ہماری عید اس لیے ہے کہ اللہ تعالی نے بے شمار رحمتیں کی ۔ خطبہ عید الفطر فرمودہ 2 اگست 1981ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 02 اگست 1981ء
وو
ہماری عید اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بے شمار رحمتیں کیں
خطبہ عیدالفطر فرمودہ 02 اگست 1981ء
انفرادی خوشی اپنی جگہ درست لیکن حقیقی خوشی ہماری اس چیز میں ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ
چھلی عید الفطر کے بعد اس عید الفطر تک اتنی ترقی کی ہے جماعت احمدیہ نے۔دکھ پہنچانے والوں نے دیکھ
پہنچایا۔خدا تعالی نے کہا تھا کہ ان کی زبان سے، ان کے ہاتھ سے تمہیں ایذاء پہنچائی جائے گی۔انہوں
نے خدا کا وعدہ پورا کر دیا، ہمارے حق میں۔خدا تعالیٰ نے کہا تھا، اس کے نتیجے میں تم نا کام نہیں ہو گے،
بلکہ آگے بڑھو گے۔دیکھو پچھلے سال میں، قرطبہ کی مسجد ( عید الفطر اور عید الفطر کے درمیان ) قریباً مکمل
گئی۔اتنا عظیم خدا تعالیٰ نے فضل کیا ہے۔ہو
دس سال پہلے دنیائے اسلام سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔جس چیز کو انسانی
دماغ نے ناممکن قرار دیا، سال گزشتہ نے اسے ممکن بنا دیا۔اسی طرح ایک بنیاد پڑ گئی، جاپان میں مشن
ہاؤس کے خریدنے کی۔ابھی سودا نہیں ہوا لیکن گفت وشنید ہو رہی ہے۔بعض قانونی وقتیں ہیں، وہ دور ہو
جائیں گی۔اور ایک اچھا مشن ہاؤس بن جائے گا۔اور ایک اڈا مضبوط قائم ہو جائے گا، وہاں تبلیغ کے
لئے۔(اب یہ گھر خریدا جا چکا ہے۔)
پہلے سے بڑھ کر زندگی پیدا ہوئی جماعت کے اندر۔میں نے ایک موقع پر کہا تھا کہ ہم تو اس گیند
کی طرح ہیں کہ جتنے زور سے تم زمین پر پیٹھو گے، اتنا ہی وہ آسمان کی طرف اٹھے گا۔تو ہماری عید اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں ، ایک سال کے عرصہ میں جو عید الفطر اور
عید الفطر کے درمیان گزرا، بیشمار رحمتیں کیں۔تعداد لاکھوں میں بڑھ گئی اور مساجد جو ہیں، وہ درجنوں تعمیر
ہو گئیں۔ہر مہینے کوئی نہ کوئی نئی مسجد بن رہی ہے۔ایک سے زیادہ بن رہی ہیں۔اور اپنے خرچ پر بنا رہے
ہیں۔آپ کو غیرت دلانے کے لئے، پاکستانی احمدیوں کو میں نے بتایا تھا پہلے بھی کہ افریقہ بڑی بڑی
مسجد میں بناتا ہے اور ایک دھیلہ نہیں مرکز سے مانگتا۔پانچ سال لگ جائیں ، چھ سال لگ جائیں، سات
سال لگ جائیں، وہ چھوٹی سی جماعت سوکی، ہزار کی ، دو ہزار کی اپنی ہمت کے مطابق مسجد بنارہی ہوتی
:
853

اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 02 اگست 1981ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خود اور کہ
ہے۔پیسے خود جمع کرتی ہے اور کرتی چلی جاتی ہے۔اور آہستہ آہستہ بناتی چلی جاتی ہے۔یہاں تک کہ اپنی
محنت کی کمائی کو خدا کی عطا سمجھتے ہوئے اس کے حضور پیش کرتے اور خدا تعالیٰ کا گھر بنادیتے ہیں۔انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ
تو ہم آج اس لئے خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں کہا کہ خوش ہو۔ہم اس لئے خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ
نے کہا کہ جن سے پیار کرتا ہوں، اس کا اظہار بھی کرتا ہوں۔اور پیار کا اظہار ایک نہیں، پیار کے ایک ہزار
اظہار بھی نہیں۔سال کے دوران میں سمجھتا ہوں لاکھوں پیار کے اظہار ہوئے۔باہر کے مبلغ ، ان کی کوئی حیثیت
نہیں ہے احمدیت سے باہر، دنیوی لحاظ سے۔لیکن خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کواتنی عزت دی ہے، اپنی نگاہ
میں اور اس کے نتیجہ میں نوع انسانی کے دل میں عزت قائم کی ہے کہ ہمارے مبلغ جو یہاں سڑکوں پر پھر رہے
ہوں تو آپ پہچانتے نہیں کون پھر رہا ہے؟ جب افریقہ میں ہوں یا دوسرے ممالک میں ہوں تو سر براہ مملکت
بھی کھڑا ہو جاتا ہے، جب وہ کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔ان مبلغین کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ ان کی ذاتی
عزت نہیں، یہ ان کی عزت طفیلی عزت ہے۔اور انہیں ملی ہے، محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے طفیل۔پس کثرت سے درود کیا کرو، کثرت سے خدا کی حمد کیا کرو۔اور اس کی توحید کے نغمے، اس کی حمد
کے ترانے گاؤ اور خوش رہو۔اس لئے نہیں کہ ہماری طاقت یا کوشش یا عمل کا کوئی نتیجہ نکلا۔بلکہ اس لئے کہ
ہمارے حقیر اعمال کو اللہ تعالیٰ نے قبول کیا اور ہمارے لئے عید اور خوشی کا سامان پیدا کر دیا۔خدا کرے کہ ہمیشہ ہی ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشی کے سامان پیدا ہوتے
رہیں اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہماری حفاظت کرتے رہیں۔اور ہمارے مخالف کا ہر منصوبہ، جو حقیقتاً غلبہ
اسلام پر اس کا وار ہے، اس کو وہ نا کام کرے۔اور اس کی منشاء اور اس کا ارادہ جلد ہماری زندگیوں میں پورا
ہو۔اور نوع انسانی کے دل سارے کے سارے خدائے واحد و یگانہ کے لئے جیت لئے جائیں۔تا کہ ایک
ایسی عید پھر ہم منائیں، جس میں ہر انسان شامل ہو۔اس لئے کہ ہر انسان اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر چکا
ہو، اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کا۔خدا کرے وہ دن جلدی آئے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 24 اپریل 1982ء)
854

آج 10 میں سے 10 باقی