غلبہ اسلام کے عظیم منصوبہ کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی بھی بہت ضرورت ہے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے آٹھویں مرحلہ پر پیغام
غلبہ اسلام کے عظیم منصوبہ کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی بھی بہت ضرورت ہے
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے آٹھویں مرحلہ کے آغاز پر خصوصی پیغام
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
احباب کرام!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جلسہ سالانہ 1973ء کے موقع پر میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ پندرہ سال کے
بعد ہماری جماعتی زندگی پر ایک صدی پوری جائے گی۔اور ان بشارتوں کے پیش نظر جو ہمیں ملی ہیں، انگلی
صدی انشاء اللہ العزیز غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔اس لئے اس صدی کے شایان شان استقبال کے لئے
ہمیں ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے۔اس سلسلہ میں، میں نے جماعت کے سامنے ایک عظیم منصوبہ رکھا تھا۔جو صد سالہ احمد یہ جو بلی
منصوبہ کے نام سے موسوم ہے۔اور اس اہم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے میں نے جس مالی
قربانی کا قوم سے مطالبہ کیا تھا، اس کا نام ”صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ رکھا گیا۔مخلصین جماعت احمدیہ نے
اپنی درخشنده روایات، ایثار و قربانی کو برقرار رکھتے ہوئے والہانہ لبیک کہی اور اب اس مالی قربانی کا
آٹھواں مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔آنے والی صدی کے استقبال کے لئے ہم نے جو کام کرتے ہیں، امسال کی مجلس شوری کے
دوران ان کے متعلق ذرا تفصیل سے بیان کر چکا ہوں کہ یہ ایک بہت عظیم منصوبہ ہے، اس کے لئے بڑا
وقت اور بڑی کوشش چاہئے۔نیز اسی کے مطابق وسائل بھی۔خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ کام کی رفتار تسلی بخش
ہے۔کام ہورہے ہیں۔مثلاً ملک سویڈن میں مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر ، ملک ناروے میں مسجد اور مشن
833
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے آٹھویں مرحلہ پر پیغام
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہاؤس کا اجراء، لنڈن میں ایک عالمی کسر صلیب کا نفرنس کا کامیاب انعقاد، جس سے عیسائی دنیا میں ایک
تہلکہ مچ گیا اور ہمیں اسلام کا پیغام کروڑوں انسانوں تک پہنچانے کا موقع مل گیا۔اور اب اگلے سال
امریکہ میں اس سے بھی بڑے پیمانے پر دوسری کسر صلیب کا نفرنس ہوگی، انشاء اللہ تعالیٰ۔گزشتہ سال
قرطبہ ، ملک سپین میں 744 سال کے وقفہ کے بعد جماعت کو سب سے پہلی مسجد کے میرے ہاتھوں سنگ
بنیا در کھے جانے کی سعادت اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی۔اسلامی لٹریچر بڑے وسیع پیمانہ پر شائع ہونا شروع ہو
چکا ہے۔مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم مع متن شائع کرنے کی تیاریاں پورے زور سے جاری
ہیں۔لاکھوں لاکھ سیاح ہر سال مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں، ان کو اسلام سے روشناس کرانے کے لئے
ہر ملک کی اپنی زبان میں فولڈر شائع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اسی طرح حقوق طلباء کی
ادائیگی کے لئے ایک بہت بڑی تعلیمی سکیم پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔غرض کچھ کام ہو چکے ہیں، کچھ زیر تکمیل ہیں اور کچھ آئندہ کرتے ہیں۔یہ سب آپ سے مالی
قربانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔میں اپنے پیارے بھائیوں اور بہنوں سے اس پیغام کے ذریعہ یہ خواہش رکھتا
ہوں
کہ مالی قربانیوں کے آٹھویں مرحلہ میں وہ پچھلے تمام مراحل سے نمایاں طور پر زیادہ مالی قربانی پیش کر
کے عند اللہ ماجور ہوں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔غلبہ اسلام کے اس عظیم منصوبہ کی کامیابی کے لئے جیسا کہ میں شروع سے ہی اس بات پر زور
دیتا چلا آرہا ہوں، دعاؤں کی بھی بہت ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجو در ہئے اور دعائیں کرتے
چلے جائیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔آمین۔دستخط
والسلام
مرز انا صراحمد
( مطبوعه روزنامه الفضل 09 مئی 1981ء)
834