آج اللہ تعالی نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ1981ء
آج اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء
حضور رحمہ اللہ کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر امراء اضلاع پنجاب کی طرف سے دیئے گئے
استقبالیہ میں جو سپاسنامہ پڑھا گیا، اس کے جواب میں حضور نے فرمایا :۔"
یہ جو سپاسنامہ پڑھا گیا ہے، اس کا تعلق اس دورہ سے ہے، جو قریباً چار ماہ کے عرصہ میں، میں نے
کیا۔جیسا کہ بتایا گیا ہے، اس میں، میں نے ڈیڑھ درجن پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا۔یورپ کینیڈا اور
امریکہ کے چوٹی کے بیسیوں دماغوں کے سامنے اسلام کو پیش کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل سے پائی“۔حضور نے فرمایا کہ
اس کی ساری تفاصیل تو بہت لمبی ہے۔مختصر یہ ہے کہ اس سارے عرصہ میں، میں اپنی کم مائیگی
کے متعلق سوچتا رہا۔میں بڑا عا جز انسان ہوں لیکن یہ عاجز انسان اس یقین پر قائم ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے
دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
” جب اللہ تعالیٰ کوئی فیصلہ کر لے تو اس کی تعمیل کے لئے اسے بادشاہوں کی ضرورت نہیں
ہوتی۔سارے بادشاہ تو اس کے قبضہ قدرت میں ہیں۔وہ اپنے فیصلہ کو نافذ کرنے کے لئے اپنی قدرتوں
کو ظاہر کرتا اور اپنی عظمت کے ثبوت کے لئے اپنے اقتدار کو نمایاں کرتا ہے۔اور مجھ جیسے ذرہ ناچیز کو اپنی
دونوں انگلیوں میں پکڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس کے ذریعہ سے یہ کروں گا اور کر گزرتا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 104 اپریل 1981۔حضور نے اسلامی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
میں نے اس دورے کے دوران اہل امریکہ، کینیڈا، افریقہ اور یورپ کے سامنے اسلام کی
حقیقی تصویر پیش کی ہے اور پریس کانفرنسوں اور خطابات کے ذریعہ ان
کو صحیح اسلامی تعلیم سے آگاہ کیا اور ان
کو ان کی نام نہاد مہذب دنیا کی خرابیوں سے آگاہ کیا۔823

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء
حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
میں نے کہا کہ تمہاری نام نہاد مہذب دنیا کی حقیقت یہ ہے کہ آج دو چیزیں نمایاں ہیں۔ایک
یہ کہ اس دنیا نے ہلاکت کے اتنے سامان بم وغیرہ اکٹھے کرلئے ہیں کہ ایک ایک ہم ہزاروں ہزار انسانوں
کی ہلاکت کے لئے کافی ہے۔دوسری طرف صورتحال اس سے بھی مہلک ہے کہ اس دنیا نے مسائل کے
ایسے انبار لگا دیئے ہیں، جن کا حل انہیں نہیں مل رہا۔حضور نے مزید فرمایا:۔میں نے انہیں بتایا کہ میرے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ ان مسائل کو حل کئے بغیر تم اپنے
معاشرے میں امن اور اطمینان قائم نہیں کر سکتے۔جوں جوں تم آگے بڑھتے جاؤ گے، مسائل بڑھتے
جائیں گے۔حتی کہ ایک وقت وہ آئے گا جبکہ مسائل اتنے بڑھ جائیں گے کہ تمہارا راستہ بند ہو جائے گا اور
تمہیں کچھ نظر نہیں آئے گا۔اس وقت اسلام آئے گا اور کہے گا کہ سیارے مسائل میں حل کرتا ہوں اور اس
وقت اسلام ایٹم بم اور تلوار کے زور سے نہیں بلکہ اپنے حسن اور اپنی تعلیم کی عظمت کے نتیجہ میں اپنے آپ کو
منوائے گا اور دنیا یہ جان لے گی کہ اسلامی تعلیم پر عمل کئے بغیر چارہ نہیں“۔۔۔۔اسلام میں بڑا حسن اور نور ہے اور قوت احسان ہے اور آج خدا نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ
یہی مذہب اسلام غالب آکر رہے گا“۔وو
( مطبوعه روزنامه الفضل 106 اپریل 1981 ء )
حضور رحمہ اللہ نے افریقہ میں جماعت احمدیہ کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
افریقہ میں ہم ایسے وقت میں گئے جبکہ وہاں کے ملکوں مثلاً غانا میں، سیرالیون میں ، آئیوری
کوسٹ میں ایک پرائمری سکول بھی مسلمانوں کا نہیں تھا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا تھا کہ مسلمانوں کے علماء نے یہ
فتویٰ دے دیا تھا کہ دنیاوی علم کا حصول کفر ہے۔اور اس طرح سے دو نسلوں کے بعد جب غیر ملکیوں نے
افریقہ کے ممالک کا اقتدار چھوڑا تو اقتدار میں سارے کے سارے غیر مسلم تھے۔مثلاً نائیجیریا میں بہت
بڑی اکثریت مسلمانوں کی ہے، لیکن جب 1970ء میں، میں وہاں گیا تو وہاں پر ایک عیسائی اقتدار کی
کرسی پر بیٹھا تھا۔اگر چہ وہ آدمی بڑا اچھا تھا لیکن وہ تھا تو عیسائی“۔حضور نے بتایا کہ
سیرالیون کے ایک پبلک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں نے کہا کہ اس ملک میں
احمدیت کے آنے سے پہلے جب کسی محفل میں اسلام کا ذکر آتا تھا تو ہماری نظریں جھک جاتی تھیں۔لیکن۔824

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء
احمدیت آنے کے بعد اب ہم فخر سے ذکر کرتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔احمدیت نے ہمیں بتایا کہ اسلام کی
قوت احسان اور اسلام کی عظمتیں کیا ہیں؟ ساتھ ہی وہ شخص بار بار یہ کہتا تھا کہ میں احمدی نہیں ہوں لیکن یہ
امر واقعہ ہے، جو میں بیان کرتا ہوں۔حضور نے مغربی افریقہ کے ایک اور ملک غانا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
و اس ملک میں کئی جگہ سے یہ اطلاع آرہی ہے کہ عیسائی عیسائیت سے بیزار ہورہے ہیں۔حضور نے جماعت احمدیہ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
ان کی حکومتوں کو پتہ ہے کہ ہم کبھی ایک دھیلہ بھی ان کے ملک سے باہر نہیں لے کر گئے۔ہم
نے خدمت کی ہے اور ہماری خدمات کا وہ اعتراف کرتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
عیسائی بھی اس ملک میں محبت کا نام لے کر گئے لیکن وہاں کی کانوں سے ہیرے، جواہرات
اور سونا نکال کر لے گئے۔یہ ما بہ الامتیاز ہے، عیسائیوں کی تعلیم اور مسلمانوں
کی تعلیم کا۔افریقہ میں پچھلے دس
سالوں میں کئی ممالک میں انقلابات آئے ہیں۔لیکن کسی نے جماعت کو کچھ نہیں کہا۔کیونکہ وہ جانتے ہیں
کہ جماعت احمدیہ کو سیاست سے کوئی غرض نہیں۔ہم صرف خدمت کرنے اور پیار کرنے آئے ہیں۔ہم تو ہو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہیں، جنہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
اور اس طرح سے مساوات کی ایک ٹھوس بنیاد قائم کر دی تھی۔حضور نے فرمایا کہ
” میں نے اس پر بہت سوچا اور غور کیا ہے اور میں علی وجہ البصیرت اس پر پہنچا ہوں کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم یہ اعلان کر کے خود کو گرا کر نچلے درجے پر نہیں لے گئے بلکہ انسانیت کو اٹھا کر اونچے مرتبے پر
لے گئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
”میں نے1970ء میں جب پہلی مرتبہ ایک افریقی بچے کو پیار کیا تو وہ لوگ حیران رہ گئے کہ کیا
دنیا میں کوئی ایسا انسان بھی ہے، جو ان سے اور ان کے بچوں سے پیار کرے؟“
حضور نے فرمایا کہ
مجھے ان لوگوں پر سخت رحم آیا اوران پر ظلم کرنے والوں پر شدید غصہ آیا۔825

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے افریقہ کی ایک اور تقریب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
ایک جلسہ میں ایک بڑا پادری بھی موجود تھا۔میں نے وہاں اعلان کیا کہ نبیوں کے سردار محمد صلی
اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کیا کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔اور بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی شخص
چاہے، وہ موٹی کو ماننے والا ہو یا عیسی کو ماننے والا کسی دوسرے سے بڑا نہیں۔یہ اتنا عظیم الشان اعلان تھا
کہ میری بات سن کر وہ عیسائی پادری اپنی سیٹ سے یوں اچھلا، جیسے کسی نے اسے سوئی چبھودی ہو۔کیونکہ
میں نے اہل افریقہ کو بتادیا تھا کہ تمہارے لئے عظمتوں کا اعلان محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو
سال پہلے کر دیا تھا۔حضور نے افریقہ کے سب سے بڑے ملک نائیجیریا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس میں بعض ایسی بھی جگہیں تھیں، جہاں احمدیوں کو برداشت بھی نہیں کرتے تھے۔وہاں پر ایک
بھی پرائمری سکول نہ تھا۔ہم نے کئی سکوں کھولے۔اس کے بعد حکومت نے ان سکولوں کو قومی ملکیت میں لینے
کا اعلان کیا اور کہا کہ قومی ملکیت میں لئے جانے والے سکولوں کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے گا“۔حضور نے فرمایا کہ
” میں نے اپنے آدمیوں کو کہا کہ حکومت کو کہہ دیں کہ ہم نیشنلائز یشن کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ہم کوئی
معاوضہ نہیں لیں گے۔ہم نے یہ سکول آپ کی خدمت کے لئے کھولے تھے، اب یہ سکول آپ کے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ
”یہ 1970ء کی بات ہے۔اب جب پچھلے سال میں دورے پر گیا تو ایک ریاست کے گورنر کا خط
مجھے سفر کے دوران ملا۔اس نے لکھا کہ ہمارے ریاست میں 1/3 عیسائی ہیں، 1/3 بت پرست ہیں اور 1/3
مسلمان ہیں۔عیسائی ان 1/3 بت پرستوں کو عیسائی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر وہ اس میں کامیاب ہو
گئے تو یہ عیسائی اکثریت کا صوبہ بن جائے گا۔اس گورنر نے لکھا کہ صرف ایک آپ کی جماعت ایسی ہے، جو
اس صوبہ کو عیسائی صوبہ بننے سے روک سکتی ہے۔اور صرف جماعت احمدیہ ہے، جو عیسائیوں کا مقابلہ کر سکتی
ہے۔اگر آپ نہیں چاہتے کہ یہ عیسائی صوبہ بن جائے تو فوری طور پر دو سکول یہاں کھول دیں“۔حضور نے فرمایا:۔میں نے فورا ہی اس کی اجازت دے دی اور اب تک شاید دو سکول وہاں جاری ہو چکے ہوں
گے۔اس کے بعد اسی صوبہ کے گورنر نے لکھا کہ صرف دو سکول کافی نہیں ہیں بلکہ یہاں پر دو ہسپتال بھی
کھولے جائیں۔826

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
انشاء اللہ ہسپتال بھی کھل جائیں گئے“۔حضور نے مزید فرمایا کہ
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء
یہ تبدیلی کسی طاقت کے ذریعے ممکن نہیں ہے۔یہ صرف پیار سے حاصل ہوتی ہے کہ جہاں کے
لوگ ہمارا وجود برداشت نہیں کرتے تھے، وہ ہمیں خود دعوت دے رہے ہیں کہ آکر سکول اور ہسپتال کھولو۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 اپریل 1981ء)
827

آج 10 میں سے 10 باقی