔حضور نے بتایا کہ
لوگوں کا جوش و خروش اتنا تھا کہ وہاں پر بھی میں انگور کے صرف تین دانے اور تین گھونٹ پانی پی سکا“۔حضور نے فرمایا کہ
میں بڑے بڑے گچھے انگوروں کے توڑتا تھا اور اگر کسی بڑے مرد یا عورت کو دیتا تھا تو وہ سارا
خود نہیں کھاتے تھے بلکہ ایک ایک دانہ کر کے اور سب میں تقسیم کر کے اس طرح کھاتے ، جس طرح حضرت
اقدس کے لنگر کا تبرک کھا رہے ہوں“۔حضور نے فرمایا کہ
” جب وہاں پر موجود احمدی احباب نعرہ ہائے تکبیر بلند کرتے تھے تو وہاں کے بچے بھی اس کا
جواب دینے میں شامل ہو جاتے تھے۔ان کو اللہ اکبر پوری طرح کہنا تو نہیں آتا تھا۔ان میں سے کوئی تو اللہ
کہہ کر اور کوئی اللہ ہو کہہ کر رک جاتا تھا۔745

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء
حضور نے بتایا کہ
وو
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
وہاں کے ٹی وی نے چار منٹ تک سنگ بنیادرکھنے کی کارروائی دکھائی۔جس سے لوگ ہمیں
بڑی اچھی طرح پہچاننے لگ گئے۔اس کا اظہار اس طرح سے ہوا کہ اس تقریب سے اگلے دن ہم لوگ
ایک باغ دیکھنے کے لئے گئے۔حضور نے فرمایا:۔وو
یہ باغ ہمارا ہی تھا، مسلمانوں کا تھا۔مگر وہاں پر داخلہ بذریعہ ٹکٹ تھا۔ٹکٹ دینے والے نے
جب ہمیں دیکھا تو کہنے لگا، ان کے لئے ٹکٹ چاہیں، ان کو ٹکٹ کی کیا ضرورت ہے؟ اس کے علاوہ
دکانوں پر بھی لوگ پہچان جاتے تھے اور خاص توجہ دیتے تھے۔حضور نے فرمایا کہ
پیارکا اظہار ایسا تھا، جو تم ہی نہیں ہوتا تھا۔وہ ہمارے ساتھ کے احمدیوں سے بار بار پوچھتے
کہ حضرت صاحب دوبارہ کب آئیں گے؟
حضور نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے ایسی تبدیلی پیدا کی کہ اس وقت جب چودھویں صدی کا اختتام ہورہا تھا، اللہ
نے پانچ سوسال کے طویل وقفہ کے بعد مسجد بنانے کی توفیق دے دی۔اب وہاں جو مسجد ہے ، اس میں اور
ہماری مسجد میں ایک صدی کا فاصلہ پڑ گیا۔حضور نے اس تقریب کا ایک اور ایمان افروز واقعہ سناتے ہوئے فرمایا کہ
”میرے گرد بہت ہجوم تھا۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص ہجوم کے دھکے کھاتا میری طرف بڑھتا آرہا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
و شخص جس پیار سے دھکے کھا رہا تھا، اس سے میں نے اندازہ لگایا کہ وہ ضرور کوئی احمدی ہوگا،
جو کہ تقریب میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے اور اب آیا ہے۔اور میرے پاس پہنچنا چاہتا ہے۔آہستہ آہستہ
وہ شخص میرے پاس آگیا۔میں نے آگے بڑھ کر اس سے ہاتھ ملایا۔اس نے بھی آگے جھک کر میرا ہاتھ پکڑا
اور زور لگا کر میرے قریب آگیا۔اور قریب آکر میرے ہاتھ پر پیار کیا اور کہنے لگا، آپ ہمارے گاؤں میں
بھی مسجد بنا ئیں۔وہ شخص قریبی گاؤں کا مئیر تھا۔اس پر میں نے کہا کہ تمہارے گاؤں میں بھی مسجد بنائیں
گے۔انشاء اللہ۔746

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء
”جب ہم غرناطہ سے قرطبہ جارہے تھے تو ایک گاؤں کا نام ” القلعة “ لکھا نظر آیا۔خیال آیا کہ
یہ ضرور کوئی قلعہ ہوگا۔وہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ گاؤں کے پاس ایک اونچے سے ٹیلے پر مسلمانوں نے ایک
قلعہ بنایا تھا، جو کہ اب ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
میں نے کرم الہی ظفر صاحب
مبلغ انچارج پین کوکہا کہ وہ میر کو کہیں کہ یہ قلعہ میں دے دیں ،
ہم اس کو ٹھیک ٹھاک کر دیں گے۔حضور نے بتایا کہ
” جب میں لنڈن واپس آ گیا تو کرم الہی ظفر صاحب نے اطلاع دی کہ میر ایسا کرنے کو تیار ہے۔حضور نے فرمایا کہ
یا تو ہمیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتے تھے اور یا اب یہ انقلاب آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
افضال بارش کی طرح نازل ہورہے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ
” احادیث میں آیا ہے کہ اندلس کو دو دفعہ فتح کیا جائے گا۔جس طرح قسطنطنیہ کے بارہ میں ہے کہ اسے
دو دفعہ فتح کیا جائے گا۔ایک دفعہ تلوار سے اور دوسری دفعہ جو براہین سے۔اور اندلس میں بھی ایسا ہی ہوگا۔حضور نے نہایت جلال سے فرمایا کہ
اب ساری پیشگوئیاں پوری ہونے کا وقت آگیا ہے۔اس سے پہلے حضور نے اپنے خطاب کے آغاز میں فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ 1882ء میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کو ایک ایسا
الہام ہوا، جس کے پورا ہونے کے سامان نہیں تھے۔اس وقت حضور نے اپنا کشف یاد دلایا، جس کے بارے میں حضور پہلے بھی بیان فرما چکے ہیں کہ
آپ نے دیکھا کہ
ساری کائنات لا الہ الا اللہ اور سیاری کا ئنات سمندر کی انگوری رنگ کی لہروں کی طرح پر
لہر در لہر آگے بڑھتی اور لا الہ الا اللہ کا ورد کرتی جارہی ہے۔اس انگوری رنگ کی لہروں کے اوپر سفید
چمکدار حصے تھے، جو کہ لا الہ الا اللہ" کی صوتی لہریں تھیں۔747

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
اس کی تعبیر ی تھی کہ اب دنیا میں توحید الہی کے قائم ہونے کا وقت آ گیا ہے“۔اس پس منظر میں حضور نے فرمایا کہ
98 سال قبل 1882 ء میں حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو الہامات ہوئے۔ان
الہامات میں ایک طویل الہام کا آخری حصہ لا الہ الا اللہ تھا۔اس کے بعد الہام تھا کہ فاکتب اسے
لکھ رکھو اور اسے طبع کرواؤ اور پھر ساری زمین میں شائع کردو۔حضور نے فرمایا کہ
اب زمانہ آ گیا ہے کہ اس الہام پر عمل کیا جائے۔چنانچہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں نیز مرکز
سلسلہ سے لا الہ الا اللہ طبع کروا کر ساری دنیا میں پھیلائے گی“۔748
(مطبوعه روزنامه الفضل 23 نومبر 1980ء)

آج 10 میں سے 10 باقی