ہر احمدی اپنے مقام کو پہچانے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے ۔ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا منعقدہ 27 28 جون 1981ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پچیم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا
ہر احمدی اپنے مقام کو پہچانے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا منعقدہ 27، 28 جون 1981ء
حضور رحمہ اللہ کا مندرجہ ذیل پیغام ڈاک کی خرابی کی وجہ سے بروقت نہ پہنچ سکا۔چنانچہ عید الفطر
کے موقع پر مورخہ یکم اگست 1981ء کو پڑھ کر سنایا گیا۔عزیزان!
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے کینیڈا 28, 27 جون کو ٹورنٹو میں اپنا سالانہ
جلسہ منعقد کر رہی ہیں۔میں اس جلسے کی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ اس جلسہ اور اس میں
شامل ہونے احباب کو بہت برکات سے نوازے۔آمین
آپ نے اس موقع پر مجھ سے پیغام بھجوانے کی خواہش کی ہے۔ہر احمدی کے لئے میرا
پیغام یہی ہے کہ وہ اپنے مقام کو پہچانے اور جو ذمہ داریاں اس پر حضرت اقدس ) کا جاں شار غلام ہونے
کی حیثیت میں عائد ہوتی ہیں، ان کو پورا کرنے کی مقدور بھر کوشش کرے۔ان ذمہ داریوں کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے اور (دین) کی حقیقت بیان فرماتے ہوئے حضرت اقدس ) بیان فرماتے ہیں:۔اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ اپنی گردن خدا کے آگے قربانی کے بکرے کی طرح رکھ
دینا اور اپنے تمام ارادوں سے کھوئے جانا اور خدا کے ارادہ اور رضا میں محو ہو جانا اور
خدا میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر وارد کر لینا۔اور اس کی محبت ذاتی سے پورا رنگ
حاصل کر کے محض محبت کے جوش سے اس کی اطاعت کرنا، نہ کسی اور بناء پر اور ایسی
849
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
آنکھیں حاصل کرنا، جو محض خدا کے ساتھ دیکھتی ہوں اور ایسے کان حاصل کرنا، جو
محض اس کے ساتھ سنتے ہوں اور ایسا دل پیدا کرنا، جو سراسر اس کی طرف جھکا ہوا ہو
اور ایسی زبان حاصل کرنا ، جو اس کے بلائے بولتی ہو۔پھر فرماتے ہیں:۔لیکچر لا ہور صفحہ 14 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 160)
کوئی انسان کبھی اس شریف لقب اہل اسلام سے حقیقی طور پر ملقب نہیں ہوسکتا،
جب تک کہ وہ اپنا سارا وجود معہ اس کی تمام قوتوں اور خواہشوں اور ارادوں کے حوالہ
بخدا نہ کر دیوے۔اور اپنی انانیت سے معہ اس کے جمیع لوازم کے ہاتھ اٹھا کر اسی کی
راہ میں نہ لگ جاوے۔پس حقیقی طور پر اسی وقت کسی کو مسلمان کہا جائے گا، جب اس
کی غافلانہ زندگی پر ایک سخت انقلاب وارد ہو کر اس کے نفس امارہ کا نقش ہستی معہ اس
کے تمام جذبات کے یک دفعہ مٹ جائے۔اور پھر اس موت کے بعد محسن اللہ ہونے
کے نئی زندگی اس میں پیدا ہو جائے اور وہ ایسی پاک زندگی ہو، جو اس میں بجز طاعت
خلق اور ہمدردی مخلوق کے اور کچھ بھی نہ ہو۔خالق کی طاعت اس طرح سے کہ اس کی
عزت و جلال اور یگانگت ظاہر کرنے کے لئے بے عزتی اور ذلت قبول کرنے کے
لئے مستعد ہو اور اس کی وحدانیت کا نام زندہ کرنے کے لئے ہزاروں موتوں کو قبول
کرنے کے لئے تیار ہو اور اس کی فرماں برداری میں ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کو بخوشی
خاطر کاٹ سکے اور اس کے احکام کی عظمت کا پیار اور اس کی رضا جوئی کی پیاس گناہ
سے ایسی نفرت دلا دے کہ گویا وہ کھا جانے والی ایک آگ ہے یا ہلاک کرنے والی
ایک زہر ہے یا بھسم کر دینے والی ایک بجلی ہے، جس سے اپنی تمام قوتوں کے ساتھ
بھاگنا چاہئے۔غرض اس کی مرضی ماننے کے لئے اپنے نفس کی سب مرضیات چھوڑ
دے اور اس کے پیوند کے لئے جان کا زخموں سے مجروح ہونا قبول کرلے اور اس
کے تعلق کا ثبوت دینے کے لئے سب نفسانی تعلقات توڑ دے۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 61)۔۔۔۔بیدارشادات ہمیں توجہ دلاتے ہیں کہ ہم ہر وقت اپنے نفسوں کا محاسبہ کرتے رہیں اور دیکھیں
کہ ہم کس حد تک ان پر عمل کر رہے ہیں؟
850
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا
کیا ہم خدا تعالیٰ کی عزت قائم کرنے کے لئے ذلت اور بے عزتی قبول کرنے کے لئے آمادہ ہیں؟
کیا ہم اس کی وحدانیت کے قیام کے لئے موت قبول کرنے کو تیار ہیں؟
کیا ہم خدا کی مرضی کے سامنے اپنی مرضی سے دستبردار ہوتے ہیں؟
کیا ہم اس کی فرماں برداری کرنے کے لئے پوری طرح مستعد ہیں؟
کیا ہم ان تمام احکام پر عمل کرتے ہیں، جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے صادر فرمائے ہیں؟
یہ تمام امورا ایسے ہیں، جن کے بارے میں ہمیشہ ہمیں سوچتے رہنا چاہیے۔ہمیں دیکھنا چاہئے کہ
ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کو عملی طور پر جاری کر رہے ہیں یا نہیں؟
اپنے ہر فعل اور ہر کام سے پہلے ہمیں جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہمارا یہ اقدام اسلام کی تعلیم کے
مطابق ہے یا نہیں؟
اسلام کا ایک بنیادی محکم ، جس کی طرف سے آج کے مسلمان بہت لا پرواہی برت رہے ہیں،
پردہ کا حکم ہے۔ماحول کو بداثرات سے بچانے ، انسان
کو فسق و فجور سے محفوظ رکھنے نسل انسانی کو پھسلنے اور
ٹھو کر کھانے سے بچانے اور عورت کی عزت کو قائم رکھنے کے لئے اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ عورت اور مرد
دونوں کو آزاد نظر اندازی اور اپنی زیتوں کے دکھانے سے روکا جائے۔اسی لئے مرد اور عورت کے آزادانہ
خلا ملا کو نا پسند کیا گیا ہے۔کیونکہ اسی میں مرد اور عورت دونوں کی بھلائی ہے۔اور ہر ایک پرہیز گار، جو اپنے
دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے، اسے چاہئے کہ وہ غض بصر کی عادت ڈالے اور حیوانوں کی طرح بے محابا نظر
ڈالنے سے اپنے آپ کو بچائے۔یہ وہ پردے کی تعلیم ہے، جس پر عمل کرنے کی اسلام ہر مسلمان مرد اور عورت سے توقع رکھتا ہے۔اور یہی وہ تعلیم ہے، جس پر عمل کر کے ہم اپنی طبعی حالت کو ایک پاکیزہ خلق، جو اسلام کی اصطلاح میں
احصان اور عفت کہلاتا ہے، سے تبدیل کر سکتے ہیں۔خدا کرے کہ آپ جو اپنے تئیں (حضرت اقدس) کے جاں شاروں میں شمار کرتے ہیں اور دعوئی
کرتے ہیں کہ آپ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے اور۔۔۔۔کا پیغام دنیا میں پھیلانے کے لئے ہر قسم کی
قربانی کرنے والے بنیں۔اس پیغام پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے والے بنیں۔کیونکہ اسلام زبانی دعوؤں
سے نہیں پھیل سکتا۔دنیا کو مسلمان بنانے کے لئے اور غیر اقوام کو سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں
لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کی حسین تعلیمات اور اس کے خوبصورت احکام پر خود عمل کریں اور
851
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اس طرح تمام دنیا پر یہ ظاہر کر دیں کہ اسلام کے احکام زبانی بحث و تمحیص کے لئے نہیں بلکہ عمل کرنے کے
لئے ہیں۔اور اپنے نمونہ سے یہ بات تمام اقوام پر ثابت کر دیں۔میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ آپ کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتا ہوں۔خدا
کرے کہ آپ میں سے ہر ایک مرد اور عورت، بوڑھا، جوان اور بچہ اپنے مقام کو سمجھنے والا ہو۔خدا کرے کہ
آپ کی زندگیاں اسلام کی حقانیت کی عملی شہادت دینے والی ہوں۔خدا کرے کہ آپ خدا کے احکام پر عمل
پیرا ہو کر اس دنیا میں اور اس دنیا میں بھی اس کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ آپ کے
ساتھ ہو اور آپ کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔آمین
والسلام
مرزا ناصر احمد
( مطبوعه روزنامه الفضل 14 نومبر 1981ء بحوالہ ماہنامہ احمد یہ گزٹ جولائی تا ستمبر 1981 صفحہ 1,2)
852