غلبہ اسلام اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں ۔ ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
غلبہ اسلام اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
ارشادات فرمودہ 30 مارچ1980ء برموقع مجلس شوریٰ
بات یہ ہے، جو انہوں نے بات کی ہے اور بڑی کی بات کی ہے کہ وقف زندگی باپ کر ہی
نہیں سکتا۔وہ تو بچے نے خود کرنی ہے۔اس واسطے جن ماں باپ کے دل میں یہ خواہش ہے کہ میرا بچہ وقف
کرے، ان کا یہ فرض ہے کہ بچپن سے ہی اس کے دماغ میں یہ بات ڈالتے رہیں کہ تم واقف زندگی ہو،
تمہارے اوپر ذمہ داریاں ہیں، دوسروں سے مختلف۔اس واسطے اپنی عادات اپنے اخلاق کو نمایاں کرو اور
ان کے اندر حسن پیدا کرنے کی کوشش کرو۔تا کہ تم اچھے مبلغ بن جاؤ۔دعاؤں کی عادت ڈالو۔باقی یہ جو تجویز ہے، اس کے بارہ میں پتہ لیا ہے، وہ تو یہ ہے کہ ہر عہدیدار کے لئے ضروری ہو کہ
اس کا ایک بچہ وقف ہو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کا آخری بچہ بی ایس سی میں چلا گیا، وہ تو عہد یدار بن ہی
نہیں سکتا۔کیونکہ وقف کرنے والا میٹرک کے بعد آتا ہے، بڑوں کو ہم لیتے ہی نہیں۔جس شخص کے سب سے
چھوٹے بچے کی عمر 20 سال ہوگئی۔میں نے نیا قاعدہ بنایا ہے کہ بوڑھوں کے لئے انتظام کرو۔جامعہ احمدیہ
میں تو صرف نو جوانوں کو لیا جاتا ہے، جن کی 17 سال سے زیادہ عمر نہیں ہوتی۔اب یہ دیکھیں ہمارے امراء
میں سے بہت سارے بیٹھے ہوں گے، جن کا سب سے چھوٹا لڑکا 21-20 سال تک پہنچا ہوا ہے۔اگر یہ
ریزولیوشن پاس ہو جائے کہ وہ ایسا بن نہیں سکتا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کوئی بڑی عمر کا عہد یدار بن نہیں
سکتا۔مرزا عبدالحق صاحب کو بھی آرام مل جائے گا۔پس یہ وقف ایک تحریک ہے، جو کی جارہی ہے۔ایک وقت ایسا بھی آیا ہے بدقسمتی سے کہ جب یہ شروع ہو گیا تھا کہ جو بچہ بالکل کسی کام کا نہیں
ہے، اسے حافظ قرآن بنا دو۔اس طرح تم کیا عزت کر رہے ہو، قرآن کریم کی؟ اسی طرح جو بچہ پڑھائی
میں سب سے کمزور ہے، جس نے تھرڈ کلاس لے کر میٹرک پاس کیا ہے، کوئی کالج لینے کے لئے تیار نہیں،
اسے وقف کر کے جامعہ میں لے آؤ۔وہ زمانہ گزر گیا، الحمد اللہ۔اب تو یہ جو کہتے ہیں ناں کہ تعداد بڑھ گئی۔یہ اس ایک جب تعداد تھی اس وقت جب تھرڈ کلاس سے بھی نچلے حصے کے تھے، بچے میٹرک کے، وہ آکر
داخل ہو جایا کرتے تھے۔ان میں سے ایک نے پاس کیا۔اب میں نے یہ حکم دیا ہے کہ کوئی بچہ ، جس نے
803
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
تھر ڈ ڈویژن لی ہے، وہ جامعہ میں داخل نہیں ہوسکتا۔اور اول تو کوشش کرو کہ اچھی سیکنڈ ڈویژن ہو ، فرسٹ )
ڈویژن ہو۔بہت سارے لڑکے فرسٹ ڈویژن میں آگئے۔مولوی احمد خان صاحب نسیم مرحوم جماعت کے بڑے فدائی تھے۔انہوں نے اپنا ایک بچہ وقف
کیا، نیم مہدی۔جو آج کل سوئٹزر لینڈ میں بہت اچھا کام کر رہا ہے۔اللہ تعالٰی اس کے کاموں میں اور بھی
زیادہ برکت ڈالے اور جزا دے۔اس نے چوٹی کے نمبرلے کے میٹرک پاس کر لیا۔مولوی صاحب اس کو
ساتھ لے کر میرے پاس آگئے۔کہنے لگے کہ کیا کرنا ہے، اس کا ؟ میں اس کو پہلے بی اے، ایم اے کروا کے
وقف کروں یا ابھی کر دوں؟ میں نے کہا، چپ کر کے جاکے اس کو جامعہ احمدیہ میں داخل کروادیں۔وہ اتنا
ذہین ہے کہ کوئی حد نہیں۔اس قسم کے اب بچے آرہے ہیں کہ ایک کو ہم نے کسی اور ملک کی زبان سیکھنے
سویڈن بھیجا تو سویڈن کے مبلغ ایک دن مجھے کہنے لگے کہ یہ ہم سے بھی زیادہ تیزی سے زبان سیکھ رہا ہے۔خود جو زبان سیکھنے کے لئے نہیں گیا۔وہ ان کی شرط تھی کہ تھوڑی سی زبان ہماری آنی چاہئے تا کہ یہ استاد کی
زبان سمجھ سکے۔سیکھنی اس نے کوئی اور زبان ہے۔تو ماشاء اللہ بڑے ذہین بچے جامعہ احمدیہ میں آرہے
ہیں۔کچھ تھوڑی سی تختی بھی کرنی پڑتی ہے۔یہ جو نئے جامعہ سے نکل رہے ہیں، ان میں سے بہت بھاری
اکثریت ایسی ہے، جو بڑے فدائی ، دعائیں کرنے والے، نتیجہ نکالنے والے نتیجہ تو اس وقت تک نہیں ملتا ،
جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل پیچ میں شامل حال نہ ہو جائے۔لیکن جیسا کہ نظر آ رہا ہے کہ یہ دنیا میں انقلاب
عظیم، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب تھا، اس نے اپنی انتہائی شکل میں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ جو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ایک انقلاب عظیم بپا ہوا اور آپ کا message ( پیغام ) ساری
دنیا کے نوع انسانی کے لئے ہے، وہ اپنے عروج
پر پہنچ رہا ہے۔وہی چیز ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی لیکن ہر نسل نے اپنی ذمہ داریوں
کوادا کرنا تھا کرتے رہے۔ہمیں اپنی فکر کر نی چاہئے۔پس یہ بڑی جلدی تبدیلیاں آجائیں گی۔یہ آپ یا درکھیں۔یعنی یہ اس طرح ارتقائی تبدیلیاں نہیں
ہوں گی۔جس طرح آنا فانا انقلاب آ جاتا ہے۔آم کا جو پودا آپ لگا دیتے ہیں، دسویں سال تخمی آم کو پھل لگتا
ہے۔قوموں کو ترقی کے لئے تو کئی صدیوں تک جدو جہد کرنی پڑتی ہے۔مجھے کئی دفعہ بعض دوستوں نے پوچھا
کہ یہ کس طرح ہو جائے گا کہ دنیا کے تو ایسے حالات ہیں؟ دنیا تو مانے گی نہیں۔دنیا تو اس طرف آتی نہیں۔دنیا تو عیش میں پڑی ہوئی ہے۔یہ ہے اور وہ ہے۔میں نے کہا، اسی طرح ہو جائے گا، جس طرح مکہ فتح ہو گیا
تھا۔دودن پہلے کوئی مسلمان نہیں سمجھ سکا تھا کہ مکہ فتح ہو جاتا ہے۔دودن پہلے یہ حالت تھی اور دودن کے بعد
804
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
ایک انقلاب آ گیا۔آیا تو وہ ایک سیکنڈ میں۔آیا تو صرف اس سیکنڈ میں، جس وقت اہل مکہ نے محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کو اپنے قدوسیوں کے ساتھ وہاں دیکھا۔وہ اتنی جنگجو قوم تھی قتل و غارت کرنے والی اور اسلام کو مٹانے کی
کوششیں کرنے والی قوم تھی۔لیکن اس وقت فرشتوں نے ان کے دلوں پر تصرف کر کے ان کو کہا ، اب تم
مسلمانوں سے نہیں لڑ سکتے۔یہ وہ انقلاب عظیم ہے۔چند منٹ پہلے نہیں پتا کیا ہو جانا ہے؟ اب بھی یہی ہونا
ہے، انشاء اللہ ہونا ہے، غلبہ اسلام کی صدی، جس کو میں کہتا ہوں، اس کے اندر ہی ہو جاتا ہے۔اس سلسلہ میں ہمیں دو دعائیں کرنی چاہئیں۔ایک تو یہ کہ خدا ہماری زندگیوں میں اس کے آثار ہمیں دکھا دے۔اور دوسرے یہ کہ ہر نبی بشیر بھی ہے اور نذیر بھی ہے اور سب سے بڑے بشیر اور نذیر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ہیں۔پہلوں نے تو کسی نے ایک گاؤں کے متعلق ڈرایا کہ اگر ایمان نہ لاؤ گے، اگر اپنی بدیاں نہ
چھوڑو گے تو تباہ ہو جاؤ گے۔اور مخاطب صرف ایک گاؤں تھا۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
نذیر کی حیثیت میں بات کی تو مخاطب نوع انسانی کو کیا۔اس لئے ہمیں دعا یہ کرنی چاہئے کہ نوع انسانی کو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو انداز ہے، وہ اسے سمجھے اور تباہی کی آخری گھڑی سے قبل اسے تو بہ کرنے کی
توفیق مل جائے اور نوع انسانی کا ایک بڑا حصہ، ایک بڑا ٹکڑا تباہ ہونے کے بعد اس کا ایک حصہ اسلام میں
داخل نہ ہو بلکہ ساری کی ساری نوع انسانی اسلام میں داخل ہو جائے۔اور لوگ خدا کی نگاہ میں اپنے لئے
پیار پائیں اور اس سے دنیا بدل جائے گی۔یہ کوئی محض خیالی پلاؤ والی بات نہیں ہے۔ہمیں یہ نظر آ رہا ہے کہ اسلام کے حق میں انقلاب رونما
ہونے والا ہے۔ہم ان کے ساتھ تعلیم کا مقابلہ کرتے ہیں۔کیا انقلاب لائی ہے، اسلام سے باہر کی دنیا ؟
کوئی انقلاب نہیں لائی۔ابھی ایک نسل ختم نہیں ہوتی تو تریریں پڑ جاتی ہیں، رخنے پڑ جاتے ہیں، اس
انقلاب کے اندر۔دوسرے یہ کہ ہر انسانی انقلاب بیشتر ارتقاء کے اوپر انحصار کر کے آگے بڑھا ہے۔اور
وہی اس کی کمزوری بن گیا ہے۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کالا یا ہوا انقلاب ، اپنی انقلابی شکلیں چودہ
سوسال میں دکھاتا رہا ہے اور پھر ساتھ ارتقاء بھی۔کیونکہ دونوں خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ہیں۔ایک
انقلابی جلوہ، دوسرا ارتقائی جلوہ۔ایک یہ کہ ماں کے پیٹ میں ایک وقت میں صرف مادی لوتھڑہ ہے، جس
کے اندر روح نہیں۔یورپ کے جو فلاسفر ہیں، انہوں نے بھی حیران ہو کے کہا ہے کہ یہ تو ماننا پڑے گا کہ
یہاں یہ ارتقاء نہیں آیا بلکہ یکدم ایک بے جان میں جان پڑ گئی ، بے روح میں روح پڑ گئی۔تو یہ انقلا-
ہے۔پھر انسان کی زندگی میں ہزار ہا انقلاب آتے ہیں۔805
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
جب محمد بن قاسم سندھ میں داخل ہوئے ، وہ انقلابی تبدیلی تھی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
غلبہ کے لئے وہ ایک انقلاب تھا۔آندھی اور طوفان کی طرح آگئے ناں لوگوں کے نزدیک۔ہمارے نزدیک
تو صبح کی ٹھنڈی ہوالے کے وہ پہنچ گئے ، گرم ریگستان سے نکل کے سندھ کے اندر۔جس وقت طارق نے اپنی
کشتیاں جلائیں ، کیا اس کا وہ فعل انقلابی نہیں تھا؟ بالکل انقلابی تھا۔مرورزمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا انقلاب عظیم ہے۔خدا تعالیٰ نے اس انقلاب کے اندر انقلابی جلوے بھی اپنی صفات کے دکھائے،
جلال کے جلوے اور ارتقائی جلوے بھی اپنی صفات کے دکھائے اور جمال کے جلوے بھی دکھائے۔تو یہ جس کو میں کہتا ہوں علی وجہ البصیرت غلبہ اسلام کی صدی، اس کے اندر ایک دن یہ انقلاب آ جانا
ہے۔ہر چھوٹا انقلاب، انسانی ہاتھ کا انقلاب۔میں غور کرتارہتا ہوں، ہر انقلاب v arrow ہے،Pointer
ہے، اسلام کے آخری غلبہ کی طرف وہ اشارہ کر رہا ہے۔اور اس کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہئے۔قرآن
کریم نے کہا تھا:۔وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّوا لَهُ عُدَّةً
(توبه : 46)
اس وقت دشمن حملہ آور تھا اور مسلمان کو اپنے دفاع کے لئے ، اپنے عقیدہ کے دفاع کے لئے، اپنے
مذہب اور دین کے دفاع کے لئے جنگ کرنی پڑی تھی ، وہ مجبور ہو گئے تھے۔اس وقت کی تیاری اور تھی۔یہ تیچ
ہے۔لیکن قرآن کریم کہتا ہے کہ جس شخص نے خدا کی راہ میں جہاد کرنے کی نیت کی ہو، وہ اس کے لئے وقت
سے پہلے تیاری کیا کرتا ہے۔اس وقت جنگ تلوار کی نہیں ، بندوق کی نہیں۔اس وقت تو جنگ ہے، دلائل کی
اور آسمانی نشانوں کی۔اگر جماعت احمدیہ یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی ایک منتخب جماعت ہے، جو
اسلام
کو غالب کرنے کے لئے دنیا میں قائم کی گئی اور اس کے لئے وہ مصروف عمل ہے تو اگر
لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ
کے مطابق ان کی نیتیں یہ ہیں کہ ساری دنیا میں پھیلیں اور ظلمات کو دور کر کے وہاں اسلام کی
روشنی پھیلا دیں تو
لَاعَدُّوالَهُ عُدَّةً
کی رو سے یہ ضروری ہے کہ دوست اپنی عقلوں میں جلا پیدا کریں، آسمانوں کے نور کو جذب
کریں۔تمہارے وجود میں سے نور نکلنا چاہئے۔806
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
پس جو ذمہ داری ہے، وہ چاہتی ہے اور بچے اپنی زندگی وقف کریں۔وقف کے لئے میں نے
پہلے بھی سمجھایا ہے کہ ضروری نہیں، جامعہ احمدیہ میں پڑھا جائے۔یہ ضروری ہے کہ پڑھا جائے۔جامعہ
احمدیہ میں پڑھنا ضروری نہیں۔البتہ پڑھنا ضروری ہے۔جامعہ احمدیہ کا نصاب پڑھنا، ضروری نہیں۔خدا
تعالیٰ نے جو ایک ہی کتاب نصاب کی ہمارے ہاتھ میں دی ہے، وہ قرآن عظیم ہے۔اس کا پڑھنا، اس کو
سمجھنا اور اس کے اسرار روحانی کو سمجھنا ضروری ہے۔اس لئے میں دوستوں سے بار بار کہتا ہوں کہ وہ اس
طرف توجہ کریں ، اس طرف توجہ کریں ورنہ جماعت احمدیہ کے دوستو! تم خدا کی نگاہ میں جھوٹے ہو گے کہ
کہتے تو یہ ہو کہ دوسروں کو بھی اسلام میں لانا ہے اور آپ خود بھی عملاً اسلام سے باہر نکلتے جارہے ہیں،
دوڑتے ہوئے۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے“۔۔اب ہم دعا پر اس شوری کا اختتام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ وہ سارے وعدے پورے فرمائے ،
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیئے گئے۔جو ہر قسم کی برکتوں کے متعلق ہیں۔مال میں برکت،
جانوں میں برکت، جس چیز کو ہاتھ لگا دیں، ان میں برکت۔بڑے وعدے ہیں۔تو دینے والا اللہ ہے اور
وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ
(الانعام:135)
اس کا ہاتھ پکڑنے والا کوئی نہیں۔جس خدا کو ہم مانتے ہیں، اس کا تو کوئی ہاتھ نہیں پکڑ سکتا۔کمزوری ہم میں پیدا ہو سکتی ہے، اس میں پیدا نہیں ہوسکتی۔اس واسطے آپ اپنے اندر کمزوری نہ پیدا کریں۔پہلے سے بڑھ کر وہ انعام دیتا چلا جائے گا۔کیونکہ وہ آپ کو ایک جگہ ٹھہرا ہوادیکھنا پسند نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ نے
انسانوں کے ان گروہوں سے، جن سے اس نے ہمیشہ پیار کیا، یہی سلوک روارکھا ہے۔سب سے بڑی یہ
مہربانی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے پیار سے بندوں کو ایک جگہ ٹھہرے ہوئے دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ایسا سامان پیدا
کرتا ہے کہ وہ آگے قدم بڑھائیں، وہ آگے قدم بڑھائیں، وہ آگے قدم بڑھائیں۔ایک چھوٹا سا نظارہ تو یہ رونما ہوا، شروع خلافت میں کہ سب سے پہلے میں نے فضل عمر
فاؤنڈیشن کی تحریک کی۔بہتوں نے مشورہ دیا ، 20 لاکھ کی کردیں، 21 لاکھ کی کر دیں۔مجھے تو نہ تجربہ تھا، نہ
میں نے ساری جماعت کو اس طرح ابھی سنبھالنے کی خدا سے توفیق پائی تھی۔جو بعد میں اللہ تعالیٰ نے عطا
فرمائی۔تو دل میں ڈر پیدا ہوتا تھا کہ پتہ نہیں جماعت کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑ جائے۔یہ 65 ء کی
بات ہے۔جب فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کی گئی۔پانچ سال کے بعد 70ء میں جب افریقہ کے دورے
807
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پر گیا ہوں تو میں نے نصرت جہاں آگے بڑھو کی تحریک کی۔اس میں بھی جماعت نے جتنا میں نے کہا تھا،
اس سے کہیں زیادہ یعنی 53 لاکھ روپیہ جمع کر دیا۔اور یہ 70ء کی بات ہے۔اور پھر 73ء کے جلسہ سالانہ پر
میں نے جو بلی فنڈ کی تحریک کی۔جس میں نو ، دس کروڑ کے وعدے آگئے اور وصولی بھی کافی تسلی بخش ہے۔جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اب صد سالہ جوبلی فنڈ سے گوٹن برگ میں مسجد بنائی۔ناروے میں ، اوسلو میں ڈیڑھ ملین کرونے
سے مسجد بنائی۔یہ قریباً 32-30 لاکھ روپے بنتے ہیں۔یہ مساجد غیر ملکوں میں بنائی ہیں۔یہاں سے ایک
دھیلہ نہیں باہر جا سکتا ، نہ ہم بھیجتے ہیں۔یعنی باہر کی جماعتیں خدا نے اتنی مضبوط کر دیں۔پھر خدا تعالیٰ نے
فضل فرمایا جلسہ سالانہ پر غالبا میں نے آپ کو بتا دیا تھا کہ سپین میں چار کنال کا ایک ٹکڑا خرید لیا گیا ہے۔ہمارا ٹکڑا ایک بڑی سڑک سے چھوٹی سڑک نکلتی ہے، جو گاؤں کی طرف جارہی ہے، اس کے اوپر تھا۔جو بڑی سڑک ہے، اس کے اور ہمارے درمیان صرف ایک شخص کی ملکیت تھی۔کوئی ساڑھے چار، پانچ
کنال کی۔کرم الہی صاحب ظفر جلسہ پر یہاں آئے تو میں نے کہا کہ اس شخص سے کہیں یا تو یہ جگہ ہمارے
پاس بیچ دے، ہمارے دوطرف ماتھے ہو جائیں گے، ایک چھوٹی سڑک پر ایک بڑی سڑک پر، یا اگر نہیں بیچنا
چاہتا تو ہمیں صرف 20 فٹ کا ایک ٹکڑا ایک طرف سے یا دوسری طرف سے سڑک کے لئے دے دے۔تا کہ ہم اس سڑک تک اپنے طور پر پہنچ جائیں ، چھوٹی سڑک پر چڑھے بغیر۔انہوں نے جا کر اس سے بات
کی ، اس نے کہا، سارا ہی لے لو۔پوچھا کس قیمت پر ؟ حالانکہ وقت گزر چکا تھا، قیمتیں وہاں بڑھ جاتیں
ہیں۔اس نے کہا، جس قیمت پر آپ نے پہلے لیا تھا۔چنانچہ کوئی مہینہ لگا اس پر مشورہ وغیرہ کرنے میں۔چند دن ہوئے اطلاع آئی ہے کہ وہ ٹکڑا بھی خرید لیا گیا ہے۔الحمد اللہ۔تو یہ دس کروڑ کے قریب مجھے یقین
ہے
کہ انشاء اللہ جمع ہو جائے گا۔اس میں زیادہ رقم غیر ممالک کی ہے۔زیادہ ضرورت بھی وہیں ہے، یہاں
کی ضرورتیں بھی خدا پوری فرما رہا ہے۔میں بتایہ رہا ہوں کہ خدا کسی جگہ ہمیں کھڑا نہیں ہونے دیتا۔اگر کوئی جماعت یہ سمجھے کہ ہم آگے
نہیں بڑھے، کھڑے ہو گئے ہیں اس سال تو ان کو بڑی فکر کرنی چاہئے۔ابتلاء کا دوران کے اوپر آ گیا۔ابتلاء آجاتے ہیں، اس طرح کے۔اللہ تعالیٰ اس طرح جھنجھوڑتا ہے اور جگاتا ہے۔باقی جہاں تک مسئلے مسائل کا سوال ہے، دنیا کا کوئی عالم ایسا نہیں، کوئی مسلمان عالم ایسا نہیں، جس
کے پاس دلیل ہو جماعت احمدیہ کے جھوٹے ہونے کی۔جس کا جواب تسلی بخش طریقے پر ہم اس کو نہ دے سکیں۔808
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء
خواہ وہ مانے یا نہ مانے لیکن اگر ہزار آدمیوں کے درمیان اس کو جواب دیا جائے گا تو 900 ضرور مان جائیں گے
کہ ان کا جواب درست ہے۔ہے ہی کوئی نہیں چیز ، جہاں تک اعتقاد کا سوال ہے یا دلائل کا سوال ہے۔جہاں تک آسمانی نشانوں کا سوال ہے، ذہن رسا بھی اللہ دیتا ہے اور آسمانی نشان تو اس کی
قدرتیں ہیں۔دنیا کو عجیب نظارے دکھاتا ہے۔وہ دکھاتا ہے اور دکھاتا چلا جائے گا ، چھوڑے گا نہیں۔محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ وعدہ ہے۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف: 10)
خدا چھوڑے گا نہیں، نوع انسانی کو جب تک نوع انسانی بحیثیت نوع محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع نہیں ہو جاتی۔یہ آپ کے کام ہیں، ان کو توجہ سے کریں۔اور اب ہم دعا کر لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ جو ذمہ
داریاں ان کمزور کندھوں پر اس کی مصلحت کا ملہ نے ڈالی ہیں، ان کو پورا کرنے میں ہم کامیاب ہوں۔اور
اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1980ء)
809