جو اللہ تعالی چاہتا ہے وہی ہوتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء
جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے، وہی ہوتا ہے
خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء
حضور رحمہ اللہ کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید انجمن احمد یہ کی
طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے، حضور نے فرمایا:۔”جواللہ تعالیٰ چاہتا ہے، وہی ہوتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
میں نے اس دورے میں انڈو نیشیا بھی جانا تھا۔مگر یہ پروگرام بدلنا پڑا۔مگر جماعت انڈونیشیا
کے ایک فرد کو اللہ تعالیٰ نے بتادیا کہ چودھویں صدی کے بعد دنیا میں ایک ایسا انقلاب بر پا ہوگا کہ جماعت
احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی شان اس طرح دنیا پر آشکار ہو گی کہ جو ساری دنیا کے دل جیت لے گی“۔حضور رحمہ اللہ نے بتایا کہ
اس بات کا اظہار ہمارے سفر کے دوران ہی شروع ہو گیا۔اور اللہ تعالیٰ کے نشانوں کا قدم
قدم پر نزول ہوتا رہا۔حضور رحمہ اللہ نے سپین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
سپین میں مسلمانوں نے ایک لمبا عرصہ حکومت کی۔اور دعا اور خدا تعالیٰ کی عاجزانہ راہوں کو
اختیار کرتے ہوئے ، وہ ترقیات حاصل کیں کہ ساری دنیا کو حیرانی میں ڈال دیا۔لیکن ان بادشاہوں کی
اولا دوں نے خدا تعالیٰ کی راہیں چھوڑ کر بدی کی راہوں کو اختیار کر لیا۔اور اس طرح حاکم کی بجائے محکوم بن
گئے۔اور لاکھوں افراد قتل و غارت گری کا شکار ہوئے۔جورہ گئے ، وہ جب عیسائی بنالئے گئے“۔حضور نے فرمایا:۔پھر حالات بدلے، اس پر لمبا عرصہ گزرا۔اور پانچ یا سات سو سال گزر گئے۔اب سپین میں
اسلام کی ترقی کاعمل شروع ہو گیا ہے۔767

خلاصہ خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
اس علاقے کے لوگوں کے جذبات 1970ء میں اتنے دوستانہ نہیں تھے۔ہمیں دیکھ کر اس
علاقے کے لوگوں کی آنکھوں میں خون اتر آتا تھا۔مگر اس دفعہ غرناطہ بھی بدلا ہوا ملا ، طلیطلہ بھی پیار کرنے والا
نظر آیا۔اور اتنا پیار ان لوگوں نے دیا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر اس انقلاب پر کیا جائے کم ہے۔حضور رحمہ اللہ نے اس انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے ، جس کے آثار اب دنیا میں ظاہر ہور ہے
ہیں، انڈونیشیا کے ایک اخبار کے تراشہ کا ترجمہ پڑھ کے سنایا۔اس اخبار نے سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد
رکھنے کے واقعہ کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ
” سارے عالم اسلام کے لئے یہ ایک خوشی کا موقع ہے کہ چودھویں صدی ہجری کے
آخر میں 09 اکتوبر بروز بدھ شہر قرطبہ کے قریب پہلی مسجد کا سنگ بنیا درکھا گیا۔اسی اخبار نے پھر لکھا کہ
یہ ایک ایسا واقعہ ہے، جس سے پین میں اسلام کی ترقی کا راستہ کھل گیا ہے“۔حضور رحمہ اللہ نے انڈونیشیا کے ایک اور اخبار کا حوالہ دیا، جس نے لکھا ہے کہ اس واقعہ پر)
تمام دنیا کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔حضور نے سپین کے ایک اخبار کا تراشہ بھی پڑھ کر سنایا۔اس میں اور باتوں کے علاوہ لکھا تھا کہ مسلمان قرطبہ کو دوبارہ روحانی طور پر فتح کرنا چاہتے ہیں۔مسلمانوں
کی نظریں ایک دفعہ پھر قرطبہ پر اٹھ رہی ہیں، جو اسلام کا موتی ہے۔اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے، جماعت
احمدیہ کے امام مرزا ناصر احمد نے 700 سال کے وقفہ کے بعد بڑی شان و شوکت سے مسجد کا سنگ بنیاد
رکھا۔اس تقریب میں قصبہ کے لوگ ذوق و شوق سے شامل ہوئے۔حضور رحمہ اللہ نے ان تراشوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
و ہمیں تکبر نہیں کرنا چاہیے۔ہم انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ خدا کے حضور اپنی قربانیاں
پیش کرتے چلے جائیں گے۔دعاؤں کو اپنا شعار بنائیں گے اور خدا تعالیٰ پر کامل تو کل کریں گے۔حضور نے احباب جماعت کو تلقین کی کہ
دنیا کی خدمت کرتے رہو، اسلام کے حسن کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کرتے رہو۔اللہ تعالیٰ
کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کی برکتیں سب کے دلوں کو جیت لیں گی۔اور نوع انسانی کا دل اللہ تعالٰی
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتا جائے گا۔768
( مطبوعه روزنامه الفضل 04 06 دسمبر 1980ء)

آج 10 میں سے 10 باقی