اللہ تعالی خود سامان مہیا کرتا ہے ، خود کام کرتا ہے اور خود ہی جزا بھی دے دیتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 9 نومبر 1980ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء
اللہ تعالیٰ خود سامان مہیا کرتا ہے، خود کام کرتا ہے اور خود ہی جزا بھی دے دیتا ہے
خطاب فرمودہ 09نومبر 1980ء
حضور انور کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ
کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔ہماری زندگی میں ہمیشہ ہی ایسے واقعات آتے رہتے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں ہم اپنے رب
کریم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔اور خدا کی ذات پر بھروسہ اور تو کل میں
اضافہ ہوتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا کہ مجھ پر ہی تو کل کرو، میں کافی ہوں گا۔اور کسی اور سے خوف کھانے کی
66
ضرورت نہیں۔صرف اللہ تعالیٰ کی خشیت کی ضرورت ہے۔حضور نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ایمان افروز نتائج کی مثال دیتے ہوئے پین کا ذکر فر مایا کہ
اللہ تعالیٰ خود ہی سامان مہیا کرتا ہے اور خود ہی کام کرتا ہے اور خود ہی جزا بھی دے دیتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
"
سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنا ، اتنا اہم واقعہ ہے۔اور انسانی زندگی میں یہ اتنا بڑا انقلاب
ہے کہ صرف دس سال پہلے تک کوئی شخص ایسا انقلاب رونما ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔دس سال قبل کی
بات ہے کہ ہم نے چین میں ایک صدیوں پرانی ٹوٹی ہوئی مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت مانگی ، حکومت بھی
راضی ہوگئی مگر چرچ نہ مانا۔ان کے ملک کا جو سب سے بڑا پادری تھا، اس نے اجازت نہ دی۔حضور نے 1970ء کے دورہ سپین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس وقت تو عام لوگوں کی بھی یہ حالت تھی کہ ہمیں دیکھ کر ان کی آنکھوں میں خون اتر آتا تھا۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے مستقبل کی باتیں بتا ئیں ، جس سے دل کو کچھ سکون ہوا“۔753
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اس دس سال میں اتنا بڑا انقلاب رونما ہوا کہ جس جگہ پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا، وہاں کے
عیسائی اتنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ جیسے ان کے اپنے گرجے کی بنیاد رکھی جا رہی ہو۔حضور نے فرمایا کہ
22
وہ اپنی خوشی کو چھپا نہیں رہے تھے بلکہ نمایاں کر رہے تھے۔اور کھانے پینے کی چیزیں، جو وہاں
موجود تھیں، انہیں وہ کھانے کے لئے نہیں لے رہے تھے بلکہ برکت کے حصول کے لئے انہیں استعمال کر
رہے تھے“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اس لمحے ہم نے عجیب خوشی محسوس کی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں ان عیسائیوں کا دل لے کر
ان کا زاویہ بدل دیا۔اور ان کے دلوں میں اسلام کی بنیادرکھنے کا راستہ ہموار کر دیا۔اور ان کے دلوں سے
سارے غصے نکال دیئے“۔754
( مطبوعه روزنامه الفضل 25 نومبر 1980ء)