اشاعت لٹریچر کی سکیم کے متعلق بعض نہایت اہم ہدایات ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 جنوری 1981ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پچیم
وو
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 02 جنوری 1981ء
اشاعت لٹریچر کی سکیم کے متعلق بعض نہایت اہم ہدایات
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 جنوری 1981ء
میں چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کا جہاں تک تعلق ہے، بہترین
کتابت ہوان کی اور بہترین طباعت ہو ان کی اور بہترین کاغذ استعمال کیا جائے۔ایک نہایت اچھی شکل
میں دنیا کے ہاتھ میں یہ روحانی خزانہ دیا جائے۔کیونکہ جوشان ہے اس کلام کی نظم ہو یا نثر ، اسی کے مطابق
اس کو لباس پہنانا چاہیے۔یہ نہیں کہ اگر ہم میں سے کوئی کتاب لکھے تو وہ تو پسند کرے کہ جو اس نے لکھا ہے،
وہ بہترین ہو۔لیکن حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔ایک وقت
میں یہ بیماری لندن میں بھی پیدا ہوئی اور مجھے انہیں سمجھانا پڑا۔میں نے کہا ، کوئی کتاب لندن مشن نہیں شائع
کرے گا، حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کے علاوہ، جس کی طباعت اور جس کا Get Up
حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب سے اچھا ہو۔بہترین شکل میں، بہترین کاغذ پر ، بہترین مطبع
بہترین پبلشنگ ہاؤس سے ، حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب شائع ہونی چاہئیں۔چنانچہ وہاں سے اس وقت تک صد سالہ جو بلی کے خرچ پر تین کتب شائع ہو چکی ہیں۔ایک تو Essence of Islam کی سیریز میں پہلی کتاب حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے
اقتباسات چار مضامین پر۔اللہ جل شانہ اور اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن عظیم یہ کوئی تین سو،
اٹھائیس صفحے کی کتاب بن گئی۔Essence of Islam Vol: II اس کی دوسری جلد اس وقت پریس
میں ہے۔یہ بھی انگریزی ترجمہ ہے۔دنیا میں بڑی کثرت سے انگریزی بولی جاتی ہے۔اس میں بعض
دوسرے مضامین ہیں اور اس کے بعد۔Essence Of Islam Vol: III اور Volume IV
( جلد سوم و چہارم) کا مسودہ تیار ہے، انشاء اللہ آگے پیچھے وہ آجائیں گی۔اس کے علاوہ فرانسیسی بولنے والوں کے لئے ہمارے پاس لٹریچر نہیں تھا۔دنیا میں ایک وقت
میں تو (چین اور روس کو چھوڑ کے) سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں دو تھیں۔یا انگریز کی زبان
انگریزی، کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ کالونائزیشن (Colonisation) کی اور یا فرانسیسی ، جو اس کے
بعد نمبر دو پر آئی۔پھر سپینش اور پر چوگیز ، کیونکہ ساؤتھ امریکہ میں وہ آباد ہوئے۔اور ہالینڈ کی زبان ، اس
811

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 جنوری 1981ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
لئے کہ یہ بھی ایک وقت میں کالونیل پاور (Colonial Power) بنے ، اپنی زبان دنیا کے بعض حصوں
میں انہوں نے رائج کی۔ہالینڈ کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی ہے ، بعض دوسری کتب بھی ہیں۔فرانسیسی میں ابھی تک نہ قرآن کریم کا ترجمہ تھا، نہ کوئی اور لٹریچر تھا۔چھوٹے چھوٹے رسالے بہت
سارے شائع ہوتے رہتے ہیں، ضرورت کے مطابق ، لیکن پہلی دفعہ Introduction To The
Study of Holy Qur’an (دیباچہ تفسیر القرآن، جو حضرت مصلح موعود کا لکھا ہوا ہے۔یہ بذات خود
ایک مستقل کتاب کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔کیونکہ اس میں دو مضمون لمبے اور تفصیلی ہیں۔ایک تو نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور دوسرے اسلام اور عیسائیت کا موازنہ۔اس کے علاوہ اور مضامین بھی ہیں۔یہ بھی
کوئی تین سو ہمیں، چالیس صفحے کی ہے۔یہ بھی چھپ چکی ،صد سالہ جو بلی کے انتظام کے ماتحت۔ہمیں اس کی اس لئے خاص طور پر ضرورت پڑی کہ ایک تو ساری دنیا میں اسلامی تعلیم پھیلانے
کے لئے فرانسیسی کو بھی بیچ میں لانا ضروری تھا کیونکہ بڑی کثرت سے بولی جانے والی، سمجھی جانے والی
زبان ہے۔دوسرے اس لئے ضرورت پڑ گئی کہ افریقہ کے بہت سے ممالک کی زبان فرانسیسی ہے۔جہاں
یہ حاکم رہے ہیں۔مثلاً نا ئیگر (Niger) ہے، جس کو یہاں نائیجر کہتے ہیں۔اس میں وفد ملنے آیا تھا۔میں
نے کہا، میں شاگر د بنتا ہوں تو بتاؤ کہ تمہارے ملک کا Pronunciation کیا ہے؟ کیونکہ کوئی اس کونا ئیجر
کہتا ہے، کوئی ٹائیگر کہتا ہے۔انہوں نے کہا، نہ نا ئیگر، نہ نائیجر۔ہم اپنے ملک میں اپنے ملک کا نام جو
بولتے ہیں، اس کی (Sound) آواز ہے، نیگیر۔وہاں ہمارا مشن نہیں۔لیکن نائیجیریا کی سرحدوں پر ہے۔وہ لوگ نائیجیریا میں آتے ہیں، وہاں ان
کو تبلیغ ہوئی اور وہاں جماعت قائم ہوگئی۔اور ہمارا ایک نوجوان
معلم وہاں کام کرتا رہا۔کچھ عرصہ وہ مزید تعلیم کے لئے اسی جلسے پر یہاں آ گیا ہے۔مخلص ہے، ذہین ہے
بظاہر۔اس کے لئے بھی دعا کریں۔کچھ فرانسیسی تھوڑی سی جانتا ہے، زیادہ نہیں۔میرا خیال تھا کہ اس کو
پوری طرح فرانسیسی کا ماہر بنایا جائے۔نیز علوم قرآنی کا بھی ایک حد تک اس کو علم سکھایا جائے یہاں۔تاکہ
وہ ان علاقوں میں کام کر سکے۔کیونکہ وہاں جماعت قائم ہوگئی ہے یا شاید ایک سے زیادہ جماعتیں۔ٹوگو
لینڈ فرانسیسی بولتا ہے، وہاں جماعتیں قائم ہو گئیں۔بین ایک ملک کا نام ہے، وہاں جماعتیں قائم ہوگئیں۔سینیگال فرانسیسی بولتا ہے، بہت بڑا ملک ہے۔بیچ میں گھسا ہوا ہے، اس میں ہمارا گیمبیا۔جس کو بانجول
کہتے ہیں۔اب بانجول اندر گھسا ہوا ہے۔اس کے بیچ میں سے رستہ نکلتا ہے، جو آر پار جاتا ہے۔ملانے
کے لئے ، ان کے دو علاقوں کو۔اس حصہ میں بھی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔وہ فرانسیسی بولنے والے ہیں۔اس لئے فرانسیسی لٹریچر کی بہت ضرورت تھی۔812

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 02 جنوری 1981ء
اس ضرورت کو ایک حد تک (Introduction To The Study of Holy Qur’an) دیباچه
فرانسیسی انشاء اللہ پوری کرے گا۔اس میں سے پمفلٹ بھی بہت سارے مضامین پہ نکالے جاسکتے ہیں،
علیحدہ شائع کرنے کے لئے دو، دو صفحے کے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے، اسلام کی
خوبیاں ہیں، وغیرہ وغیرہ۔میری یہ خواہش ہے اور آپ
کی بھی ہونی چاہیے۔کیونکہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی
وجود کے دو نام ہیں کہ دس سال کے اندر اندر یعنی قبل اس کے کہ ہماری زندگی کی دوسری صدی شروع ہو ، ہم
قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ شائع کر سکیں۔ترجمہ ہو چکا ہے لیکن ( Revision) نظر ثانی کی ضرورت
ہے، وہ ہورہی ہے۔Italian زبان میں ترجمہ حضرت مصلح موعود نے کروا کے مسودہ رکھا ہوا تھا، لیکن
ނ
Revision نہیں ہوسکی، اس وقت۔اور Revision دو وجہ سے ضروری ہے۔ایک یہ کہ آج
چالیس، پچاس سال پہلے کی زبان میں جو ترجمہ ہوا ہے، زبان بھی کچھ بدل گئی ہے، محاورات بھی بدل
گئے۔Revision ہونی چاہیے، زبان کے لحاظ سے۔دوسرے یہ کہ جوتر جمہ کسی غیر مسلم، غیر احمدی نے کیا
ہے، اس کو شائع کرنے کی ذمہ داری نہیں لی جا سکتی۔جب تک ہمارا آدمی نہ دیکھے کہ مضمون کے لحاظ سے
کوئی غلط بات تو نہیں آگئی۔اس کے لئے بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زبانیں ہمارے شاہد دین سیکھیں۔فرانسیسی جانے والے تو ہمارے شاہدین پیدا ہو گئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم اچھی زبان میں لکھ نہیں سکتے۔لیکن یہ ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ جو ترجمہ ہوا ہے، اس میں مضمون کے لحاظ سے غلطی تو نہیں۔میرا خیال ہے کہ
فرانسیسی ترجمه ان تراجم میں سب سے پہلے آجائے گا۔اٹالین زبان میں آجائے گا، پھر پور چوگیز زبان
میں آ جائے گا، رشین زبان میں بھی Translation ہے، جس کی Revision ہونے والی ہے، اس کے
لئے انتظام میں کر رہا ہوں۔میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ شدید تڑپ پیدا کی ہے کہ دس سال کے اندر اندر ہم فرانسیسی اور
اتالین اور سپینش زبان میں اور رشین زبان میں اور چائینیز زبان میں قرآن کریم کے ترجمے شائع کر دیں۔اگر ہم ایسا کر سکیں تو دنیا کی آبادی کے قریباً اسی فیصد سے زیادہ لوگوں
کو ہم قرآن کریم ان کی زبان میں
دے سکتے ہیں۔تو دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جو خواہش پیدا کی ہے، اس کو پورا کرنے کے بھی
سامان پیدا کرے۔(مطبوعه روز نامه الفضل یکم فروری 1981ء)
813

آج 10 میں سے 10 باقی