صرف خدا اور محمد کا نام رہ جائے گا باقی سب دنیاوی چیزیں غائب ہو جائیں گی ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1980ء
صرف خدا اور محمد کا نام رہ جائے گا باقی سب دنیوی چیز میں غائب ہو جائیں گی
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء بر موقع جلسہ سالانہ
وو
مستورات سے خطاب کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔۔۔۔دین اسلام ایک بڑا ہی عظیم دین ہے۔اور قرآنی شریعت اس قدر حسین ہے کہ اس کا اندازہ
کرنا ، انسانی ذہن کے لئے ممکن نہیں۔اس تعلیم نے انسانی فطرت کے ہر پہلو کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے۔کوئی
حکم تکلیف پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ تکالیف دور کرنے کے لئے اور ان سرچشموں اور منبعوں کو بند کرنے کے
لئے ہے، جہاں سے مصیبتیں اور تکالیف بہ نکلتی ہیں، اسان کی اپنی غلطی کے نتیجہ میں۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت
ہے کہ بہت سے جھوٹے خوف ہیں، ہماری زندگی میں، جو ہمیں نیکی کی راہوں کو اختیار کرنے سے روکتے ہیں۔مثلاً سادہ زندگی کا حکم ہے۔ایک عورت کہتی ہے کہ اگر میں سادہ رہی تو میری ہمسائیاں جو ہیں، وہ کیا کہیں گی۔ان ہمسایوں کی خاطر اور ان کے خوف سے اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو وہ تو ڑ دیتی ہیں۔جو احمدی خاندان پاکستان
سے اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں غیر ممالک میں روزی کمانے کے لئے گئے ، ان کی عورتیں ان ملکوں میں، جو
انتہائی گندی زیست گزار رہے ہیں اور نہایت بھیانک اخلاقی ماحول میں سانس لے رہے ہیں ، ان لوگوں کے
خوف کی وجہ سے اپنی نقاب اتار دیتی ہیں کہ اگر ہم نے پردہ کیا تو یہ لوگ ہمیں کیا کہیں گے۔ہمیں شاید غیر
مہذب سمجھیں، ذلیل جائیں۔اسی قسم کے سینکڑوں خوف ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے سینکڑوں احکام کی راہ میں روک
بن جاتے ہیں۔اس واسطے اللہ تعالیٰ نے بنیادی طور پر یہ حکم دیا ہے،
فَلَا تَخْشَوهُمْ
دنیا کی کسی ایسی طاقت سے یا ایسے معاشرہ سے یا ایسے ماحول سے یا ایسی تنقید سے تم خوفزدہ نہ
ہو، جس کے نتیجہ میں تمہیں مجھ سے دوری کی راہوں
کو اختیار کرنا پڑے۔فَلَا تَخْشَوْهُمْ
ایسی چیزوں کی خشیت تمہارے دلوں میں پیدا نہ ہو۔وَاخْشَوْنِي
صرف میری صرف میری، صرف میری خشیت تمہارے دلوں میں پیدا ہو“۔775
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1980ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پس آج میں صرف ایک بات کہنے کے لئے یہاں آیا اور وہ یہ کہ
فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي
ان بڑی بڑی طاقتوں کا خوف دل میں نہ رکھو۔جو دولتیں ہیں، جو اقتدار ہیں، جو دنیوی عزتیں
ہیں، جو دنیوی جتھے ہیں، میں اس صدی کے شروع سے یا شروع ہونے سے بھی کچھ عرصہ پہلے سے یہ اعلان
کر رہا ہوں کہ اس صدی میں یہ سب غائب ہو جائیں گے اور صرف محمد اور اس کے خدا کا نام اس دنیا میں رہ
جائے گا۔اور بڑی بدقسمت ہوگی وہ عورت، اور بڑا بد قسمت ہوگا وہ خاندان، کہ جب اس عظیم انقلاب کی ابتدا
ہو چکی ، اس وقت وہ اس کی طرف پیٹھ کرے اور مغرب اور اس کی تہذیب کی طرف منہ کرے۔فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي
آپ افتتاحی تقریر بھی میری سنتی ہیں اور دوسری دو تقریریں بھی سنتی ہیں۔لیکن جس طرح بڑی
دعوت جس میں بہت سے کھانے ہوتے ہیں، ساتھ چلٹنی بھی ہوتی ہے۔تو بطور چٹنی کے میں آپ کے پاس
اس وقت ایک عظیم بنیادی حقیقت لے کر آیا ہوں۔یہ ایک بہت ضروری اور بہت بنیادی پوائنٹ
(Point) ہے۔میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یعنی یہ کہ سوائے خدا کے کسی کی خشیت تمہارے دل میں
نہ ہو۔اور خدا کی ہی خشیت ہو، تمہارے دل میں۔بلینک (Blank) نہ ہوں تمہارے دل۔یہ نہیں کہ کسی
کی بھی خشیت نہ ہو۔خشیت ہو۔صرف ایک کی خشیت ہو اور وہ ہمارا رب ہے۔وہ ساری عظمتوں والا ہمارا
رب۔وہ ساری قدرتوں والا ، ہمارا رب۔وہ ہر قسم کے احسان کرنے والا ، ہمارا رب۔وہ حسن کا سر چشمہ،
ہمارا رب۔وہ رب، جو اتنا پیار کرنے والا ہے، اتنا پیار کرنے والا ہے کہ جب ہم اس کی طرف جھکتے ہیں،
ہماری خطاؤں کو معاف کر دیتا ہے۔اور اپنے پیار سے ہمارے گھروں کو ، اپنے پیار سے ہمارے ذہنوں کو ،
ہمارے دلوں کو ، ہمارے سینوں کو بھر دیتا ہے۔اس واسطے میں نے یہ کہا کہ ورد کرو بار بار لا اله الا الله۔لا إله إلا الله کا زمانہ ہے۔لا الہ ہو جائے گا، غیر اللہ مٹا دیئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اللہ
تعالیٰ سے پیار نوع انسانی کے دل میں قائم کر دیا جائے گا۔خدا کرے کہ اس عظیم انقلابی جدوجہد میں، جس کی ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ڈالی گئی ہے
آپ میں سے ہر ایک کا بھی حصہ ہو۔آمین۔776
( مطبوعه روز نامه افضل 21 جولائی 1981ء)