پندرھویں صدی میں انسانوں کو خدا بنانے کا زمانہ ختم ہو جائے گا ۔ خطاب فرمودہ 2 نومبر 1980ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء
پندرھویں صدی میں انسانوں کو خدا بنانے کا زمانہ ختم ہو جائے گا
خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
” میری روحانی نگاہ دیکھ رہی ہے کہ اسلام کا دشمن بت پرست شرک چھوڑ دے گا، پجاری کے
ہاتھ سے بتوں کو توڑ دیا جائے گا۔اور وہ کروڑوں سینے، جن میں شرک کی ظلمت بھری ہوئی ہے، وہ شرک
سے خالی ہو کر خدا اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے بھر جائیں گئے۔حضور نے فرمایا کہ
ہتھیاروں کی نہ ہمیں ضرورت ہے اور نہ اسلام کو۔اسلام اپنے نور حسن اور قوت احسان کے
ساتھ ان کے دلوں کو خدا تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے گا۔اور انسانوں میں مردوں کی پرستش،
قبروں کی پرستش اور پیر پرستی اس صدی میں ختم ہو جائے گی“۔حضور نے پر جلال الفاظ میں فرمایا کہ
پندرھویں صدی میں انسانوں کو خدا بنانے کا زمانہ ختم ہو جائے گا۔اور تثلیث نے جس شدت
سے ہماری فضا کو تثلیث تثلیث کی صوتی لہروں سے معمور کیا ہے، اس سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ احد
احد کی صدائیں گونجنے لگیں گی۔فرمایا:۔" تثلیث کی ان آوازوں کو خاموش کرنے کے لئے تو ایک بلال کافی ہے۔اور خدا تعالیٰ جماعت
احمدیہ کو لاکھوں ایسے سینے دے گا ، جن میں بلال کے دل دھڑک رہے ہوں گے۔مزید فرمایا کہ
پندرھویں صدی میں وہ قو میں، جو یہ کہتی ہیں کہ وہ نعوذ باللہ زمین سے خدا کا نام اور آسمانوں
سے اس کا وجود مٹادیں گے، ان کی اس ذہنیت کو مٹادیا جائے گا۔اور اگر وہ اپنے ہی ہاتھ سے پیدا کردہ
موت کے سامانوں کے ذریعہ سے آگ سے نہ جل گئے تو انہیں اسلام کے خدا اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
معبود حقیقی کی طرف رجوع کرنا پڑے گا“۔749

خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء
حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پندرھویں صدی میں دنیا سے بڑائی اور چھوٹے پن کا امتیاز ختم کر دیا جائے گا۔نہ کوئی چھوٹا ہوگا
اور نہ کوئی بڑا۔سب ایک ہی سطح پر آ کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں سے چھٹے ہوں گے۔پھر فرمایا کہ
اس صدی میں تکبر کا سر توڑ دیا جائے گا اور اس کی جگہ عاجزی اور انکساری باہمی اخوت و پیار
لے لے گی۔لڑائیاں جھگڑے ختم کر کے مسلمان بنیان مرصوص بن جائیں گے۔اور وہ ایسی مضبوط دیوار
ہوں گے کہ شیطان کا ہر وار اس سے ٹکرا کر ختم ہو جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔پندرھویں صدی میں ساری دنیا امت واحدہ بن جائے گی۔ایک خدا ہوگا، ایک رسول ہوں
گے اور ایک شریعت ہوگی۔ایک قرآن ہوگا۔اور ہر نسل اپنے مسائل کا حل قرآن سے ڈھونڈے گی۔فرمایا کہ
قرآن کی عظمت کو پہچانو ، یہ خدا کا کلام ہے۔یہ سب اسی نے کہا ہے کہ ایسا ہوگا اور ایسی باتیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند نے بتائی ہیں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ
یہ سب کچھ ہوگا مگر اس کے لئے ہم کو اور آپ کو قربانیاں دینی پڑیں گی۔اس لئے آؤ، آج عہد
کریں کہ پندرھویں صدی جو انقلاب لانا چاہتی ہے، اس کو بر پا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ جو بھی قربانی
مانگے گا، وہ ہم اس کی راہ میں دیں گے۔ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند ہیں۔ہم موسیٰ کی قوم کی
طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جا تو اور تیرا خدا لڑے۔حضور نے اپنے خطاب کے آغاز میں حضرت امام مہدی کے مقام اور چودھویں صدی کی اہمیت
پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔اگر چہ اس صدی میں بہت سی تکلیف دہ باتیں بھی دیکھنی پڑیں۔لیکن ان سب کے مقابل پر
ہمیں موعود مہدی مل گئے۔اور ان کی برکتیں اور رحمتیں امت محمدیہ میں اگلے ایک ہزار سال تک جاری رہیں
گی۔اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے لکھا ہے کہ دنیا کی عمر میں اب ایک ہزار سال باقی رہ گئے ہیں۔750

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء
اللہ تعالیٰ نے مہدی کو صرف چودھویں صدی کا امام وخلیفہ ہی نہیں بنایا بلکہ آخری ہزار سال کے
لئے امام آخر الزمان بنا کر بھیجا ہے۔حضور نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
ایک دن آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تمہارے اور رتمہاری نسلوں کے دل مہدی کے لئے
جیت لئے جائیں گے۔اور اگر تم اس وقت نہ ہوئے تو تمہاری اولادیں ہوں گی ، جو مانیں گی۔حضور رحمہ اللہ نے مہدی کے مقام کے بارے میں فرمایا:۔”
مہدی کا مقام ایک تو اس وجہ سے بہت عظمت رکھتا ہے کہ امت محمدیہ کے کروڑہا افراد میں سے
صرف اور صرف مہدی کے لئے اللہ تعالیٰ نے وہ پیار ہے، جو کسی اور کو نہیں ملا۔دوسرے مہدی کا یہ مقام
ہے کہ وہ دین، جو تمام قوموں کی طرف بھیجا گیا تھا۔اس کا کامل اور مکمل غلبہ قرآنی آیت
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کے مطابق مہدی کے وقت میں ہونا ہے۔اور امت محمدیہ کے تمام مفسرین اس پر متفق ہیں کہ
آیت قرآنی میں جس عالمگیر غلبہ اسلام کا ذکر ہے، وہ مہدی کے زمانہ میں ہونا مقدر ہے“۔حضور نے بتایا کہ
ایک حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ اندلس میں اسلام کا غلبہ آنے کے بعد ایک بار یہ علاقہ مفتوح
ہو جائے گا اور بڑی تباہی آئے گی۔پھر مغرب کی طرف سے مہدی وہاں پہنچے گا اور مہدی کا آنا، اس عالمگیر
اسلامی انقلاب کی ابتدا ہوگی“۔حضور نے فرمایا:۔احادیث میں یہ بات بڑے تواتر سے اور بار بار آئی ہے کہ مسیح محمدی اور اس کے اصحاب کو
آگ سے بچایا جائے گا۔حضور رحمہ اللہ نے آئمہ اسلام کے متعدد حوالہ جات پڑھ کر سنائے ، جن میں مہدی کی آمد اور اس
کے بلند مقام کا ذکر ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ مہدی کے وقت میں دنیا اسلام کے نور سے پوری طرح بھر
جائے گی۔اس کے ماننے والوں کی زبر دست کثرت ہوگی اور یہ غلبہ قیامت تک جاری رہے گا۔حضور نے
فرمایا کہ
751

خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
”میرے نزدیک دوسری صدی کے اختتام تک یہ تمام وعدے پورے ہو جائیں گے۔دنیا میں
ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔اور کوئی نہیں ، جو اس کو روک سکے۔حضور رحمہ اللہ نے حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی وہ پیش گوئیاں پڑھ کر سنائیں، جن میں
احمدیت کے غلبہ کا ذکر ہے۔حضور نے فرمایا کہ
اس طرح سے پندرھویں صدی اسلام کو غالب کرنے کی صدی ہے۔اس لئے آپ لوگ ہنستے
مسکراتے قربانیاں دیتے ہوئے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔( مطبوعه روزنامه افضل 24 نومبر 1980ء)
752

آج 10 میں سے 10 باقی