تحریک جدید کی مثال بڑ کے درخت کی ہے ۔ ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
تحریک جدید کی مثال بڑ کے درخت کی ہے
ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء
ارشاد فرموده 29 مارچ 1980ء بر موقع مجلس شوری
تحریک جدید کے دو کام ہیں۔ایک تیاری کا۔ایک تیاری کے بعد میدان عمل میں اس تیاری
سے فائدہ اٹھانے کا۔جو تیاری کی ذمہ داری ہے ان کی، اس کا تعلق ہے، مرکز سلسلہ کے ساتھ۔اور جو
تیاری کے بعد ان کا میدان عمل ہے ان کا ، وہ پاکستان سے باہر ہے۔بنگلہ دیش اور بھارت بھی تحریک جدید
کے ساتھ ان کے کام کے میدان میں شامل نہیں ہیں۔یہ سارا جو کام ہے، وہ غیر ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔یعنی بیرون پاکستان۔ہم تو یہ کہیں گے ، ویسے بیرون بھارت، بیرون بنگلہ دیش بھی۔شکر گڑھ میں سکول بنانا
یا ہاسپیٹل بنانا ، اس کا تحریک جدید سے دور کا واسطہ بھی نہیں تعلق ہی کوئی نہیں۔یہاں ہمیں
هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
(المومنون: 04)
کی رو سے لغو باتیں نہیں کرنی چاہیں۔اور ہر غیر متعلق بات لغو بات ہے۔جو بے فائدہ، بے نتیجہ
اور بے مقصد ہوتی ہے۔اور یہ عمل صالح نہیں ہے۔کیونکہ موقع اور محل کے مطابق وہ بات نہیں کہی گئی۔تحریک جدید کا بجٹ جیسا کہ آپ نے ابھی سنا، تین کروڑ سے زیادہ کا ہو گیا۔الحمد للہ۔لیکن اس
تین کروڑ کے بجٹ پر بعض نا سمجھ یہاں بھی اور قسم کی کمنٹری شروع کر دیتے ہیں۔اس میں صرف چند لاکھ
ہیں، جن کا تعلق پاکستان کے ساتھ ہے، آمد کے لحاظ سے۔باقی وہ ملک ہیں ، وہ آزاد ملک ہیں، جن میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے فعال جماتیں قائم ہو چکی ہیں۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا، یہ عجیب نظارہ ہے کہ 1944 ء تک ہمارے کسی رجسٹر میں بندھی
ہوئی کوئی آمد بھی غیر ممالک سے نہیں تھی۔وہ سارا بوجھ جو تھا، وہ تیاری ہورہی تھی ناں تحریک جدید کی ، وہ
اس وقت مرکز کے اوپر تھا۔اس کے بعد یہ آمد ہونی شروع ہوئی ، آہستہ آہستہ۔اور اب یہ رقم تین کروڑ ،
باسٹھ لاکھ کی رقم میں سے چھبیس لاکھ کے قریب یہاں کا ہے۔اور جو باہر کا اس بجٹ میں ہے، وہ غیر ممالک
797

ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کی جماعتوں کی قربانی اتنی نہیں ہے، اس سے زیادہ ہے۔مثلاً ان کے جو مقامی اخراجات ہیں، لوکل فنڈ
یہاں بھی ہے نا ، وہاں بھی ہے۔وہ اس میں شامل نہیں۔مثلا کئی کروڑ روپیہ نصرت جہاں لیپ فارورڈ ( آگے بڑھو) کا جو منصو بہ خدا تعالیٰ نے ہی 70ء
کے دورے میں بتایا تھا، وہیں اس کے کئی کروڑ روپے خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے دیئے ہیں۔وہ اس
میں شامل نہیں۔میں نے بتایا تھا چھلی مشاورت سے پہلے۔صرف غانا کے عبدالوہاب بن آدم جو غا نین
ہیں، لیکن پڑھے ہوئے جامعہ احمدیہ کے ہیں، وہ اردو بہت اچھی جانتے ہیں، اردو میں ہی رپورٹیں لکھتے
ہیں۔وہ مجھے ہر ہفتے خط لکھتے تھے۔ان کا روپیہ ہے۔یہ میں وضاحت کر دوں، آپ میں سے بھی بہت
ساروں کو نہیں پتہ ہوگا ، ہر ملک کا روپیہ اس ملک پر خرچ ہوتا ہے۔ایک پائی بھی اس ملک سے باہر نہیں نکالی
جاتی۔یہ جو نصرت جہاں ریز روفنڈ یا لیپ فنڈ یا لیپ فاور ڈ سکیم کے ماتحت ، ان ممالک کی میں بات کر رہا
ہوں۔آمد ہے ہسپتالوں سے اور خرچ ہیں ہسپتال اور سکول پر۔کچھ اور چھوٹے موٹے دوسرے کام ہو
جاتے ہیں۔یہ تحریک 70ء میں شروع کی گئی۔چندہ لینا بند کر دیا، 73ء میں۔تین سال کے لئے تھا۔73ء
میں کسی وقت چندہ لینا بند ہو گیا۔اکا دکا کسی شخص نے خاص اجازت لے کے بعد میں ادا کیا۔ساری رقم جو
جماعت ہائے احمد یہ پاکستان نے اور باہر والوں نے ملا کے دی، وہ 52 لاکھ روپیہ بنتی ہے۔لیکن جو دنیا کی
دولتیں ہیں، ان کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔انسان بھول جاتا ہے کہ میں مالک ہوں۔اور جب خدا د ینے پر آتا
ہے تو ہمار محاورہ ہے، چھت پھاڑ کے دیتا ہے۔قرآن کریم کا محاورہ ہے۔إِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(آل عمران: 38 )
بغیر حساب کے دیتا ہے۔اب 52 لاکھ کجا ، جس میں سے کئی لاکھ اب بھی بچے پڑے ہیں۔اور ایک یہ میں پس منظر آپ کو بتارہا ہوں، ہر ہفتے پچاس ہزار کی Demand آجاتی ہے۔میں
نے بتایا ہے کہ وہیں آمد ہوئی ہے نانا میں، وہیں خرچ ہونا ہے۔لیکن میں نے اس نیت کے ساتھ کہ اللہ
تعالیٰ مجھے ان کے لئے دعائیں کرنے کا موقع دے گا، یہ قید لگائی ہوئی ہے کہ یہ رقم میری اجازت کے بغیر تم
نے اپنے ملک میں نہیں خرچ کرنی۔جو ضرورت ہے مجھے لکھو، چنانچہ عبد الوہاب بن آدم وہاں سے لکھتے
تھے کہ پچاس ہزار کی اجازت دے دیں، لاکھ کی اجازت دے دیں، ڈیڑھ لاکھ کی اجازت دے دیں۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ یہ عبد الوہاب بن آدم ہمارے وہاں کے امیر ہیں، یہ مجھے یہ نہیں لکھتے کہ پیسے کتنے
798

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء
ان کے پاس پڑے ہیں، بنک میں؟ اور یہ اجازتیں مانگتے رہتے ہیں۔یونہی میری سبکی نہ کر دیں کسی دن۔میں نے کہا یہاں آجائیں ، مشاورت میں بھی شامل ہوں اور یہاں فیصلہ کریں گے۔سارے اپنے سکولوں
اور ہسپتالوں کا جو سالانہ بجٹ ہے، اس کے متعلق یہیں فیصلے کر لیں گے۔خط و کتابت میں بعض دفعہ دیر بھی
ہو جاتی ہے، اس کی وجہ سے ان کو تکلیف بھی اٹھانی پڑتی ہے یا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔جب یہاں آئے تو
پتہ لگا کہ یہ صرف ایک ملک ہے، چھ میں سے، جو ڈیڑھ، دو کروڑ روپیہ خرچ کر چکا ہے اور پچھتر لاکھ روپیہ
بنک میں پڑا ہوا ہے، ان کا، روپے کے لحاظ سے۔ان کی تو سٹڈیز ہیں لیکن ان کو ہم نے روپے میں
convert کیا تو پھر یہاں فیصلے کر لئے۔اب اس سال وہاں نصرت جہاں کی تحریک میں احباب جماعت مال کی قربانی دے رہے ہیں۔اور
آپ کے لئے مالی قربانی دینا نسبتاً آسان ہے۔یہ تو ساری دنیا کو Cover کر رہے ہیں، تحریک جدید والے۔لیکن افریقن ممالک کے شہریوں کے لئے ، وہاں کے باشندوں کے لئے مالی قربانی دینا مشکل ہے، آپ کے
مقابلے میں۔اس لئے کہ دو سو سال تک ان کی ہر جیب میں کسی غیر ملکی کا ہاتھ تھا، جو ان کے پیسے نکال رہا تھا۔ان کے پاس کچھ چھوڑتے ہی نہیں تھے۔یہ جو علم ان کے اوپر ڈھائے گئے ہیں، ان کا اثر ہے ، ان کے دماغوں
کے اوپر۔اس کے باوجود یہ تبدیلی، یہ انقلاب عظیم بپا ہوا ہے۔چار کروڑ، اکتیس لاکھ کی یہ مالی قربانی
يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
والا معاملہ ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے مال میں برکت دی۔وہاں نفوس میں برکت کے نتیجے میں وہ بجٹ
بنا ہے۔یہاں مال میں خدا تعالیٰ نے برکت رکھی ہے۔مال میں برکت رکھنے کے لئے ہسپتال ہماری آمد کا منبع
تھا۔وہاں نصرت جہاں چندے تو نہیں لے رہی۔جو لئے بھی ہیں تھوڑے سے، وہ تو نہ ہونے کے برابر ہیں۔اول تو بہت ہی کم ، میرے خیال میں سارے دو، ایک لاکھ بھی نہیں ہوئے۔تو یہ ایک سال کا ہے۔خدا تعالی کا عجیب معاملہ ہے، احمدی کے ساتھ۔آپ کی تو زبانیں خشک ہو جائیں، پھر بھی خدا
کی حمد کماحقہ نہیں ادا کر سکتے۔سارے ممالک کا نصرت جہاں کا جو چندہ ہے، میں بتایہ رہا ہوں کہ یہ بھی غیر
ممالک میں خدا تعالیٰ اس قسم کی ترقی دے رہا ہے کہ اس کے علاوہ صرف نصرت جہاں کا بجٹ 14 کروڑ ،
31 لاکھ ہے۔اور تحریک جدید کا یہ ہے۔اس میں دونوں میں فرق ہے۔تحریک جدید کا تو جو ہے بجٹ ، وہ ہمیں خدا تعالیٰ کا یہ فضل اور یہ
رحمت بتاتی ہے کہ کس قد را خلاص پیدا ہو گیا ہے ان دلوں میں ، ان سینوں میں ، جو ان ملکوں میں لینے والے
799

ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ہیں۔تبھی اتنی قربانی دے رہے ہیں ناں۔وقت کی قربانی دے رہے ہیں، بڑی دلیری کے ساتھ اسلام کی
تبلیغ کر رہے ہیں۔جس ڈاکٹر کو ہم یہاں سے بھیجتے ہیں، وہ ایک معمولی سا ڈا کٹر ہوتا ہے۔اس کو یہاں کوئی پوچھتا
نہیں۔جس طرح جس مبلغ کو ہم بھیجتے ہیں، وہ بھی یہاں ربوہ کی گلیوں میں پھر رہا ہوتا ہے اور کوئی سمجھتا نہیں
کہ کیا چیز ہے۔وہاں جاتا ہے تو Head of the State کے ساتھ گردن اونچی کر کے بات کر رہا ہوتا
ہے اور عزت کرواتا ہے۔یہ خدا کا فضل ہے، جو اس مبلغ کی بھی عزت کرواتا ہے۔اور یہاں یہ کہ خدا تعالیٰ
نے وہ معمولی سا ڈاکٹر کوئی سرگودھے سے چلا گیا، کوئی ساہیوال سے چلا گیا ، کوئی ملتان سے چلا گیا ، کوئی
کہیں سے چلا گیا، کوئی کہیں سے چلا گیا۔کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، الا ماشاء اللہ۔یہاں کچھ کماتے بھی تھے
لیکن اتنے نہیں۔ایک ڈاکٹر کا میرے ذہن میں آیا خیال، وہ یہاں بہت کماتا تھا۔لیکن میرا خیال ہے کہ
ایک مہینے میں وہاں وہ اتنا کما لیتا ہے اپنا حصہ کہ ایک سال میں یہاں نہیں کما سکتا تھا۔اور یہاں حالانکہ
بہت اچھی اس کی پریکٹس تھی۔74ء میں سب کچھ جلا دیا گیا۔خدا نے فرمایا، میں پیسے دینے والا ہوں ، وہاں
چلے جاؤ، میں تمہیں پیسے دوں گا۔تو رزق میں برکت ڈالی ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفار رکھ کے۔اور بڑے بڑے
امیر لوگ اپنے ملک کے وزراء صاحبان اپنے بڑے خوبصورت ، جو انہوں نے ہاسپٹل بنائے ہوئے تھے،
غیر ملکی یورپین اور امریکن ڈاکٹر وہاں کام کر رہے تھے، ان کے سٹور جو تھے، وہ دوائیوں سے بھرے ہوئے
تھے، ان کے جوسر جیکل وارڈ تھے، ان میں ہر قسم کے instruments پڑے ہوئے تھے اور وزیر چلا جاتا
تھا ، جماعت احمدیہ کے ایک چھوٹے سے کلینک میں۔ایک وزیر کو اس کے دوست نے کہا، ہمیں یہ مسئلہ نہیں سمجھ آرہا ، تم وزیر ہو، تم اپنے ہسپتال میں
جاؤ، جہاں ہر قسم کی سہولت تمہیں حاصل ہے۔اور وہاں ڈاکٹر اچھے، عمارت اچھی ، جس کمرے میں رہائش
ہے، وہ کمرے اچھے ، اس کا فرنیچر اچھا، دوا ئیں اچھی ، knife اچھے سرجری کے اور دوسری چیزیں اور وہ
چھوڑ کر یہاں آ جاتے ہو، یہ کیا بات ہے؟ خدا تعالیٰ نے اس کو جواب بھی بڑا عجیب سکھایا۔کہنے لگا، ہمارے
ہسپتال میں ہر چیز ہے، صرف ایک چیز نہیں۔اور ان کے ہسپتال میں ان میں سے کوئی چیز نہیں مگر وہ ایک
چیز ہے۔اور وہ ہے شفا۔ہم یہاں آتے ہیں، اس لئے کہ ہمیں یہاں شفا ملتی ہے۔میں ابھی آپ کی باتیں سن رہا تھا، یہاں گیسٹ ہاؤس میں تو اس وقت میرے دماغ میں مثال
آئی۔تحریک جدید کی مثال بڑ کے درخت کی ہے۔بڑ کے درخت کی ایک جڑ نہیں ہوتی بلکہ اس کی جڑیں
800

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء
اوپر سے ٹکتی ہیں۔جس وقت درخت بنتا ہے تو جڑ لٹک کے پھر زمین میں وہ اپنی جڑ بنالیتی ہے۔تو یہاں
مرکز کا تنا بھی ہے اور اس سے پھر مرکز کے کام میں خدا تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے، ملک ملک میں اسی
درخت کی جڑیں نیچے اتریں اور وہاں جڑ پکڑ گئیں ہیں۔درخت ایک بھی ہے اور جڑیں مختلف بھی ہیں۔ایک ہی وقت میں مختلف نظارے نظر آتے ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا بڑا افضل ہے۔ہمیں حسد سے بچنے کی بھی دعا سکھائی گئی ہے۔تو اللہ تعالی حاسدوں
کے حسد سے ہمیں محفوظ رکھے۔اور حاسدوں کے حسد میں شدت پیدا کرنے کے لئے رحمتیں پہلے سے بھی
زیادہ ہم پر نازل کرنی شروع کر دے۔بعض لوگ ایسے بھی ہیں، جن کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے۔مُوْتُوْا بِغَيْظِكُم
( آل عمران: 120)
دراصل فضل کے جو معنی میرے دماغ میں آتے ہیں، وہ یہ ہیں کہ خدا کہتا ہے، اپنے فضلوں اور
رحمتوں سے میں نوازتا ہوں اور غصہ تمہیں آتا ہے۔مُوْتُوا بِغَيْظِكُمْ
ایک دوست نے یہاں
کہا تھا کہ ایک جگہ سو مبلغ بھیج دیں۔میں کہتا ہوں، ایک جگہ ایک ہزار بھیج
دیں۔اپنے بچے آپ بھیجیں۔ایک ہزار ایک ملک کو لیبل لگا کے ہم یہ ہزار بچہ دیتے ہیں۔لیکن ڈیڑھ ہزار
بھیجیں، وہ بیچ میں casualties بھی ہو جاتی ہیں۔آپ کہیں ایکس (x) ملک کے لئے ہم اپنے بچے
دیتے ہیں ، ان کو آپ تیار کر کے وہاں بھیجیں، ہم بھیج دیں گے۔لیکن یہاں پر تحریک جدید آٹے کے بت بنا
کے یا سیمنٹ کے بت بنا کے وہ مبلغ بنا کے وہاں نہیں بھیج سکتی۔ایک اور اصولی بات میں اب کہنے لگا ہوں، ہم تو یہاں پلاؤ پکانے کے لئے بھی نہیں آتے۔خیالی پلاؤ پکانے کے لئے تو بالکل نہیں آتے۔بالکل جو قابل عمل چیز ہے، اس کی بات کریں۔جو چیز قابل
عمل بنائی جاسکتی ہے، یعنی آج نہیں ہے لیکن کل کے لئے ہم نے سوچنا ہے، اس کی بات کریں۔لیکن جو
مستقبل قریب میں قابل عمل ہو ہی نہیں سکتی، اس کے سر کی بات کریں اور دھڑ اور لائیں غائب ہی ہوں تو
سر تو ہوا میں نہیں لٹکے گا۔سارے جسم کی بات کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقد ہ 28 تا30 مارچ1980ء)
801

آج 10 میں سے 10 باقی